اردو ادب عالیہ کی فہرست

اردو ادب کی بہترین کتابوں کی فہرست

کسی زبان کا اعلی ترین اور معیاری ادبی سرمایہ ادب عالی، ادب عالیہ اور کلاسیکی ادب کہلاتا ہے جبکہ اس کے باضابطہ مطالعہ کو ادبیات عالیہ کہتے ہیں۔ ادب عالیہ کی تعریف، حدود اور اوصاف کے ذیل میں پروفیسر قمر رئیس لکھتے ہیں: "قدما کا تخلیق کردہ وہ ادب جو پختگئ فن اور جمالیاتی لطف و انبساط کے ساتھ دوامی اوصاف کا حامل ہو۔ جو ایک زندہ روایت کا درجہ حاصل کرکے آنے والے والی پیڑھیوں کو متاثر کر سکے۔ ہر عہد، جس کی قدر و قیمت اور معنویت کو از سر نو تلاش کرے۔ اور پھر جس کے گھنے سایے تلے نئے تخلیقی پودے نمو پا کر برگ و بار لائیں۔"[1] اردو دنیا کی ترقی یافتہ زبان ہے جو اپنا ایک مضبوط، توانا، منفرد اور معیاری ادب رکھتی ہے۔ گو کہ اہل اردو تا حال اس باب میں متفق نہیں ہیں کہ کس عہد کے ادب کو اردو کے ادب عالیہ میں شمار کیا جائے گا، تاہم ایک محتاط اور متوازن رائے یہ پائی جاتی ہے کہ تقسیم ہند سے قبل کا معیاری ادب اردو کا ادب عالیہ ہے۔ اسی عہد میں اردو نے ترقی کے وہ مدارج طے کیے جو پھر اسے نصیب نہ ہوئے۔ موجودہ اردو کے سارے خوش نما بال و پر اسی عرصہ کے مرہون منت ہیں۔

چنانچہ اسی مذکورہ رائے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ذیل میں اردو کے ادب عالیہ کی فہرست درج ہے۔

فہرست

ترمیم
شمار کتاب مصنف مطبع
1 ابن الوقت ڈپٹی نذیر احمد دہلوی
2 مسافران لندن مرتبہ سرسیّد احمد خان بہادر، شیخ محمد اسماعیل پانی پتی
3 رسوم ہند پیارے لال آشوب دہلوی، کپتان ڈبلیو جے ہالرائیڈ
4 حیات سعدی الطاف حسین حالی
5 وکرم اروسی مہا کوی کالی داس، محمد عزیز مرزا لکھنوی مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
6 قصص ہند محمد حسین آزاد
7 مذہب عشق نہال چند لاہوری
8 دیوان درد خواجہ میر درد دہلوی
9 فردوس بریں عبد الحلیم شرر لکھنوی
10 مقالات مولانا محمد حسین آزاد مرتبہ آغا محمد باقر
11 مہتاب داغ نواب میرزا خاں داغ دہلوی مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
12 قواعد زبان اردو مشہور بہ رسالہ گل‌ کرسٹ مرتبہ خلیل الرحمٰن داؤدی
13 نو رتن محمد بخش مہجور
14 فسانۂ مبتلا نذیر احمد دہلوی
15 مقالات سر سیّد مرتبہ محمد اسماعیل پانی پتی
16 موعظۂ حسنہ ڈپٹی نذیر احمد مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
17 مرقع لیلیٰ مجنوں مرزا محمد ہادی رسوا مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
18 خرد افروز حفیظ‌ الدّین احمد
19 جامع ‌الحکایات ہندی شیخ صالح محّمد عثمانی
20 جوہر اخلاق جیمز فرانسس کارکرن ؛ مرتبہ : ڈاکٹر محمد علی باقر مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
21 سروش سخن سیّد محمد فخر الدین حسین سخن مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
22 بہار دانش مرزا جان تپش؛ مرتبہ: خلیل الرحمٰن داؤدی مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
23 کلیات میر میر تقی میر
24 توتا کہانی حیدر بخش حیدری
25 اخلاق ہندی میر بہادر علی حسینی
26 نشتر سیّد محمد حسن شاہ، ترجمہ سجّاد حسین انجم کسمنڈوی
27 باغ اردو میر شیر علی افسوس مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
28 موازنہ انیس و دبیر شبلی نعمانی
29 آرایش محفل سیّد حیدر بخش حیدری مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
30 کلیات مومن محمد مومن خان مومن
31 واسوخت آغا حسن امانت مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
32 گل مغفرت سیّد حیدر بخش حیدری
33 عجائب القصص شاہ عالم ثانی
34 بہارستان ناز : تذکرۂ شاعرات حکیم فصیح‌ الدّین رنج
35 بیتال پچیسی مظہر خاں ولا
36 باقیات شبلی شبلی نعمانی مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
37 طرح دار لونڈی سجّاد حسین لکھنوی مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
38 کلیات نظام مرتبہ کلب علی خاں فائق
39 کلیات شیفتہ محمد مصطفٰی خان (شیفتہ)
40 بزم آخر فیض الدین دہلوی، مرتبہ ولی اشرف صبوحی دہلوی
41 کلیات قائم قائم چاندپوری
42 مثنویات حسن میر حسن دہلوی
43 دیوان جہان دار میرزا جواں بخت جہان دار مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
44 اخوان الصفا شیخ اکرام علی
45 نقلیات میر بہادر علی حسینی
46 مجموعۂ نثر غالب، اردو ترتیب، تہذیب و تحشیہ خلیل الرحمن داؤدی
47 کلیات نسیم اصغر علی خاں نسیم
48 کلیات قلق غلام مولیٰ
49 تذکرۀ مخزن نکات قیام الدین قائم چاند پوری مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
50 مکاتیب آزاد مولانا محمد حسین آزاد، مرتبہ سیّد مرتضیٰ حسین فاضل لکھنوی مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
51 کلیات سالک قربان علی بیگ سالک
52 کلیات ذوق محمد ابراہیم ذوق دہلوی
53 نتائج المعانی محمود بیگ راحت
54 قصّہ اگر گل مرتبہ خلیل الرحمن داؤدی مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
55 اردو کی قدیم منظوم داستانیں خلیل الرحمن داؤدی مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
56 عود ہندی مرزا اسد اللہ خان غالب مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
57 مکارم الاخلاق محمد ذکاء ‌اللہ دہلوی
58 تذکرہ طبقات الشعرا قدرت ‌اللہ شوق
59 کلیات نثر حالی خواجہ الطاف حسین حالی
60 کلیات نظم حالی خواجہ الطاف حسین حالی
61 کلیات مصحفی غلام ہمدانی مصحفی
62 کلیات جرات مرتبہ اقتدا حسن
63 خورشید، بمبئی کا ابتدائی اردو ڈراما بہرام جی فردون جی مرزبان
64 ظریف کے ڈرامے حسینی میاں ظریف، مرتبہ سیّد امتیازعلی تاج
65 رونق کے ڈرامے رونق، مرتبہ سیّد امتیاز علی تاج
66 حباب کے ڈرامے حباب، مرتبہ سیّد امتیاز علی تاج
67 کریم الدین مراد کے ڈرامے کریم الدین مراد، مرتبہ سیّد امتیازعلی تاج
68 عبد اللہ کے ڈرامے عبد اللہ، مرتبہ سیّد امتیازعلی تاج
69 متفرق مصنفین کے ڈرامے مرتبہ سیّد امتیازعلی تاج
70 کلیات انشا انشا اللہ خاں انشا، مرتبہ خلیل اللہ خاں انشا
71 اردوے معلیٰ مرزا اسد اللہ خاں غالب
72 تذکرہ خوش معرکہ زیبا سعادت خاں ناصر، مرتبہ مشفق خواجہ مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
73 کلیات شاہ نصیر مرتبہ تنویر احمد علوی
74 انشا کی دو کہانیاں انشا اللہ خاں انشا؛ مرتبہ انتظار حسین مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
75 مثنوی رمز العشق مع چرخی نامہ غلام قادر شاہ مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
76 نیرنگ خیال محمد حسین آزاد
77 خطبات سرسیّد مرتبہ شیخ محمد اسماعیل پانی پتی
78 کلیات سودا مرتبہ محمد شمس‌ الدّین صدّیقی
79 ہادی‌ النّسا منشی سیّد احمد دہلوی
80 کلیات آتش خواجہ حیدر علی آتش، مرتبہ سیّد مرتضیٰ حسین فاضل لکھنوی
81 تذکرۀ گلشن بے خار نواب محمد مصطفٰی خاں شیفتہ مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
82 سیّد احمد خاں کا سفرنامۂ پنجاب سیّد اقبال علی ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس
83 محاسن الاخلاق ذکاء اللہ
84 طالب بنارسی کے ڈرامے طالب بنارسی، مرتبہ سیّد امتیازعلی تاج
85 سرور سلطانی رجب علی بیگ سرور
86 یادگار چشتی نور احمد چشتی
87 کلیّات محمد حسن براہوی مرتبہ انعام الحق کوثر
88 سکنتلا : کہانی کاظم علی جوان مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
89 فسانہ آزاد رتن ناتھ سرشار
90 فسانہ عجائب رجب علی بیگ سرور
91 طلسم ہوش ربا محمد حسین جاہ اور احمد حسین قمر مطبع نولکشور، لکھنؤ
92 کئی چاند تھے سر آسماں شمس الرحمن فاروقی پینگوئن بکس، انڈیا
93 انشائے غالب مرتبہ رشید حسن خاں مکتبہ جامعہ لمیٹڈ نئی دہلی
94 ہشو رتن ناتھ سرشار جوبلی پرنٹنگ ورکس لکھنؤ، 1895ء
95 جام سرشار رتن ناتھ سرشار منشی نولکشور، 1914ء
96 سیر کہسار رتن ناتھ سرشار منشی نولکشور، 1934ء
97 پی کہاں رتن ناتھ سرشار جوبلی پرنٹنگ ورکس لکھنؤ، 1894ء
98 کامنی رتن ناتھ سرشار نسیم بک ڈپو لکھنؤ، 1958ء
99 نو طرز مرصع میر محمد عطا خان تحسین
100 دھنک صادق الخیری ساقی بک ڈپو دہلی، 1943ء
101 ریزہ مینا شاہد احمد دہلوی ساقی بک ڈپو دہلی، 1939ء
102 طلسم حیرت جعفر علی شیون منشی نولکشور، 1873ء
103 چار گلشن بینی نارائن جہاں اردو دنیا، کراچی
104 سلک گوہر انشا اللہ خاں انشا اسٹیٹ پریس رامپور، 1948ء
105 رانی کیتکی انشا اللہ خاں انشا انجمن ترقی اردو پاکستان
106 نادرات شاہی شاہ عالم ثانی اسٹیٹ پریس رامپور، 1944ء
107 اندر سبھا امانت لکھنوی انجمن ترقی اردو ہند، 1926ء
108 فسانہ دلفریب منشی فدا علی عیش نولکشور لکھنؤ، 1914ء
109 انشائے بہار بے خزاں منشی غلام امام شہید نولکشور لکھنؤ، 1886ء
110 گُلِ معرفت حیدر بخش حیدری مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
111 آرایش محفل میر شیر علی افسوس مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
112 ملک العزیز ورجنا مولانا عبد الحلیم شرر مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
113 حیات سعدی خواجہ الطاف حسین حالی مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
114 قصہ گلستانِ سخن مرزا قادر بخش صابر دہلوی مجلس ترقی اردو ادب۔ لاہور
115 قواعد میر عشرت لکھنوی نول کشور لکھنؤ، 1919ء
116 جادہ تسخیر نواب حیدر علی خاں نول کشور لکھنؤ
117 آب حیات محمد حسین آزاد
118 سیر ایران محمد حسین آزاد کریمی پریس لاہور
119 نثر بے نظیر میر بہادر علی حسینی

حوالہ جات

ترمیم
  1. مونوگراف میر امّن از ابن کنول، صفحہ 7