ضلع شہید بے نظیر آباد یا جسے ضلع نواب شاہ بھی کہا جاتا تھا، پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔

ضلع نوابشاہ سندھ
ضلع شہید بینظیر آباد
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت نوابشاہ  ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ شہید بینظیر آباد ڈویژن  ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 26°35′00″N 68°10′00″E / 26.583333333333°N 68.166666666667°E / 26.583333333333; 68.166666666667  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ
مزید معلومات
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 1169115  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

ضلع کے کل رقبہ 4502 مربع کلومیٹر ہے جبکہ 1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق اس کی کل آبادی 1،071،533 ہے۔

تاریخ ترمیم

نواب شاہ 1935ء میں سندھ کو الگ صوبہ بنائے جانے سے قبل ہی ضلع کی حیثیت رکھتا تھا، جو اسے 1912ء میں عطا کی گئی۔ ضلع کا نام 1881ء میں سن، دادو سے ہجرت کر کے اس علاقے میں آباد ہو کر نواب شاہ کی بنیاد رکھنے والے سید نواب شاہ سے موسوم ہے۔ 1912ء میں جب نواب شاہ کو ضلعی حیثیت ملی تھی تو اس میں 7 تحصیلیں تھیں کنڈیارو، نوشہرو فیروز، مورو، سکرنڈ، نواب شاہ، سنجھورو اور شہدادپور۔ ان میں سے نوشہرو فیروز اب الگ ضلعی حیثیت رکھتا ہے۔

محل وقوع ترمیم

نواب شاہ وسطی سندھ میں دریائے سندھ کے مشرقی کناروں پر واقع ہے۔ ضلع نواب شاہ کے شمال میں ضلع نوشہرو فیروز، شمال مشرق اور مشرق میں ضلع خیرپور، مشرق میں ضلع سانگھڑ، جنوب میں ضلع مٹیاری اور جنوب مغرب اور جنوب میں ضلع جامشورو واقع ہے۔ دریائے سندھ اس کی مغربی سرحد بناتا ہے۔

انتظامی تقسیم ترمیم

انتظامی طور پر ضلع نواب شاہ 4 تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:

نیا نام ترمیم

ستمبر 2008ء میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کی جانب سے ایک متفقہ قرارداد منظور کیے جانے کے بعد ایک متنازع قدم اٹھاتے ہوئے ضلع کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو سے موسوم کرتے ہوئے ضلع شہید بے نظیر آباد کا نام دیا گیا۔[3]

سید نواب شاہ کے وارثوں اور عام افراد کی جانب سے حکومتی اقدام کو نہیں سراہا گیا، [3] یہی وجہ ہے کہ یہ نام ابھی تک قبولیت عام حاصل نہیں کر سکا۔

ذرائع نقل و حمل ترمیم

ضلع نواب شاہ قومی شاہراہ پر واقع ہے جو اس کے قلب سے گزرتی ہوئی ضلع نوشہرو فیروز میں داخل ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں نواب شاہ ہوائی اڈا انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ موسمیاتی یا دیگر وجوہات کی بنا پر کراچی کے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے میں ناکام جہاز اسی ہوائی اڈے پر اترتے ہیں۔

اہم شخصیات ترمیم

پاکستان کے موجودہ صدر آصف علی زرداری کا تعلق اسی ضلع سے ہے۔ ان کی ہمشیرہ فریال تالپور گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں ضلعی ناظمہ منتخب ہوئیں۔ بعد ازاں قومی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر آپ نے ناظمہ کے عہدے سے استعفے دے دیا۔ فی الوقت ناظم کی ذمہ داریاں نائب ناظم کے سپرد ہیں اور ضلع ناظم کا عہدہ خالی ہے۔ ان دونوں کے علاوہ ضلع سے متعدد دیگر اہم شخصیات بھی نمودار ہیں، جن میں چند درج ذیل ہیں:

حوالہ جات ترمیم

  1.    "صفحہ ضلع شہید بینظیر آباد في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مارچ 2024ء 
  2. قومی تعمیر نو بیورو ضلع ناظمین کی فہرست - سندھ
  3. ^ ا ب ضلع نواب شاہ کو بے نظیر سے موسوم کر دیا گیا - روزنامہ ڈان 17 ستمبر 2008ء