پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ 1947ء میں پاکستان کے معرض وجود آنے سے شروع ہوتی ہے۔ موجودہ پاکستان میں شامل علاقوں میں سب سے پہلا میچ 22 نومبر 1935 کو کراچی میں سندھ اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہوا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے کراچی سے 5000 لوگ آئے۔[1] یہ میچ برطانوی ہندوستان کے دور مین برطانیہ کے زیر انتظام کھیلا گیا۔ کرکٹ پاکستان میں سب سے مقبول کھیل ہے۔[2] پاکستان نے بین الاقوامی کرکٹ میں بہت سے قابل ذکر بلے باز اور گیند باز کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔

22 نومبر 1935 میں کراچی میں سندھ اور آسٹریلیا کے ٹیموں کے درمیان میچ کا ایک سکورکارڈ، رپورٹر: ڈیلی سڈنی مارننگ ہیرالڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ مقامی کرکٹ مقابلوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا رکن ملک ہے۔

تاریخ

ترمیم

ایک روزہ بین الاقوامی اور ٹیسٹ کرکٹ میچوں میں پاکستان کا ایشیائی کرکٹ ٹیموں میں بہت اچھا ریکارڈ ہے۔ پاکستان 1992ء کا کرکٹ عالمی کپ اور 2009ء میں آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی/20 جیت چکا ہے۔

منتظم

ترمیم

پاکستان کرکٹ بورڈ مقامی کرکٹ مقابلوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا رکن ملک ہے۔

پاکستان کے تقریباً تمام شہروں اور علاقوں کی اپنی کرکٹ ٹیمیں ہوتی ہے جو غیر سرکاری مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں۔ پاکستانی بچے بہت چھوٹی عمر میں ہی کرکٹ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ کھیل پاکستان میں سے سے زیادہ مشہور اور مقبول کھیل ہے۔

مقامی کرکٹ

ترمیم

پاکستان کی مقامی کرکٹ کا موجودہ کفیل فیصل بینک ہے۔ پاکستان کے مشہور مقامی مقابلے درج ذیل ہیں:

عالمی کرکٹ

ترمیم

پاکستان کی مقامی کرکٹ ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی، پیٹرنز ٹرافی، پنٹینگولر ٹرافی، قومی ایک روزہ چیمپئن شپ اور فیصل بینک ٹی/20 کپ میں شرکت کرتی ہیں۔ بین الاقوامی ایک روزہ اور ٹیسٹ میچ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم اور دیگر ممالک کی قومی ٹیموں کے درمیان کھیلے جاتے ہیں۔

پاکستان 1992ء کا کرکٹ عالمی کپ اور 2009ء میں آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی/20 جیت چکا ہے، جبکہ کرکٹ عالمی کپ 1999 اور 2007ء ورلڈ ٹوئنٹی/20 میں رنرز اپ رہا۔

پاکستان 2017ء آئ سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی جیتا ہے۔ فائنل میں بھارت کرکٹ ٹیم کو 180 رنز کے تاریخی مارجن سے شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔

پاکستان ایشیائی کرکٹ کونسل کے زیراہتمام ایشیائی مقابلوں میں بھی حصہ لیتا ہے۔ ان مقابلوں میں ایشیاء کپ، ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ، اے سی سی ٹرافی اور ایشین کرکٹ جونیئر ٹورنامنٹ شامل ہیں۔

مشہور کھلاڑی

ترمیم

پاکستان کے مشہور کھلاڑیوں میں حنیف محمد، ظہیر عباس، منصور اختر، عبدالقادر، وسیم اکرم، جاوید میانداد، عمران خان، وقار یونس، انضمام الحق، شعیب اختر، سعید اجمل، سعید انور، شاہد آفریدی، شعیب ملک، عمر گل، یونس خان، رمیز راجہ، عامر سہیل اور ثقلین مشتاق شامل ہیں۔ دور حاضر میں پاکستان کے نامور کھلاڑیوں میں موجودہ کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ، عماد وسیم،سلمان آغا وغیرہ۔ پاکستان سپر لیگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے قابل کرکٹرز کے ٹیلینٹ کو اجاگر کیا ہے۔ان کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی ، فخر زمان ،حارث روؤف ،نسیم شاہ ، حسنین خان، صائم ایوب وغیرہ۔

نابینا کرکٹ

ترمیم

کپتان نثار علی ، بدر منیر نائب کپتان ، شاہ زیب حیدر ، معین اسلم ، مطیع اللہ ، اکمل حیات ، اسرار الحسن ، کامران اختر ، ریاست خان ، ظفر اقبال ، آصف خان ، سید فخر عباس ، محمد سلمان ، محمد شاہ زیب ،

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "سندھ کے خلاف میچ"۔ ڈیلی سڈنی مارننگ ہیرالڈ، آسٹریلیا۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 1935-11-23 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت)
  2. "برصغیر پاک و ہند میں کرکٹ کی مقبولیت"۔ 2017-03-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-17

بیرونی روابط

ترمیم