ایشیا میں مسیحیت کی ابتدا در حقیقت پہلی صدی کے رومی فلسطین میں یسوع کی زندگی اور تعلیمات سے ہوئی۔ مسیحیت پھر رسل کے مشنری کاموں کے ذریعے پھیلی، پہلے سرزمین شام اور بعد میں اس کی جڑیں یروشلم اور انطاکیہ تک پھیل گئیں۔ مزید مشرقی سمت میں مسیحیت نے توما رسول کی تبلیغ کے ذریعے وسعت پائی، توما رسول نے سلطنت اشکانیان (ایران) اور ہندوستان میں مسیحیت کی بنیاد رکھی۔ وسط ایشیائی اقوام میں سب سے پہلے مسیحیت کو 301ء میں آرمینیا اور 327ء میں جارجیا نے قبول کیا۔

مسیحیت پہلی سے چودہویں صدی عیسوی کے دوران میں مغربی ایشیا سے چین تک پھیلی اور مزید سولہویں صدی عیسوی کو مشرقی ایشیا میں پھیلی۔

431ء میں پہلی افسس کونسل اور نسطوری تفرقہ کے بعد نسطوری مسیحیت کا قیام عمل میں آیا۔ نسطوریوں نے غالباً ساتویں صدی عیسوی میں منگولوں کو دین مسیحیت میں داخل کرنا شروع کیا۔ نسطوری مسیحیت چین میں تانگ خاندان (618ء-907ء) کے عہد میں متعارف ہوئی۔ منگول متعدد مذاہب کی طرف مائل تھے، کچھ منگول قبائل مسیحی تھے اور چنگیز خان کے پوتے مونکو خان کی قیادت میں تیرہویں صدی میں مسیحیت کا منگول سلطنت میں معمولی سا مذہبی اثر تھا۔

موجودہ دور میں مسیحیت فلپائن، مشرقی تیمور، آرمینیا، جارجیا، قبرص اور روس میں مسلسل بڑھتا ہوا اکثریتی مذہب ہے۔ اور جنوبی کوریا، چین، بھارت، انڈونیشیا، ویت نام، سنگا پور، ہانگ کانگ، ملائیشیا، قازقستان، کرغیزستان، لبنان، سوریہ اور کچھ دوسرے ایشیائی ممالک میں 250 ملین سے زائد آبادی کے ساتھ ایک اہم اقلیتی مذہب ہے۔[1]

حواشی

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم


Encyclopædia Iranica, "Franco-Persian relations"
The Monks of Kublai Khan Emperor of China, Sir E. A. Wallis Budge.
The history and Life of Rabban Bar Sauma, translated from the Syriac by Sir E. A. Wallis Budge
•Foltz, Richard, Religions of the Silk Road, Palgrave Macmillan, 2nd edition, 2010 آئی ایس بی این 978-0-230-62125-1
Histoire des Croisades III, 1188−1291, René Grousset, editions Perrin, آئی ایس بی این 2-262-02569-X
Grousset, René (translator, Naomi Walford) (1970)۔ The Empire of the Steppes۔ New Brunswick: Rutgers University Press۔ ISBN:978-0-8135-1304-1۔ OCLC:90972 {{حوالہ کتاب}}: |author= باسم عام (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link)
• Jackson, Peter (2005). The Mongols and the West: 1221-1410. Longman. آئی ایس بی این 978-0-582-36896-5
• Weatherford, Jack (2004). Genghis Khan and the Making of the Modern World. Three Rivers Press. آئی ایس بی این 0-609-80964-4.
•Roux, Jean-Paul (1997), L'Asie Centrale, Histoire et Civilization, Librairie Arthème-Fayard, آئی ایس بی این 978-2-213-59894-9
• Luisetto, Frédéric, Arméniens et autres Chrétiens d'Orient sous la domination Mongole, Geuthner, 2007, آئی ایس بی این 978-2-7053-3791-9
• Mahé, Jean-Pierre, L'Arménie à l'épreuve des siècles, Découvertes Gallimard (n° 464), Paris: Gallimard, 2005, آئی ایس بی این 978-2-07-031409-6
Uhalley, Stephen؛ Wu, Xiaoxin (2001)۔ China and Christianity: burdened past, hopeful future۔ M.E. Sharpe۔ ISBN:978-0-7656-0661-7

مزید پڑھیے

ترمیم


Evers، Georg (1999)، "Asia"، در Fahlbusch، Erwin (مدیر)، Encyclopedia of Christianity، Grand Rapids: Wm. B. Eerdmans، ج 1، ص 134–140، ISBN:0-8028-2413-7