یسین مظہر صدیقی

بھارتی سنی عالم اور مؤرخ

محمد یاسین مظہر صدیقی ندوی (پیدائش: 26 دسمبر 1944ء - 15 ستمبر 2020ء) ایک ہندوستانی سنی مسلم اسکالر، مشہور سیرت نگار اور مؤرخ، دار العلوم ندوۃ العلماء کے فاضل تھے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ اسلامیات کے ڈائریکٹر تھے۔

یسین مظہر صدیقی
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (اردو میں: محمد یسین مظہر صدیقی ندوی ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 26 دسمبر 1944ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لکھیم پور کھیری ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 15 ستمبر 2020ء (76 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دار العلوم ندوۃ العلماء
لکھنؤ یونیورسٹی
جامعہ ملیہ اسلامیہ (–1966)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (–1975)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بی اے اور بی ایڈ ،ایم اے ، ایم فل اور پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استاذ ابو الحسن علی حسنی ندوی ،  خلیق احمد نظامی ،  محمد رابع حسنی ندوی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم ،  مورخ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں معاش ِ نبویﷺ   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

یاسین مظہر صدیقی، برطانوی ہند میں ریاست اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے گاؤں "گولا" میں 26 دسمبر سنہ 1944ء میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے وطن میں حاصل کی، بعد ازاں روایتی دینی تعلیم کے لیے لکھنؤ کے دار العلوم ندوۃ العلماء میں داخل ہوئے اور 1959ء میں وہاں سے عالمیت اور فضیلت مکمل کیا۔ 1960ء میں لکھنؤ یونیورسٹی سے فاضلِ ادب کیا۔ 1962ء میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی سے ہائر سکینڈری کا امتحان پاس کیا، پھر اسی یونیورسٹی سے 1965ء میں بی-اے اور 1966ء میں بی-ایڈ کی ڈگری حاصل کی۔

بعد ازاں انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا جہاں سے 1968ء میں ایم-اے تاریخ، 1969ء میں ایم-فل اور 1975ء میں تاریخ ہی کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان تینوں اداروں کی نسبت سے ڈاکٹر موصوف ندوی، جامعی اور علیگ تھے۔ جن اساتذہ کرام انھوں نے فیض پایا ان میں ہندوستان کی نابغہ روزگار ہستیاں شامل ہیں۔ ان میں سے ابو الحسن علی ندوی، خلیق احمد نظامی، اسحاق سندھلوی، عبد الحفیظ بلیاوی، سعید احمد خیرآبادی، عبد الوحید قریشی، غلام محمد قاسمی، مجاہد حسین زیدی اور محمد رابع حسنی ندوی شامل ہیں۔

تدریسی زندگی

ترمیم
یاسین مظہر صدیقی کے تدریسی سفر کا آغاز سنہ 1970ء سے ہوا۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ میں بطور ریسرچ اسسٹنٹ تعینات ہوئے۔ 1977ء میں ان کا تقرر اسی شعبہ میں بطور لیکچرار کے ہوا۔ 1983ء میں سید حامد صاحب ان کو علی گڑھ یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ سے "ادارہ علوم اسلامیہ" میں لے آئے، 1991ء میں پروفیسر بنائے گئے۔ 1997ء سے 2000ء تک بطور ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ فرائض سر انجام دیے۔ 2001ء میں علوم اسلامیہ کے ذیلی ادارہ "شاہ ولی اللہ دہلوی ریسرچ سیل" کے ڈائریکٹر بھی بنا دیے گئے۔ 31 دسمبر 2006ء میں ادارہ علوم اسلامیہ سے سبکدوش ہو گئے تاہم شاہ ولی اللہ ریسرچ سیل کے ڈائریکٹر کے طور پر تقریباً دس سال کام کیا۔ اس دوران میں انھوں نے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے مختلف پہلوؤں 2000ء سے 2010ء تک قومی و بین الاقوامی سیمینار منعقد کروائے اور 18 کے قریب چھوٹی بڑی کتب منصۂ شہور پر آئیں۔

تصانیف

ترمیم

یسین مظہر صدیقی کی تصانیف:[1]

  • نبی اکرم اور خواتین ایک سماجی مطالعہ
  • سیرت النبی گوشہ نسواں
  • عہد نبوی کا نظام حکومت
  • عہد نبوی میں تنظیم ریاست و حکومت [2]
  • حکومت و ریاست سیرت النبی
  • خلافت اموی خلافت راشدہ کے پس منظر میں
  • تاریخ اسلام
  • تاریخ تہذیب اسلامی
  • بنو ہاشم اور بنو امیہ کے معاشرتی تعلقات
  • تاریخ عرب
  • مصادر سیرت النبی
  • رسول اکرم کی رضاعی مائیں
  • حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی، شخصیت و حکمت کا ایک تعارف
  • شاہ ولی اﷲمحدث دہلوی
  • شاہ ولی اللہ دہلوی  کی قرآنی خدمات
  • خطبات سرگودھا سیرت نبوی کا عہد مکی
  • سیرت النبی خاندان نبوی
  • سر سید اور علو م اسلامیہ
  • عہد نبوی ﷺ میں تمدن
  • الفاروق ایک مطالعہ
  • حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ
  • سنتوں کا تنوع ہر سنتِ نبوی افضل ہے
  • معاش نبوی رسول اکرم ﷺ کے ذرائع آمدن کا تحقیقی جائزہ

وفات

ترمیم

15 ستمبر 2020ء کو وفات پاگئے۔[3]

کتابیات

ترمیم
  • ظفر احمد نظامی۔ "پروفیسر یسین مظہر صدیقی"۔ قلمی خاکے (اول، 2013 ایڈیشن)۔ نئی دہلی: انسٹیٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز۔ صفحہ: 263–264۔ ISBN 978-81-89964-96-2 
  • محمد عبد اللہ۔ "پروفیسر یسین مظہر صدیقی کی سیرت نگاری"۔ ضیائے تحقیق۔ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: شعبہ علوم اسلامی و عربی۔ 3 (6): 9–17۔ 16 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2020 

حوالہ جات

ترمیم
  1. ظفر احمد نظامی۔ قلمی خاکے (اول، 2013 ایڈیشن)۔ صفحہ: 263-264 
  2. حافظ محمد ثانی (10 نومبر 2019)۔ "عہد نبوی میں تنظیم ریاست و حکومت"۔ روزنامہ جنگ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2020۔ ’’ریاستِ مدینہ‘‘ کے نظم و نسق اور بنیادی خدّو خال پر ڈاکٹرمحمد یٰسین مظہر صدیقی کا سیرت نگاری کی تاریخ میں ایک اہم اور منفرد علمی کارنام: حافظ محمد ثانی 
  3. "معروف مصنف و محقق پروفیسر یسین مظہر صدیقی کا انتقال، علمی حلقہ سوگوار"۔ ملت ٹائمز۔ 15 ستمبر 2020۔ 16 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2020