راگ ماروا، ماروا ٹھاٹھ کا کھاڈو یعنی چھ سر کا راگ ہے۔

راگ موسیقی
فہرست ٹھاٹھ
کلیان ٹھاٹھ
ایمن کلیانبھوپالی
بھیرویں ٹھاٹھ
بھیرویںگن کلیللت
ٹوڈی ٹھاٹھ
میاں کی ٹوڈیملتانی
کھلچ ٹھاٹھ
راگیشریتلنگتلک کا مودجھنجھوٹی
بھیرویں ٹھاٹھ
بھیرویںمالکونس
ماروا ٹھاٹھ
مارواپوریا
آساوری ٹھاٹھ
آساوریدرباری
بلاول ٹھاٹھ
کیداراپہاڑیبہاگ
پوربی ٹھاٹھ
پوریا دھناسریبسنت
کافی ٹھاٹھ
شدھ بہارپیلوبھیم پلاس

استعمال

ترمیم

بعض گاشک ماروا راگ کو "خشک" کہتے ہیں؛ لیکن یہ تو گائک کی آواز اور پیشکشی پر زیادہ منحصر ہے کہ وہ اس کو پر اثر انداز میں پیش کرے۔ ویسے اکثر و بیشتر گائک اس راگ کو زمانہ قدیم سے آج تک بڑی پسندیدگی سے گاتے ہیں۔ ماروا کو سوہنی، پوریا اور پراڑی سے بچا کر گانا جاہیے کیونکہ مذکورہ راگنیوں کے سر ایک ہیں مگر وادی سموادی کے فرق سے علاحدہ ہیں۔ اس لیے ماروا نہایت احتیاط کے ساتھ گانا پڑتا ہے۔ اس کو خالصتآ راگ کے طور پر گایا جاتا ہے۔

تشکیل راگ

ترمیم

رکھب وادی سر اور دھیوت سموادی سر ہے۔ ماروا شام کے دوسرے بے حد مشہور اور معروف اور مقبول ترین راگوں میں سے ایک راگ ہے۔ دھیوت اور رکھب کی سنگت اور تکرار اس راگ کی خوبصورتی اور دلکشی میں بے حد اضافہ کرتی ہے۔ یہ نہ صرف راگ ہے بلکہ بذات خود ایک ٹھاٹھ ہے۔

آروہی اور آمروہی

ترمیم

آروہی آمروہی اس کی بالکل سپاٹ اور درج ذیل ہے:

آروہی: سا - نی - رے - گا - ما - دھا - نی - سا
آمروہی: سا - نی - دھا - ما۔ گا - رے - سا

حوالہ جات

ترمیم

کنور خالد محمود، عنایت الہی ٹک، سرسنگیت۔ الجدید، لاہور؛ المنار مارکیٹ، چوک انارکلی۔ 1969ء صفہ 165-166۔