تحریک لبیک احتجاج، 2017ء

تحریک لبیک پاکستان اور تحریک لبیک یا رسول اللہ[1] نے احتجاج شروع کیا کیوں کہ آئینی ترمیم الیکشن بل 2017 میں حلف نامہ کے الفاظ کو بدل دیا گیا تھا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر قانون زاہد حامد سے استعفا لے۔[2][3][4] حکومت نے 25 نوبمر کو ایک ناکام آپریشن کیا، جس کے بعد ملک بھر میں مظاہر شروع ہو گئے اور حکومت مزید دباؤ میں آگئی، کئی شہروں میں اہ مشاہراہوں کو مظاہرین نے بند کر دیا اور ذرائع نقل و حمل روک دی، آخر کار حکومت نے 27 نومبر کو مذاکرات کے بعد ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے بعد زاہد حامد نے استعفا دے دیا اور دھرنا ختم کر دیا گیا۔ جب کہ دوسری طرف لاہور میں اشرف آصف جلالی نے دھرنا دیا تھا جو بعد میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچا اور ختم کر دیا گیا تھا

2017ء تحریک لبیک کا دھرنا
بسلسلہ تحریک ختم نبوت
تاریخ5 نومبر 2017ء - 27 نومبر 2017ء
مقام
وجہآئین میں ختم نبوت کے حلف نامے میں رد و بدل
مقاصدختم نبوت بل کی پہلے والی حالت میں واپسی
زاہد حامد کا استعفا
اختتامجنرل فیض حمید کا دستخط شدہ معاہدہ
تنازع میں شریک جماعتیں
مرکزی رہنما
خادم حسین رضوی
اشرف آصف جلالی
شاہد خاقان عباسی
زاہد حامد
متاثرین
اموات5+
زخمی200+
معاہدے کے تحت تمام گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا گیا ہے۔

مقدمہ و عدالتی کارروائی

ترمیم
  • 9 نومبر کو اسلام آباد پولیس نے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی رہنما خادم حسین رضوی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جس میں انھیں دھرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک جام کے باعث ایک نومولود بچے کی موت کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔
  • 15 نومبر دھرنہ دینے والے مظاہرین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی جس میں انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا مطالبہ منظور کرایا جائے۔
  • 16 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے میں موجود مظاہرین اور ان جماعتوں کے رہنماؤں کو دھرنہ ختم کرنے کا حکم دیا۔
  • 21 نومبر کو عدالت عظمیٰ پاکستان نے مذہبی جماعتوں کے دھرنے سے متعلق از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ کے علاوہ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے سربراہوں سے اس کے بارے میں جواب طلب کیا۔
  • 24 نومبر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ پاکستان کو دھرنا ختم کرنے کے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔[5]
  • 27 نومبر کو فوج اور حکومت کے مشترکہ معاہدے پر عدالت عالیہ کے منصف، شوکت صدیقی نے پاکستان فوج کے اس معاملے میں شریک ہونے پر شدید رائے دی اور اسے خلاف آئین قرار دیا۔

آپریشن

ترمیم

جانی نقصانات

ترمیم

اب تک 70افراد کے ہلاک ہونے اور 200 سے زیادہ کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے،اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ، وہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔آبھی تک نامُوس رسالت کی پہرا داری میں شہید ھونے والے نوجوانوں کے قاتلوں کو گرفتار نھی کیا گیا اور نہ اُن کو ملکی قانُون کہ مُطابق سزا سنائی گئی۔شہید ھونے والوں میں اکثریت علما کرام کی تھی۔آپرُیشن کا وقت govt نے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں ٹی ایل پی کے زحمیوں کے علاج پر پاپندی عائد کر دی تھی۔آپرُیشن کے وقت آزاد کشمیر سمیت پورے مُلک پاکستان کی مساجد سے علما کرام کوائی ایس ائی اور پاک فوج کی مددسے جبری اغوا کر لیا گیا تھا۔اور مساجد میں جؤتوں سمیت فورسز داخل ہوئ تھی مساجدکے تقدس کو پامال کِیا گیا بعدازا علما کرام کو رہا کر دِیا گیا تھا۔

رد عمل

ترمیم

ذرائع ابلاغ

ترمیم

25 نومبر کو دھرنے پر ہونے والے آپریشن کے بعد پاکستانی ٹی وی چینلوں کے براہ راست مناظر دکھانے پر پیمرا نے تمام خبروں کے چینل آف ائیر کر دیے اور فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو بھی بند کر دیا، اس پابندی پر تنقید کے بعد اگلے روز 26 نومبر کو ایک ضابطہ کار کا پابند بنا کر ٹی وی چینلوں کی نشریات بحال کر دی گئیں۔تاہم ٹی ایل پی ابِہی بھی سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر banned ہے--فیس بک ٹویٹر سمیت تمام ویب گاہ پر علامہ خادم حسین رضوی کی تقریر اپلوڈ کرنے سے ائی ڈی بند ھوجاتی ہیں-ٹی ایل پی پاکستان کی 2 بڑی جماعت ہے -جس نے میڈیا پابندیوں کہ باوجود الیکشن 2024 میں 80لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کیے-

حوالہ جات

ترمیم
  1. تحریک لبیک یا رسول اللہ کے نام پر جھگڑا، تو حکومت نے معاہدہ کس سے کیا؟ بی بی سی
  2. "Pasroor: Law Minister Zahid Hamid's house attacked"۔ www.thenews.com.pk۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-25 {{حوالہ ویب}}: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح: |publisher= (معاونت)
  3. "Religious activists attack Law Minister Zahid Hamid's house, injure PML-N MNA Javed Latif"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-25 {{حوالہ ویب}}: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح: |publisher= (معاونت)
  4. "Enraged-protestors-attack-residence-of-Law-Minister-Zahid-Hamid"۔ dunyanews.tv۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-25 {{حوالہ ویب}}: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح: |publisher= (معاونت)
  5. "مذہبی جماعتوں کا دھرنا: کب کیا ہوا اور حالات اس نہج تک کیسے پہنچے؟"۔ بی بی سی اردو۔ 25 نومبر 2017ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-26
  6. ذیشان ظفر (25 نومبر 2017ء)۔ "اکستان کی بّری فوج کے سربراہ کی جانب سے فیض آباد میں جھڑپ پر بیان"۔ بی بی سی اردو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-26