ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید دنیا ظالم

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 205,257 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں

محترم دنیا ظالم! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔



-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 08:16, 11 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

آپ کی ترامیم

دنیا ظالم صاحب، السلام علیکم۔ آپ نے غالبًا ایک اچھے مضمون مولانا امین صفدر اوکاڑوی کی شروعات کی تھی۔ تاہم ایک یا دو تعارفی سطروں کے بعد آپ نے ایک ہی حرف کو بار بار ٹائپ کرکے اپنی تحریر کو غیرمعیاری بنا دیا اور وہ حذف کردی گئی۔ براہ کرم پہلے تو طے کیجیے کہ او کاڑوی صاحب ایک معروف شخصیت ہیں یا نہیں، پھر اپنی تحریر کو باحوالہ انداز میں دیگر مذہبی یا سماجی شخصیات کی طرح لکھ دیجیے۔ اس کے لیے آپ پہلے سے پہلے سے موجود مضامین کی مدد لے سکتے ہیں۔ خدا حافظ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:34, 11 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

ترمیم میں احتیاط کریں

محترم!

آپ نے کئی صفحات میں ترمیم کی ہے اور ہر جگہ ہی بلا حوالہ مواد شامل کیا ہے۔ بغیر حوالہ کے مواد شامل کرنے سے گریز کریں، اس کی کوئی حیثیٹ نہیں ہوتی۔ آپ نے کئی صفحات میں غیر مناسب جملے اور گالی والے الفاظ شامل کیے ہیں۔ جیسے امریکی غلام، حرمزادے، غدار شریف مکہ، اور دیگر۔ اگر اب آپ نے ایسے اضافے کیے تو فوری طور پر پابندی لگا دی جائے۔ جس کے بعد آپ کوئی مفید ترمیم بھی نہیں کر سکیں گے۔ شخصیات کے ناموں کے ساتھ دعائیہ و تعریفی کلمات اور القابات کا اضافہ نا کریں، صرف ایک بار ہی کوئی لقب جس سے اس شخصیت کی پاچان ہوتی ہے اسے مصمون کے شروع میں وضاحت کے ساتھ شامل کریں کہ ان کو یہ بھی کہا جاتا ہے، یا اس لقب نام سے اپنے حلقہ ادارت، ملک شہر میں مشہور ہیں۔ شخصیت کو تخصیص کر کے مجائد اور دہشت گرد، ظالم و مظلوم بیان نا کریں، ویکیپیڈیا پہلے سے موجود معلومات کو مستند حوالہ جات کے ساتھ با تعصب اور غیر جانبدار رہتے ہوئے معلومات دینے کا نام ہے۔ جس کا اپنا ایک مخصوص طرز گفتگو ہے۔ آپ کے اس صفحہ پر اوپر ایک خوش آمدید والا پیغام ہے جس میں کئی اہم معلوماتی روابط ہیں جن سے آپ ویکیپیڈیا کے مختلف کاموں اور ان کے اصول و ضوابط سمجھ سکتے ہیں۔ کوئی چیز سمجھ نا آئے یا اس پر اعتراض یا تحفظات ہوں تو آپ اسی کس تبادلہ خیال صفحہ پر لکھ دیں۔ تا کہ بات چیت کے ذریعہ اسے بہتر کیا جا سکے۔ «  عبید رضا » 05:46, 20 جولا‎ئی 2015 (م ع و)


اعظم طارق کے مضمون میں ویکیپیڈیا کے قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں ہیں۔ افسوس صد افسوس اس میں ترمیم کی گنجائیش باقی نہیں رکھی گئی ہے۔یہ تو ایک جانبدارانہ رویے کو فروغ دینے والی بات ہے۔

میں نے صرف استرجع کیا، ممکن ہے پہلے والا مواد بھی نامناسب ہو، لیکن آپ کا تو مناسب نہیں تھا۔ اس میں الزام اور گالیاں تھیں، الزام بھی بے حوالہ۔
  • آپ نے لکھا تحریک اسلامی طالبان میں
    • ملا محمد عمر مجاہد، (اسے صرف ملا عمر لکھنا چاہیے)۔
  • آپ نے جملہ
  • کو ذیل سے بدلہ
  • ٪90 فیصد رقبے سے ظالموں کا خاتمہ کرکے مکمل طور پر شریعت نافذ کردی گئی۔
  • افعانستان میں آگ وخون کا کھیل کھیلنے والے اتحادیوں کے حوصلے کس حد تک پست ہوچکے ہیں.
  • آپ نے لکھا عبداللہ ذاکری میں، اور یہ پورا مضمون ایک ویب سائٹ سے کاپی پیسٹ کیا گیا، اس میں القابات اور دعائیہ کلمات ہیں، جانبداری اور تعصب ہے۔ ایک مثال
  • شیطانی چال چل کر ایک قاتلانہ حملے میں امت مسلمہ کے اس قابل فخر رہنما کو شہید کر دیا گیا۔

14 نومبر 1935ء کو شاہ حسین بن طلال (وفادار اسرائیل) پیدا ہوا۔ (وفادار اسرائیل کے الفاظ آّ نے شامل کیے)

  • 3 مارچ 1924ء کو حسین بن علی (غدار شریف مکّہ) نے خلافت عثمانیہ کو انگریز کے ساتھ مل کر گرانے کے بعد حجازمقدس پر اپنی نام نہاد خلافت کا اعلان کردیا۔ (غدار مکہ، نام نہاد خلافت، یہ کیا الفاظ ہیں؟)

4 جولائی 1916ء میں مکہ کو عثمانی فوج سے حسین بن علی (غدار) کے ذریعے خالی کروالیا گیا۔ (غدار کے الفاظ یہاں بھی ہیں)

  • 9 جنوری 1919ء کو فخری پاشا نے (Bir Barwish) کے مقام پر 456 آفیسروں اور 9،364 جوانوں کے ساتھ نہ چاہتے ہوئے حسین بن علی (غدار شریف مکّہ) کو ہتھیار سپرد کردیئے۔ (غدار شریف مکہ کے الفاظ یہاں بھی ہیں۔
  • اگست 1918ء فخری پاشا (گورنر مدینہ) کو حسین بن علی (شریف مکہ) کی طرف سے ٹیلی فون پر انگریزی غلامی کیلئے ہتھیار ڈالنے کو کہا تو فخری پاشا نے صاف انکار کردیا۔ (انگریزی غلامی کیلئے ہتھیار ڈالنے کو کہا، یہ الفاظ اور بات چیت آپ نے سنی تھی)
  • 11 فروری 1979ء کو خمینی نے امریکی مہرے رضا شاہ پہلوی کا تختہ الٹ دیا۔ (امریکی مہرے آپ نے شامل کیا)
  • اسکے چمچے محمد ہاشم اور شاہ محمود غازی نے چلایا۔ (چمچے کا لفظ)

92 سال کی عمر میں کابل میں ان کا انتقال ہوا۔ حرامزادے کی رسی دراز (حرامزادے کی رسی دراز، یہ جملہ آپ نے شامل کیا۔

اب بتائیں، افواہ ‎سازی، الزام، گالیاں اور یہ سارا کام تھا بھی بغیر حوالہ کہ۔ محترم! ویکیپیڈیا، کا کام چیزوں کو بیان کرنا ہے، ان کو غلط یا درست ثابت کرنا نہیں، ہر بات کو باحوالہ، بلا تعصب، غیر جانبدار رہتے ہوئے لکھنا ہے۔ بس حق و باط کا فیصلہ کرنا ہمارا کا منہیں، اگر کسی نے کہا کہ وہ غدار مکہ ہے تو آپ اسے اس طرح لکھیں کے فلاں شخصیت نے اس کو غدار کہا، یا حرام زادہ کہا یا قاتل کہا، جس نے کہا ہو یا لکھا ہو اس کی طرف نسبت کر کے لکھیں با حوالہ لکھیں، غیر جانب داری سے لکھیں، کاپی پیسٹ کرنے سے گریز کریں، دوہرے کھاتے نا بنائیں، اگر کسی صفحہ پر کچھ غلط معلومات ہوں تو اس کے تبادلہ خیال پر بات کریں، منتطمین کو متوجہ کریں، آپ نے اعظم طارق کے تبادلہ خيال پر بات کی، اسی طرح باقی پر بھی تبادلہ خیال کریں، لیکن صرف یہ کہنا کہ یہ درست نہیں اس سے ہم نہیں سمجھ سکتے کہ آخر کون سی بات جملہ پیرا درست نہیں۔ وضاحت کیا کریں کہ اعطم طارق نامی مضمون میں کون کون سی بات غلط ہے۔ اور درست کیا ہے یا کہاں پر موجود ہے ماخذ کی نشاہدہی کریں۔--«  عبید رضا » 08:34, 21 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

حذف شدگی

انتباہ حذف شدگی

خوش آمدید دنیا ظالم!

میں نے آپ کے تخلیق/ترمیم کردہ مضمون صارف کی اجازت سے جد از جلد اس کھاتہ کو حذف کر دیا جائے۔ کو حذف شدگی کے لیے نامزد کیا ہے۔ اگر آپکی رائے میں اس مضمون کو حذف نہیں ہونا چاہیے تو براہ کرم اس کے تبادلۂ خیال صفحہ پر اپنی رائے کا اظہار کریں اور مضمون کو ہدایات برائے تحریر کے مطابق بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ مضمون اپنی موجودہ حالت میں مجوزہ تاریخ کے بعد حذف کردیا جائے گا۔