بختاور بھٹو زرداری
بختاور بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں۔ 25 جنوری 1990ء کو پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیدا ہوئیں۔ وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی اور شاہنواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی بھانجی ہیں۔ [2]
بختاور بھٹو زرداری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | کراچی، سندھ، پاکستان |
25 جنوری 1990
قومیت | پاکستانی |
مذہب | اسلام[1] |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
والدین | آصف علی زرداری بینظیر بھٹو |
والد | آصف علی زرداری |
والدہ | بینظیر بھٹو |
بہن/بھائی | |
خاندان | زرداری بلوچ خاندان بھٹو خاندان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | یونیورسٹی آف ایڈنبرا |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | Bakhtawarbz.com |
درستی - ترمیم |
تعلیمی سفر
ترمیمبختاور بھٹو زرداری انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔ تعلیمی میدان میں ان کی حوصلہ افزائی کی بڑی وجہ شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہے،جس میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔ جس کی بنیاد محترمہ بے نظیر بھٹو 1995 میں رکھی۔ جس کا مقصد پاکستان کے عوام کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔[3]
بختاور بھٹو زرداری کو باکسنگ کا شوق
ترمیمبختاور بھٹو زرداری سوشل میڈیا پر اپنی سیاسی اور دلچسپ سرگرمیوں کی وجہ سے خاصی متحرک ہیں،انھوں نے اپنی باکسنگ کی ٹریننگ حاصل کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی۔ اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ وہ جس سے باکسنگ کی ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں وہ اور نہیں بلکہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہے۔ بختاور بھٹو زرداری سوشل میڈیا پر دبئی کی ایک عمارت سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو بھی شیئر کرچکی ہیں،ا سے کے علاوہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماؤں کے حوالے سے سے بھی رابطے میں رہتی ہیں۔[4]
بختاور کی سینٹ میں بل کی مخالفت
ترمیمرمضان المبارک سے قبل سینیٹ میں ایک بل منظور کیا گیاجس کے تحت عوامی مقامات پر روزے کے دورا ن کھانے پینے پر 25ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ عوامی اور مذہبی حلقوں نے اس بل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ لیکن بختاور بھٹو نے اس بل کی شدید مخالفت کی۔ بختاور بھٹو کے نزدیک شدید گرم موسم میں مسافر اور مریض لوگوں کو پیاس لگ سکتی ہے اور اگروہ پانی نہ پئیں تو ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو سکتے ہیں جن سے ان کی موت واقع ہو سکتی ہے۔ انھوں نے اس سوچ کے تحت بل کی مخالفت کی کہ زبردستی کسی کو بھوکا پیاسا رکھنا اسلام نہیں ہے۔[5]
بختاور بھٹو کی ڈیزرٹ وارئیر چیلنج میں شرکت
ترمیمبختاور بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ڈیزرٹ وارئیر چیلنج ایونٹ میں حصہ لیا۔ یہ ایونٹ ایک اپریل 2017میں منعقد کیا گیا تھا۔ ایونٹ میں بختاور بھٹو نے دوڑ، جمپنگ، کلائمبنگ اور کرولنگ کرتے ہوئے فائنل لائن عبور کی۔ بختاور بھٹو نے ڈیزرٹ وارئیر چیلنج میں شرکت کی تصاویر پوسٹ کیں تو انھیں سوشل میڈیا پر بہت پزیرائی حاصل ہوئی۔[6]
بختاور کا بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت
ترمیمبختاور بھٹو زرداری نے اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اچھوتا طریقہ اختیار کرتے ہوئے ایک گانا ریلیز کیا۔ جو انھوں نے خود ہی لکھا اورخود ہی گایا۔ اس گانے میں انھوں نے اپنی والدہ کو خوبصورتی اور دانش کا مرکز قرار دیا اور ان کی روح سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر اپنے بچوں کو تنہا چھوڑ گئیں، ان کے بغیر قوم نا امید ہے اور یہ کہ وہ 54سال کی عمر میں ہی قتل کر دی گئیں۔ گانے کے بول ہیں ’’ میں درد کو دور کروں گی‘‘۔ گانے کی ویڈیو میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصاویر اور ویڈیو کلپس شامل کیے گئے جن میں ان کی شہادت سے چند لمحات قبل لیاقت باغ، راولپنڈی کے مناظر بھی شامل ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو اسی مقام پر کیا گیا تھا۔[7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Bilawal Zardari Bhutto for resurrection of Quaid's Pakistan"۔ pakmission-uk.gov.pk۔ 11 جنوری 2011۔ 8 فروری 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ https://mediacellppp.wordpress.com/2017/02/03/تم-%D[مردہ ربط]
- ↑ en:Bakhtawar Bhutto Zardari
- ↑ بختاور بھٹو زرداری کی باکسر عامر خان سے باکسنگ کی ٹریننگ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
- ↑ https://punjabileaks.com/archives/1143[مردہ ربط]
- ↑ "بختاور بھٹو کی ڈیزرٹ وارئیر چیلنج میں شرکت کی تصاویر - The Daily Basharat"۔ 13 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2017
- ↑ http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محترمہ-بینظیر-بھٹو-کی-بیٹی-بختاور-کا-[مردہ ربط] %DA%AF%D8%A7%D9%86%D8%A7.18109/