یکم جنوری 2015 سے پہلے تک ہونے والے تبادلہ خیال، دیکھنے کے لیے تبادلۂ خیال 2014ء پر جائیں

سب اردو اردو ہوتی ہے

ترمیم

کیا بازای او کیا ادبی کیا اس پے کوی قران آیا تھا ؟ PashtoLover (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:23, 17 اپریل 2015 (م ع و)

پارسی مت اور زرتشتیت کا ضم ہونا

ترمیم

عبید بھائی، پارسی مت اور زرتشتیت کو آپس میں ضم کیے جانے پر آپ کی رائے کی ضرورت ہے۔عبدالرحمن مہدی 111 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:12, 12 جنوری 2015 (م ع و)

محترم عبدالرحمن !

آپ نے ہی پارسی مذہب کا سارا مواد لکھا ہے، آپ اسے وہاں سے اٹھا کر زرتشتیت میں چسپاں کر دیں، اور پارسی مت سے مواد حذف کر کے اسے زرتشتیت سے رجوع مکرر کر دیں، کیونکہ زرتشتیت بھارتی مذاہب میں سے نہیں اس لیے اس کے ساتھ مت کا لفظ لہیں آتا بلکہ مسیحیت، یہودیت کی طرح اسے زرتشتیت لکھا جائے گا۔ مزید آپ تبادلۂ خیال:زرتشتیت دیکھ لیں۔

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:41, 12 جنوری 2015 (م ع و)

کرکٹ عالمی کپ 2015 شریک کھلاڑی

ترمیم

عبید بھائی، کرکٹ عالمی کپ 2015 شریک کھلاڑی میں کھلاڑیوں کے اردو ناموں پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔ کافی عرصے سے کرکٹ نہیں دیکھی اس لیے صحیح ناموں کے تلفظ کا اندازہ نہیں ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:11, 15 جنوری 2015 (م ع و)

السلام علیکم ! اس صفحے پر آپ کے سپورٹ کی ضرورت ہے۔

اعزاز آپ کے لیے!

ترمیم
ستارہ کرکٹ
کرکٹ کے بارے میں ویکیپیڈیا پر آپ کی کاوشوں کے اعتراف میں یہ ستارہ کرکٹ پیش کیا جاتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:29, 8 فروری 2015 (م ع و)
شکریہ! طاہر بھائی

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:52, 9 فروری 2015 (م ع و)

محمد افضل

ترمیم

وعلیکم السلام بھائی عبید رضا
امید ہے آپ بخیر سے ہونگے آپکے پیغام کو پڑھ کر دلی خوشی ہوئی ۔جی بلکل جس زمانے میں میں وکی پر مصروف ہوا کرتا تھا یہاں محض بیس ہزار مضامین ہوا کرتے تھے لیکن اب یہ تعداد اس سے کئی گنا ہوگئی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے اور جیسوں کی محنت کا ثمر ۔جہاں تک میری لاتعلقی کی بات ہے تو میری کچھ مجبوریاں تھی اور ہیں مثلا 2 سال سے میرے گھر میں نٹ منقطع تھی اور اب مجبوری یہ ہے کہ میرے امتحانات اپریل سے شروع ہو رہے ہیں۔میں فیسبک سے زیادہ وکی کو پسند کرتا ہوں کو انشاءاللہ اب یہ ساتھ ختم ناہوگا۔خیر چھوڑیں ان باتوں کو آپ اگر دیگر مضامین کے ساتھ سائنسی درجبندیوں کے زمروں پر توجہ دیں تو اچھا ہوگا ۔کیونکہ ان کےبنیادی زمرہ بندیاں ال ہیں ہی نہی اور اگر ہیں تو بھی انتہائی غلط سلط ۔

والسلام۔--الکاتب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:13, 12 فروری 2015 (م ع و)

محمد صادقی تہرانی

ترمیم

ہیلو عبید رضا

مجھے محمد صادقی تہرانی کے لئے ایک مضمون لکھیں. تم نے اس کی آثار کو ہٹانے ہے. میں نے آپ کو آپ ان کو ختم تھا تو مسئلہ کیا پوچھ سکتا ہوں؟

--جامعة علوم القرآن للشفاء (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:57, 24 فروری 2015 (م ع و)

محترم!

پہلی بات تو یہ یاد رکھیں کہ کسی دوسری ویب سائٹ سے سارے کا سارا مواد اٹھا کر یہاں ڈالنا درست نہیں، اگر اس ویب سائٹ کے متن کو استعمال کرنے کی مکمل اجازت ہے، ہر کسی کو تو پھر تو ٹھیک ہے، آپ اس ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ سارا مواد کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں، دوسری بات جو آپ نے پوچھی ہے، مضمون کے اندر صرف عبارت کا حوالہ درج کیا جا سکتا ہے، بیرونی روابط (ایکسٹرنل لنکس) مضمون کے متن میں شامل کرنے کی اجازت نہیں، اس کے لیے آپ حوالہ جات کی سرخی سے نیچے بیرونی روابط کی سرخی قائم کر کے درج کریں، مگر ایک مضمون پر چند بیرونی روابط ہی دیئے جا سکتے ہیں، آپ نے کوئی تین درجن دیئے تھے، اگر وہ سب کتب ایک ہی ویب سائٹ پر تھیں تو صرف ایک ہی ربط دینا کافی تھا، اور ہاں آپ کو اردو لکھنی نہیں آتی (جیسے کہ تبادلہ خیال میں نظر آ رہا ہے تو) آپ نے وہ مضمون کیسے لکھا؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:56, 24 فروری 2015 (م ع و)

برادر عزیز سلا م علیکم

عرض خدمت ہے کےمیں کوئی اردو زبان نہیں ہوں بلکہ میں فارسی زبان ایک ایرانی ہوں اورجامعہ علوم القرآن کی وب سائٹ کامدیر ہوں۔ میں۔ آیۃ اللہ العظمی محمدصادقی تہرانی کی تا لیفات اور تصنیفات کے اردومترجمین سےاستفادہ کرتا ہوں اس لئے میں نےاپنےٹوٹےپھوٹےالفاظ میں تفہیم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن نہیں ہو سکا۔ یہ مقالہ فارسی سےاردو زبان میں ترجمہ ہو چکا ہےاورڈاکٹرصادقی کی سوانح حیات بھی اردو میں ترجمہ ہو کر جامعہ علوم القرآن کی وب سائٹ پر موجود ہے اس سے ہمارا مقصد اس عظیم دانشور ڈاکٹر محمدصادقی تہرانی کااردو زبان حلقہ میں تعارف کرانا ہےلیکن افسوس کہ انسایکلو پیڈیا اردوزبان میں انکا تعا رف نامہ موجود نہیں ہے ۔ جبکہ اس سے محققین اور شائقین کو آسانی کے ساتھ آشنا کرانا اور اس سے بہرہ مند کرنا ہے۔ اسی طرح آپ کےآثاریعنی تالیفات اورتصنیفات– قابل ذکر ہے کہ ان کے آثار کی جامع اور مکمل فہرست اردو زبان میں (جامعہ القرآن کی وب سائٹ پر مکمل طور پر موجود ہے اورڈانلوڈ کرنا بھی آسان ہے ) اسی طرح فارسی ،عربی اور انگریزی میں تمام آثار آخر میں ذکر ہوئے ہیں لیکن نہیں معلوم کہ آپ نے انسائیکلو پیڈیا سے حذف کیوں کر دیا جبکہ اس سے میرا مقصد صرف اورصرف مؤلف کی شناخت کرانا اور ان کے قیمتی آثار سے دانشوروں اور محققین کو بہرہ مند کرنا ہےاس سے میرا مقصد ہرگزپروپیگنڈا یا کوئی تجارتی استفا دہ نہیں ہے امید ہے کہ میں نے اپنے مقصد کی وضاحت کر دی ہو گی۔ والسلام – --جامعة علوم القرآن للشفاء (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:23, 28 فروری 2015 (م ع و)

جناب میں نے اوپر اس بات کی وضاحت کی ہے کہ، ان روابط کیوں وہاں س ے کیوں حذف کیا گیا، اور ان کو کہاں پر دیا جا سکتا ہے۔ ہر مصمون کے ساتھ حوالہ جات کے بعد آپ بیرونی روابط کی سرخی دے کے بیرونی روابط کا ربط دے سکتے ہیں، اگر وہ سب کتب ایک ہی وب سائٹ پر ہیں تو اس ویب سائٹ پر ان کی کتب کے صفحا کا صرف ایک ربط کافی ہے، جب کوئی وہاں جائے گا تو جو کتاب اسے پڑھنی یا اتارنی ہو گي وہ اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق کر لے گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:06, 28 فروری 2015 (م ع و)

مدد کی میرے لئے بہت بہت شکریہ.--Wikipedia is my favorite (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:50, 1 مارچ 2015 (م ع و)

سانچہ:Div col

ترمیم

عبید رضا بھائی، میں colbegin استعمال کرتا ہوں۔ دیکھیے مندرجہ ذیل اثر:

صارف:Tahir mq/مضامین/اسلام

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:05, 28 فروری 2015 (م ع و)

محترم طاہر بھائی! معذوت، انگریزی ویکی پر ان سب کو سانچہ:Div col سے روجوع مکرر کیا گيا تھا اس لیے میں نے کر دیا، یہی سانچہ اسی مواد کے ساتھ 5 دفعہ الگ الگ ناموں سے بنا ہوا تھا۔ جو اب صرف سانچہ:Div col سے منسلک ہیں۔ اگر رجوع مکرر کرنے کی وجہ سے مسئلہ بنا تو حیرت کی بات ہے۔ کیوں کہ یہ ایک ہی سانچہ اور ایک جیسا مواد ہے دونوں میں، ہاں ایک جدید ہو کآ اور آپ والا شاید پہلے والا، کیوں کہ سانچہ میں بھی اضافہ و ترمیم ہوتی رہتی ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:11, 28 فروری 2015 (م ع و)
صارف:Tahir mq/مضامین میرے پاس یہ روابط کھل نہِں رہے یا غیر طبعی انداز میں ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:16, 28 فروری 2015 (م ع و)
YesY تکمیل --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:36, 28 فروری 2015 (م ع و)
السلام علیکم عبید بھائی ! امید ہے آپ بخیریت ہونگے ۔ایک چھوٹی سی بات کرنی تھی ۔آپ نے مضمون رسول اللہ کی قد و قامت کے متعلق کہا تھا کہ اس میں چند الفاظ کا صحیح استعمال نہیں ہوا ہے۔اللہ کبھی نہ کریں کے میں کوئی ایسا لفظ استعمال کروں جس سے میں اپنے پیارے رسول کے شان میں گستاخی کر بیٹھو جس سے ہم سب اپنے جانوں سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔میرا وہاں ایسا لہجہ استعمال کیا تھا جو اسلامی کتب میں معموم ہے۔لمبے تڑنگے الفاظ اردو زبان کے الفاظ ہیں ان کے استعمال کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ نعوذباللہ ہم رہنماوں کیلئے غیر انسانی الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ وہاں لمبے تڑنگے یا موٹے جیسے الفاظ استعمال کرکے میں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا نہ تھے۔ بلکہ معتدل تھے۔اب میں نے کوشش کی ہے کہ وہ الفاظ جن پہ آپ کو اعتراض ہے حذف کی جائے۔امید ہے آپ میری بات کو سمجھ گئے ہونگے۔--
فائل:Animalibrí.gif
خیرخواہ عثمان 19:48, 2 مارچ 2015 (م ع و)
محترم! آپ نے کتاب سے دیکھ کر ت ولکھا، مکر آپ ہر جگہ ہی مذکر کو مونث اور مونث کو مذکر بنا دیتے ہیں، کے کی جگہ کی، اور کی ، کی جگہ کے، ویسے بھی ویکیپیڈیا پر عقیدت مندانہ زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں، آپ ان صفحات سے نام سے مصمون تو بنا سکتے ہیں۔ مگر انداز یہ نہیں رکھ سکتے۔ آپ احادیث و روایات، یا علماء کی عبارات کو الگ {{اقتباس}} یا دیگر ایسے سانچے (حیسے اس صفحہ پر فضا فرحان) میں نے ابھی ابھی ایک اقتباس کو الگ سے پیش کیا ہے، اس طرح کے عقیدت مندانہ، بات کو پیش کیا جا سکتا ہے، تا کہ آپ پر جانبداری یا غلو، یا عقیدت مندی و طرف داری کی نسبت نا کی جا سکے۔ ہر بات کو پیش کیا جا سکتا ہے، مگر اسے مخصوص اناز میں ہی کیا جا سکتا ہے۔ بس قاری کو ایسا نا لگے کہ یہ کوئی تبلیغی پلیٹ فارم ہے، یہاں کسی مذہب کی ترغیب دی جا رہی ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:57, 2 مارچ 2015 (م ع و)
جی ان باتوں کے طرف خیال رکھوں گا۔پر غلطی ہونے پر آپ اصلاح کرتے رہئے۔کوئی لفظ صحیح نہ لگے تو آپ اس لفظ کو حذف کرکے جو صحیح ہے لکھ لیا کریں۔--
فائل:Animalibrí.gif
خیرخواہ عثمان 20:09, 2 مارچ 2015 (م ع و)
اور جہاں تک کا کی کہ کا مسئلہ ہے تو میں کوشش یہ کرتا ہوں کہ سب سے بہترین طریقے سے عنوان یا متن کو ظاہر کروں لیکن بدقسمتی سے کام الٹا ہی پڑ جاتا ہے۔بہرحال کا کی کو کے میں بھی اگر غلطی ہو تو اس میں ترمیم کرکے آپ صاحبان درست کرلیا کریں۔ :) --
فائل:Animalibrí.gif
خیرخواہ عثمان 20:20, 2 مارچ 2015 (م ع و)

Sophronius of Jerusalem

ترمیم

عبید بھائی، کیا Sophronius of Jerusalem پر صفحہ بن سکتا ہے۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:26, 7 مارچ 2015 (م ع و)

سوفرونیئس YesY '--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:47, 13 مارچ 2015 (م ع و)

ہزارہ یا ہزاریہ

ترمیم

ہزاریہ زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔--ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 13:16, 15 مارچ 2015 (م ع و)

تو برائے مہربانی دیوان عام میں رائے شماری کر لیں --ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 13:20, 15 مارچ 2015 (م ع و)
جزاک اللہ۔ --ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 05:31, 16 مارچ 2015 (م ع و)

سلام مسنون، اس وقت اردو وکیپیڈیا پر بیت الحکمت اور بیت الحکمہ کے نام سے دو الگ الگ مضامین موجود ہیں، جو ایک ہی نام کے دو مختلف اداروں کیلئے بنائے گئے ہیں۔ چنانچہ راقم کی رائے ہے کہ کراچی کے صفحہ کا نام بیت الحکمت (کراچی) اور بغداد کے صفحہ کا نام بیت الحکمت (بغداد) کیا جائے، تاکہ ابہام ختم ہوسکے۔ اگر اسے ت اور ۃ کے فرق سے الگ سمجھا جا رہا ہے تو ایسا نہیں ہے۔ جو نام آپ نے کراچی کے بیت الحکمہ کو دیا ہے عربی وکیپیڈیا پہ وہ بغداد میں واقع بیت الحکمت کو دیا گیا ہے۔ ملاحظہ ہو بيت الحکمہ (بغداد) عربی وکیپیڈیا پر، نوازش ہوگی۔ --عبدالستار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:11, 16 مارچ 2015 (م ع و)

پاک بھارت کرکٹ مسابقت

ترمیم

عبید رضا بھائی، گستاخی معاف، جب آپ پاک بھارت کرکٹ مسابقت پر کام نہ کر رہے ہوں تو مطلع کیجئے گا، میں بھی تھوڑی اس مقالہ کی نوک پلک سنوارنا چاہتا ہوں۔ --ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 12:11, 22 مارچ 2015 (م ع و)

ٹھیک ہے اسی تنازع ترمیم سے بچنے کے لئے ہی گزارش کی تھی، انشاءاللہ کوشش کرتا ہوں فائل:Smile.PNG --ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 12:20, 22 مارچ 2015 (م ع و)
اب ملاحظہ فرمائیں مقالہ کو۔۔۔فائل:Smile.PNG --ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 15:15, 22 مارچ 2015 (م ع و)


22 march

ترمیم
السلام علیکم جناب، امید ہے بخیریت ہونگے۔ماشاءاللہ آپ صفحہ اول کو سنوار رہے ہیں ،ایک سانچہ تھا (سانچہ:منتخب مضمون و تصویر) ویسے اس کا بھی معائنہ کرلیجئے شاید کارآمد ہو۔ :) --
فائل:Animalibrí.gif
عثمان
19:45, 22 مارچ 2015 (م ع و)

وفات مسیح پر اسلامی نقطہ نظر

ترمیم
یہاں جاری گفتگو صفحہ تبادلۂ خیال:وفات مسیح پر اسلامی نقطہ نظر میں منتقل کردی گئی۔: (غلطی کی وجہ سے اس وقت (10 اپریل) یہاں پر دستخط شامل نہیں کیے جا سکے، تو 12 اپریل کو یادہانی پر شامل کر رہا ہوں)--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:13, 12 اپریل 2015 (م ع و)

سلام عرض

ترمیم

وعلیکم السلام۔ الحمد للہ۔ ان شاء اللہ کچھ عرصے وکی پر ہوں گا۔ --فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:28, 11 اپریل 2015 (م ع و)

حوصلہ افزائی کیلئے شکریہ-میں چونکہ نیا آیا ہوں یہاں لہذا ابھی تک سب کچھ صحیح طور سمجھ نہیں سکا -آپ نے میری مصروفیت کے بارے میں پوچھا ہے تو مصروفیت تو پڑھا ئی ہی ہے-میں آج کل نویں جما عت کے پرچے دے رہا ہوں-

سؤال عرض

ترمیم

عبید رضا بھائی سلام کے بعد عرض ہے کہ میری رہنمائی فرمائیں میرے آراء میں کیا غیر مؤدبانہ بات تھی جو آپ نے مجھے 2 گھنٹے کے لئے سزا بھی بغیر نوٹس کے دی اور میری کافی تحریروں کو حذف کر دیا؟--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:09, 12 اپریل 2015 (م ع و)

آپ نے لکھا ہے:
یہ اسلام دشمن عناصرمیں سے تھےاور اسلام کے عالم نہیں تھے۔ان کی دہشت گردی کی سوچ اب ختم ہو چکی ہے۔ یہ شخص اور اس کی کالعدم تنظیم پہلے ملزم تھی اور اب ان کے ملک میں ہی ان کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔یہ صفحات اب حذف کرنے ضروری ہیں تاکہ امن عالم اور اسلام و مسلمین کے دشمن افراد کی ترویج نہ ہو
کئی دیو بندی شخصیات کے تبادلہ خیال پر آپ مسلسل یہ چسپاں کر رئے تھے، پابندی نا لگاتا تو آپ شاید مزید یہ کرتے جاتے۔
ویکیپیڈیا کا کام فیصلہ سنانا نہیں ہوتا، کسی کو کافر کہنے، یا دہشت گرد کہنے کا اختیارہمیں وکیپیڈیا نہیں دیتا ہے۔ ہمارا کام ہر اس موضوع پر حوالہ جات کے ساتھ، غیر جانبداری اور تعصب سے بچ کر معلومات کو لوگوں تک پہنچانا ہے جن کو معروفیت قرار دیتا ہے، بس


ویکیپیڈیا پر مواد مستقل نوعیت کا ہوتا ہے، یہ نہیں کہ کوئی شخص مذہب ترک کرے یا دہشت گردی، یا مر جائے، تو اس کے متعلق معلومات ہی غائب کر دی جائیں، ان مضامین میں اوپر بیان کردہ شرائط کے مطابق حوالہ جات کے ساتھ اضافہ کیا جا سکتا ہے، اگر کسی ملک میں ان کو مجرم قرار دیا گيا تو اسے بھی حوالہ کے ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے، کسی ملک نے انہیں دہشت گرد قرار دیا تو اسے بھی ان لوگوں کے حوالے سے دہشت گرد والی بات شامل کی جا سکتی ہے۔ کسی نے کافر کہا تو اس مفتی یا ادارے کا نام لے کر ان کی طرف نسبت کر کے اس بات کو شامل کیا جا سکتا ہے کہ فلاں مفتی نے فلاں سن میں ان وجوہات کو دلیل بنا کر ان پر، اس ادارے پر، ان کتاب کو، اس مکتبہ فکر کو کافر، گمراہ، دہشت گرد، مجرم قرار دیا تھا، ہے، دیتے ہیں،
یہ انداز اختیار کریں، باقی ویکیپیڈیا کے تبادلہ خیال پر اگر غیر متعلقہ بحث کی جائے تو اسے بھی حذف کرنے کا ہمیں اختیار ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:10, 13 اپریل 2015 (م ع و)
شکریہ عبید بھائی!
عرض ہے کہ میں نے مضمون میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور ڈھیروں محترم دیوبندی علماء کو چھوڑ کر صرف تین ایسے مبینہ ملزم افراد حق نواز جھنگوی، اعظم طارق اورضیاءالرحمن فاروقی جو کالعدم اور دہشت گرد اور قاتل قرار دئیے جانے والی تنظیم سے تھے کے بارے اپنی رائے تبادلہ خیال میں دی اور ساتھ درخواست کی کے اس کو حذف کیا جائے حذف کرنا اگر درست نہیں تو ٹھیک مگر خیال کا تبادلہ تو ہو سکتا ہے؟

دیگر یہ کہ اہل تشیع نامی مضمون کی عبارات تو ملاحظہ فرمائیں۔

اسلام کا سب سے بڑا دشمن فرقہ ہے
شیعہ کافروں کی آبادی کل مسلم آبادی کا 13-10 % فیصد ہے
شیعہ فرقے کا ھر مسئلہ ھر بات قرآن کے خلاف ھے سنت کے خلاف ھے ۔
اہل تشیع کے اہل اسلام سے اختلافات ہیں جن میں سے چند قابل ذکر ہیں۔
سنت نبوی صرف نام کی حد تک باقی سارے بدعات اور مشرکانہ رسوم مجوس کی ھیں
اس کے علاوہ یہ مضمون ایسی فضولیات سے بھرا پڑا ہے۔اور غلط حوالے بھی ہیں تو کیا ایسے مضمون کے بارے رائے بھی نہیں دی جاسکتی؟ مگر میری مؤدبانہ اور مدلل گفتگو قابل حذف و بلا نوٹس سزا کی موجب ہے۔ میرا خیال ہے تبادلہ خیال گفتگو کے لئے ہے۔ رہنمائی فرمائیں۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:56, 13 اپریل 2015 (م ع و)
جی بلکل یہ عبارات فوری قابل حذف ہیں، آپ جانتے ہیں کہ 67000 مضامین ہیں، اور منتطمین خود لکھنے کا کام بھی کرتے ہیں تبادلہ خيال بھی اور اصطلاح بھی، ماضی میں کچھ لوگ فرقہ ورانہ سرگرمیوں میں شامل تھے، اب ایسا کچھ نہیں ہونے دیا جا رہا۔ میں اسے ختم کر دیتا ہوں، آپ کو جس جس مضمون میں ایسی عبارت ملے جو غلط، اور فیصلہ سنانے کے جیسے ہی، بلا حوالہ کوئی دعوا ہو، تو نشاندہی فرماتے جائيں، میں اسے درست، یا حذف کرتا جاؤں گا۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:22, 13 اپریل 2015 (م ع و)


اعزاز آپ کے لیے!

ترمیم
ستارہ صفحہ اول
صفحہ اول کو بہترین اور خوشنما بنانے کیلئے آپ کو ستارہ صفحہ اول پیش کیا جاتا ہے
--فائل:Animalibrí.gifعثمان 22:07, 14 اپریل 2015 (م ع و)

رائے درکار

ترمیم

السلام علیکم۔ آپ کی رائے انعامی مقابلہ 2015 پر درکار ہے۔--فائل:Animalibrí.gifعثمان 14:29, 15 اپریل 2015 (م ع و)

راہنمائی برائے اندراچ روبط

ترمیم

انگریزی نام ی دیگر زبانوں میں نام لکھنے کیلئے آپ کی راہنمائی کا بہت شکریہ۔ یہ طریقہ ابھی سیکھ لیا ہے اور انشاءاللہ نے مضامین میں اس بات کو ملحظ خاطر رکھوں گا۔
--شان علی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:26, 15 اپریل 2015 (م ع و)

رہنمائی درکار

ترمیم

سؤال مجدد عرض

ترمیم

عرض ہے اردو میں 8000 سے زیادہ ایک سطری یا اس سے بھی کم کے مضامین ہین جن میں سے اکثر معنی اور اصطلاح ہی ہیں نیز 6000 سے زائد دو سطر کے لگ بھگ مضامین ہیں ۔ دیکھیں تا 15000 مضامین ۔ ان سب کو کیا ویکی لغت میں منتقل کیا جائے گا۔ رہنمائی فرمائیں۔

اس کے علاوہ بہت سے مستقل عناوین و موضوعات پر رجوع مکرر کی چھری چلائی گئی ہے حالانکہ تمام دیگر زبانوں میں وہ علیحد علیحدہ عناوین ہیں۔ ان کے بارے کیا پالیسی ہے۔ جیسے

عیسوی کیلنڈر سے قبل۔ عیسوی تقویم۔ عیسوی کیلنڈر ۔ گریگوری کیلنڈر ۔ جولیئن کیلنڈر۔ اگسٹن کیلنڈر۔ نیز عیسوی قبل میلاد۔ عیسوی ۔ گریگوری ۔ گریگورین وغیرہ وغیرہ

دس عدد موضوعات یا

ہجری۔ قمری۔ ہجری قمری۔ قمری ہجری۔ ہجری تقویم۔ قمری تقویم۔ ہجری قمری تقویم۔ قمری ہجری تقویم۔ اسلامی تقویم۔ اسلامی ہجری تقویم۔ اسلامی قمری تقویم۔اسلامی ہجری قمری تقویم۔

یہ بارہ عدد جداگانہ موضوعات ہیں ان سے مربوط ابحاث جداگانہ ہیں۔ جن پر بارہ عدد مضمون ہونے چاہئے۔ سب علیحدہ علیحدہ عناوین ہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی ان سے مربوط بہت سی ابحاث ہیں ان سب کو کہاں کہاں لکھا جاے گا۔ جن کو ایک دوسرے میں خلط نہیں کیا جا سکتا۔

ان سب پر علیحدہ علیحدہ عنوان بنا کر مضمون لکھنا ضروری ہے۔ تاکہ ہر موضوع کو اسی کے محور پر تحریر کیا جائے اور تحقیق میں یہی معیار ہر جگہ رائج ہے۔

گستاخی معاف اگر جلدی تفصیلی جواب دیں تو پیشگی شکریہ۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:35, 18 اپریل 2015 (م ع و)

محترم!
دیکھیں دو باتوں میں فرق کریں، ایک ہے موضوع ایک ہے عام استعمال کا لفظ
مورخ پر آپ کو مضمون ملے گا، مورخانہ پر نہیں، اسی طرح مورخہ ہے، اگر مورخہ کا معنی کسی جاننا ہے تو وہ لغت کی طرف جائے گا، ویکیپیڈیا کی طرف نہیں۔
ممکن ہے آپ کو ایسے مضمون مل جائے جس میں صرف لغوی یا اصطلاحی یا صرف اردو متبادل ہی درج ہو، مگر وہ باقی ہے اس لیے کہ وہ خاص موضوع ہے جس پر اب نہیں تو پھر کوئی صارف مضمون بنا دے گا، جیسے کئی صفحات سائنس پر کمپیوٹر و انٹرنیٹ پر آپ کو ملے جائیں گے۔ مگر کیا مورخہ پر اگلے 20، 30 سال میں بھی کوئی مزید اضافہ کر سکے گا؟ ظاہر ہے نہیں کیوں کہ وہ موضوع نہیں بلکہ ایک عام استعمال کا لفظ ہے۔
تقویم اور کیلنڈر اگر آپ کی رائے میں دونوں الگ الگ چیزیں ہیں تو برائے مہربانی، ویکیپیڈیا:دیوان عام میں اس پر پہلے بات کر لیں، اگر دیگر صارفین آپ کی رائے سے متفق ہوئے تو ضرور ان پر الگ الگ مضمون لکھیں۔
مجھے صرف یہ فکر ہوتی ہے کہ صارف کام کر چکتا ہے تو منتطم بتاتا ہے کہ یہ نہیں چلے گا اس طرح صارف کی محنت ضائع ہوتی ہے۔ویکیپیڈیا نے لغت، اقتباسات، سفری رہنماء، مآخذ، کتب، تعلیم، ترجمہ، تصاویر، آلات کے الگ الگ منصوبے شروع کیے ہیں کہ صارفین کو اپنے مطلوبہ مواد تک آسان رسائی ہو، اور صارفین اپنے متعلقہ موضوع پر اس اس کی طرز کے مطابق لکھنے کے لئے، اسی قسم کا منصوبہ منتخب کریں جو اس کام کے لئے بنا ہو۔
ہزاروں مضامین ہیں، اور متحرک منتطم کوئی نہیں، میں چونکہ منتطم ہو تو میرا سب سے پہلا کام تازہ لکھے ہوئے کو چانچنا ہے، اور کی اصلاح کرنا ہے۔ خاص:حالیہ تبدیلیاں پر اگر آپ بھی جائیں تو آپ کو علم ہو جائے گا سوائے ہم چند لوگوں کو اس وقت کوئی متحرک نہیں، جو اب لکھا جا رہا ہے اس پر توجہ اس لیے زیادہ ہوتی ہے۔
باقی پہلے کے کام کو مسلسل اصلاح سے گزارا جا رہا ہوتا ہے۔
اگر آپ کو لگے کہ کوئی رجوع مکرر غلط ہے، اس کے تبادلہ خیال پر لکھ دیں، آپ کو لگے یہ صفحہ حذف ہونا چائیے تو سانچہ حذف لکا ڈیں، اگر کوئی مستقل موضوع نہیں، بلکہ عام لفظ ہے اور اس پر کوئی یک سطری صفحہ بنا ہے تو ضرور آگاہ کریں، اسے لغت میں شامل کر دیا جائے۔ اس وقت کیونکہ میں ہی متحرک ہوں اس لیے آپ کو لگا ہوگا کہ میں ہر وقت آپ پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔ ایسا نہیں، ہم صرف یہ چائتے ہیں کہ صارف کام، اصول، انداز مقالات، حوالہ جات، اور سانچوں، تصاویر وغیرہ کا استعمال درست سیکھ لے تو ہم اس کی طرف سے بے فکر ہو جاتے کہ۔۔۔ ہم خود شروع میں آپ سے بہت زیادہ غلطیاں کرتے تھے، مگر سیکھتے سیکھتے اب منتطم ہیں،
منتطمین کا کام ویکیپیڈیا کے طریقہ کار کی طرف رہنمائی ہے۔
--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:24, 19 اپریل 2015 (م ع و)
بہت ہی زیادہ مشکور ہوں۔
ہمیں تو ایسا کچھ نہیں لگا ,آپ متحرک ہیں، اسی لئے آپ سے ہی رہنمائی مانگنی تھی
آپ کس بات پہ ناراض ہیں عبید بھائی!
اب میں سمجھا تیرے رخسار پہ تل کا مطلب
دولت حسن پہ دربان بٹھا رکھا ہے
خفا ہوگئے ہیں تو پھر کیا ہوا ساقی
تیرے تیور کو ہی اپنا مرکز نگاہ رکھا ہے
--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:59, 19 اپریل 2015 (م ع و)
نہیں تو مجھے غصہ کیوں آنے لگا؟ میں تو ڈر رہا تھا کہ کہ آپ یہ نا سمجھیں کہ یہ پتہ نہیں کیوں میرے ہی لکھے کے پیچھے لگا ہوتا ہے ہر وقت :) مجھے اس صارف سے سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے جو کسی ایک موضوع پر مسلسل لکھ رہا ہو، کیوں کہ اس طرح وہ خلا پورا ہوتا ہے، اور خود ہماری معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔ شروع میں شروع میں منتطم اور صارف کے درمیان خلا سا ہوتا ہے، مگر آہستہ آہستہ مانوسیت اور واقفیت بڑھتی جاتی ہے۔ خوب جمے گی آپ کی ادھر اگر صبر کیے رکھا اور ساتھ میں چلتے رہے تو۔ اصل مسئلہ مستقل مزاجی ہے، --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:36, 19 اپریل 2015 (م ع و)

تبادلہ خیال اور وثق ۲

ترمیم

السلام علیکم، جناب والا، میں ہندی، انگریزی، میٹا وغیرہ پر پُرانی گفتگو کو "وثق" کے تحت ڈال کر محفوظ کر دیتا ہوں۔ ایسے ہی اردو ویکی پیڈیا پر بھی کرتے آیا تھا۔ تاہم آپ نےاسترجع فرمایا جو کہ کہیں کسی منتظم حضرات نے نہیں کیااور یہ امر جو مجھ جیسے صارف کے لیے ناقابل فہم ہے۔ آپ کوئ سانچے کو جوڑنے کے لیے ارشاد فرما رہے تھے۔ اگرہو سکے تو اسے جوڑتے ہوئے میرے صفحہ صارف پر صرف رواں گفتگو رہنے دیں، تاکہ مجھے ہر بار صفحے کے نیچے تک نہ جانا پڑے۔ امید کہ میری اس حقیر درخواست کا مثبت جواب دیں گے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:04, 20 اپریل 2015 (م ع و)

Dont even think about it

ترمیم

ًد پښتنو ويکيپيډيا کې د هندوانو ځای نشته چې بیا پښتو په پاکستان ونه تړې او نه هم د فکستان په کتار کې یې حساب کړې ، پاکستان خو دې د هند بچی دی نو ته څنگه پښتانه په پاکستان تړې؟ چې بیا داسې چل ونکړې ۔ سمدم خپله پنجابي وايه او نورو خلکو سره به لاس نه کوې گنې بيا به دې شکایت داسې وککړم چې لکه پښتو ویکيپېډیا ټول پازوالان به درڅخه خلاس کړم ۔ --Afghanwrites (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:42, 21 اپریل 2015 (م ع و)

صارف:UsmanKhan ذرا اس کا ترجمہ تو کر دیں، مجھے لگتا ہے کوئی دھمکی دی جا رہی ہے اور گالیاں بھی۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:54, 21 اپریل 2015 (م ع و)
عبید بھائی اس صارف کے بارے میں میں آپ کو بتانا شروع کروں تو وقت ختم ہوجائے گا لیکن اس کے کارنامے نہیں۔ یہ ایک ایسا صارف ہے جس کی وجہ سے پشتو ویکیپیڈیا تباہ ہوگئی ہے۔ پشتو ویکیپیڈیا پر اس کے 15 سے زیادہ کٹھ پتلی کھاتے ہیں۔ جب کوئی صارف ایک لفظ غلط لکھتا تھا تو یہ جنات اور بھوت کی طرح مختلف کھاتوں سے صارفین کو تنگ کرنا شروع کردیتا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ دھیرے دھیرے ہمیں یہ بھی پتہ چلا کہ یہ شخص ایک کھاتے سے ماموری اداری بھی بنا ہے اور دوسرے کھاتے سے منتظم بھی بنا ہے۔ تو ہم نے اس کے خلاف درخواست دیا جس کے نتیجے میں یہ ماموری اداری اور منتظمی سے معزول ہوگیا۔ہمیشہ اس کے دل میں ہم پاکستانیوں کیلئے نفرت ہوتا ہے۔ یہاں اس نے جو پیغام لکھا ہے اس میں یہ کہہ رہا ہے کہ “پاکستانیوں پاکستان تو ہندوستان سے بنا ہوا ہے پھر تم لوگوں نے پشتون علاقوں کو افغانستان کے بجائے پاکستان میں کیوں شامل کئے ہیں“۔
پر خیر اس شخص کے باتوں پر توجہ نہ دیں۔ یہ ماموری اداری اور منتظمی سے معزول ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ یہ ذہنی مرض کا شکار ہوا ہے اسلئے وطنِ عزیز پاکستان پر غصہ اتارنے چلا ہے۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 18:38, 21 اپریل 2015 (م ع و)
آپ پشتو ویکیپیڈیا پر میرا تبادلہ خیال صفحہ دیکھے نگے تو وہاں بھی مجھے دھمکی دے رہا ہے کہ تم نے پاکستان کیلئے ہم لوگوں کے ساتھ جو کیا وہ شرمناک ہے۔ اب آپ خود سوچے ایسے شخص کو ذہنی مریض نہ سمجھوں تو کیا کروں۔ پر خیر آپ اس شخص کی طرف توجہ نہ دے یہ آپ کا قیمتی وقت ضائع کرے گا--عثمان خان||تبادلہ خیال 18:46, 21 اپریل 2015 (م ع و)
چلیں وفعہ کریں اسے، تو وہاں کے منتطم اس کے کھاتوں کو بند کیوں نہیں کرتے۔ وہاں پر کام کرتے رئیں، تنازغات سے بچ کر اور منتطم بننے کی کوشش کریں، تا کہ پشتو ویکی کو بھی بہتر کیا جا سکے، اور ممکن ہو تو، مینے اس پیغام کو جو وہاں میں نے اپنے صفحہ پر دیا تھا، اگر باقی ہے تو اس کو پشتو میں ترجمہ کر کے وہاں کے منتظمین کے سامنے لانے کی کوشش کریں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:51, 21 اپریل 2015 (م ع و)
وہاں اس وقت کوئی منتظم نہیں۔متحرک پشتو کمیونٹی سے رابطے میں ہوں، ہم وہاں ایسے منتظمین بنائیں گے جو ویکیپیڈیا کیلئے بہتر ثابت ہو اور کمیونٹی کو بہترین طریقے سے سمجھائے اور ویکیپیڈیا کو بالکل از سر نو صحیح طریقے سے سنبھالیں۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 18:58, 21 اپریل 2015 (م ع و)
آپ وہاں جا کر رائے شماری شروع کریں، ہم تائید کر دیں گے، میڈیا ویکی والوں کو نا پشتو آتی ہے نا اردو ، وہ تو رائے تو رائے شماری میں تائید اور تنقید کے سانچے گنتے صارف کے کھاتے کی معلومات چیک کرتے اور 6 ماہ کے لئے منتطم بنا دیتے ہیں، مجیب صاحب کی بھی رائے شماری میں اردو ویکی نے رائے ڈالی تھی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:03, 21 اپریل 2015 (م ع و)
بہت ہی اچھا ہے عبید بھائی، مگر فی الحال سٹیورڈز نے کہا ہے کہ چند ہفتوں یا مہینوں تک پشتو ویکیپیڈیا کیلئے منتظمین منتخب نہیں ہونگے، کیونکہ سابقہ منتظمین نے کمیونٹی کو کام نہیں کرنے دیا ہے۔اب انہوں نے چند دنوں یا مہینوں کیلئے منتظمین بنانا روک دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے بعد پھر کمیونٹی اپنے لئے منتظمین بناسکتے ہیں ۔ ایک مہینے کے بعد ہم منتظمین کیلئے نام پیش کردیں گے، پھر میں آپ لوگوں کو رائے شماری کیلئے دعوت دے دوں گا۔آپ کے تعاون کیلئے بہت شکریہ۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 19:29, 21 اپریل 2015 (م ع و)

توضیح المسائل

ترمیم

اس مواد کی اس مضمون میں کوئی ضرورت نہیں ہے، فقہ کی ہر کتاب میں انہی مسائل سے بحث کی جاتی ہے، اور فقہ کی کئی کتب پر یہاں مضامین ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:46, 23 اپریل 2015 (م ع و)

شکریہ عبید بھائی !

پہلی گذارش تو یہ ہے کہ یہ صرف فقہی کتاب نہیں اس نام کی اس وقت علیحدہ علیحدہ مجتہدین کی 4000 کتب ہیں جو عام طور پر علماء کے کسی بھی کام کی نہیں ہیں یہ صرف عوامی کتاب ہے یعنی فقہ جو عوام کے لئے لکھی گئی ہے۔ وہ ویکیپیڈیا پر اس کو تلاش کرتے ہیں۔
دوسری گذارش ہے۔ براہ مہربانی۔ شیعہ فقہ کی کوئی ایک مکمل فقہی مسائل والا مضمون اور اسی طرح صرف ایک شیعہ فقہ کے ابواب کی لیسٹ والا مضمون بتا دیں۔اسی طرح حنبلی شافعی اور مالکی فقہ کے ابواب کی بھی لیسٹ مجھے نہیں مل سکی --علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:09, 23 اپریل 2015 (م ع و)
آپ نے میری بات کا کیا مطلب لیا؟ میں تو کہہ رہا تھا کہ اگر اس طرح فقہ کی کتاب کے ساتھ اس کے موضوعات (جو ہر فقہ کی کتاب میں ایک ہی ترتیب اور ایک جیسے ہی ہوتے ہیں) بھی شامل کریں تو ، تو فقہ کی کئی کتب پر مضامین ہیں (تو ان میں بھی یہ سب شامل کیا جانا لگے گا، جو ظاہر ہے، مضمون کو بلا ضرورت طویل اور روکھا کر دے گا) اگر شیعہ کی فقہ میں کچھ خاص موضوعات ایسے ہوتے ہیں، (فقہ کے مسائل کے موضوعات، نا کہ اختلافی عقائد و نظریات، کیوں کہ وہ فقہ کا حصہ نہیں ہوتے، ہاں وہ فقہ کی کتاب میں آخر پر، اور کبھی کبھار شروع میں شامل ہوتے ہیں) تو آپ الگ سے شیعہ فقہ کا مضمون بنا کے اس میں اس چیز کو بیان کریں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:37, 24 اپریل 2015 (م ع و)

آپ کی رہنمائی کا بہت شکر گزار ہوں۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:09, 24 اپریل 2015 (م ع و)

سؤال پنجم عرض

ترمیم

عبید بھائی! گذشتہ سوالوں کے جواب کا منتظر نئی درخواست عرض کرتا ہے کہ

سانچہ شیعہ اسلام میں میری ترامیم کے دوران ہی شاید دیکھے بنا استرجع فرما دیا تھا۔ کیا کوئی غلطی کر دی تھی میں نے؟۔ اور اسماعیلی پر سانچہ بنایا تھا اس کو آپ نے آغا خانی جو ایک علیحدہ چیز ہے میں رجوع مکرر کر دیا۔ حالانکہ وہ غلطیوں بھرا اور ناقص بھی تھا اور کچھ تو فرمائیں؟
آپ کہیں تو ہر روز کچھ بھی کرنے سے پہلے آپ سے تحریری اجازت لے لیا کروں۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:38, 24 اپریل 2015 (م ع و)
آپ نے شاید سانچہ میں تبدیلی کر کے محفوظ کرنے کے بعد اسے دیکھنے کی زحمت نہیں کی تھی، جس وجہ سے یہ بات کر رئے ہیں، وہاں پر آپ نے ٹیگ کو کسی جگہ ختم کیا تھا غلطی سے، جس وجہ سے سانچہ کا سارا مواد بکھر گیا تھا۔ (اسے آپ اب بھی دوبارہ اپنی ترمیم کی طرف استرجع کر کے دیکھ سکتے ہیں) اسی صورت میں اسے استرجع کیا۔ اور ایک روبہ ہے جو سرخ روابط کو اردو میں کر دیتا ہے، اس لیے تازہ تازہ سانچوں کو ایک دو دن نا چھیڑا کریں۔ آپ نے جو سانچہ بنایا تھا وہ وہی تھا۔ یقین کرنے سے لئے اپنے اس سانچے اور اس سانچے کے مضامین کا موازنہ فرما لیں۔ اور دعؤں والی ترامیم کرنے سے گریز کریں۔ آپ ک ومجھ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن طنز کرنے سے پرہیز کافی بہتر ہو گا، اگر آپ کے خیال میں، میں نے جواب نہیں دیئے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ان پر بات نہیں کر سکتا، میرے پاس جتنا وقت ہوتا ہے وہ آپ دیکھ ہی رئے ہوتے ہیں۔ ایسے میں بحث کرنے سے میں آپ کو کھو دوں گا۔ اس لیے بہتر ہے طنز کے تیر اپنے ترکش میں اور بحث کو کسی سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کر لیا کریں۔ اگر اس سانچہ میں غلطیاں تھیں تو اس کا تبادلہ خیال صفحہ استعمال کرتے آپ۔۔۔۔ یا اسے درست کرتے، یا اگر تین چار عنوانات میں اس میں شامل کرنے تھے یا نکالنے تھے تو نکال دیتے۔ ایک ہی موضوع ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:30, 24 اپریل 2015 (م ع و)

براہ مہربانی سانچہ آغا خانی سے بڑا سانچہ اسماعیلی بنانے دیں ضروری ہے۔ امام مہدی والی منتقلی بہت اچھی تھی۔شکریہ

میری ۱۰ گھنٹے کی محنت آپ کے فرمان:
ایک ہی موضوع ہے
کے لئے ملاحظہ فرمائیں آغا خانی لیکن ابھی کام جاری ہے۔ چھری مت چلائے گا۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:30, 26 اپریل 2015 (م ع و)
بجا فرما رہے ہیں ایک بڑی قوس غلطی سے حذف ہو گئی تھی ٹھیک کر ہی رہا تھا اس دوران آپکی استرجع نازل ہو گئی۔ ظنز خدانخواستہ نہیں ہے مزاح کر رہا تھا ناپسند ہو تو آیندہ رسمی زبان استعمال کر لیا کروں جو آپ کو کچھ تلخ لگے گی۔ وقت کے معاملے میں ہم بھی غریب ہیں--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:06, 24 اپریل 2015 (م ع و)
تو اآپ اسے بلا تکلف استرجع کر کے وہ قوس ڈال کر درست کر دیتے، میں نے تو اسے ایک خاص وجہ سے استرجع کیا تھا، آپ اس وجہ کو ختم کر کے درست کر سکتے ہیں۔ دیکھیں یہ تو ویکی پیڈیا کی خاصیت ہے کہ ہم ایک کلک سے کام کو حذف یا واپس لا سکتے ہیں۔ اس لیے یہ کبھی بھی مت سمجھیں کہ محنت ضائع ہو گئی، اگر درست کام کیا تھا تو اسے اسے درست ثابت کرنے پر بحال کر دیا جاتا ہے۔ آپ طنز کریں یا الزام لگائیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑھنے والا، جن کو فرق پڑھتا ہے وہ نازک لوگ ویکیپیڈیا کا رخ نہیں کرتے اگر بیٹھیں تو ٹھہرتے نہیں۔ ویسے اگر آپ کو فارسی آتی ہے تو ایران میں اسلام کا مضمون تو لکھ دیں اگر پورے کا پورا ترجمہ کر دیں تو اسے صفحہ اول پر لگايا جا سکتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:16, 24 اپریل 2015 (م ع و)

حرامي چې بيا افغان ویکيپېډیا ته رانشې گنې اوردو به دې خرابه کړو

ترمیم

ستا په اوردو کې چې انگرېز جوړه کړې لکه د پاڼ په شان گډوله پړیتې مړيتې کرتې هې وایې د مسلمان لته ووهم ، خینځيرانو پښتو ويکيپېډیا خپل جاسوس عثمان خان شاه رالېږې ، چې خرابی پېښه کړي ، که مو بیا داسې څه چل کړی ؤ نو سمدم به ستاسو په چل تاسو خراب کړو۔ حراميانو ۔ ډو ناټ ټرای ټو کوم ټو دي پښتو ويکيپيډيا فار خرابکاري ، يو آر سنډنگ عثمان خان شاه ټو ډسټرای فار اس ؟ ایف يو ډو اگین آی ویل ډسټرای يور گوډ آرټیکلس ټو۔--Afghanwrites (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:19, 24 اپریل 2015 (م ع و)

ویکیپیڈیا :تدوینات کے لیے مفید نکات

ترمیم

السلام علیکم۔ آج میرے من میں ویکیپیڈیا ایڈیٹنگ بروشر کا ایک اردو مسودہ تیار کرنے کے بارے میں خیال آیا تھا اور اس ضمن میں کچھ کام کا آغاز بھی اپنے ریتخانے میں کرچکا ہوں۔ کیا پہلے ہی سے کسی نے اس پر کام کیا ہے؟ براہِ کرم مجھے باخبر کیجیے۔ اکر نہیں کیا ہے، تو میرے خیال سے جب میں ایک مسودہ تیار کرلوں، تب ہم بات چیت کے ذریعے اصل بروشر کے مواد کو طے کرسکتے ہیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:27, 25 اپریل 2015 (م ع و)

جی ضرور کریں، میرے علم میں تو ایسی کوئی چیز نہیں ہے، ایک اردو وڈیو ٹیوٹوریل امیمن اکبر نے بنایا تھا مگر وہ آواز کے بغیر ہے۔ ابھی میں خود ایک بروشر جو کراچی میں پہلی پاکستانی سماجی روابط کے صارفین کی کانفرنس ہو رہی ہے اس کا مواد لکھ رہا ہوں، رات کو امین اکبر کے حوالے کرنا ہے، وہ اس کو پرنٹ کر وا کر وہاں تقسیم کرنے والے ہیں۔ اگر آپ لوگوں نے کوغي ایسا کوئی بروشر ہندی یا کسی دوسرے ویکی کے لئے کبھی بنایا ہو تو اپ کو تجربہ ہو گا، ہم اسی کا ترجمہ کر سکتے ہیں اپنے اس کراچی والی کانفرنس میں تقسیم کے لیے۔ میں نے ایک سلسلہ شروع کیا تھا ویکیپیڈیا بلحاط سال کا، اور ایک صارفین کے تعارف کا بھی (صرف ایک ہی صفحہ) بنانے کا ارادہ ہے اس میں بھی مجھے آپ کی مدد درکا ر ہو گی، تا کہ ہم صارفین کا ڈیٹا ایک جگہ جمع کر سکیں۔ اس میں ان کی عمر، تعلیم، ہنر، ملک، شہر، سماجی روابط کے ربط، تصویر، اور کا مکا جائزہ (اردو ویکی کے حوالے سے) ہو گا۔ کیونکہ لوک ویکی پر آنے سے اس لیے بھی کتراتے ہیں کہ کہ ان کی اتنی محنت ہوتی ہے مکر کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی کہ وہ کیا ہیں؟ :) ہم نفس کی بھوک مٹائیں گے تو کام میں تیزی آنے کا امکان ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:37, 25 اپریل 2015 (م ع و)
امین صاحب کا تیار کردہ اردو بروشر شاید آپ کے کچھ کام آئے۔ میں کل تک انتظار کروں گا کہ مجھے کچھ رہنمائ ملے اور کام آسان ہو۔ خاص کر اگر کچھ یونی کوڈ میں ملے۔
ویسے ہندی ویکی سمیلن کے لیے کچھ وقت پہلے ہم دلی میں ملے تھے۔ اس میں نکات ہر تذکرہ ہوا، حالانکہ ان پر عمل تو کچھ نہیں ہوا۔ آپ اس رپورٹ کو دیکھ سکتے ہیں اور شاید کچھ کام کی چیز بھی آپ کو اس میں ملے:
http://blog.wikimedia.org/2015/03/03/hindi-wiki-sammelan/
--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:10, 25 اپریل 2015 (م ع و)

Translating the interface in your language, we need your help

ترمیم
Hello Obaid Raza, thanks for working on this wiki in your language. We updated the list of priority translations and I write you to let you know. The language used by this wiki (or by you in your preferences) needs about 100 translations or less in the priority list. You're almost done!
تمام ویکیوں میں تراجم کو تبدیل یا شامل کرنے کے لیے میڈیاویکی کے دار الترجمہ translatewiki.net کو استعمال کریں۔

Please register on translatewiki.net if you didn't yet and then help complete priority translations (make sure to select your language in the language selector). With a couple hours' work or less, you can make sure that nearly all visitors see the wiki interface fully translated. Nemo 14:06, 26 اپریل 2015 (م ع و)

جناب عالی میں اپنی مشکلات کا ذکر کررہاتھا-شکر ہے کہ بات کچھ تو چل نکلی۔ میرا مطلب یہ قطعی نہیں کہ ہر کام کے لئے آپ کو زحمت دینی پڑے- میرا کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ایک ایسا “خانہ“ تشکیل دیاجا ئےجس میں مثال کے طورپران تینوں یا ان کےعلاوہ کسی اور بھی موضوع پر لکھنے کی درخواست/فرمائش کی جا سکے-اس کا انحصار درخواست کرنے والے کے شوق تجسس پر ہوگا- ظاہر سی بات ہے کہ لکھے وہ جسے اس موضوع پرعبورحاصل ہو یا بہ آسانی اورسنجیدگی سے لکھنے کی سعی کر سکتا ہو- مفت کی ٹامک ٹوئیاں مارنے کا کوئی جواز نہیں بنتا- جیسا کہ بعض اوقات ظاہر ہوا ہے- بعض دفعہ اس دنیا میں ایسے واقعات/حادثات پیما ہوتےہیں جن کے بارے میں جاننے کا شوق ساری دنیا کونہ ہومگر“اردوی عالم“ کوضرور ہوگا- --Abikan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:51, 27 اپریل 2015 (م ع و)

اردو ویکی پیڈیا پر بہتر تدوینی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے

ترمیم

السلام علیکم۔ میں آپ کی توجہ اس تصویر کی جانب مرکوز کرنا چاہوں گا۔ یہ دراصل ہندی ویکیپیڈیا کے تدوینی دریچے (editing window) کی ایک تصویر ہے۔ اس میں دیکھیں گے کہ خلاصہ ترمیم کے نیچے بہت سارے زریے ہیں جن سے کئ تدوینی سانچے مثلاً ==حوالہ جات=={{حوالہ جات}} بڑی آسانی ایک بٹن دباکر جوڑے جاسکتے ہیں۔ کیا ہمیں ایسا کچھ اردو کے لیے نہیں کرنا چاہیے .

ایک اور بات: میرے حساب سے ویکیپیڈیا کے ہر صفحے کا QWERTY بتہ اگر مہیا ہو تو کئ تعلیمی پروکراموں میں اس کا حوالہ آسانی سے دیا جاسکتا ہے۔ یہ کام آپ ٹائنی یوآریل اور بٹلی کی مدد سے بھی کرسکتے ہیں۔ مثلاً میرے اردو ویکیپیڈیا صفحہ صارف پر www.tinyurl.com/urduwikipediauserpage ٹائب کرکے بھی پہنچ سکتے ہیں۔ مگر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خود ویکیپیڈیا کی جانب سے میرے ہندی صفحہ صارف کا پتہ انگریزی میں https://hi.wikipedia.org/s/uui ہے۔ اسی طرح کی سہولت ہر مضمون کو حاصل ہے۔ کیا اردو کے ساتھ ساتھ اگر ہمارے ہر صفحے کا QWERTY پتہ بھی ہو تو یہ بُرا ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:59, 28 اپریل 2015 (م ع و)

یہ ہمارے پاس بھی سہولت ہے، اگر آپ یہی کہہ رئے ہیں، تو آپ کوئی صفحہ ترمیم کے لئے کھول کر اسے کےنیچے والے حصہ میں دیکھیں، آپ کو ایک پٹی نظر آئے گی، جس پر کچھ علامات ہیں، اسی کے ساتھ ایک چھوٹے سا بٹن ہو گا، درج کے نا مسے اس پر کلک کریں تو وہ آپ کو چار آپشن دیکھائے گا، آپ باری باری سب کو دیکھ لیں، اسی طرح آپ ترجیحات میں جا کر آلات میں سے آلات منتخب کر سکتے ہیں۔ میں نے شعیب بھائی سے کہا ہوا ہے۔ اور خود بھی لگا ہوا ہوں انگریزی ویکی پر کچھ نئے آلات ہیں جو اردو پر نہیں ہیں وہ ہم یہاں بھی لا رئے ہیں، جیسے چند دن پہلے میں نے موبائل ویو کا آلہ شامل کیا ہے، مگر وہ ابھی صرف دائیں طرف ہی نظر آتا ہے، جس سے کوفت ہوتی ہے۔ اسے بائیں کرنے کے لغے انتظار کرنا ہو گا اس پر میٹا ویکی میں کام جاری ہے۔ اسی طرح کچھ اور تدوینی اور حالیہ صفحات پر نظر رکھنے کے لغے منتظمین کی سہولت پیدا کرنی کی کوشش ہے میری ہے۔جس میں مختلف قسم کی ترامیم کی عبارت الگ الگ رنگ میں ظاہر وہ گی، جیسے ابھی بائیٹس میں شامل یا نکالا گيا مواد سرخ اور سبز رنگ میں نظر آتا ہے، اسی طرح رجوع مکرر کیا، حذف کیا، منتقل کیا، کی عبارات بھی واضع ہو جائیں گی۔ ساتھ میں اگلا قدم ہے۔ پینڈنگ والا جو انگریزی ویکی پر 2010 سے چل رہا ہے۔ اس سے یہ فائدہ ہو گا جس وقت ہمیں وقت ملے گا ہم تب اس ترمیم کو دیکھ کر او کے کریں گے۔(یہ صرف اہم موضوعات پر ہی لاگو ہو گا ، جیسے باقی ویکی پر ہے(۔ ورنہ ابھی سارا وقت حالیہ ترامیم کو دیکھنے میں گزر جاتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:40, 28 اپریل 2015 (م ع و) ایک بٹن اور بھی ہونا چاہیئے صرف “محفوظ“ کا بٹن اس وقت جو اس نام کا بٹن ہے وہ “محفوظ اور نمائش“ کا بٹن ہے۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:57, 28 اپریل 2015 (م ع و)

شکریہ اور تفویض اختیارات کے لیے پہل

ترمیم

عبید صاحب، السلام علیکم۔ میں آپ کا اور تمام اردو ویکیپیڈیا کے ساتھیوں کا ممنوں کہ انتخاب کا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔

اب شاید ضرورت اس بات کی ہے کہ میٹا پر تفویض اختیارات کی درخواست کی جائے جس کے لیے ہمارے احباب میں کسی کو یہاں جانا ہوگا: https://meta.wikimedia.org/wiki/Steward_requests/Permissions ایک بار پھر شکریہ--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:37, 2 مئی 2015 (م ع و)

رائے شماری 2 مئی تک ہے، انشااللہ کل اختیارات تفویض کر دیے جائیں گے۔ مزمل بھائی کو مبارکباد --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:44, 2 مئی 2015 (م ع و)
شکریہ!
میں نے شعیب بھائی کو پیغام دے دیا تھا سماجی ربطے کی ویب پر، وہ خود ہی یہ اختیار دے سکتے ہیں، جیسے ہی وہ آن لائن ہوئے، یہ کام کر دیں گے، جلد ہی ۔ ۔ ۔ ۔--« عبید رضا » 06:47, 2 مئی 2015 (م ع و)
ہاں طاہر بھائی یہ تو آپ بھی کر سکتے ہیں، رائے شماری 2 مئی تک تھی، تو میں نے اسے رات 1 بجے بند کر دیا تھا۔ آپ بے شک یہ کام کر دیں، --« عبید رضا » 06:49, 2 مئی 2015 (م ع و)
جی عبید بھائی لیکن میری بھی اس پر نظر تھی، لیکن ایسا اعتراض ایک بار قبل بھی ہو چکا ہے، اس لیے حجت تمام کرنے کے لیے اختیارات کل تفویض کیے جائیں گے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:54, 2 مئی 2015 (م ع و)
چلیں کوئی بات نہیں، چند گھنٹے اور سہی --« عبید رضا » 06:58, 2 مئی 2015 (م ع و)

باز گفتگو

ترمیم
سلام Obaid Raza!
شہاب کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
سلام Obaid Raza!
شہاب کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
«Obaid Raza/وثق 7» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔