آساوری
آساوری راگ، آساوری ٹھاٹھ کا اوڈو سمپورن یعنی آروہی امروہی کو ترتیب سے پانچ اور سات سروں پر مشتمل راگ ہے۔
راگ موسیقی | |
فائل:Dhrupad.jpg | |
فہرست ٹھاٹھ | |
تشکیل راگ
ترمیمگو آساوری ٹھاٹھ میں رکھب شدھ ہے مگر آساوری راگ میں رکھب کومل استعمال کی جاتی ہے۔ تاکہ وہ جونپوری سے علاحدہ ہو سکے اور وادی سموادی کے فرق سے بھیرویں سے بھی الگ ہو جاتا ہو۔ اس کا مدھم وادی اور رکھب سموادی لیکن بعض گائک مدھم کو وادی اور دھیوت کو سموادی مانتے ہیں جو دونوں طرح درست ہے۔
استعمال
ترمیمآساوری صبج کے بعض دوسرے راگ اور راگنیوں کی طرح بے حد شیرین، خوبصورت اور دلکش راک ہے۔ یہ گئی ایک راگوں سے مرکب ہے جن میں گن کلی، کھپ پوڈی، بجونپوری اور بلہس خانی ٹوڈی شامل ہیں۔ اس راگ کو مذکورہ تمام راگ اور راگنیوں سے بچا کر گانا چاہیے۔
آروہی آمروہی
ترمیمآساوری کی آروہی آمروہی درج ذیل ہیں :
آروہی سا رے ما پا دھا سا
آمروہی سا نی دھا پا ما گا رے سا
حوالہ جات
ترمیمکنور خالد محمود، عنایت الہی ٹک، سرسنگیت۔ الجدید، لاہور؛ المنار مارکیٹ، چوک انارکلی۔ 1969ء صفہ 166۔