قاسم بن محمد
قاسم بن محمد (عربی: القاسم بن محمد) حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت خدیجہ کے بیٹے تھے۔ آپ صغر سنی میں ہی انتقال کر گئے، جب آپ کی عمر محض دو سال سے بھی کم تھی۔ آپ کو جنت المعلیٰ، مکہ، سعودی عرب میں دفن کیا گیا۔
قاسم بن محمد | |
---|---|
(عربی میں: قاسم بن محمد) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | دسمبر598ء مکہ |
وفات | سنہ 601ء (2–3 سال) مکہ |
مدفن | جنت المعلیٰ |
والد | محمد بن عبداللہ |
والدہ | خدیجہ بنت خویلد |
بہن/بھائی | |
خاندان | اہل بیت |
درستی - ترمیم |
مقالہ بہ سلسلۂ مضامین اولادِ محمد |
حضرت محمد کے بیٹے |
حضرت محمد کی بیٹیاں |
حضرت فاطمہ کی اولاد |
بیٹے |
حضرت فاطمہ کی اولاد |
بیٹیاں |
نام و نسب
حضرت قاسم رضی اللہ عنہ۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت قاسم رضی اللہ عنہ بن سید المرسلین حضرت محمد علی الم بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک۔ (رضی اللہ عنہم اجمعین)
حالات
آپ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سب سے پہلے فرزند ہیں جو حضرت بی بی خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی آغوش مبارک میں اعلانِ نبوت سے قبل پیدا ہوئے۔ حضورِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی کنیت ابو القاسم انھی کے نام پر ہے۔ جمہور علما کا یہی قول ہے کہ یہ پاؤں پر چلنا سیکھ گئے تھے کہ ان کی وفات ہو گئی اور ابن سعد کا بیان ہے کہ ان کی عمر شریف دو برس کی ہوئی مگر علامہ غلابی کہتے ہیں کہ یہ فقط سترہ ماہ زندہ رہے۔ واللہ اعلم۔ [1]
حوالہ جات
- ↑ (زرقانی جلد 3 ص 194)