ڈاکٹر وقار احمد شاہ کی پیدائش 06،جولائی 1943ء[9] تا 15 اپریل 2018ء میں محلہ قاضی پورہ شہر بہرائچ میں شہر کے ایک معروف خاندان میں ہوئی تھی۔ آپ کے والد کا نام خواجہ قمرالدین تھا۔

وقار احمد شاہ
ممبر اسمبلی بہرائچ صدر 12ویں اسمبلی[1]
مدت منصب
دسمبر 1993ءاگست 1996ء
برج راج ترپاٹھی
خود
ممبر اسمبلی بہرائچ صدر 13ویں اسمبلی[2]
مدت منصب
ستمبر 1996ءفروری 2002ء
خود
خود
ممبر اسمبلی بہرائچ صدر 14ویں اسمبلی[3]
مدت منصب
فروری 2002ءاپریل 2007ء
خود
خود
ممبر اسمبلی بہرائچ صدر 15ویں اسمبلی[4]
مدت منصب
مئی 2007ءمارچ2012ء
خود
خود
ممبر اسمبلی بہرائچ صدر 16ویں اسمبلی[5]
مدت منصب
05مارچ2012ء–11مارچ2017ء
خود
انوپما جیسوال
اترپردیش اسمبلی کے نائب صدر
مدت منصب
14نومبر،2003ء سے 26جولائی،2004ء[6]
ڈاکٹر عمار رضوی
راجیش اگروال
اترپردیش اسمبلی کے کارگزار صدر
مدت منصب
19مئی2004ءسے جولائی2004ء[7]
کبینیٹ وزیر برائے محنت و روزگار
مدت منصب
اگست،2004ءسے جولائی،2007ء
کبینیٹ وزیر برائے محنت و روزگار
مدت منصب
15مارچ2012ءسے 24 جنوری2014ء
 
شاہد منظور
معلومات شخصیت
پیدائش 6 جولا‎ئی 1943ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہرائچ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 15 اپریل 2018ء (75 سال)[8]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لکھنؤ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت سماج وادی پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ رباب سعیدہ   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعليم جدید طب
مادر علمی چھترپتی شاہو جی مہاراج یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  معلم ،  طبیب   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی حالات

ترمیم

ڈاکٹر وقار احمد شاہ کی ابتدائی تعلیم بہرائچ میں ہی ہوئی۔ اور ڈاکٹری کی تعلیم آپ نے کانپور یونیورسٹی سے مکمل کی۔ ابتدائی دنوں میں آپ نے شہر کے ایک پرائمری اسکول میں کچھ دنوں تک تدریس کا کام انجام دیا۔ 1975ء سے 1982ء میڈکل آفیسر کے طور پر کام کیا۔ پھر اپنی ڈاکٹری کی پریکٹس کرنے لگے بعد میں درگاہ کے اسپتال سے منسلک ہو گئے۔ آپ کی کلینک آج بھی شہر کے قلب میں موجود ہے۔ آپ 1976ء سے انڈین میڈکل ایسوسی ایشن بہرائچ شاخ کے ارکان تھے۔ شہر کے مشہور کالج آزاد انٹر کالج کے مینجر رہے۔ ریڈکراس بہرائچ کے سرپرست تھے۔ مہاراج سنگھ انٹر کالج کی انتظامیہ کے ارکان تھے۔ ضلع آئی رلیف کمیٹی کے ارکان رہے۔ اس طرح آپ بہت سی تنظیموں سے آپ وابستہ رہے۔

سیاسی سفر

ترمیم

ڈاکٹر وقار احمد شاہ ضلع بہرائچ کے ایک عظیم سیاسی رہنما ہے۔ آپ کا سیاسی سفر جنتا دل پارٹی سے شروع ہوتا ہے جب آپ 1989ء میں جنتا دل کی جیل بھرو تحریک میں ایک دن کے لیے جیل بھیجے گئے۔ آ پ نے مسلسل 5بار بہرائچ صدر اسمبلی حلقہ سے انتخاب میں فتح حاصل کی ہے جو ایک ر یکاڑ ہے۔ آپ پہلی بار 1993ءکے اسمبلی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ بہرائچ صدر اسمبلی سیٹ پر منتخب ہوئے۔ 1993ء میں سماجوادی پارٹی ودھان منڈل دل کے قیم رہے۔ 1993-94ء میں لوک لیکھا سمیتی کے ارکان رہے ۔1996ء میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں دوسری بار فتح حاصل کی۔ 1996ءسے 2003ء تک سماجوادی پارٹی ودھان منڈل دل کے مکھ ستیچک رہے۔1997-1998ء میں سوال جواب کمیٹی میں ممبر رہے ۔2002ءمیں ہوئے اسمبلی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر مسلسل 3 مرتبہ بہرائچ صدر اسمبلیسیٹ پر منتخب ہوئے۔2002ء سے 2003ء تک ادھشٹاتا منڈل کے ارکان رہے۔ نومبر 2003ء میں اترپردیش اسمبلی کے نائب صدر منتخب ہوئے [6] اور اس عہدے پر مئی 2004ء تک فایز رہے۔ مئی 2004 ء سے جولائی 2004ء]][7] تک اترپردیش اسمبلی کے کارگزار صدر بھی رہے ۔اگست2004ءمیں کبینیٹ وزیر برائے محنت و روزگار بنائے گئے اور مئی2007ء تک اس عہدے پر فایز رہے۔ مئی 2007ءمیں ہوئے اسمبلی الیکشن میں مسلسل 4مرتبہ بہرائچ صدر اسمبلی سیٹ پر منتخب ہوئے َ َ 2007ء سے 2012ءتک سماجوادی پارٹی ودھان منڈل دل کے نائب رہنما رہے۔ 2012ء میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں مسلسل 5 مرتبہ بہرائچ صدر اسمبلی سیٹ پر منتخب ہوئے اور ایک بار پھر کابینی وزیر برائے محنت و روزگار بنائے گئے۔ ڈاکٹر وقار احمد شاہ شدید بیمار ہونے کی وجہ سے 2014ء میں آپ کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا ۔

ترقیاتی کام

ترمیم

آپ نے بہرائچ میں کئی ترقیاتی کام کیے خاص طور پر سڑک اور بجلی پانی کے شعبۂ پر کام کیا۔ ضلع استپتال کو جدید سہولیات سے سنوارا۔ بچوں کے لیے ایک الگ وارڑ بنوایا جس سے بیمار بچوں کے علاج میں کافی سہولت ہوئی۔ ضلع خواتین اسپتال میں بھی جدید سہولیات سے مجیزنی کیا۔ ایک میڈیکل کالج کو پاس کرایا جس کا کام ابھی ہونا باقی ہے۔

وفات

ترمیم

ڈاکٹر وقار احمد شاہ کی وفات 15 اپریل2018ء کو 5 سال[11] کی لمبی علالت کے بعد لکھنؤ کے سِول اسپتال میں شام چھ بجے کے قریب ہوا۔ آپ کی نماز جنازہ 16 اپریل 2018 کو بعد نماز ظہر کو آزاد انٹر کالج کے میدان میں مسجدغازی سید سالار مسعودؒ کے شاہی امام ارشد القادری کی امامت میں پڑھی گئی اور تدفین چھڑے شاہ تکیہ میں واقع آبائی قبرستان میں ہوئی۔ آپ کے جنازہ میں شرکت کے لیے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلٰی اکھلیش یادو اور سابق وزیر احمد حسن،راجیندر چودھری،فرید محفوظ قدوائی اور تمام سیاسی لیڈران کے علاوہ بلاتفریق ملت و مذہب ضلع کی عوام نے شرکت کی۔[12]

==بیرونی روابط==* https://www.bbc.com/hindi/regionalnews/story/2007/04/070417_beni_up.shtml*آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bbc.com (Error: unknown archive URL) https://www.patrika.com/lucknow-news/sp-leader-former-minister-doctor-waqar-shah-died-2653622/* http://www.univarta.com/story/States/news/1200674.html

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://eci.nic.in/eci_main/StatisticalReports/SE_1993/StatisticalReport_UP_1993.pdf
  2. "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 13 جولا‎ئی 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2017 
  3. http://eci.nic.in/eci_main/StatisticalReports/SE_2002/Stat_rep_UP_2002.pdf
  4. http://eci.nic.in/eci_main/StatisticalReports/SE_2007/StatReport_AS_2007_UTTAR_PRADESH.pdf
  5. http://eci.nic.in/eci_main/StatisticalReports/AE2012/Stats_Report_UP2012.pdf
  6. ^ ا ب "آرکائیو کاپی"۔ 30 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2016 
  7. ^ ا ب "آرکائیو کاپی"۔ 13 اگست 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2016 
  8. https://historygreatest.com/indian-politician-waqar-ahmad-shah-died-at-74
  9. ^ ا ب اترپردیش اسمبلی پروفائل
  10. SP leader former Minister Doctor Waqar Shah died, Lucknow News in Hindi - पूर्व मंत्री डाक्टर वकार अहमद शाह का निधन | Patrika Hindi News
  11. "Former Minister Waqar Ahmad Shah Passes Away"۔ 17 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2018 
  12. akhilesh yadav reached bahraich for SP leader waqar shah tribute