رعنا لیاقت علی خان

خاتون اول پاکستان، 1947ء سے 1951ء

بیگم رعنا لیاقت علی(ولادت: 13 فروری 1905ء ،|وفات: 13 جون 1990ء)[4] 1947ء سے 1951ء تک پاکستان کی خاتون اول، پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی بیگم، تحریک پاکستان کی رکن اور سندھ کی پہلی خاتون گورنر تھیں۔ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ تحریک پاکستان کی صف اول کی خواتین میں شامل تھیں۔[5] بیگم رعنا ان خواتین سیاست دانوں اور ملک گیر معزز خواتین شخصیات میں شامل تھیں جنھوں نے 1940ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پاکستان میں اہم واقعات کا مشاہدہ کیا۔[5] وہ تحریک پاکستان کی ایک اہم اور سرکردہ خاتون شخصیت میں سے ایک تھیں اور انھوں نے محمد علی جناح کے تحت کام کیا اور پاکستان موومنٹ کمیٹی کی ذِمّہ دار رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انھوں نے جناح کی پاکستان موومنٹ کمیٹی میں معاشی مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور بعد میں جب ان کے شوہر لیاقت خان علی پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بنے تو پاکستان کی خاتون اول بھی بنیں۔ خاتون اول پاکستان کی حیثیت سے، انھوں نے نئے قائم ملک (پاکستان) میں خواتین کی ترقی کے لیے پروگرام شروع کیے۔[6]

رعنا لیاقت علی خان
Begum Ra'ana Liaquat Ali Khan in 1961 تفصیل= بیگم رعنا لیاقت علی، 1961
Begum Ra'ana Liaquat Ali Khan in 1961 تفصیل= بیگم رعنا لیاقت علی، 1961

دسویں گورنر سندھ
مدت منصب
15 فروری 1973 – 28 فروری 1976
صدر فضل الہی چوہدری
وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو
میر بخش تالپور
محمد دلاور
خاتون اول پاکستان
مدت منصب
14 اگست 1947ء – 16 اکتوبر 1951ء
صدر آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن
مدت منصب
14 اگست 1949ء – 29 اکتوبر 1951ء
معلومات شخصیت
پیدائش 13 فروری 1905ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الموڑا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 جون 1990ء (85 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن مزار قائد   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت مسلم لیگ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات لیاقت علی خان (دسمبر 1932–16 اکتوبر 1951)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی لکھنؤ یونیورسٹی (–1927)
لکھنؤ یونیورسٹی (–1927)
لکھنؤ یونیورسٹی (–1929)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم معاشیات ،مطالعہ مذہب ،معاشریات اور معاشیات   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بی اے ،Bachelor of Theology ،ماسٹر آف سائنس   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہر معاشیات ،  سفارت کار ،  استاد جامعہ ،  سیاست دان ،  فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
وفاداری  پاکستان
شاخ  پاکستان فوج
یونٹ پاکستان آرمی میڈیکل کور
عہدہ جرنیل   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کمانڈر پاک بحریہ
پاک فوج
پاکستان آرمی میڈیکل کور
لڑائیاں اور جنگیں پاک بھارت جنگ 1947
اعزازات
شعبۂ انسانی حقوق کا اقوام متحدہ انعام (1978)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

بیگم رعنا لیاقت علی لکھنؤ، برطانوی ہندوستان میں 1905ء کو کمونی عیسائی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ آپ کا پیدایشی نام شیلا آئرین پنت تھا۔ آپ کو الموڑا کی بیٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کے والد، ڈینیل پنت، متحدہ صوبوں کے سیکرٹریٹ میں خدمات انجام دیتے تھے۔ کمونی برہمن (ہندوؤں کی ایک اعلی ذات)، پنت خاندان نے تقریباً 1871ء میں عیسائیت مذہب قبول کیا تھا۔[7][8] بیگم رعنا نے ابتدائی تعلیم نینی تال کے ایک زنانہ ہائی اسکول میں حاصل کی۔ لکھنؤ یونیورسٹی سے ایم اے معاشیات اور عمرانیات کیا۔ کچھ عرصہ ٹیچر رہیں۔ 1933ء میں خان لیاقت علی خان سے شادی ہوئی۔ پاکستان بننے سے قبل آپ نے عورتوں کی ایک تنظیم "آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپوا)" قائم کی۔ قیام پاکستان کے بعد ایمپلائمنٹ ایکسچینج اوراغوا شدہ لڑکیوں کی تلاش اور شادی بیاہ کے محکمے ان کے حوالے کیے گئے۔ اقوام متحدہ کے اجلاس منعقدہ 1952ء میں پاکستان کے مندوب کی حیثیت سے شریک ہوئیں۔ 1954ء میں ہالینڈ اور بعد ازاں اٹلی میں سفیراور سندھ کی گورنر بھی رہیں۔

سوانحِ عمری 'دی بیگم'میں رعنا کی شخصیت کا احوال

ترمیم

رعنا لیاقت علی کی سوانحِ عمری 'دی بیگم' کی شریک مصنفہ دیپا اگروال بتاتی ہیں کہ وہ ایک آزاد خیال خاتون تھیں اور ان میں زبردست اعتماد تھا۔ 86 سال کی اپنی زندگی میں انھوں نے 43 سال انڈیا میں جبکہ اتنا ہی عرصہ پاکستان میں گزارا۔ انھوں نے نہ صرف اپنی انکھوں کے سامنے تاریخ رقم ہوتے دیکھی بلکہ اس کا حصہ بھی بنیں۔ جناح سے لے کر جنرل ضیا الحق تک سبھی کے سامنے وہ اپنی بات کہنے سے کبھی نہیں ہچکچائیں۔ ایم اے کی اپنی کلاس میں وہ اکیلی لڑکی تھیں اور لڑکے انھیں تنگ کرنے کے لیے ان کی سائیکل کی ہوا نکال دیتے تھے۔

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق پروفیسر پشپیش پنت کا ننیھال بھی اسی جگہ تھا جہاں آیرین روتھ پنت کا خاندان رہا کرتا تھا۔ پروفیسر پشپیش پنت بتاتے ہیں کہ میں تقریباً 60 سال پہلے آٹھ یا دس برس کی عمر میں اپنی ننھیال والے مکان میں رہا کرتا تھا۔

’لوگ ان کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کیا کرتے تھے کہ ان کی بہن پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان سے بیاہی گئی تھیں اور ان لوگوں نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا تھا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ 'رعنا کے دادا ایک اعلی ذات کے برہمن تھے اور وہاں کے مشہور وید یا حکیم تھے اور جب انھوں نے عیسائی مذہب قبول کیا تو پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی تھی کیونکہ اکثر نیچی ذات کہے جانے والے لوگ ہی مذہب تبدیل کیا کرتے تھے۔ اس کے بعد جب رعنا نے ایک مسلمان سے شادی کر لی تو لوگ اور باتیں کرنے لگے۔‘

اس دور میں الموڑے کے دقیانوسی معاشرے میں ماڈرن کہی جانے والی پنت بہنیں نہ صرف پورے شہر میں موضوعِ بحث ہوا کرتی تھیں بلکہ کچھ لوگ انھیں رشک کی نگاہ سے بھی دیکھتے تھے۔ مشہور ناول نگار کی بیٹی ایرا پانڈے لکھتی ہیں 'میرے نانا کے برابر والا گھر ڈینیل پنت کا تھا جن کا خاندان مسیحی مذہب قبول کر چکا تھا لیکن ایک زمانے میں وہ ہماری ماں کے رشتے دار ہوا کرتے تھے۔‘

ہمارے نانا نے ان کی دنیا کو ہماری دنیا سے الگ کرنے کے لیے ہمارے گھروں کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر دی تھی اور ہمیں سخت ہدایت تھی کہ ہم دوسری جانب دیکھنے کی کوشش بھی نہ کریں۔‘ میری ماں شوانی نے لکھا تھا کہ

'ان کے گھر کے باورچی خانے میں پکنے والے ذائقے دار گوشت کی پاگل کر دینے والی مہک ہماری بے رونق برہمن رسوئی میں پہنچ کر ہماری دال اور آلو کی سبزی اور چاول کو شرمندہ کر دیتی تھی۔‘

'برلن وال' کے اس پار کے بچوں میں ہینری پنت میرے خاص دوست تھے اور ان کی بہنیں اولگا اور موریل جب اپنی جارجیٹ کی ساڑھی میں الموڑہ کے بازار میں چہل قدمی کرتی تھی تو ہم لوگ رشک سے مر ہی جاتے تھے۔ آئرین پنت یعنی رعنا کی تعلیم لکھنؤ کے لال باغ اسکول اور پھر وہیں کے مشہور آئی ٹی کالج میں ہوئی۔ متعدد اہم مصنف جیسے قراۃ العین حیدر، عصمت چغتائی اور عطیہ حسین اسی کالج سے تعلیم حاصل کر کے نکلی ہیں۔آئرین کی بچپن کی دوست مائلز اپنی کتاب 'اے ڈائنومو اِن سِلک' میں لکھتی ہیں 'وہ جہاں بھی ہوتی تھیں ان کے ارد گرد زندہ دلی ہوتی تھی۔ کالج میں لڑکے بلیک بورڈ پر ان کی تصویر بنایا کرتے تھے لیکن ان پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا تھا[9]

لیاقت علی خان سے ملاقات کی کہانی

ترمیم

دیپا اگروال بتاتی ہیں ان دنوں ریاست بہار میں سیلاب آیا ہوا تھا اور لکھنؤ یونیورسٹی کے طالب علموں نے فیصلہ کیا وہ ایک پروگرام کر کے وہاں کے لیے فنڈ جمع کریں گے۔ آئرین پنت جو لکھنؤ یونیورسٹی سے ایم اے کر رہی تھیں شو کے ٹکٹ فروحت کرنے پارلیمنٹ پہنچیں اور وہاں انھوں نے پہلا دروازہ کھٹکھٹایا وہ لیاقت علی خان نے کھولا۔

لیاقت ٹکٹ خریدنے میں جھجھک رہے تھے اور بڑی مشکل سے انھوں نے ایک ٹکٹ خریدا۔دیپا اگروال بتاتی ہیں آئرین نے کہا کہ کم از کم دو ٹکٹ تو خریدیں اور شو دیکھنے کے لیے کسی کو اپنے ساتھ لے کر آئیں۔جواب میں لیاقت علی نے کہا کہ میں کسی کو نہیں جانتا جس کو اپنے ساتھ لاؤں اس پر آئرین بولیں میں آپ کے لیے ایک ساتھی کا انتظام کرتی ہوں اور اگر کوئی نہیں ملا تو میں ہی آپ کے ساتھ بیٹھ کر شو دیکھ لوں گی اور لیاقت ان کی یہ درخواست رد نہیں کر پائے۔

لیاقت علی اپنے دوست مصطفی رضا کے ساتھ شو دیکھنے پہنچے لیکن کافی تاحیر کے ساتھ۔ بعد میں آئرین اندرپرستھ کالج میں لیکچرار ہو گئیں۔ جب انھیں خبر ملی کہ لیاقت علی کو لیجیسلیٹیو اسمبلی کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے تو انھوں نے انھیں خط لکھ کر مبارکباد دی۔ جواب میں لیاقت علی نے لکھا کہ 'جان کر خوشی ہوئی آپ دلی میں ہیں جو میرے شہر کرنال کے بالکل نزدیک ہے اس بار جب میں لکھنؤ جاتے ہوئے دلی سے گزروں گا تو کیا آپ میرے ساتھ چائے پینا پسند کریں گی؟‘ آئرین نے ان کی دعوت قبول کی اور یہیں سے ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا اور 16 اپریل 1933ء کو بات شادی تک پہنچ گئی[10]

لیاقت علی خان اور رعنا کی شادی

ترمیم

لیاقت علی ان سے دس سال بڑے تھے اور پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ بھی۔ لیاقت علی کی شادی ان کی کزن جہاں آرا سے ہو چکی تھی اور ان کے بیٹے کا نام وِلایت علی خان تھا۔ بہر حال ان کی شادی ہوئی اور جامع مسجد کے امام نے ان کا نکاح پڑھوایا اور آئرین نے اسلام قبول کیا اور ان کا نام گل رعنا رکھا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں اس وقت لیاقت علی سیاسی افق کے ایک ابھرتے ہوئے ستارے تھے اور محمد علی جناح کے بہت نزدیک بھی۔ دیپا اگروال بتاتی ہیں کہ لیاقت علی کو فوٹو گرافی کا شوق تھا انھوں نے موسیقی سیکھی تھی، پیانو اور طبلہ بجاتے تھے اور گاتے بھی اچھا تھے۔ ان کی پارٹیوں میں نہ صرف غزلوں کا دور چلتا تھا بلکہ انگریزی گانے بھی سننے کو ملتے تھے۔

دونوں میاں بیوی برج کھیلنے کے شوقین تھے۔ پانچ فٹ لمبی رعنا کو نہ تو زیور کا شوق تھا اور نہ کپڑوں کا انھیں ایک پرفیوم پسند تھا 'جوائے'۔ جبکہ لیاقت علی کو امرود بہت پسند تھے اور وہ کہا کرتے تھے کہ اس سے خون صاف ہوتا ہے۔ جانے سے پہلے جہاں جناح نے اورنگزیب روڈ والا بنگلہ رام کرشن ڈالمیہ کو فروخت کیا تھا وہیں لیاقت علی نے اپنا بنگلہ پاکستان کو عطیہ کر دیا تھا۔ اسے آج بھی پاکستان ہاؤس کہا جاتا ہے اور وہاں آج بھی انڈیا میں تعینات پاکستان کے سفیر رہتے ہیں۔

دیپ اگروال بتاتی ہیں کہ لیاقت علی نے اپنے گھر کی ایک ایک چیز پاکستان کو دیدی تھی اور وہ صرف ذاتی استعمال کی کچھ چیزیں لے کر پاکستان گئے تھے۔ اس سامان میں ایک سوٹ کیس سیگریٹ لائٹروں سے بھرا تھا اور وجہ یہ تھی کہ انھیں سیگریٹ لائٹر جمع کرنے کا بہت شوق تھا۔ اگست 1947ء میں لیاقت علی، ان کی بیگم رعنا لیاقت علی اور دو بیٹوں اشرف اور اکبر نے دلی کے ویلنگٹن ہوائی اڈے سے کراچی کے لیے پرواز کیا[11]

لیاقت علی خان کا قتل

ترمیم

لیاقت علی پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم بنے اور رعنا پہلی حاتونِ اول قرار پائیں لیاقت نے انھیں اپنی کابینہ میں اقلیتوں اور خواتین کی بہبود سے متعلق وزارت دی۔ ابھی چار سال ہی گذرے تھے کہ راولپنڈی میں ایک جلسے میں خطاب کے دوران لیاقت علی کو قتل کر دیا گیا۔ ان کی موت کے بعد بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ رعنا اب واپس انڈیا چلی جائیں گی لیکن انھوں نے پاکستان میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔ کتاب 'دی بیگم‘ کی مشترک مصنفہ تہمینہ عزیز ایوب بتاتی ہیں کہ ابتدا میں وہ بہت پریشان تھیں اور گھبرائیں بھی کہ اب میں کیا کروں گی کیونکہ لیاقت ان کے لیے کوئی پیسہ یا جائداد چھوڑ کر نہیں گئے تھے۔ ان کے اکاؤنٹ میں محض 300 روپے تھے اور ان کا بڑا مسئلہ بچوں کی پرورش اور ان کی تعلیم تھی۔ کچھ لوگوں نے ان کی مدد بھی کی[12]

بیگم رعنا بطور پاکستان کی سفیر

ترمیم

حکومتِ پاکستان نے انھیں ماہانہ دو ہزار روپے کا وظیفہ دینا شروع کر دیا۔ تین سال بعد انھیں ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر بھیج دیا گیا جس سے انھیں کچھ آسرا ہوا۔ رعنا نے 1949ء میں ہی آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھ دی تھی اور بیرون ملک ہوتے ہوئے بھی وہ اس تنظیم سے وابستہ رہیں۔ ہالینڈ کے بعد انھیں اٹلی میں پاکستان کا سفیر بنا دیا گیا۔

تہمینہ ایوب بتاتی ہیں کہ وہ بہت تعلیم یافتہ تھیں اور مختلف موضوعات پر ان کی اچھی گرفت تھی۔ رعنا لیاقت علی نے سفارت کاری کے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیے۔ ہالینڈ نے انھیں اپنے سب سے بڑے اعزاز 'اورینج ایوارڈ' سے بھی نوازا۔ اس وقت ہالینڈ کی رانی سے ان کی اچھی دوستی ہوئی اور رانی نے انھیں ایک عالیشان گھر کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ تم انتہائی سستے دام میں اسے اپنی ایمبیسی کے لیے خرید لو۔ یہ گھر شہر کے درمیان میں اور شاہی محل سے صرف ایک کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ وہ بلڈنگ آج بھی پاکستان کے پاس ہے جہاں ہالینڈ میں پاکستان کا سفارتی عملہ رہتا ہے۔

بیگم رعنا سوئزر لینڈ کی سفیر بھی بنیں اور انڈیا کے سابق خارجہ سیکریٹری جگت مہتہ کے فلیٹ میں ٹھہریں جو اس وقت سوئزر لینڈ میں انڈیا کے جونیئر سفیر ہوا کرتے تھے۔ بعد میں جگت مہتہ نے اپنی کتاب 'نیگو شی ایٹِنگ فار انڈیا، ریزالوِنگ پرابلمز تھرو ڈپلومیسی' میں لکھا کہ 'وہ ہمارے چھوٹے سے فلیٹ میں اپنے دو بچوں کے ساتھ رہیں حالانکہ وہاں برطانوی سفیر نے جو پاکستان کے سفیر کی ذمہ داری بھی سنبھالتے تھے انھیں اپنے گھر رہنے کی دعوت دی تھی۔ انھوں نے لکھا کہ 'آتے ہی وہ بغیر تکلف کے میرے باورچی خانے میں گئیں اور تو اور ایک مرتبہ انھوں نے میرے دو چھوٹے بچوں کو نہلایا بھی تھا۔ ڈپلومیسی کی تاریخ میں انڈیا اور پاکستان کے سفیروں کے درمیان اس طرح کی دوستی کی شاید ہی کوئی مثال ملتی ہو۔

امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر جمشید مارکر کہتے تھے کہ رعنا لیاقت علی جب کسی کمرے میں داخل ہوتی تھیں تو وہ کمرہ خود ہی روشن ہو اٹھتا تھا۔

آئی مِس الموڑہ

ترمیم

سنہ 1947ء کے بعد پاکستان کو اپنا گھر بنانے والی رعنا لیاقت علی تین بار انڈیا آئیں لیکن ایک بار بھی الموڑہ واپس نہیں گئیں لیکن الموڑہ کو بھلا بھی نہیں پائیں۔ دیپا اگروال کہتی ہیں کہ وہ الموڑہ کے روایتی کھانے پسند کرتی تھیں اور ایک بار اپنے بھائی نارمن کو ان کی سالگرہ پر خط میں لکھا تھا ’آئی مِس الموڑہ'۔

رعنا کا ایوب / جنرل ضیا سے ٹکراؤ

ترمیم

ڈپلومیسی کے شعبے میں کافی کامیاب ہونے کے باوجود پاکستان کے صدر ایوب خان کے ساتھ ان کے تعلقات کبھی بہتر نہیں ہوئے اور ایوب خان نے انھیں تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ تہمینہ عزیز لکھتی ہیں کہ ایوب خان چاہتے تھے کہ وہ فاطمہ جناح کے خلاف انتخابی مہم میں حصہ لیں لیکن رعنا نے صاف انکار کر دیا ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی سفیر ہیں۔ تہمینہ بتاتی ہیں کہ 'جب جنرل ضیا الحق نے بھٹو کو پھانسی پر لٹکایا تو انھوں نے فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کی قیادت کی اور جنرل ضیا الحق کے اسلامی قوانین کی پرزور مخالفت کی۔‘

وفات

ترمیم

بیگم رعنا لیاقت علی 13 جون 1990ء کو حرکتِ قلب بند ہونے کے سبب کراچی میں انتقال کرگئیں اور مزارِ قائد کے احاطے لیاقت علی خان کے پہلو میں مدفون ہیں۔[13]

ایوارڈ اور اعزاز

ترمیم

بیگم رعنا لیاقت علی کو ان کی خدمات کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز نشانِ امتیاز سے نوازا گیا انھیں مادرِ پاکستان کا خطاب بھی مِلا۔

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://kufarooq3.over-blog.com/2013/03/raana-liaquat-ali-khan.html
  2. http://www.humsafar.info/pio_begum_raana_liaquat_ali_khan.php
  3. ^ ا ب "Legend: Ra'ana Liaqat Ali Khan" (aspx). The Directorate for Electronic Government. Women Parliament Caucuses of Pakistan Parliament. 2010. Retrieved 2011.
  4. Profile of Ra'ana Liaquat Ali Khan
  5. ^ ا ب Faisal Abdulla۔ "Women of Pakistan: Begum Ra'ana Liaqat Ali Khan"۔ Jazbah Magazine۔ 17 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  6. "Legend: Ra'ana Liaqat Ali Khan"۔ The Directorate for Electronic Government۔ Women Parliament Caucuses of Pakistan Parliament۔ 2010۔ 28 مارچ 2014 میں اصل (aspx) سے آرکائیو شدہ 
  7. Faisal Abdulla۔ "Women of Pakistan: Begum Ra'ana Liaqat Ali Khan"۔ Jazbah Magazine۔ 17 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  8. All Pakistan Woman Association (APWA) Kumauni people۔ "APWA Public Press"۔ APWA Directorate for Public Services۔ All Pakistan Woman Association۔ 27 نومبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  9. https://www.bbc.com/urdu/regional-49347293
  10. https://www.bbc.com/urdu/regional-49347293۔[مردہ ربط]
  11. https://www.bbc.com/urdu/regional-49347293
  12. https://www.bbc.com/urdu/regional-49347293
  13. Faisal Abdulla۔ "Women of Pakistan: Begum Ra'ana Liaqat Ali Khan"۔ Jazbah Magazine۔ 17 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ