پہلی یہودی-رومی جنگ
پہلی یہودی رومی جنگ (73-66 عیسوی )، جسے بغاوت عظیم کہا جاتا ہے (نامی عبرانی: המרד הגדול ہا-میرید-ہا-گدول) یا یہودی جنگ رومی سلطنت کے خلاف تین بڑی بغاوتوں میں سے پہلی تھی ، جو رومیوں کے زیر تسلط صوبہ یہودا میں لڑی گئی، جس کا نتیجہ ہیکل دوم اور یہودی سیاست کے تباہی کے علاوہ ، یہودی شہروں کی تباہی، عوام کی بے گھری اور رومی فوجی استعمال کے لیے اراضی کی تخصیص کی صورت میں ہوا۔
پہلی یہودی رومی جنگ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
عمومی معلومات | |||||||
| |||||||
متحارب گروہ | |||||||
رومی سلطنت | یہودی عبوری حکومت | انتہا پسند گروہ | |||||
قائد | |||||||
گلیسیس فلورس66ء سیسٹئس گیلس66ء ویسپازیان69ء–67ء تیتوس(71ء–67ء) لوشیلئس بازس (72ء–71ء) |
انانؤس بن انانؤس یوسف بن گوریؤن |
جنگجؤ یوحنا الجشی | |||||
قوت | |||||||
رومی محافظین 6000، 66ء شامی لیجن (کور) 30-36 ہزار،66ء |
یہودی عبوری حکومتی فوج25000فوجی،66ء 6000، 67ء |
6000 یوحنای جنگجؤ 2400 الازاری جنگجؤ | |||||
نقصانات | |||||||
10ہزار+ ہلاک |
25-30 ہزار ہلاک |
10-20ہزار رضاکار اور ادومی جنگجؤ ہلاک
ہزاروں سیکاری ہلاک | |||||
درستی - ترمیم |
بغاوت عظیم سال 66 ء ، نیرو کے حکمرانی کے بارہویں سال کے میں شروع ہوئی، جس کی وجہ سے رومی اور یہودی مذہبی کشیدگی پیدا ہوئی۔ [1] اس بحران میں یہود کی ٹیکس کے خلاف احتجاج اور رومی شہریوں پر حملوں کی وجہ سے اضافہ ہوا۔ [2] جس کا رومی گورنر، گیسیس فلوروس نے ہیکل دوم کو لوٹ کر جواب دیا اور یہ دعوی کیا کہ شہنشاہ کو پیسہ درکار ہے اور اگلے ہی دن شہر پر چھاپے شروع کر کے، کئی متعدد عالی قدر یہود کو گرفتار کیا۔ اس سے وسیع پیمانے پر بغاوت کی حوصلہ افزائی ہوئی اور یہودا میں واقع رومی فوجی چھاونی پر باغی چڑھ دوڑے، جبکہ رومی نواز بادشاہ ہیرودا اگرپا دوم ، رومی حکام یروشلم سے فرار ہوئے۔ جیسے واضح ہوتا گیا کہ بغاوت جیسے جیسے قابو سے باہر نکل رہی تھی، شامی جنرل ، سییسٹیس گیلسس نے لیونئن دوازدهم فلمیناٹہ سے ، شامی فوج بلوائی تاکہ معاون فوجیوں کی مدد سے رومی حکم بحال کیا جائے اور بغاوت کو کچلا جائے۔ ابتدائی پیش رفت اور یافا کی فتح کے باوجود، شامی ڈویژن پر گھات لگایا گیا اور یہودی باغیوں نے انھیں بیت ہارون کی جنگ میں شکست دی ، جہاں 6،000 رومیوں قتل ہوئے اور ڈویژن کا فوجی علم چھینا گیا ۔ 66ء میں، عبوری یہودی حکومت یروشلم میں قائم ہوئی اور سابق اعلیٰ پادری آنونس بین آنونس اور یوشع بن گملا رہنمامنتخب ہوئے۔ یوسف بن متیت یاہو ( یوسیفس ) کو گلیل اور الازار بین ہنانیہ کو ادوم کا باغی کمانڈر مقرر کیا گیا ۔ بعد ازاں ، سیکاری کے رہنما میناہیم بن یہودا کی یروشلم شہر پر کے قبضہ کی ناکام کوشش کی۔جس میں وہ قتل ہوا اور باقی سیکاریوں کو شہر سے نکال دیا گیا تھا۔ نئی حکومت نے کسان رہنما، شمعون بار گیؤرا بھی نکال دیا تھا۔
تجربہ کار اور گھمنڈی جنرل ویسپازیان نے یہودا کے صوبے میں بغاوت کو کچلنے کا بیڑا اٹھایا ۔ ویسپازیان کے بیٹے تیتوس کو قائم مقام کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ چار لیجن(ڈویژن) اور بادشاہ اگریپہ دوم کی افواج کی مدد سے، ویسپازیان نے 67ء میں گلیل پر حملہ کیا۔ یروشلم کے قوی فصیل پر براہ راست حملہ سے بچتے ہوئے، جس کی اہم باغی قوت سے حفاظت کی گئی تھی، رومیوں نے باغیوں کی محفوظ مقامات کو ختم کرنے اور شہری آبادی کو سزا دینے کے لیے مسلسل حملوں کی مہم شروع کی۔ کئی مہینوں کے اندر اندر ویسپازیان اور تیتوس نے یہودا کے اہم محفوظ مقامات پر قبضہ کر نے کے بعد آخر میں یودفت پر قبضہ کر لیا، جو یوسف بن متیت یاہو کے زیرحکم تھا، ساتھ ہی ساتھ تاریکیہ کو بھی فتح کیا جس سے گلیل میں جنگ ختم ہوئی۔[3] گلیل سے بیدخل کیے گئے ، یہودی باغی جنگجو اور ہزاروں پناہ گزینوں سے یروشلم میں سیاسی بحران سے پیدا ہوا۔ صدوقی یروشلمیوں اور گسکالہ کے یوحنا اور الازر بن شمعون کے زیر کمان شمالی بغاوت کے جنگجؤ دھڑوں کے درمیان میں محاذآرائی ، خونی تشدد میں بدلی۔ ادومیوں کے شہروں میں داخلے اور باغیوں سے ملکر لڑنے کی وجہ سے ، سابق کاہن اعلیٰ ، انونس بن انونس قتل ہوا اور اس کے گروہ کو شدید ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔ شمعون بار گیورا ، 15،000 مسلح افراد کا کمانڈر کو، پھر صدوقی رہنماؤں کی جانب سے یروشلم میں باغیوں کے خلاف کھڑے ہونے کی دعوت دی گئی، اس نے جلد ہی شہر کے زیادہ تر حصہ پر قبضہ کر لیا۔ شمعون، جان اور الارزر کے گروہوں کے درمیان میں لڑائی سال 69ء میں چلتی رہی۔
فوجی کارروائیوں میں دھیماہٹ کے بعد، روم میں شہری جنگ اور سیاسی بحران کی وجہ سے، ویسپازیانکو روم بلایا گیا اور 69ء میں شہنشاہ مقرر کیا گیا۔ ویسپازیان کی روانگی کے ساتھ، تیتوس نے سال 70ء کے آغاز میں باغی مزاحمت کے مرکز کا یروشلم میں محاصرہ کیا۔ یروشلم کے فصیل کی پہلی دو دیواروں میں تین ہفتوں کے اندر اندر شگاف ڈلا، لیکن ثابتقدم بغاوت نے رومی فوج کو تیسرے اور سب سے زیادہ مضبوط دیوار کو توڑنے سے روکے رکھا ۔ سات مہینے کے وحشی محاصرے کے بعد، جس کے دوران میں باغیوں کی درونی خانہ جنگی میں شہر کی پوری خوراکی رسد جل گئی، رومی بلاخر 70ء میں یہودی فوج کے کمزور دفاع کو توڑنے میں کامیاب ہوئے۔ سقوط یروشلم کے بعد ، سال 71ء میں تیتوس روم گیا اور لیجن دھم فرینٹ ینسیس کو باقی ماندہ یہودی قلعوں اور دفاعی مراکز بشمول ہیرودیون اور ماکھائیرس کو شکست دینے کی ذمہداری سونپی ،یوں مسادا کی رومی مہم کو 74ء-73ء میں حتمی شکل دی۔
یروشلم میں ہیکل دوم تباہ ہونے پر، اس واقعہ کو تیشا بآؤ پر منایا جاتا ہے، صدوقی تحریک کی گمنامی کے ساتھ یہودیت بحران میں گھِر گئی۔ تاہم، فریسی عالم ربی یوحنان بن ذکی کو تیتوسی محاصرہ کے دوران میں اس کے طالب علموں نے ایک تابوت میں یروشلم سے قاہرہ قاچاق(سمگل) کیا تھا۔ ربی نے جمنیہ کی مجلس میں ایک یہودی اسکول قائم کرنے کی اجازت حاصل کر رکھی تھی، جو تلمودی تعلیم کا اہم مرکز بن گیا تھا۔ یہ یہود کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، جس سے یہود ارض اسرائیل سے باہر جلاوطنی میں اور ہیکل کی مرکزیت کے بغیر اپنی ثقافت اور مذہب کو ترقی دے سکتے تھے۔ یہودی بغاوت کی شکست سے یہود کی آبادیاتی شمار تبدیل ہوا، کیونکہ یہود کے بہت سے باغی منتشر ہوئے یا غلام بنکر بِک گئے۔ ہیکل کی گراؤٹ، یروشلم اور اسرائیل کی معیشت اور زمین کی زرعی بودوباش یہود کی ترقی میں رکاوٹ نہ بن سکے۔ رومی نظام کے تحت کچھ نسلوں بعد ، یہودی-رومی کشیدگی نے 132ء-136ء میں برکوخبا بغاوت میں پھر سے سر اٹھایا۔