خوش آمدید ترمیم

سلام! اردو ویکیپیڈیا پر خوش آمدید! آپ کا بنایا ہوا مضمون الیاس قادری اردو ویکیپیڈیا پر پہلے سے ہی موجود ہے. دیکھئے محمد الیاس قادری. نیے مضامین تخلیق کرتے وقت یہ ضرور جانچ لیں کہ آیا یہ مضمون پہلے سے موجود تو نہیں؟ اگر موجود ہو تو پہلے سے موجود مضمون میں اپنا حصہ ڈالیے. آپکا بنایا ہوا مضمون پہلے سے موجود صفحے میں ضم کر دیا گیا ہے. سمیعگفتگو   14:58, 4 فروری 2013 (م ع و)

شکریہ ترمیم

وعلیکم السلام عبید بھائی، کیسے مزاج ہیں؟  

اعزاز کے لیے شکریہ، جی بالکل بن سکتا ہے، آپ میرے صارف صفحہ سے کوڈ کاپی کرکے اپنے صارف صفحہ میں پیسٹ کردیں :)  —خادم—  08:52, 19 اپریل 2014 (م ع و)

ذرا اس صفحہ پر نظر ڈال لیں :)  —خادم—  11:13, 19 اپریل 2014 (م ع و)

کتب خانہ اشور بنی پال ترمیم

عبید بھائی، کتب خانہ اشور بنی پال نام سے بہترین اور معلوماتی مضمون تحریر کیا ہے آپ نے، مبارک باد قبول فرمائیں، امید ہے آئندہ بھی ہمیں ایسے مضامین پڑھنے ملتے رہیں گے   ایک اہم چیز کی جانب توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آپ قائم جیسے الفاظ میں ہمزہ "ء" کے بجائے ہ درج کررہے ہیں جیسے قاہم، شاید یہ آپ کے کیبورڈ کا مسئلہ ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ آپ کونسا کی بورڈ استعمال کررہے ہیں، لیکن میرے خیال میں ہمزہ متصلہ استعمال کرنے کے لیے آپ کی بورڈ سے شفٹ اور یو کی بٹن دباکر دیکھیں شاید مسئلہ حل ہوجائے۔ :)  —خادم—  06:37, 23 اپریل 2014 (م ع و)

توجہ دینے کے لیے شکریہ   آپ جو ونڈوز استعمال کرتے ہیں اسے یہاں سے منتخب کرلیں، اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں معاونت اور طریقہ کار موجود ہے۔ میری تجویز ہے کہ آپ انگریزی معاونت سے استفادہ کریں یہ زیادہ بہتر ہوگا۔ نیز ایک بات مزید کہنی تھی کہ یہاں ویکیپیڈیا میں مضامین تحریر کرنے کا جو انداز ہوتا ہے وہ کچھ اس طرح کہ پہلے مکمل مضمون کا خلاصہ درج کردیا جاتا ہے پھر تعارف و تاریخ کا قطعہ آتا ہے، مثلا آپ صفحہ پاکستان دیکھیں، اس میں سب سے پہلے ہیڈر میں مکمل مضمون کا تعارف موجود ہے۔ ضروری نہیں کہ ہیڈر میں تعارف طویل ہو، ابتدائی طور پر دو یا تین سطر کا تعارف بھی کافی ہوتا ہے۔ :)  —خادم—  07:54, 23 اپریل 2014 (م ع و)--عبید رضا 17:56, 24 اپریل 2014 (م ع و)

محمد الیاس قادری ترمیم

آپ کے پیغام کا بہت بہت شکریہ۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ قادری صاحب کے مرید ہونے کے باوجود وکی پیڈیا کے معیار کے مطابق ان کا مضمون لکھنا چاہتے ہیں۔ وکی پیڈیا کے معیار کے مطابق مضمون مکمل غیر جانبدارو قابل ِ تصدیق حقائق پر مبنی ہونا چاہیئے۔ میری آپ سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، بس یہی گزارش ہے کہ وکی پیڈیا کو کسی جماعت کا تشہیری پلیٹ فارم بننے دیں نا بنائیں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 11:12, 30 اپریل 2014 (م ع و)

تاریخچہ ترمیم

آپ نے "ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﻋﺮﻭﺝ ﻭ ﺯﻭﺍﻝ ‏(ﺗﺼﻨﯿﻒ)" سے مواد کاپی پیسٹ کرکے "اسلام کی مختصر تاریخ (کتاب)" میں منتقل کیا ہے وہ غلط طریقہ ہے اس طرح "مسلمانوں کا عروج و زوال (تصنیف)" کا تاریخچہ ضائع ہو رہا تھا اس لیے میں نے آپ کی ترامیم کو استرجع کر دیا ہے. منتقل کرنے لے لیے آپ تاریخچہ کے ساتھ تیر کا بٹن دبا کر منتقل کریں پر کلک کرکے صحیح طریقے سے منتقل کریں. اب چونکہ "اسلام کی مختصر تاریخ (کتاب)" پر مضمون بن چکا ہے اس لیے جب تک کوئی منتظم اسے حذف نہیں کرتا تب تک صحیح طریقے سے منتقل نہیں ہو سکے گا، مشکور--عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:41, 4 مئی 2014 (م ع و)


بوکو حرام ترمیم

بوکو حرام میں آپ نے ایک سانچے کو حذف کر دیا تھا، غالباً اسی وجہ سے وہ مضمون سارے صفحے پر پھیلا ہوا نظر آ رہا تھا۔ آپ ایک ایک لائن میں تبدیلی کرتے ہوئے محفوظ کریں تو پتہ چل جائے گا کہ کہاں تبدیل کرنے سے مسئلہ آتا ہے۔مضمون کو اپ ڈیٹ کرنے پر بہت بہت شکریہ۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:46, 9 مئی 2014 (م ع و)

معذرت ترمیم

امین اکبر میں معذرت چاہتا ہوں، اس کو اس لیے نکالا کیونکہ اس کا کوئی بھی ربط ابھی تک اردو ویکی پر نہیں تھا، وہ سرخ ہی ‎سرخ نظر آ رہا تھا، آپ اس کو اگر ایک بار استرجع کر دیں تو بہتر ہو گا، کیوں کہ سانچے کے جو جو حصے ترجمہ ہوئے وہ سب بھی ختم ہو گئے ہیں، جس کی آپ بات کر رئے ہیں وہ میں دوبارہ انگریزی ویکی سے لگا دیتا ہوں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:51, 9 مئی 2014 (م ع و)

میں واقعی بہت شرمندہ ہوں کہ آپ نے اتنی محنت کر کے ترجمہ کیا اور وہ مجبوراً استرجع کرنا پڑ گیا۔ اسے اب دوبارہ شعیب بھائی نے ٹھیک کیا ہے کچھ، اب ایسا کرتے ہیں کہ آپ بھی ایک ایک دو دو لائن کر کے محفوظ کرتے جائیں اور میں بھی کرتا ہوں۔ اس طرح اگر کوئی غلطی ہو گی یا سانچہ خراب ہوا تو فوراً پتا چل جائے گا۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:14, 9 مئی 2014 (م ع و)
ارے، استرجع کرنے سے قبل اگر کسی منتظم سے کہہ دیتے تو ممکن ہے کوئی قابل عمل حل سامنے آجاتا۔ خیر اب دوبارہ میں کوشش کروں؟ :)  —خادم—  12:41, 9 مئی 2014 (م ع و)

انعامی مقابلہ ترمیم

السلام علیکم جناب عبید رضا صاحب! آپ سے درخواست ہے کہ اس منصوبہ پر نظر ڈالیں اور تبادلۂ خیال صفحہ پر جو امور طے نہیں ہوسکے ان کے متعلق آراء دیں نیز کوئی اعتراض یا مزید کوئی تجویز ہو تو پیش کریں۔ :)  —خادم—  10:10, 10 مئی 2014 (م ع و)

تاریخ کی سو انتہائی متاثر کن شخصیات (کتاب) چونکہ اردو میں آچکی ہے، اس لیے میرے خیال میں اس صفحہ میں کتاب کا کور اردو ترجمہ کا ہونا چاہیے، اگر آپ کے پاس دستیاب ہو تو لگادیں، ممنون :)  —خادم—  18:06, 17 مئی 2014 (م ع و)
اردو کا سرورق دیکھیں :)  —خادم—  18:08, 17 مئی 2014 (م ع و)
شکریہ! میں نے سانچہ انگریزی ویکی سے لیا ہے، سانچہ بنانا خود ابھی آتا نہیں، کوشش ہی نہیں کی۔ سانچے کے اندر کیسے تصویر تبدیل کریں گئے؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:20, 17 مئی 2014 (م ع و)
جی سانچے عموما انگریزی ویکی یا کسی اور ویکی سے ہی کاپی پیسٹ کیے جاتے ہیں یہاں۔ آپ مضمون میں جہاں خانہ معلومات کی ترمیز درج ہے وہاں image لکھا نظر آئے گا، اس کے سامنے برابر کے نشان = کے سامنے تصویر کا نام درج کرنے سے تصویر آجاتی ہے۔ اگر پہلے سے موجود تصویر کو تبدیل کرنا ہو تو پہلے تصویر اپلوڈ کرلیں، پھر جس نام سے اپلوڈ کیا ہے وہ نام درج کردیں تصویر تبدیل ہوجائے گی۔ :)  —خادم—  08:56, 18 مئی 2014 (م ع و)

نوبل انعام ترمیم

دیکھیے نوبل انعام حاصل کرنے والوں کی فہرست۔ فہرست پہلے سے موجود ہے۔ آپ اسے بہتر بنا سکتے ہیں۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:41, 21 مئی 2014 (م ع و)

جی مجھے معلوم ہے، یہ صرف ادب کے نوبل انعام کے لئے ہے، انگریزی ویکی پر بھی سبھی شعبہ جات کی الگ الگ فہرست ہے، جس کی آپ بات کر رئے ہیں اس میں صرف ناموں کا انداراج ہے،(600 سو نام) لیکن ان الگ الگ فہرستوں میں ملک،زبان، اور کام جس کی بنیاد پر انعام دیا گیا اس کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔وا عمومی فہرست ہے یہ خصوصی فہارس ہونگی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:15, 21 مئی 2014 (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے! ترمیم

  اعزاز برائے محنت وجانفشانی
اردو ویکیپیڈیا پر عبید رضا صاحب کی آمد سے مرکزی نام فضا میں روزانہ نت نئے موضوعات پر اچھوتے مضامین پڑھنے کو مل رہے ہیں۔ اس مسلسل محنت و جانفشانی پر میرے جانب سے یہ حقیر سا اعزاز قبول فرمائیں۔ :)  —خادم—  15:49, 21 مئی 2014 (م ع و)

شکریہ! آپ کی ذرہ نوازی ہے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:06, 21 مئی 2014 (م ع و)

اس مضمون کا ترجمہ اگر مکمل فرمادیں تو از حد نوازش ہوگی۔ :)  —خادم—  08:29, 22 مئی 2014 (م ع و)
 
سلام Obaid Raza!
ویکیپیڈیا:معاونت میز#کھیلوں کی اصطلاحات کے اردو متبادل پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

سانچہ ترمیم

سانچہ {{خانہ فٹ بال}} دیکھ لیں، اسے آپ نے یہاں سے کاپی کرنے کے بجائے یہاں سے کاپی کرکے ترجمہ کیا تھا۔ موخر الذکر صفحہ سانچہ کا دستاویزی صفحہ ہے جس میں سانچہ کا طریقہ استعمال اور محددات وغیرہ دیے جاتے ہیں۔ امید ہے اب وضاحت ہوگئی ہوگی۔ --:)  —خادم—  12:56, 31 مئی 2014 (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے! ترمیم

  ستارہ فٹ بال
فٹ بال کے بارے میں اردو ویکیپیڈیا پر مضامین پر آپکو یہ ستارہ فٹ بال پیش کیا جاتا ہے --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:46, 17 جون 2014 (م ع و)

حوصلہ افزائی پرشکریہ ترمیم

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:03, 17 جون 2014 (م ع و)

اطالیہ Orrible error in ترمیم

Hi. I write you in italian, my language, because in english I'm a shame. La voce Italia dice che il premier è Berlusconi, ma in realtà è Matteo Renzi. Il governo Berlusconi è fortunatamente caduto nel 2011. Ciao. Rispondi qui che è meglio

Anzi.. Ora che guardo meglio anche con l'ausilio del traduttore, noto che berlusconi è indicato come Presidente e non come primo ministro. il presidente italiano è Giorgio Napolitano, comunque, e il Premier, come già detto, Matteo Renzi. Se ti chiedi perchè scrivo a te anzichè farlo io, ti rispondo che io dell'urdu non ci capisco niente. Per evitare spiacevoli errori preferisco avvertire il primo che ho trovato, tu. --79.31.205.187 09:36, 22 جون 2014 (م ع و)

تخریب کاری ترمیم

دچاچ نامی صفحہ حذف کر دیا گیا ہے۔ یہ صارف مختلف آئی پی سے داخل ہو رہا ہے اس لیے آئی پی پر پابندی لگانا سودمند نہیں ہو گا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:16, 29 جون 2014 (م ع و)

دیگر زبانیں ترمیم

کافی دنوں بعد اردو ویکیپیڈیا کی تازہ سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا، آپ کے نئے موضوعات پر دلچسپ مضامین پڑھ کر انتہائی مسرت ہوئی اور کافی استفادہ بھی کیا. امید ہے آپ اردو ویکی کی ترقی میں سرگرم شریک کار رہیں گے. اس وقت دو باتیں آپ سے عرض کرنا ہے:

  • آپ کی دو ہزار ترامیم مکمل ہونے والی ہے اس لیے میرے جانب سے پیشگی مبارکباد قبول فرمائیں.
  • مضامین کے آغاز میں عنوان صفحہ کو متعدد زبانوں میں درج کرنے کے لیے سانچہ {{دیگر نام}} استعمال کریں تو عمدہ بھی ہوگا اور ویکی یکسانیت بھی برقرار رہے گے.


ممنون :)  —خادم—  07:06, 17 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

بہت بہت شکریہ! حوصلہ افزائی کا۔
دیگر نام سے کیا مراد ہے؟ کیا یہ رجوع مکرر بن جاہیں گئے، یا مضمون کا نام مضمون کے ساتھ دیگر زبانوں میں نظر آئے گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:17, 19 جولا‎ئی 2014 (م ع و)
آپ سانچہ کا صفحہ ملاحظہ فرمالیں تفصیلات موجود ہیں. :)  —خادم—  05:58, 19 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

درخواست مضمون ترمیم

عبید بھائی، کیا یہ مضمون اردو ویکی میں منتقل ہوسکتا ہے؟ :)  —خادم—  10:04, 30 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

  ' یہ دیکھیں تباہ شدہ کتب خانوں کی فہرست--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:17, 30 جولا‎ئی 2014 (م ع و)
جزاک اللہ عبید بھائی، آپ نے عاجز کی درخواست کو قابل اعتنا سمجھا. از حد ممنون :)  —خادم—  16:16, 31 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

آپکے لیے اعزاز ترمیم

  ستارہ الالہیات
اردو ویکیپیڈیا پر مذہبی حوالے سے آپکی خدمات کے اعتراف میں یہ ستارہ الالہیات پیش کیا جاتا ہے--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:42, 6 اگست 2014 (م ع و)
 
سلام Obaid Raza!
Tahir mq کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

اسلام علیکم ترمیم

بھائی صاحب اردو ویکیپیڈیا میں شامل اتنے پرانے مضمون نجمی شفائی توانائی پر سانچہ حذف شدگی لگانے کا خیال کیوں آیا یہ کوئی نیا مضمون نہیں ہے شروع میں اس قسم کا سانچہ لگایا گیا تھا اور پھر رائے دہی کے بعد اسے ہٹادیا گیا تھا جب ایک مضمون شامل ہوچکا ہے اور اب یہ ایک پرانا مضمون ہو چکا ہے تو اس قسم کی غیر اخلاقی حرکت اردو ویکیپیڈیا کی عزت کو خراب کرنے کی وجہ بن سکتی ہے جس سے نئے صارفین کی حوصلہ شکنی ضرور ہوگی. وسلام--مہتاب عالم مہتاب 11:16, 13 اگست 2014 (م ع و)

اسلام علیکم ترمیم

آپ کے علم میں اضافے کے لئے یہ بتانا ضروری ہے کہ 27 دسمبر 2013 کو مضمون نجمی شفائی توانائی پر منتظم صارف:Urdutext صاحب نے یہ ہی سانچہ لگایا تھا جو کہ آپ نے لگایا ہے مگر بعد میں رائے دہی کے بعد سانچہ ہٹا دیا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ مضمون اردو ویکیپیڈیا کی زینت بنا رہا ہے اتنے وقت کے بعد اس قسم کا یا کسی بھی قسم کا سانچہ لگانا ایک غیر اخلاقی عمل تصور کیا جائے گا۔ نجمی شفائی توانائی کے علم میں صرف اللہ تعالی سے مدد مانگی جاتی ہے اس علم کی تحقیقات میں مصنف کی دس سالہ کوشش شامل ہے کسی کی محنت کو یوں پیروں تلے روند ڈالنا کہاں کی انسانیت ہے بھائی؟ ریکی طریقہ علاج کے بارے میں اردو ویکیپیڈیا میں بھی مضمون موجود ہے جس کا تعلق بدھ مذہب سے ہے اور اسے زبردست تجارتی انداز میں استعمال کیا جاراہا ہے آپ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے؟ نجمی شفائی توانائی کے غریب مصنف نے اپنی محنت کی کمائی سے کتابیں چھپواکر لوگوں میں مفت تقسیم کی کراچی شہر کی کچھ نامور لائبریریوں میں رکھوائیں اب تک جن لوگوں کو شاگرد بنایا مفت بنایا کتاب کو پی ڈی ایف فائل میں منتقل کر کے انٹرنیٹ پر ڈال دیا کہ سب لوگ مفت میں کتاب پڑھیں، میرے بھائی اشتہاری کا لفظ وہاں استعمال کیا جاتا ہے کہ جہاں کاروبار ہو۔ آپ نے کتاب کے مصنف کو ایک پیر سے تشبہہ دی جبکہ وہ روایتی قسم کے پیر نہیں ہیں ایک فقیر صفت اللہ والے آدمی ہیں ان کی ماضی کی تمام زندگی زیادہ تر اللہ والوں کے ساتھ گزری ان کا اللہ سے کیسا تعلق ہے اس سے کسی کو کیا؟ ہر شخص کو اپنا تعلق اپنے رب سے مضبوط کرنا چاہئے۔وسالام --مہتاب عالم مہتاب 19:39, 13 اگست 2014 (م ع و)

اسلام علیکم! ترمیم

اگر آپ کو نجمی شفائی توانائی کے اشتہاری ہونے پر اعتراض ہے تو آپ خود اس کو بہتر طریقے سے ترمیم کیوں نہیں کردیتے؟ بس کتاب کا تعارف مثبت اور بہتر انداز سے ہونا چاہئے, وسلام. --Farha Zeba (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:31, 14 اگست 2014 (م ع و)

شکریہ! میں آپ کو اپنے تبادلہ خیال پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

دیکھیں بہن! کیونکہ کہ میں نے ہی سانچہ ترمیم لگایا ہے، اس لیے میں مناسب نہیں سمجھتا کہ ، میں ہی اس میں سے کچھ مواد نکال دوں، جب تک وہ مواد لکھنے والا اس پر اپنی بات مکمل نہيں کرتا، میرا نہیں خیال کہ کسی دوسر کو اس کا حق ہے۔
آپ تبادلہ خیال پر جا کر میری ابھی دی ہوئی رائے ملاحظہ کریں، امید ہے بات کو اچھی طرح سمجھ لیں گئ۔ اردو ویکی پر دنیائے اردو کے ہر شخص کا ایک جیسا حق ہے، ہر کوئی ترمیم و اصلاح کر سکتا ہے، نہ میرا کوئی ذاتی فاہدہ وابستہ ہے نہ آپ کا، جذباتی رائے سے اچھا ہے، اپنے کام کو اس طرح کیا جائے کہ آپ اتھارٹی مانے جاہیں۔ بے شک بیسیوں مضامین ایسے ہیں، جن پر سانچہ حذف ہونا چائیے، لیکن ان کا موضوع ایسا نہیں کہ مبہم معلومات سے کسی کا نقصان ہو، یہ ایک طریقہ علاج کے طور پر پیش کیا گيا ہے، اس لیے اس کو توجہ کی خاص ضرورت ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:43, 14 اگست 2014 (م ع و)

 
سلام Obaid Raza!
Tahir mq کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

اسلام علیکم! ترمیم

واہ بھئی واہ عبید رضا صاحب ہمارے دل میں تو خواہ مہ خواہ کی آپ کی طرف سے بد گمانی پیدا ہو گئی تھی. آپ مخلص انسان ہیں. آپ نے تو بہت ہی اچھا اور اصلاحی کام کیا نجمی شفائی توانائی کے حوالے سے بہت بہت شکریہ --Farha Zeba (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:25, 15 اگست 2014 (م ع و)

درخواست ترمیم

قابوس نامہ کے ساتھ ساتھ اگر اردو وراف نامہ پر بھی مضمون آجائے تو زہے نصیب۔ --:)  —خادم—  13:57, 17 اگست 2014 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا پر آپ کے مسلسل انتھک اور گرانقدر کام کو دیکھتے ہوئے استرجع کنندہ کا اختیار آپ کو دیا گیا ہے، امید ہے آپ کی مسلسل جانفشانی جلد ہی منتظمی کے در کو وا کردے گی، خیر اندیش :)  —خادم—  14:10, 17 اگست 2014 (م ع و)
بہت بہت شکریہ! ابھی میں کتب، کتب خانہ سے متعلق ہی کچھ دن کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ سانچہ خانہ معلومات کو تازہ کی تو اس میں کچھ مسئلہ آ رہا ہے، طاہر بھائی کے تبادلہ خیال پر مدد کے لیے لکھا ہے، باب بنانا شروع کیا ہے ، باب کتب پر کا م کر رہا ہوں۔ میں نے باب مسیحیت کو 2 دن لگا رہا مگر ذرا سمجھ نہ آئی، تو انگریزی ویکی سے کچھ سانچے اردو پر منتقل کیے، جس سے اب یہ کام ہو گا۔ ایم اے کا داخلہ مارچ 2015 میں کرنا ہے، اس کے بعد تھوڑا کم وقت ملے گا، لیکن کام کی رفتار یہ ہی ہو گئ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:24, 17 اگست 2014 (م ع و)
شعیب بھائی! ابھی دیکھیں، سانچہ خانہ معلومات کو ترجمہ کرنے پر، ان تمام مضامیں میں جن میں اردو ویکی سے سانچہ لیا گيا ہے، کام نہیں کر رہا، صرف نام ہی نظر آتا ہے، البتہ انگریزي ویکی سے لیے گئے سانچوں میں صرف تصویر نظر نہیں آتی، باقی معلومات نظر آتی ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:13, 22 اگست 2014 (م ع و)

اسلام علیکم! ترمیم

عبید بھائی شام سے مضمون نجمی شفائی توانائی کا خانہ معلومات اور کتاب کی تصویر نظر نہیں آرہی ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ --Farha Zeba (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:17, 17 اگست 2014 (م ع و)

اسلام علیکم ترمیم

بھائی صاحب میرے پاس آج کل وقت کی بہت قلت ہے مصروفیت بہت زیادہ ہے نجمی شفائی توانائی (کتاب) سے متعلق آپ کے سارے اعتراضات دور کر دیئے گئے ہیں برائے مہربانی سانچہ ہٹا کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ وسلام --مہتاب عالم مہتاب 09:50, 21 اگست 2014 (م ع و)

اسلام علیکم! ترمیم

مضون نجمی شفائی توانائی (کتاب) کے حوالے سے اشتہاری پن کا جو اعتراض تھا امید ہے کہ وہ اب دور ہو گیا ہوگا لحاظہ اب مضمون سے سانچہ ہٹا دینا چاہیئے۔ شکریہ --Farha Zeba (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:43, 21 اگست 2014 (م ع و)

خانہ معلومات کتاب ترمیم

عبید بھائی، سانچہ {{خانۂ معلومات کتاب}} کو اپڈیٹ کردیا ہے، اور جو مسائل آپ کو درپیش تھے امید ہے وہ بھی حل ہوگئے ہوں، آپ جائزہ لے کر مجھے اطلاع فرمادیں سانچہ آپ کے حسب منشاء کام کررہا ہے یا نہیں؟ :)  —خادم—  20:29, 22 اگست 2014 (م ع و)

سانچہ:Infobox planet ترمیم

سانچہ:Infobox planet میں آپ نے متغیرات کا ترجمہ بھی کردیا تھا جس کی وجہ سے مجھے استرجع کرنا پڑا، آپ {{{}}} کے درمیان موجود انگریزی اصطلاحات کا ترجمہ نہ کریں، محض [[]] کے درمیان موجود انگریزی الفاظ واصطلاحات کا ترجمہ فرمائیں، اور ایسا ہر سانچہ میں کیا جاتا ہے۔ :)  —خادم—  17:12, 24 اگست 2014 (م ع و)

جی! ٹھیک ہے، ابھی یہ غلطی نہیں ہو گئ۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:35, 24 اگست 2014 (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے! ترمیم

  عمومی اعزاز
ایک معتدبہ عرصہ سے اردو ویکیپیڈیا پر بہترین مضامین اور نت نئے عنوانات پر صفحات وسانچے بنانے پر اس عاجز کی طرف سے آپ کی خدمت میں۔ :)  —خادم—  18:00, 24 اگست 2014 (م ع و)

Translation request ترمیم

G'day mate, I see you are active here on Urdu Wikipedia, and are doing great work. Mate, I was wondering if you might be able to help to translate User:Russavia/Polandball into Urdu, so that it can be moved from my userspace into article space. It is in 80 languages so far, so getting it translated into Urdu would be fantastic. Any assistance would be appreciated. Cheers, Russavia (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:08, 25 اگست 2014 (م ع و)

املا پڑتالگر ترمیم

السلام علیکم عبید صاحب! ایک نئی سہولت املا پڑتالگر کی آج اضافہ کیا ہوں ویکیپیڈیا پر، کسی بھی مضمون میں اگر غلط املاء ہوگی تو وہ اسے رنگین کردے گا، جس سے ہمیں غلط املاء کو درست کرنے میں مدد ملے گی۔ بس اس صفحہ میں الفاظ کا اضافہ فرماتے چلے جائیں، والسلام :)  —خادم—  18:30, 25 اگست 2014 (م ع و)

بصری خانہ ترمیم کا ترجمہ تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔ آپ ملاحظہ فرمالیں، اگر کہیں رہ گیا ہو تو اطلاع فرمائیں۔ :)  —خادم—  15:24, 31 اگست 2014 (م ع و)
 
سلام Obaid Raza!
محمد شعیب کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

رائے درکار ترمیم

السلام علیکم، یہاں آپ کی رائے درکار ہے۔ :)  —خادم—  15:08, 22 ستمبر 2014 (م ع و)

ایک منصوبہ پر ضروری گفتگو کرنا ہے آپ سے، اگر ممکن ہو تو فیس بک پر تشریف لے آئیں۔ :)  —خادم—  12:50, 23 ستمبر 2014 (م ع و)

قومی اولمپک کمیٹی ترمیم

قومی اولمپک کمیٹی میں تمام انگریزی لفظوں کو تبدیل کر دیا تھا۔ لیکن تنازعہ ترمیم کی وجہ سے وہ محفوظ نہ ہو سکا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:19, 24 ستمبر 2014 (م ع و)

اگر ممکن ہو تو کسی بھی خانہ معلومات کو اردو میں منتقل کرتے ہوئے اس میں موجود زمرہ جات کا بھی اردو ترجمہ فرمادیں، اگر وہ زمرہ جات موجود نہ ہوں۔ اگر موجود ہو تو پھر انہی موجود زمرہ جات کے نام درج فرمادیں، جیسے ملاحظہ فرمائیں سانچہ:خانہ معلومات برائے ایشیائی کھیل افغانستان۔ --:)  —خادم—  10:27, 28 ستمبر 2014 (م ع و)

عنوان مضمون بر کتاب ترمیم

ویکیپیڈیا میں کسی کتاب پر مضمون لکھتے ہوئے عنوان کے ساتھ عموماً (کتاب) لکھتے ہیں، تاکہ مضمون اور کتاب کے تعارفی مضمون میں فرق ہوسکے، مثلا موت کی کتاب (کتاب) زیادہ درست ہے۔ --:)  —خادم—  13:30, 8 اکتوبر 2014 (م ع و)

مبارک باد ترمیم

السلام علیکم عبید بھائی، مبارک ہو آپ اردو ویکیپیڈیا کے منتظم مقرر کردیے گئے ہیں --:)  —خادم—  15:19, 10 اکتوبر 2014 (م ع و)

خیر مبارک، امتحان میں ڈال گیا ہے مجھے ۔۔۔۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:53, 10 اکتوبر 2014 (م ع و)

خودکار تصحیح املاء ترمیم

ابھی خودکار تصحیح املاء شروع کردیا ہوں، ملاحظہ فرمائیں۔ اگر ممکن ہو دن بھر میں ایک آدھ اس پر ڈال دیجیے گا تاکہ کسی بھی غلطی کی صورت میں واپس لوٹایا جاسکے۔ اور مزید الفاظ کا انتظار رہے گا۔ --:)  —خادم—  17:57, 10 اکتوبر 2014 (م ع و)

ابھی دو صفحات آپ نے منتقل کیے ہیں بغیر کسی مشاورت کے، جبکہ اس طرح کے لسانی امور میں پہلے مشاورت ضروری ہوتی ہے. میری گذراش ہے ان صفحات کو واپس پرانے ناموں کے جانب منتقل کرکے دیوان عام یا تبادلہ خیال صفحہ پر احباب سے مشاورت فرمالیں تاکہ آئندہ کسی بھی قسم کی بدمزگی کا اندیشہ باقی نہ رہے. از حد ممنون :)  —خادم—  19:29, 10 اکتوبر 2014 (م ع و)

--Kamranshah12344 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:54, 13 اکتوبر 2014 (م ع و)شکریہ عبید صاحب۔

منتقلی مضامین ترمیم

ابھی آپ نے سانچہ:اسفار کتاب مقدس کے چند مضامین منتقل کیے ہیں، برائے مہربانی اُن کو پہلے والی حالت میں ی استرجع فرما دیں۔ میں بائبل کے نیو اردو ورژن سے یہ مضامین لکھ رہا ہوں۔ وہاں فہرست میں چھوٹا عنوان ہوتا ہے اور بعد اندر تفصیل میں پورا۔ دوسری بات یہ کہ چھوٹے عنوان سے یہ ظاہر ہی نہیں ہوتا کہ کس نے خط لکھا۔ میں آپ کو فیس بک پر ایک صفحے کی فوٹؤ بھیج دیتا ہوں۔ ان مضامین کے حوالے سے پہلے میری اور شعیب بھائی کی اچھی خاصی مشاورت ہو چکی ہے۔ آپ بھی ڈسکس کر لیا کریں پہلے۔ممنون:امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:21, 17 اکتوبر 2014 (م ع و)

میں نے سبھی کے ساتھ وجہ بھی بیان کی ہے، میرے پاس بائبل سوسائٹی اور سینٹ پال کا اردو، کنگ جیمز کا انگلش نسخہ ہے، اصل عنوان ہی سے مضمون ہونا جائیے، کیونکہ کہ یہ ایک مذہب کی مقدس کتاب ہے، اور وہ خود اس کو جو نام اصل استعمال کرتے ہیں، وہ ہی معروف ہو گا۔ دوسرے کسی بھی ویکی پر اگر آپ یہی مضامین دیکھیں تو ان کے عنوان میں بھی کسی پولس کا حواری کا نام شامل نہیں۔ کیونکہ کہ موجودہ مسیحی خود ان کو پولس کے نام سے خاص نہیں کرتے، بلکہ اس پر اختلاف کرتے ہیں کہ یہ کس نے لکھا۔ اگر کوئی مسیحی کسی خط کو پول کا نہ مانے تو اسے مسیحی گمراہ نہیں مانتے۔ ان کے نزدیک یہ ایک تاریخی بحث ہے، نہ کا عقیدے کی۔

دیکھیں :

  1. میکڈونلڈ کی تفسیر الکتاب۔
  2. ہماری کتب مقدسہ (یہ پاکستانی مسیحی مدارس میں نصاب میں شامل ہے)۔
  3. قاموس الکتاب۔
  4. بائبل سے قرآن تک۔
  5. انگریزی ویکی پیڈیا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:36, 17 اکتوبر 2014 (م ع و)

انڈیا کمیونٹی کنسلٹیشن 2014 اور اردو ترمیم

جناب عبید صاحب اور دیگر اردو وکیپیڈیا کے عزیز و محترم منتظمین، صارفین اور ناظرین حضرات، آپ کی خدمت میں چند اطلاعات رکھنا چاہتا ہوں. ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے انڈیا چاپٹر اور سنٹری فار انٹرنیٹ اینڈ سوسائٹی بنگلور کے انسلاک سے ایک کانفرنس "انڈیا کمیونٹی کنسلٹیشن ٢٠١٤" منعقد کیا تھا. شہر بنگلور میں بتاریخ 4 اور 5 اکتوبر ٢٠١٤ کو ہوٹل موونپیک میں اس کانفرنس کا انعقاد ہوا.

• `اس پروگرام کے ایجنڈا کو اس لنک پر دیکھیں. https://meta.wikimedia.org/wiki/India_Community_Consultation_2014

• اس کانفرنس م یں ہوۓ پروگرام کی تفصیلات اور ایتھر پیڈ کے پریزنٹیشن کو اس لنک پر دیکھیں https://etherpad.wikimedia.org/p/Indiacommunityconsultation-Day1 http://etherpad.wikimedia.org/p/ICC2014Roadmap

• کامنز میں فوٹوز کے لیے ذیل کی لنک پر دیکھیں https://commons.wikimedia.org/wiki/Category:WMF_India_Community_Consultation_2014


• اور اس پروگرام کے رپورٹ کو ذیل کی لنک پر دیکھ سکتے ہیں. https://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_Blog/Drafts/WMF_India_Community_Consultation_2014 ویسے میں اردو وکیپیڈیا کا صارف اور تیلگو وکیپیڈیا کا اڈمن ہوں. اور تیلگو وکیپیڈیا کے نمائندے کی حیثیت سے مذکورہ کانفرنس میں شریک رہا. اس پروگرام میں اردو احباب کی نمائندگی مجھے ہی کرنی پڑی، کیونکہ اردو کا کوئی نمائندہ نہ تھا. میں نے اردو کے لیے بھی آواز اٹھائی اور حاظرین کی توجہ کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا. اور بھارت میں اردو وکیپیڈیا گروپ کے قیام اور آؤٹ ریچ پروگرامس کے انعقاد کے لیے ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن، انڈیا چاپٹر اور سی.آئی.یس. کو توجہ دلائی. جس کو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن، انڈیا چیپٹر، سنٹر فار انٹرنیٹ سوسائٹی اور دیگر لوگوں نی تسلیم کیا.

  • اسی سلسلے میں "اردو وکیپیڈیا انڈیا" کمیونٹی کے نام سے فیس بک میں ایک پیج بھی تخلیق کرکے ناظرین، صارفین کو متوجہ کروانے کی کوشس شروع کی گئی ہے.

https://www.facebook.com/pages/Urdu-Wikipedia-India/263224550468205?ref=hl


لہٰذا آپ حضرات سے التماس ہے کہ بھارت میں اردو صارفین اور ناظرین کی کمی کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوۓ، بھارت میں اردو وکیپیڈیا کو مقبول بنانے کے اس کام میں اپنا بھرپور تعاون کریں. بھارت کے الگ الگ ریاستوں میں اردو کی الگ الگ بولیاں ہیں، سادی اور آسان زبان بھارت میں عام ہے. بالخصوص سائنسی اور تکنیکی زبان اتنی عام نہیں جتنی کہ پاکستان میں عام ہے. ہاں بھارت میں شعر و سخن کی زبان کچھ عام ضرور ہے. اس لیے بھارتی صارفین حضرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوۓ، ان کی رہنمایی ضرور کریں. اور اردو کے لسانی اور تہذیبی ورثے کو پھلنے پھولنے کا موقع عنایت کریں. అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 22:08, 17 اکتوبر 2014 (م ع و)

آپ نے کن وجوہات کی بنا پر جھلملاتے ستارے مضمون حذف کیا ہے میں ابھی نیا ہوں آپ برائے مہربانی تحریر فرمائیے تاکہ میں سکیھ سکوں شکریہ

دبیز متن محتم عبید رضا صاحب اب میں آپ کے کی کہی ہوئی باتوں پر وعمل کرنے کی کوشش کروں گا پہلے ریختہ میں پریکٹس کروں گا پھر انشاء اللہ مضمون لکھنے کی کوشش کروں گا آپ کی مدد کا بہت بہت شکریہ

تخلیق زمرہ جات ترمیم

عبید بھائی، ابھی آپ نے زمرہ:ملبوسات بلحاظ ملک بنایا ہے، اب اس کے ذیل میں دیگر زمرہ جات دنیا بھر کے ملکوں کے نام سے، مثلا پاکستانی ملبوسات، بھارتی ملبوسات، وغیرہ وغیرہ دنیا کے تمام ممالک کے نام سے بنائے جاسکتے ہیں۔ اس کے لیے یہ کیا جاسکتا ہے کہ انگریزی کے متبادل زمرہ کا نام اور اردو زمرہ کا نام ایک ساتھ رکھ دیں۔ سینکڑوں زمرہ جات منٹوں میں تیار ہوجائیں گا۔ مزید تفصیل یہاں پر۔ --:)  —خادم—  10:55, 24 اکتوبر 2014 (م ع و)

معاونت:کتاب لکھنے پر تہ دل سے مبارکباد قبول فرمائیں، واقعی انتہائی ضروری کام تھا۔ --:)  —خادم—  21:50, 24 اکتوبر 2014 (م ع و)

محرم - اردو-انگریزی بین ویکی ترمیم

عبید رضا بھائی، محرم صفحہ پر انگریزی زبان لنک کو طق کریں تو Muharram کے بجائے Mahram میں داخل ہورہے ہیں۔ اس کو ذرا درست کیجئے۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:00, 27 اکتوبر 2014 (م ع و)

  '--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:22, 27 اکتوبر 2014 (م ع و)

آپ کا شکریہ آپ نے میری رہنمائی فرمائی میں آپ کی باتوں کو ذہن نشین کرنے کی کوشش کروں کا نئے انسان کے لئے قوانین کو سمجھنے میں کچھ دیر تو لگتی ہے لیکن پھر اگر آپ کی رہنمائی شاملِ حال رہی تو جلد کی اِن مشکلات پر قابو پا لوں گا آپ کے تعاون کو مشکور ہوں --Akhter abbas (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:26, 28 اکتوبر 2014 (م ع و)

حوالہ جات ترمیم

معاونت:کتاب کے طرز پر حوالہ جات کے اندراج کے لیے بھی کوئی صفحہ معاونت بن سکتا ہے؟ اکثر نئے صارفین اس حوالہ سے انتہائی پریشانی کا شکار رہتے ہیں. :)  —خادم—  10:33, 29 اکتوبر 2014 (م ع و)

جی محترم! میں کل بھی انگریزی ویکی پر سپیلنگ والے صفحہ معاونت کے لیے کيا، مگر وہاں اس توسیع کے مزے لیتا رہا۔۔۔ حوالہ جات، دستخط، اور سپیلنگ والا بنانے کی کوشش کرتا ہوں، ایک بات یاد آئی، کل ہی میری نظر میں بھی آئی ہے، جب ہم دستخط کرتے ہیں تو وقت اور تاریخ کے درمیان یہ ، کاما الٹا نظر آتا ہے، اسے سیدھا کر دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:45, 29 اکتوبر 2014 (م ع و)
اندراج حوالہ جات کا آلہ اردو ویکی کا کافی پرانا ہوچکا ہے، آج رات اسے اپڈیٹ کرتا ہوں. اس کے بعد آپ صفحہ معاونت بناسکتے ہیں بآسانی. :)  —خادم—  10:53, 29 اکتوبر 2014 (م ع و)

آپ کا پیغام ملا جس کا شکریہ اب آپ کو مجھ سے کوئی شکایت نہیں ہوگی میں ایک امن پسند انسان ہوں آپ نے مجھے کچھ چیزیں سکھائی ہیں جس کے لیے شکر گزار ہوں آپ میری طرف سے دل میں کوئی میل نہ رکھیں اب آپ کو میری کوپوسٹ یا مضمون نظر نہیں آئے گا آپ کے تعاون کا ایک بار پھر شکرگزار ہوں الوادع کہنے سے پہلے اگر آپ کے دل میں کوئی ناراضگی ہے مہربانی اور احسان فرما کر دُور کر لیجئے اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے آمین والسلام نیک تمنائوں کے ساتھ اللہ حافظ

صارف: تحسین عابدی

Tehseen Abidi (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:52, 29 اکتوبر 2014 (م ع و)

زمرہ ساز ترمیم

ذرا اس ٹول کو ملاحظہ فرمائیں۔ --:)  —خادم—  11:00, 2 نومبر 2014 (م ع و)

ایسا کریں، یہاں جائیں اور زمرہ جات کے تحت موجود زمرہ ساز: انگریزی ویکیپیڈیا سے زمرہ جات کی خودکار تخلیق کو منتخب کرکے محفوظ کرلیں۔ اور تصادفی صفحہ پر کلک کریں، تو اوپر جہاں ترمیم وغیرہ کے اختیارات ہوتے ہیں وہی ایک نیا ٹیب بنام زمرہ ساز نظر آرہا ہوگا۔ اسے چیک کریں   --:)  —خادم—  11:23, 2 نومبر 2014 (م ع و)
رائے شماری کا نتیجہ اب آجانا چاہیے، اس کے لیے آپ بگ زلا پر درخواست کرسکتے ہیں۔ --:)  —خادم—  08:18, 3 نومبر 2014 (م ع و)
زمرہ ساز ٹول میں محض پانچ زمرہ جات کافی ہیں، یا مزید بڑھا کر دس زمرے کیے جائیں؟ --:)  —خادم—  14:23, 4 نومبر 2014 (م ع و)
جی آج ہی میں نے اسے استعمال کیا ہے۔ یہ اس سے زیادہ آسان ہے۔ دس کر دیں، یہ اسے اپنی مرضی سےتعداد کم یا زیادہ کرنے کی اختیار شامل کر دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:22, 4 نومبر 2014 (م ع و)
عبید بھائی کیا آپ نے مجھے قصدا پیغام نہیں دیا؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:35, 5 نومبر 2014 (م ع و)
اوہ! کیا طہ طاہر، بھی آپ ہی نہیں ہیں؟ میں سمجھا وہ بھی آپ کا ہی کھاتہ ہے، پچھلی بار ان کو پیغام نہیں دیا تھا۔ کہ یہ ایک ہی صارف ہے اور آپ کو دیا تھا، میں معذرت چاہتا ہوں، مجھے پتہ نہیں تھا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:41, 5 نومبر 2014 (م ع و)
ارے نہیں عبید بھائی، بس یوں ہی پوچھ لیا تھا کہ اسکی کوئی خاص وجہ تو نہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:53, 5 نومبر 2014 (م ع و)

دعوت رائے دہی ترمیم

السلام علیکم جناب! اس صفحہ میں آپ کی رائے درکار ہے. میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 10:39، 10 نومبر 2014 (م ع و)

مضمون مشتری میں اگر انگریزی ویکی سے حوالہ جات درآمد کرلیے جائیں تو اسے فوری طور پر منتخب کیا جاسکتا ہے. :)  —خادم—  09:55, 13 نومبر 2014 (م ع و)

جناب والا ﺑﺴﺘﯽ ﺭﯾﮑﮍﮦ کے عنوان پر ایک صارف نے صفحہ بنایا تھا مگر عنوان انگریزی میں تھا ۔ میں نے عنوان اردو میں کیاتھا اور ایک رجوع مکرر (ری ڈائریکٹ) چھوڑا - مگر آپ کے رجوع مکرر کے حذف کرنے کے بعد کچھ مل ہی نہیں رہا۔ براہ مہربانی تصحیح فرمالیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:24, 20 نومبر 2014 (م ع و)

بستی ریکڑہ اس صارف نے اسی مواد کو مزید ایک بار انگریزی اور اردو میں بنا دیا تھی جس وجہ سے آپ کو مسئلہ پیش آیا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:31, 20 نومبر 2014 (م ع و)
آئی پی پتہ پر پابندی لگاتے ہوئے انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے. :)  —خادم—  18:53, 20 نومبر 2014 (م ع و)


نظر ذیل ترمیم

محترم جناب میں نے ایک سانچہ جسکا نام [اسلام میں مکرم خواتین] ہے اس میں میں نے بیبی عائشہ کا نام لکھا تھا آپ نے اسے استرجہ کیا اور مجھ پر ایک دن کی پابندی بھی لگا دی کیا میں نے غلط کیا تھا

-- آپ کا دوست اور ساتھی
شھزادو چاچڑ 12:40, 22 نومبر 2014 (م ع و)

محترم! {{اسلام میں مکرم خواتین}} میں آپ نے غلطی سے ایسے کیا تھا، اس وجہ سے پابندی نہیں لگائی گئی تھی، آپ جو ایک صفحہ 2 بار حذف کیا جا چکا تھا وہی متن بار بار ڈال کر پھر سے صفحات بنا رئے تھے، منع کرنے کے باوجود۔۔۔ رہا یہ سانچہ تو اس میں شروع میں ہی امہات المؤمنین کا نام ہے۔ اس میں ہی ساریک ازواج کا بنات ایک ساتھ آ جاتا ہے۔ اب امہات میں صرف ایک بی بی عائشہ رضی اللہ عنہما تو نہیں ہیں، اس لیے تمام کے نام کو ایک ربط سے ظاہر کیا گیا ہے، اس ربط پر جانے باقی تمام ازواج کے مضامین کے ربط مل جاہیں گئے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:59, 22 نومبر 2014 (م ع و)

آپ کی بڑی مھربانی بھائی آپ نے رھنمائی کی.

 
سلام Obaid Raza!
مہوش علی کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

سانچہ حذف ترمیم

اگر کوئی ایسا مضمون ہو جسے فورا حذٍ ف کیا جانا چاہیے جیسے ابھی آج آپ نے ایک پر سانچہ حذف لگایا تھا، ایسے مضامین کے لیے عمومی {{حذف}} کے بجائے {{سریع حذف شدگی}} کا استعمال زیادہ بہتر اور مطابق اصول ہوگا۔ --:)  —خادم—  08:17, 2 دسمبر 2014 (م ع و)

 
سلام Obaid Raza!
تبادلۂ خیال:اسلامی توہین رسالت قانون پر تنقید پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
 
سلام Obaid Raza!
امین اکبر کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:03, 4 دسمبر 2014 (م ع و)

اسد الدین اویسی ترمیم

معذرت چاہتا ہوں، برادر! ہم دونوں ہی بہ یک وقت اسد الدین اویسی صاحب کے صفحے پر ترامیم کر رہے تھے، اِدھر آپ نے اپنی ترامیم محفوظ کیں، اُدھر میں نے شایع کیں۔ اُمید ہے کہ میری ترامیم سے آپ کی ترامیم متاثر نہیں ہوئی ہوں گی (بہ ظاہر تو کوئی نقصان نظر نہیں آ رہا ہے)۔ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:16, 16 دسمبر 2014 (م ع و)

تمغہ یا تمغا ترمیم

محترم عبید رضا بھائی، امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ گزارش ہے کہ آپ نے لفظ “تمغہ“ کو “تمغا“ کی جانب رجوع مکرر کیا ہے میرے خیال میں اول الذکر لفظ درست ہے۔ شاید آپ نے فارسی سے متاثر ہو کر تمغا لکھا ہے لیکن میں نے ہر جگہ تمغہ ہی پڑھا ہے، بی بی سی جیسی سائٹ پر بھی تمغہ ہی لکھا ہوا ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے یہ میری کم علمی ہو، تھوڑی وضاحت کر دیں گے تو ممنون رہوں گا۔ --ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 09:22, 21 دسمبر 2014 (م ع و)

تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq/وثائق/۲۰۱۴-تیسری سہ ماہی#تمغا یا تمغہ پر اس پر بات کی گئی ہے، اس کے علاوہ یہ فارسی سے متاثر ہونے کی بات نہیں ہے، اردو املا اور اردو لسانیات ک ے ماہرین اس کو تمغا ہی لکھتے ہیں، اردو کی تمام مستند لغات میں آپ کو تمغا ہی ملے گا، خبروں کی ویب سائیٹ اور اخبارات سرے سے دلیل بن ہی نہیں سکتے، وہاں پر پیشہ ور لوگ ہوتے ہیں، اردو کے ماہر نہیں، اور تمغائی، ڈرامائی، تماشائی، تب ہی بن سکتا ہے، جب یہ الفاظ تمغا، ڈراما، تماشا، ہوں، اسی طرح ناشتا، معما اور بھروسا بھی الف سے ہیں۔

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:38, 21 دسمبر 2014 (م ع و)

بہت بہتر، یہ واقعی میرے لئے حیرت کی بات ہے کہ ساری زندگی تمغہ پڑھتے لکھتے آئے ہیں لیکن اصل لفظ تمغا ہے، بہرحال، اس لفظ پر بہلے ہی بحث مباحثہ ہو چکا ہے اس لئے سر تسلیم خم۔۔۔--ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 05:09, 22 دسمبر 2014 (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے! ترمیم

  اعزاز برائے منتظم
بهت شكريه جناب، آپ کے مشورے پر ضرور عمل کرونگا ان شاء اللہ۔ Ahmad.alhashimi (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:12, 29 دسمبر 2014 (م ع و)

شکریہ ترمیم

آپ کے سراہنے کا شکریہ۔ املا کی درستگی پر میرا کام جاری ہے۔ آپ کا سوال کہ کیا اسلامی معاشیات، اسلامی تجارت، اسلامی اقتصادی نظام اسلامی نجکاری کو الگ الگ ہونا چائیے؟ کیا ان کے موضوعات میں واضع فرق ہے؟ کیا ان کے ناموں میں ایسی مماثلت نہيں، جو ان کو ایک ہی موضوع ظاہر کرتی ہو؟۔۔۔ جواباَ عرض ہے کہ یہ الگ الگ مو ضوعات ہیں۔ دراصل اصل مضمون اسلامی اقتصادی نظام یا اسلامی اقتصادیات ہے اور اسلامی معاشیات، اسلامی نجکاری، اسلامی تجارت وغیرہ اس کی ذیلی شاخیں ہیں۔ لہٰذہ ان سب کو الگ الگ ضمنی مضامین کی شکل میں بھی ہونا چاہیں۔ اور ان کا خلاصہ اسلامی اقتصادی نظام میں بھی ہونا چاہیں۔ کیونکہ تجارت، نجکاری وغیرہ کے بارے میں اکثر معلومات سرمایہ دارانہ نظام پر مبنی ہوتی ہے۔ اس لئے ان کے مقابلے میں اسلامی اصولوں پر مبنی مضامین بھی الگ الگ مضامین کی شکل ہونیں چاہیں۔ تاکہ ان میں موازنہ کرنا آسان ہو۔Thefireball777 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:56, 30 دسمبر 2014 (م ع و)

میری تعلیم ترمیم

میں اسلامی اقتصادیات، اسلامی بینکاری اور اسلامی معاشیات کا ماہر ہو۔ میرے اساتذہ میں مفتی محمد تقی عثمانی، ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی، شیخ عمر واڈیلو، شیخ عمران نزار حسین وغیرہ شامل ہیں۔ میں ام-اے اسلامیات(MA leading to Ph.D) کا طالب علم ہوں۔ اور اسلامی اقتصادی نظام پر تحقیق کر رہا ہوں اور جلد ہی میری Ph.D تحقیقات بھی مکمل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ میں سرمایہ دارانہ نظام، اشتراکیت، اشتمالیت وغیرہ کے بارے میں بھی گہرا مطالعہ رکھتا ہوں ۔ ویکی پیڈیا میں اقتصادیات سے متعلق بہت سے مضامین کو صحیح اور ضم کرنے کی ضرورت ہیں۔ لہذا اس بارے میں میرے اختیارات میں اضافہ کرنے پر آپ کا مشکور ہونگا۔ Thefireball777 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:56, 30 دسمبر 2014 (م ع و)

بہت خوب، ویسے تو مجھے متنوع موضوعات سے دلچسپی ہے، مگر طبعیت میں اقتصادیات کی طرف کوئی میلان نہیں پاتا، جس وجہ سے آپ کے مضامین پر میں بہتر رائے نہیں دے سکتا، جن شخصیات کا آپ نے نام لیا ان کے مضامین میں ان کی کتب کی فہرست شامل کرنے کی کوشش کریں، اور دیگر معلومات بھی، جو آسانی سے ہو، کیا کسی دوسرے ویکی پر بھی ، (کسی دوسری زبان میں) لکھ رئے ہیں آپ؟ ہم جنوری کے آخر پر نئے افراد کو انتظامی اختیارات دینے کا مشورہ کریں گے، وہاں پر آپ کا نام کوئی بھی پیش کر سکتا ہے، اور خود آپ بھی، اختیارات سلسلہ وار سونپے جاتے ہیں، ویسے منتظم کے پاس یہ سمجھ لیں کہ آپ سے زیادہ صرف دو اختیار ہوتے ہیں، ایک صفحہ حذف کرنا، دوسرا ایسا صفحہ جو صرف منتظم ہی ترمیم کر سکتا ہو (ایسے صفحات بہت کم ہیں، وہ بھی اکثر انتظامی طرز کے صفحات ہیں)، آپ سانچوں، زمروں پر بھی توجہ دیں، ترمیزات، تصاویر، دوسروں سے تبادلہ خیال کرنا، رائے دینا، تنقید کرنا، تعریف کرنا وغیرہ تا کہ دیگر منتظم کی نظر آپ ٹھہرے کہ، آپ بہت کام کر ہیں، کیوں کہ منتظم کا اصل کام دوسروں کی رہنمائی کرنا اور غلطیوں کی درستگی وغیرہ ہی ہوتی ہے۔ میں تین، چار دن کے بعد انگریزی ویکی سے اسلامی اقتصادی نظام پر مضامین کی فہرستیں نکالتا ہوں۔ آپ ممکن حد تک مصامین کو بین الویکی کرنے کی کوشش کیاکریں۔

دیکھیں صفحہ:

اگر کوئی مضمون انگریزی ویکی پر نہ ہو تو آپ عربی، فارسی ویکی پر اسے تلاش کر سکتے ہیں ، وہاں ہونے کی صورت میں اسے سے بین الویکی ربط کر دیں۔ اگر صفحہ بنا دیں: اسلامی اقتصادی اصطلاحات اس میں ترتیب وار جو بنا لیے ہیں یا ابھی بنانے ہیں ان کی فہرست مرتب کر دیں۔
دیکھیں صفحہ:

ساتھ میں صرف ایک یا دو سطروں میں اصطلاح کی تعریف کرتے جائیں۔ اسی طرح آپ فہرست کتب اسلامی اقتصادیات بھی بنا سکتے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:27, 30 دسمبر 2014 (م ع و)

Thefireball777 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:01, 30 دسمبر 2014 (م ع و) آپ کا شکریہ۔ میں اسلامی اقتصادیات کے مختلف فہرستوں پر کام کر رہا ہوں۔ اور ان کوعنقریب آپلوڈ کر لوں گا۔ اس کے علاوہ میں انگریزی، فارسی، پشتو اور عربی میں مضامین میں ترمیم کرتا رہتا ہوں۔ اس لئے بین الویکی ربط میں آسانی ہوتی ہیں۔

سوال ترمیم

عبید صاحب۔

میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ خانہ باب اور اس کے فرعی تصنیفات کا مضمون کے آخر میں اضافہ کیسے کیا جائے؟

نیز چونکہ ابواب اور فرعی تصنیفات کم ہیں، لہذا یہ بھی بتادیجئے کہ نئے ابواب اور فرعی تصنیفات کیسے قائم کئے جائیں؟

شکریہ۔

--Ahmad.alhashimi (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:19, 30 دسمبر 2014 (م ع و)

غالبًا آپ کو https://commons.wikimedia.org/wiki/Category:Instructional_videos_on_using_Wikipedia کے صفحے پر دیے گئے ویڈیوز یا روابط سے مدد مل سکے گی۔ عبید صاحب شاید آپ کی اور رہنمائ فرمائیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:22, 30 دسمبر 2014 (م ع و)
ویکیپیڈیا:باب/ ہدایات سے مدد لیں، اسی موضوع پر باب بنائیں جس پر کئی صفحات ، زمرے، اور تصاویر مہیا کر سکیں، باب ویسا ہی ایک صفحہ ہوتا ہے، جیسے ویکی پیڈیا کا صفحہ اول، بس باب میں صرف ایک ہی موضوع کا مواد ہوتا ہے۔ میں جلد ہی باب کے حوالے سے معاونتی صفحات کو از سر نو ترتیب دینے والا ہوں، کیونکہ اب کئ باب بن سکتے ہیں۔ آپ عربی زبان کی تین، چار بڑی لغات، عربی ادب (عربی شاعری، عربی زبان، ماہرین لسانیات، عربی قواعد) جیسے موضوعات پر مواد لکھیں، باب بے شک بنا لیں اس میں ساتھ ساتھ مواد ڈالتے جائیں، جیسے پہلا مضمون لکھتے ہوئے تھوڑی مشکل ہوتی ہے، ایسے ہی باب میں گی، مگر ایک باب بنانے کے بعد (جس میں ہم آپ کی مدد کرتے رئيں گے) آپ خود ہی مزید باب بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:12, 30 دسمبر 2014 (م ع و)

اردو ویکی پیڈیا تربیتی ویڈیوز ترمیم

عبید صاحب، گزشتہ سال میں بنگلور کی کرائسٹ یونی ورسٹی میں آؤٹ ریچ پروکرام چلا رہا تھا۔ یہاں ہندی کے لیے ۶۰۰ طلبا تھے اور اردو کے لیے صرف ۶ طلبا تھے ۔ پروکرام کے ایک حصے کے طور پر میں ۱۰ ایڈیٹنگ ویڈیوز کا اسکرپٹ لکھا تھا اوریونی ورسٹی ہذا کی مدد سے ریکارڈنگ بھی کروائ۔ آپ یہ ویڈیوز یہاں دیکھ سکتے ہیں: https://commons.wikimedia.org/wiki/Category:Learn_to_edit_Hindi_Wikipedia ۔ یہ ساری ویڈیوز ہندی کے لیے تھے۔ مجھے خوشی ہوگی اگر ان ہی خطوط پر یا اس سے بہتر انداز میں آپ کے ملک میں اردو ویکی پیڈیا کے لیے ویڈیوز بنائے جائیں۔ اس کے لیے آپ یا کوئ اور مخلص شخص کسی تعلیمی ادارے سے جہاں تعلیمی ویڈیوز بنتے ہوں یا کوئ ریکارڈنگ اسٹوڈیو جہاں عصری ویڈیو ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ ہوتی ہو، سے اشتراک ضروری ہوگا اور ایک معاہدہ کہ یہ ویڈیوز کریئییٹیو کامنس لائسنس کے تحت بنے ہوں، تاکہ ہم بعد میں انہیں العام پر اپلوڈ کرسکیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:45, 30 دسمبر 2014 (م ع و)

«Obaid Raza/وثق 6» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔