شہروں کی فہرست بلحاظ تعداد ارب پتی افراد


ریاستہائے متحدہ امریکا کے شہر نیویارک کو یہ اعزاز حاص ہے کہ اس شہر میں دنیا کے کسی بھی شہر سے زیادہ ارب پتی افراد پائے جاتے ہیں جن کی تعداد 2014 میں 103 تھی۔ اس کے بعد ماسکو (85)، ہانگ کانگ (82)، لندن (72) اور بیجنگ (37) آتے ہیں۔ دنیا کے ارب پتی افراد کے پانچ فیصد افراد کے پاس 10 ارب سے زائد دولت موجود ہے۔ 2014 میں بقید حیات ارب پتیوں کی تعداد 2325 تھی جبکہ 2013 میں یہ تعداد 2170 تھی۔ اس تعداد میں 2039 مردوں کے علاوہ 286 ارب پتی خواتین بھی شامل ہیں جن کی نسبت 87.7٪ اور 12.3٪  بنتی ہے۔ دنیا کے تمام ارب پتیوں کی مشترکہ دولت کا تخمینہ 7.3 کھرب ڈالر لگایا گیا ہے۔ 

فوربس ترمیم

2022ء میں، فوربس نے نیو یارک شہر کو سب سے زیادہ ارب پتیوں 107 افراد کو فہرست میں شامل کیا، اس کے بعد بیجنگ 83 ارب پتیوں کے ساتھ اور ہانگ کانگ 68 ارب پتیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ [1]

شہر ملک علاقہ ارب پتی
نیو یارک شہر   ریاستہائے متحدہ شمالی امریکا 107
بیجنگ   چین ایشیا 83
ہانگ کانگ   ہانگ کانگ ایشیا 68
لندن   مملکت متحدہ یورپ 66
شنگھائی   چین ایشیا 61
شینزین   چین ایشیا 59
ماسکو   روس یورپ 53
ممبئی   بھارت ایشیا 51
سان فرانسسکو   ریاستہائے متحدہ شمالی امریکا 44
سؤل   جنوبی کوریا ایشیا 38

2016 میں 20 یا اس سے زیادہ ارب پتی والے شہر ترمیم

  1. نیو یارک - 103
  2. ماسکو - 85
  3. لندن - 73
  4. بیجنگ - 73
  5. ہانگ کانگ - 37
  6. ساؤ پاؤلو - 36
  7. ریاض- 34
  8. پیرس -33
  9. سنگاپور -32
  10. استنبول - 32
  11. ممبئی - 28
  12. ٹوکیو - 26
  13. لاس اینجلس - 25
  14. شینزین  - 25
  15. جنیوا - 23
  16. شنگھائی - 21
  17. تائی پے - 21
  18. میکسیکو سٹی - 21
  19. دبئی - 20
  20. سان فرانسسکو - 20

[2]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Jemima McEvoy۔ "Where The Richest Live: The Cities With The Most Billionaires 2022"۔ Forbes (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2022 
  2. https://www.cnbc.com/2019/05/09/the-top-billionaire-cities-in-the-world.html