راگ تلک کا مود، کھماج ٹھاٹھ کا اوڈو سمپورن راگ ہے۔

راگ موسیقی
فہرست ٹھاٹھ
کلیان ٹھاٹھ
ایمن کلیانبھوپالی
بھیرویں ٹھاٹھ
بھیرویںگن کلیللت
ٹوڈی ٹھاٹھ
میاں کی ٹوڈیملتانی
کھلچ ٹھاٹھ
راگیشریتلنگتلک کا مودجھنجھوٹی
بھیرویں ٹھاٹھ
بھیرویںمالکونس
ماروا ٹھاٹھ
مارواپوریا
آساوری ٹھاٹھ
آساوریدرباری
بلاول ٹھاٹھ
کیداراپہاڑیبہاگ
پوربی ٹھاٹھ
پوریا دھناسریبسنت
کافی ٹھاٹھ
شدھ بہارپیلوبھیم پلاس

تاثر ترمیم

تلک کا مود کا تاثر اداسی اور یاسیت ہے۔ اس راگ میں موزوں کی ہیئ ٹھمریاں، غزلیں اور گیت اپنے اندر ہجر و فراق کی ایک تڑپ اور ٹیس لیے ہوئے ہیں، جن کو سنتے ہی انسان کا دل موم اور آنکھ اسکبار ہو جاتی ہے۔ اس کا وقت غنا بھی دوپہر اور موسم ساون بھادوں کا ہے۔ اس راگ میں خشی اور غم کے ملے جلے حالات کے مطابق تاثرات ملتے ہیں۔

تشکیل راگ ترمیم

تلک کا مود راگ کا رکھب وادی اور پنچم سموادی ہے۔ یہ مدھ سپتک یعنی پوروانگ پر گانے والا راگ ہے۔ اس راگ میں سوائے کومل نکھاد کے باقی تمام سر شدھ ہیں۔ یعنی اس میں رالترتیب آو رہی امروہی کے دونوں نکھاد لگتے ہیں۔

استعمال ترمیم

تلک کا مود راگ میں فلمی اور غیر فلمی موسیقاروں نے لا تعداد بندشیں کی ہیں جن میں سے بہت ساری دلعزیز ہو گئی ہیں۔ چونکہ یہ راگ ایک خالص راگ کے طور پہ نہیں گایا جاتا بلکہ اسے ہلکی پھلکی اور نیم کلاسیکی موسیقی میں زیادہ استعمال میں لایا جاتا ہے اس لیے اس میں خوبصورتی پیدا کرنے کے لیے زائد سر بھی کبھی کبھی لگ جاتے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

اختر علی خان، ذاکر علی خان؛ نورنگ موسیقی۔ اردو سائنس بورڈ، لاہور؛ 299 اپر مال روڈ۔ 1999ء باب دوم، صفہ 99-100