لیوی سٹراؤس فرانس کے معروف ماہرِ بشریات ہیں۔ لیوی سٹراؤس 28 نومبر 1908ء میں برسلز میں ایک یہودی فرینچ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے پیرس میں سوربون سے تعلیم حاصل کی۔ انیس سو تیس کی دہائی میں برازیل کے جنگلوں میں رہنے والے قبائلیوں پر تحقیق کی تھی۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد انھوں نے کچھ عرصہ امریکا میں گزارا جہاں ان کی ماہر بشریات فرانز بواز سے ملاقات ہوئی جو ان کے لیے ایک اہم دوست اور دانشور ثابت ہوئے۔ فرانس واپسی کے بعد لیوی سٹراؤس نے اپنا کام جاری رکھا اور شہرت پائی۔ ان کی اہم کتابوں میں ’دی ایلیمنٹری سٹرکچرز آف کِن شِپ‘ اور ’دا سیویج مائنڈ‘ شامل ہیں۔

لیوی سٹراؤس
(فرانسیسی میں: Claude Lévi-Strauss ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش
وفات
وجہ وفات
طرز وفات
شہریت
نسل
مذہب
رکن
عملی زندگی
مادر علمی
پیشہ
مادری زبان فرانسیسی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان
شعبۂ عمل ساختیت   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت
مؤثر گورگ ویلہم فریدریچ ہیگل   ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
دستخط
 
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کا رہائے نمایاں

ترمیم

کلاؤد لیوی سٹراؤس کا بیسویں صدی کے اہم اور انتہائی با اثر دانشوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انھوں نے تقریباً ساٹھ سال پہلے بشریات میں ’سٹکچرلِسزم‘ کا نظریہ بیان کیا تھا۔ اس نظریے کے تحت یہ سوچ پیش کی گئی تھی کہ ساخت کو عمل سے زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ اس سے پہلے سٹرکچرل سوچ لسانیات کی تحقیق میں استعمال کی گئی تھی لیکن لیوی سٹراؤس نے اسے انسانی معاشروں اور رشتوں کی تحقیق میں استعمال کیا اور یوں اس کی روشنی میں معشروں کی ثقافت اور خاندانی تنظیم کا تقابلی مطالعہ کیا۔

انتقال

ترمیم

30 اکتوبر 2009ء کو سو سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔

حوالہ جات

ترمیم