تھائى لینڈ کے معنی ہیں آزاد لوگوں کے رہنے کى جگہ اس ملک کا تاریخی نام سیام ہےـ یہ ملک تاریخ میں کبھى بھى کسى اور قوم کا غلام نہیں بنا۔ بینکاک اس کا دار الحکومت اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔ اس کے شمال میں میانمار (برما) اور لاؤس واقع ہیں اور مشرقی جانب کمبوڈیا اور لاؤس، جنوبی طرف تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی خلیج واقع ہے اور مغرب میں انڈیمان سمندر واقع ہے۔ اس کی سمندری حدود جنوب مشرق میں ویتنام جنوب مغرب میں انڈونیشیا اور بھارت سے ملتی ہیں۔ اس کی آبادی سنہ 2022ء کی مردم شماری کے مطابق اندازہ 69,648,117 نفوس پر مشتمل ہے اور اس کا رقبہ 513,120 مربع کلومیٹر (198,120 مربع میل) ہے۔

تھائی لینڈ
تھائی لینڈ
تھائی لینڈ
پرچم
تھائی لینڈ
تھائی لینڈ
نشان

 

ترانہ:   تھائی قومی ترانہ   ویکی ڈیٹا پر (P85) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زمین و آبادی
متناسقات 14°N 101°E / 14°N 101°E / 14; 101   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
پست مقام خلیج تھائی لینڈ (0 میٹر )  ویکی ڈیٹا پر (P1589) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 513119.5 مربع کلومیٹر [2]  ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دارالحکومت بینکاک   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان تھائی زبان [3]  ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی 66188503 (31 دسمبر 2017)[4]  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خواتین
32270615 (2022)  سانچہ:مسافة ویکی ڈیٹا پر (P1540) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مرد
33819860 (2022)  سانچہ:مسافة ویکی ڈیٹا پر (P1539) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حکمران
طرز حکمرانی آئینی بادشاہت   ویکی ڈیٹا پر (P122) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعلی ترین منصب وجی رالونگ کورن (1 دسمبر 2016–)  ویکی ڈیٹا پر (P35) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سربراہ حکومت پیتونگترن شناواترا (16 اگست 2024–)  ویکی ڈیٹا پر (P6) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 28 دسمبر 1768،  1238  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر 20 سال   ویکی ڈیٹا پر (P3000) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شرح بے روزگاری 0.9 فیصد (2014)[5]  ویکی ڈیٹا پر (P1198) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر اعداد و شمار
کرنسی تھائی بھات   ویکی ڈیٹا پر (P38) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومی علامت ایشیائی ہاتھی [6]،  املتاس [6]  ویکی ڈیٹا پر (P2238) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت+07:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹریفک سمت بائیں [7]  ویکی ڈیٹا پر (P1622) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈومین نیم th.   ویکی ڈیٹا پر (P78) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-1 الفا-2 TH  ویکی ڈیٹا پر (P297) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بین الاقوامی فون کوڈ +66  ویکی ڈیٹا پر (P474) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نقشہ

تاریخ

ترمیم

تھائی لوگوں نے چھٹی سے گیارھویں صدی عیسوی تک جنوب مغربی چین سے جنوب مشرقی ایشیا کی طرف ہجرت کی۔ ہندیائی ریاستوں جیسے کہ مون، کھمر اور ملائی ریاستوں نے اس خطے پر حکومت کی اور تھائی ریاستوں سے جیسے کہ ایوتھیا، سوخوتھائی، لان نا اور نگونیانگ کی ریاستوں کے ساتھ مقابلہ کیا، جو آپس میں بھی ایک دوسرے کی حریف تھیں۔

یورپی رابطہ سنہ 1511ء میں ایوتھیا کی ریاست میں پرتگالی سفارتی مشن کے ساتھ شروع ہوا، جو پندرھویں صدی کے آخر تک ایک علاقائی طاقت بن گئی۔ ایوتھیا اٹھارویں صدی کے دوران اپنے عروج پر پہنچ گئی یہاں تک کہ برمی-سیامی جنگ میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ تھاکسن نے جلد ہی بکھرے ہوئے علاقے کو دوبارہ متحد کیا اور تھونبری کی قلیل مدتی سلطنت قائم کی۔ 1782ء میں اس کی جگہ موجودہ چکری خاندان کے پہلے بادشاہ بدھا یودفا چولالوکے نے لے لی۔

ایشیا میں مغربی سامراج کے پورے دور میں، سیام خطے کی واحد قوم رہی جس نے اپنے آپ کو غیر ملکی طاقتوں کی نوآبادیات بننے سے بچایا، حالانکہ اسے اکثر غیر مساوی معاہدوں کے ذریعے علاقائی، تجارتی اور قانونی مراعات دینے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ سیام کے نظام حکومت کو چولالونگکورن کے دور حکومت میں مرکزی بنایا گیا تھا اور اسے ایک جدید وحدانی مطلق بادشاہت میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ پہلی جنگ عظیم میں، سیام نے اتحادیوں کا ساتھ دیا اور یہ ایک سیاسی فیصلہ تھا تاکہ غیر مساوی معاہدوں میں ترمیم کی جا سکے۔ سنہ 1932ء میں پرامن انقلاب کے بعد، یہ ایک آئینی بادشاہت بن گیا اور اس نے اپنا سرکاری نام تبدیل کر کے تھائی لینڈ رکھ لیا اور دوسری جنگ عظیم میں جاپان کا اتحادی بن گیا۔ سنہ 1950ء کی دہائی کے آخر میں، فیلڈ مارشل سریت تھانارت کے تحت ایک فوجی بغاوت نے سیاست میں بادشاہت کے تاریخی طور پر بااثر کردار کو بحال کیا۔ تھائی لینڈ امریکہ کا ایک بڑا اتحادی بن گیا اور سیٹو کے رکن کے طور پر خطے میں کمیونسٹ مخالف کردار ادا کیا۔ لیکن سنہ 1975ء سے کمیونسٹ چین اور تھائی لینڈ کے دیگر پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔

سنہ 1970ء کی دہائی کے وسط میں پارلیمانی جمہوریت کے مختصر دور کے علاوہ، تھائی لینڈ نے وقتاً فوقتاً جمہوریت اور فوجی حکمرانی کے درمیان رہا ہے۔ سنہ 2000ء کی دہائی سے، ملک تھاکسن شیناوترا کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان مسلسل تلخ سیاسی کشمکش میں پھنس گیا ہے، جس کے نتیجے میں دو بغاوتیں (2006ء اور 2014ء میں) ہوئیں۔ موجودہ آئین کے قیام کے ساتھ، تھائی عام انتخابات کے نتیجے میں ایک جمہوری حکومت قائم ہونے اور 2020-2021 میں بڑے جمہوریت نواز مظاہرے جس میں بادشاہت میں اصلاحات کے بے مثال مطالبات شامل تھے، 2019 سے، یہ برائے نام پارلیمانی آئینی بادشاہت کے طور پر  موجود ہے۔ تاہم، آئین میں ساختی فوائد نے سیاست میں فوج کے مسلسل اثر و رسوخ کو یقینی بنایا ہے۔ تھائی لینڈ عالمی معاملات میں ایک درمیانی طاقت سمجھا جاتا ہے اور آسیان کا بانی رکن ہے اور انسانی ترقی کے اشاریہ میں بہت اونچا مقام رکھتا ہے۔ اس کے پاس جنوب مشرقی ایشیا میں دوسری سب سے بڑی معیشت ہے اور PPP کی طرف سے دنیا کی 24 ویں سب سے بڑی معیشت ہے اور جی ڈی پی فی کس کے حساب سے 85 ویں نمبر پر ہے۔ تھائی لینڈ کو ایک نئی صنعتی معیشت کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے اور 1990ء کے دہائی سے ایک اہم برآمد کنندہ بن گیا ہے۔ جس میں مینوفیکچرنگ، زراعت اور سیاحت کو معیشت کے اہم حصوں کے طور پر رکھا گیا ہے۔

جغرافیہ

ترمیم

تھائی لینڈ کئی الگ الگ جغرافیائی علاقوں پر مشتمل ہے، جو جزوی طور پر صوبائی گروپوں کے مطابق ہیں۔ ملک کا شمال تھائی ہائی لینڈز کا پہاڑی علاقہ ہے، جس کا سب سے اونچا مقام تھانون تھونگ چائی رینج میں ڈوئی انتھانون ہے جو سطح سمندر سے 2,565 میٹر (8,415 فٹ) بلندی پر ہے۔ شمال مشرق میں ایسان، خورات سطح مرتفع پر مشتمل ہے، جو مشرق میں دریائے میکونگ سے متصل ہے۔ ملک کے مرکز میں بنیادی طور پر دریائے چاو فرایا کی وادی کے ہموار میدانوں کا غلبہ ہے، جو خلیج تھائی لینڈ میں گرتا ہے۔ جنوبی تھائی لینڈ کرا کے تنگ دہانے Kra Isthmus پر مشتمل ہے جو جزیرہ نما ملایا تک پھیلا ہوا ہے۔ سیاسی طور پر، چھ جغرافیائی علاقے ہیں جو آبادی، بنیادی وسائل، قدرتی خصوصیات اور سماجی اور اقتصادی ترقی کی سطح میں دوسروں سے مختلف ہیں۔ علاقوں کا تنوع تھائی لینڈ کی طبعی ترتیب کا سب سے واضح وصف ہے۔

دریائے چاو فرایا اور دریائے میکونگ دیہی تھائی لینڈ کے ناگزیر پانی کے راستے ہیں۔ صنعتی پیمانے پر فصلوں کی پیداوار میں دریاؤں اور ان کی معاون ندیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ خلیج تھائی لینڈ 320,000 مربع کلومیٹر (124,000 مربع میل) پر محیط ہے اور دریائے چاو فرایا، ماے کلونگ، بنگ پاکونگ اور تاپی ندی اس میں گرتے ہے۔ یہ جنوبی علاقے اور کرا کے دہانے کے ساحلوں کے ساتھ صاف اتھلے پانیوں کی وجہ سے سیاحت کے شعبے میں کشش کا باعث ہے۔ خلیج تھائی لینڈ کا مشرقی ساحل تھائی لینڈ کا ایک صنعتی مرکز ہے جس میں ریاست کی سب سے بڑی گہرے پانی کی بندرگاہ ستاہپ Sattahip اور اس کی مصروف ترین تجارتی بندرگاہ لیم چابانگ Laem Chabang ہیں۔ انڈمان سمندر کا ساحل ایک قیمتی قدرتی وسیلہ ہے کیونکہ یہاں پر مشہور اور پرتعیش ریزورٹس موجود ہیں۔ پھوکیٹ، کربی، رانونگ، پھانگ نگا اور ٹرانگ اور ان کے جزیرے، سبھی انڈمان کے ساحلوں پر ہیں اور سنہ 2004ء کے سونامی کے باوجود، وہ سیاحوں کے لیے کشش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

نگار خانہ

ترمیم

[

بیرونی روابط

ترمیم
حکومت
عمومی معلومات
  • "Thailand"۔ کتاب عالمی حقائق۔ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی 
  • Thailand entry in کتب خانہ کانگریس مطالعہ ممالک. 1987
  • Thailandآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ucblibraries.colorado.edu (Error: unknown archive URL) from UCB Libraries GovPubs
  • کرلی (ڈی موز پر مبنی) پر تھائی لینڈ
  • Thailand from the بی بی سی نیوز
  • Thailand Encyclopædia Britannica entry
  • ویکیمیڈیا نقشہ نامہ Thailand
  • Longdo Map On-line Thailand maps in English and Thai
  • Key Development Forecasts for Thailand from International Futures
  • 2010 Thailand population census by Economic and Social statistics Bureauآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ popcensus.nso.go.th (Error: unknown archive URL)
سفر
دیگر
  1.     "صفحہ تھائی لینڈ في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2024ء 
  2. http://web.nso.go.th/en/census/poph/data/090913_MajorFindings_10.pdf
  3. مصنف: سی آئی اے — ناشر: سی آئی اےThe World Factbook
  4. http://stat.dopa.go.th/stat/statnew/upstat_age_disp.php
  5. http://data.worldbank.org/indicator/SL.UEM.TOTL.ZS
  6. http://www.ratchakitcha.soc.go.th/DATA/PDF/2544/D/099/1.PDF
  7. https://web.archive.org/web/20170210083750/https://basementgeographer.com/right-hand-traffic-versus-left-hand-traffic/