جھنجھوٹی
جھنجھوٹی کھماج ٹھاٹھ کی اوڈو سمپورن راگنی ہے یعنی آروہی میں پانچ سر اور امروہی میں سات سر ہیں۔
راگ موسیقی | |
فہرست ٹھاٹھ | |
استعمال
ترمیماس راگنی کے گانے کا وقت رات کا دوسرا پہر ہے۔ جھنجھوٹی اور پہاڑی آپس میں ملتی جلتی راگنیاں ہیں۔ بعض گائک اکثر و پیشتر پہاڑی اور جھنجھوٹی کو ملا کر بھی گاتے ہیں۔ پہاڑی کی طرح جھنجھوٹی کو بھی زیادہ تر ہلکی پہلکی اور نیم کلاسیکی موسیقی میں استعمال میں لایا جاتا ہے۔ کلاسیکی موسیقی کے گائک اور فلمی موسیقار نے یکساں طور پر اس راگنی سے اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق استفادہ کیا ہے۔ اس راگنی میں بڑی دلکش ٹھمریوں اور غزلیں کی دھنیں بنی ہیں اور ہلکے پھلکے فلمی اور غیر فلمی گیت بھی بیان لکھے گئے ہیں۔
تشکیل راگ
ترمیمجھنجھوٹی میں رکھب وادی اور پنچم سموادی ہے۔ بعض گائک گندھار کو وادی اور کھرج کو سموادی مادتے ہیں۔
آروہی آمروہی
ترمیماس کی آروہی آمروہی وکر ہے یعنی ہل دار اور درج ذیل ہے:
آروہی: سا۔ رے۔ ما۔ پا۔ دھا۔ سا آمروہی: سا نی دھا ما پا - گا - رے - سا
حوالہ جات
ترمیماختر علی خان، ذاکر علی خان؛ نورنگ موسیقی۔ اردو سائنس بورڈ، لاہور؛ 299 اپر مال روڈ۔ 1999ء باب دوم، صفہ 101-102۔