نواب نصر اللہ خان
نواب محمد نصر اللہ خان (پیدائش: 3 دسمبر 1876ء– وفات: 3 ستمبر 1924ء) سلطان کیخسرو جہاں، بیگم بھوپال کے بڑے فرزند اور ریاست بھوپال کے ولی عہد تھے۔ 1924ء میں فوت ہوئے۔
نواب محمد نصر اللہ خان | |
---|---|
ولی عہد ریاست بھوپال | |
فائل:Nawab Nasr-Ullah Khan of Bhopal.jpg | |
ولی عہد ریاست بھوپال | |
2 اکتوبر 1901ء– 3 ستمبر 1924ء (مدتِ ولی عہدی: 22 سال 11 ماہ 1 دن شمسی) | |
جانشین | نواب حمید اللہ خان |
شریک حیات | قیصر دلہن بیگم صاحبہ (17 جنوری 1902ء–3 ستمبر 1924ء) شوکت محل بیگم صاحبہ (1920ء–3 ستمبر 1924ء) |
نسل | محمد حبیب اللہ خان بہادر محمد رفیق اللہ خان بہادر نورجہاں بیگم |
اردو | نواب محمد نصر اللہ خان |
خاندان | نواب بھوپال |
والدہ | سلطان کیخسرو جہاں، بیگم بھوپال |
پیدائش | اتوار 16 ذوالقعدہ 1293ھ/3 دسمبر 1876ء حمید منزل، بھوپال، ریاست بھوپال، برٹش راج، موجودہ بھوپال ضلع، مدھیہ پردیش، بھارت |
وفات | بدھ 3 صفر 1343ھ/ 3 ستمبر 1924ء (عمر: 47 سال 9 ماہ شمسی) عیدگاہ کوٹھی، بھوپال، ریاست بھوپال، بھارت |
تدفین | مدھیہ پردیش، بھارت |
مذہب | اہل سنت |
پیدائش اور ابتدائی حالات
ترمیمنواب نصر اللہ خان کی پیدائش بروز اتوار، 16 ذوالقعدہ 1293ھ/ 3 دسمبر 1876ء کو حمید منزل، بھوپال میں ہوئی۔ اُس وقت سلطان شاہ جہاں، بیگم بھوپال کی حکومت قائم تھی۔ ابتدائی تعلیم محل میں ہی حاصل کی۔ نواب نصر اللہ کی والدہ سلطان کیخسرو جہاں، بیگم بھوپال تھیں۔
ازواج
ترمیمنواب نصر اللہ خان کی پہلی شادی قیصر دلہن بیگم صاحبہ سے 17 جنوری 1902ء کو گوہر محل، بھوپال میں انجام پائی۔ قیصر دلہن بیگم صاحبہ کا انتقال 1955ء میں بھوپال میں ہوا۔ قیصر دلہن سردار ولایت علی خان اور چندا بیگم صاحبہ کی بیٹی تھیں اور میاں باقی محمد خان اُن کے نانا تھے۔ نواب نصر اللہ خان نے دوسری شادی 1920ء میں شوکت محل بیگم صاحبہ سے کی، یہ شادی بھی بھوپال میں انجام پائی۔
ولی عہد ریاست بھوپال
ترمیم2 اکتوبر 1901ء کو باقاعدہ ولی عہدی کی قانونی رسم انجام پائی جس میں خطابِ شاہی ولی عہد بہادر تفویض ہوا اور 9 توپوں کی سلامی کا اختیار دے دیا گیا۔
اولاد
ترمیمقیصر دلہن بیگم صاحبہ سے دو بیٹے پیدا ہوئے۔
حبیب اللہ خان کی پیدائش 2 دسمبر 1903ء کو شوکت محل، بھوپال میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم محل میں دی گئی اور بعد ازاں ممبئی یونیورسٹی میں پڑھتے رہے۔ اپریل 1930ء میں فیروزہ دلہن بیگم صاحبہ سے شادی ہوئی۔ جون 1930ء میں انتقال کیا۔
رفیق اللہ خان کی پیدائش 8 مئی 1905ء کو شوکت محل، بھوپال میں ہوئی۔1942ء میں انتقال ہوا۔
نواب نصر اللہ خان کی ایک بیٹی دوسری زوجہ شوکت محل بیگم صاحبہ سے ہوئی جس کا نام نورجہاں بیگم رکھا گیا۔ نورجہاں بیگم کی پیدائش عیدگاہ کوٹھی، بھوپال میں 1921ء میں ہوئی۔ 1926ء میں لیفٹننٹ کرنل فخر الملک سے نکاح ہوا۔ 1928ء میں بھوپال میں انتقال ہوا۔
وفات
ترمیمنواب نصر اللہ خان نے مرض ذیابیطس میں زیادتی کے سبب بروز بدھ 3 صفر 1343ھ/ 3 ستمبر 1924ء کو عیدگاہ کوٹھی، بھوپال میں 47 سال 9 ماہ کی عمر میں وفات پائی۔[1]