ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/TheAafi
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
السلام علیکم۔ میں گزشتہ دو سالوں سے اردو ویکیپیڈیا پر بطور ویکی بان خدمات انجام دے رہا ہوں۔ اس عرصے میں میں نے صفحہ اول کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے جو کہ تاحال جاری ہے۔ عالمی سطح پر میں ایک وی۔آر۔ٹی ایجینٹ ہوں، اردو ویکیپیڈیا کا برقی خط بھی دیکھتا ہوں، اور کئی ایک منصوبوں پر منتظمِ ترجمہ ہوں۔ اردو ویکیپیڈیا پر میرا وقت فی الحال دو کاموں میں صرف ہورہا ہے: ایک سانچہ:خبروں میں کی تجدید و بہتری میں، اس کے حوالے سے ایک معیاری نظام بنانے میں، اور دوسرے اہم آلات کو فعال بنانے کے لیے بھی میں سرگرم ہوں۔ میں ویکی بان کے حق کے بجائے اس بار منتظم کے حقوق کا خواہاں ہوں تاکہ مجھے ان امور کو مکمل کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ میں اس بات کی یقین دہانی کراتا ہوں کہ ماضی قریب سے جو کچھ اختلاف میرے اور کچھ صارفین یا منتظمین کے درمیان رہے ہیں، ہم ان سے سیکھ کر اس ویکیپیڈیا کو ایک بہتر سمت میں لے چلیں گے۔ آپ کے ساتھ کا متمنی! ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:10، 1 مئی 2023ء (م ع و)
- تبصرہ: سرمد صاحب، مزمل بھائی، امین بھائی کے پرخلوص تبصروں، اور طاہر بھائی کے تبادلہ پر بلال صاحب کی گفتگو کو نظر میں رکھتے ہوئے میں اپنی یہ درخواست واپس لیتا ہوں۔ ہو سکتا ہے مستقبل میں کبھی مجھے انتظامی حق کی زیادہ ضرورت پڑے اور تب کا تب دیکھا جائے گا۔ میں یہاں اس بات کو بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے بلا کسی حق سوائے توثیق شدہ صارف کے اردو ویکیپیڈیا کی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے۔ میں ویکی بان کے حق سے بھی دستبردار ہوجاتا ہوں اور فعال منتظمین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بطور ایک عوامی صارف کے کچھ مراحل میں میری مدد فرمائیں جب تک میں اتنی صلاحیت یا ترامیم نہ کرلوں جتنی کہ آپ لوگ ایک منتظم سےتوقع کرتے ہیں۔ بہت شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 06:41، 6 مئی 2023ء (م ع و)
تائید
- بھر پور تائید ، عافی صاحب اردو ویکیپڈیا پر خبروں میں اور کیا آپ جانتے ہیں والے سیکشنز کی بہتری کے لیے بہت زیادہ کام کر رہے ہیں۔ ان کو منتظمین کا عہدہ دینا ایک قابل تحسین عمل ہو گا۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:42، 1 مئی 2023ء (م ع و)
- تائید – عاقب انجم عافی انگریزی ویکیپیڈیا پر متحرک اور مقبول صارف ہیں، انگریزی ویکیپیڈیا کے ساتھ ساتھ اردو ویکیپیڈیا کے لیے بھی ان کی قابل قدر خدمات ہیں، نیز وہ ایسی شخصیت ہے، جس سے اردو ویکیپیڈیا کی بہتری ہو سکتی ہے، ان کے اندر ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن تک اردو ویکیپیڈیا کی بات بہ خوبی پہنچانے کی لیاقت و صلاحیت موجود ہے ماشاء اللّٰہ۔
اگر انھیں اردو ویکیپیڈیا کا منتظم بنایا جائے تو اردو ویکیپیڈیا کے لیے یہ ایک قابل تحسین اقدام ہوگا۔
ایسے نوجوان متحرک و فعال صارفین کو ہمیشہ آگے بڑھانا چاہیے
عافی نے گزشتہ ایک دو سالوں میں انگریزی ویکیپیڈیا پر اپنی خدمات اور دیوبند کمیونٹی ویکیمیڈیا یوزر گروپ کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے بانیان کی توجہ بھی اپنی طرف مبذول کروالی لی ہے، انھیں بھی اس سے خوشی ہے۔
میں اپنی طرف سے اس بات کی بھرپور تائید و حمایت کرتا ہوں کہ انھیں اردو ویکیپیڈیا پر منتظم کی ذمہ داریاں پیش کی جائیں، بقیہ اگر کبھی کوئی بھی منتظم غلط اقدام کرے تو دیگر منتظم کو تنقید اور اصلاح کا حق حاصل ہوتا ہے، اس وقت سنجیدگی کے ساتھ دیگر منتظمین کو ایسا مناسب قدم اٹھانا چاہیے کہ جس سے توڑ پیدا ہونے کے بجائے جوڑ برقرار رہے۔ بہت بہت شکریہ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:29، 2 مئی 2023ء (م ع و)
- بھر پور تائید ، عافی صاحب اردو ویکیپڈیا کی بہتری کے لیے بہت کام کر رہے ہیں۔ ان کو منتظمین کا عہدہ دینا ایک قابل تحسین عمل ہو گا۔ محمد عمر کیرانوی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:11، 2 مئی 2023ء (م ع و)
- تائید – اردو ویکیپیڈیا پر بہت سے صفحات مثلاً صحفہ اول، حالیہ واقعات، حالیہ خبریں اور بہت سے سانچوں کو تازہ (اپڈیٹ) رکھنے کے لیے نئے صارفین اور منتظمین کی ضرورت ہے جو متحرک رہ کر روزمرہ کے واقعات، خبریں اور فہرستیں تازہ کرتے رہیں، ان تمام کاموں کے لیے عاقب انجم عافی پہلے سے کوشاں ہیں۔ ان کو منتظمین کی فہرست میں شامل کیا جائے تو امید کی جاتی ہے یہ قدم ویکیپیڈیا کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔ عاقب نذیر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:00، 2 مئی 2023ء (م ع و)
- بھر پور تائید ، عافی صاحب وہ شخصیت ہیں جنہوں نے احقر کو ویکیمیڈیا سے متعارف کرایا ہے، میں متمنی ہوں کہ عافی صاحب کو مندرجہ بالا منصب عنایت کیا جاۓگا، شکریہ۔ Numis Zuhair (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:03، 2 مئی 2023ء (م ع و)
- بھر پور تائیدصفحہ اول کو ایک باقاعدہ ترتیب کے ساتھ تازہ کاری سامنے آ رہی ہے امید ہے کہ جس طرح کاوشیں ہو رہی ہیں عافی صاحب کی محنت ضرور رنگ لائیں گی میں تائید کرتا ہوں شکریہ۔۔ابوالحسن راجپوت (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- تائید اختیارات کی حوالگی کے لیے ایک مناسب پیمانہ یہ ہونا چاہیے کہ ان سے کوئی صارف کرنا کیا چاہتا ہے؟ مجھے لگتا ہے کہ صارف کی دلچسپی منجملہ اور دیگر باتوں کے، صفحہ اول کے رکھ رکھاؤ سے ہے، جو مستحسن ہے اور جس کی حوصلہ افزائی بھی کی جانی چاہیے۔ اس سلسلے میں حالانکہ ہر صارف کی اپنی رائے اور سوچ ہو سکتی ہے، تاہم اگر @Abualsarmad اور Yethrosh: جیسے ہمارے "جید" اردو ویکیپیڈیا صارفین اس بارے غور و فکر کر کے اپنی رائے پر نظر ثانی کریں تو یہ یقینًا ہمارے لسانی منصوبے کے لیے عمدہ بات ہوگی۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:30، 3 مئی 2023ء (م ع و)
- تائید - عافی کی کاوشیں اردو ویکیپیڈیا کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے خوش آئند ہیں۔ تکنیکی طور فعال ہونے کے علاوہ یہ فاونڈیشن کے کئی ارکان سے رابطہ میں رہتے ہیں تاکہ اردو ویکییڈیا کو مزید بہتر کیا جا سکے۔ ہماری رائے ہے کہ غیر فعال منتظمین کے اختیارات ختم کردئے جائیں اور فعال صارفین کو اختیارات دئے جائیں۔ میری نظر میں عافی کو انتظامی امور کے اختیارات دینا اردو ویکیپیڈیا کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔ Faismeen (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:43، 4 مئی 2023ء (م ع و)
- تائید عافی بھائی سے جب بھی کسی ویکی معاملے میں مدد چاہی، ان کی طرف سے مثبت جواب ہی آئے۔ مزید یہ کہ ان کا صفحہ اول کے لیے کام قابل تحسین و تعریف ہے۔ میں اس امید کہ ساتھ کہ ان کا منتظم بننا اردو ویکیپیڈیا کے لیے بھرپور سود مند ثابت ہو گا، ان کے حق میں تائید کرتا ہوں۔ شکریہ! بلال طاہر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:30، 5 مئی 2023ء (م ع و)
تنقید
- تنقید: عرصہ نو سال سے میں نے اردو ویکیپیڈیا کا معمول یہ دیکھا ہے کچھ مفاد پرست آتے ہیں اردو ویکیپیڈیا پر ایک آدھ منتظم اورایک دو صارف ساتھ ملا کر منتظم بن جاتے ہیں اورپھرمنتظم بننے والے اور بنانے والے دونوں غائب ہوجاتے ہیں اگر اردو ویکیپیڈیا کو منتظم کی اتنی ہی ضرورت ہے تو پہلے ان نکھٹومنتظمین کو فارغ کیا جائے جو اپنے جیسے نکھٹومنتظمین بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔
- اب اگر موجودہ امیدوار کی بات کی جائے یہ شخص انتہائی کینہ پرور ہےاوراکثر دوسرے ویکیپیڈیا پر ذاتی عناد سےمختلف صفحات حذف کرانے کے درپے رہتا ہے۔
- میرے مضامین ان حضرت نے بلاوجہ حذف کیے بڑی لمبی بحث چلی آخر ویکیمیڈیا پر میری کئی تصاویر کوحذف کیا کہ اب میرا یہاں پر بس چل رہا ہے اور واضح طور پر کہا کہ میں وہی اردو ویکیپیڈیا والا حضرت عافی ہوں ایسے آدمی کو منتظم بنانا انتہائی زیادتی ہوگی۔--ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:40، 2 مئی 2023ء (م ع و)
- کیا آپ ان منتظمین کی نشاندہی کر سکتے ہیں جو اختیارات ملنے کے بعد غائب ہو گئے۔ اور اگر ایسا ہے اور آپ کو کسی منتظم سے شکایت ہے تو اب تک ان پر گفتگو کیوں نہیں چلائی گئی؟ جہاں تک مضامین اور تصاویر کے حذف ہونے کا مسئلہ ہے، اگر وہ حذف اصول کے خلاف ہے تو آپ بلا تامل اس پر گفتگو کا آغاز کر سکتے ہیں۔ مگر اگر تصویر ہی ویکیپیڈیا کی پالیسی کے خلاف یے تو پھر انہیں حذف ہونا ہی چاہیے۔ Faismeen (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- جناب والا انتہائی ادب سے عرض گزار ہوں کہ جن منتظمین کی 30 دن میں ترامیم 06 اور 12سے متجاوز نہ ہوں انہیں آپ غائب کہتے ہیں یا حاضر جبکہ منتظمین کی موجودگی ترامیم کیلئے نہیں بلکہ ویکیپیڈیا کی بہتری کیلئے ہونی چاہیئےجو منتظم وقت نہیں دے سکتا اسے اخلاقی طور پر عہدےپر براجمان رہنے کا کوئی حق نہیں--ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:03، 2 مئی 2023ء (م ع و)
- ابو السرمد محمد یوسف صاحب، میں آپ کی رائے سے بالکل اتفاق رکھتا ہوں۔ اسی وجہ سے میں تمام انتظامی اختیارات خود ہی سے چھوڑ چکا ہوں۔ اس سے mind بالکل ہی tension-free ہو چکا ہے۔ جب بھی اللہ تعالی علم کی خدمت کا قلیل سے قلیل موقع دیتا ہے، اپنی مصروفیتوں سے time نکال کر تعاون کر دیتا ہوں، کسی نہ کسی ویکی منصوبے پر، الحمدللہ۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:32، 5 مئی 2023ء (م ع و)
- ذاتی عناد کی وجہ سے میں نے کوئی بھی صفحہ حذف نہیں کیا بلکہ اردو ویکیپیڈیاکی بہتری کے لیے کیا۔ طاہر صاحب وغیرہ سے اختلافات کے بعد اب میں نےکافی وقت سے مضامین حذف کرنا بھی چھوڑ دیے ہیں الا یہ کہ کوئی مجبوری ہو۔ اسی وجہ سے میں فاؤنڈیشن تک حذف کاری کے آلات کی مانگ کو لیکر گیا کہ ہمارے منصوبے پر اہم آلات کی کمی ہے۔ بقیہ آپ کی دوسری بات سے میں ایک ہزار فیصد متفق ہوں۔ ایک منتظم سے گذشتہ چھ ماہوں میں بارہ ترامیم ہی نہیں بلکہ 12 سے زائد انتظامی عملوں کا اندراج لازما ہونا چاہیے پھر ایسا مضامین حذف کرنے کی صورت میں ہو یا کسے دوسری جگہ مدد کے ذریعے کیونکہ مطلق ترامیم تو عمومی صارف بھی کرسکتا ہے۔ ایک منتظم سے ہم انتظام چاہتے ہیں، مطلق ترامیم نہیں۔ وہ کام جو بنا منتظم رہے کیے جاسکتے ہیں، ایسے معاملات میں انتظامی حقوق سے کلی طور پر دستبردار ہونا چاہیے۔ مسئلہ اول سے متعلق میں ایک بار پھر آپ سے معذرت چاہتا ہوں، میں ویکیپیڈیا کی بہتری کے لیے اس معاملے میں سخت ہوں اور جہاں بھی کوئی ایسا مضمون نظر آتا تھا اصولا حذف کرتا تھا -- شاید جب اس انجمن کے سبھی لوگ ایک جگہ مل بیٹھ لیں تو ان مسائل کو آسانی سے دور کرلیں۔ میں نہیں چاہتا کہ یہ رائے شماری کسی اور جانب چل پڑے اور ضروری آپ کو فرصت سے ایک ای میل ارسال کروں گا اور ہم ان معاملات پر بہتر انداز میں گفتگو کریں گے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 02:01، 6 مئی 2023ء (م ع و)
- ابو السرمد محمد یوسف صاحب، میں آپ کی رائے سے بالکل اتفاق رکھتا ہوں۔ اسی وجہ سے میں تمام انتظامی اختیارات خود ہی سے چھوڑ چکا ہوں۔ اس سے mind بالکل ہی tension-free ہو چکا ہے۔ جب بھی اللہ تعالی علم کی خدمت کا قلیل سے قلیل موقع دیتا ہے، اپنی مصروفیتوں سے time نکال کر تعاون کر دیتا ہوں، کسی نہ کسی ویکی منصوبے پر، الحمدللہ۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:32، 5 مئی 2023ء (م ع و)
- تنقید: عافی صاحب کچھ عرصہ قبل ایک اور صارف کے اردو ویکیپیڈیا سے سبکدوش ہونے کی پیروی میں خود بھی سبکدوش ہو گئے تھے۔ اور پھر ان ہی کی پیروی میں واپس بھی آ گئے۔ کیا یہ ویکیپیڈیا کا ماحول خراب کرنا نہیں ہے۔ کیا اس طرح کی گروہ بندی بنانا درست ہے۔
- واپسی کے بعد تحت الطالہ ویکی بان بھی بن گئے اور اور صارفین جو کم کم ہی ہیں انہیں غیر ضروری طور پر تنگ کرنا شروع کیا۔ اس عرصے میں متعدد بار اپنے اختیارات کا ناجائز اور غلط استعمال کیا۔ جنہیں معلوم ہی نہیں کہ صارفیں سے کیسے تعامل کیا جائے کیا انہیں منتظم بنانا درست ہے؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:14، 2 مئی 2023ء (م ع و)
- تائید والے خانے کے تحت مذکورۂ بالا سطور میں بس میری رائے ہے؛ کیوں کہ میں نے عافی کو سامنے سے دیکھا ہے اور اگر انھوں نے کسی صارف کے ساتھ بے جا سختی کا معاملہ کیا ہے تو بلا شبہ ان پر سختی کی جا سکتی ہے؛ مگر خیال رہے کہ اس وقت ہندوستان سے اردو ویکیپیڈیا کے لیے دیگر دو منتظمین کو چھوڑ کر تیسرا منتظم ہونا ضروری ہے، اردو صرف پاکستان کی زبان نہیں ہے، نیز اردو بولنے والوں کی تعداد ہندوستان میں پاکستان سے زیادہ ہے تو اگر ہندوستان سے کوئی خود کو نامزد کر رہا ہے اور اس پر کوئی اس کی خدمات کو دیکھ کر تائید کر رہا ہے تو اس کو گروہ بندی کہنا غلط معلوم ہوتا ہے۔Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:58، 2 مئی 2023ء (م ع و)
- پتہ نہیں کیوں اردو ویکیپیڈیا کو ہندوستان اور پاکستان میں تقسیم کرنے کی بات ہندوستان سے ہی کیوں آتی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:44، 3 مئی 2023ء (م ع و)
- @Tahir mq: طاہر بھائی! شروع میں تنقید سب سے پہلے پاکستان سے تعلق رکھنے والے صارفین کی طرف سے دیکھنے میں آئی اور ہندوستان سے کوئی کام کرنا چاہ رہا ہے اور کر رہا ہے تو اس پر تنقید سب سے پہلے ان صارفین کی طرف سے دیکھنے میں آئی جن کا تعلق پاک سے ہے، تو اس طرح کے جملے میں نے استعمال کیے، نیز گروہ بندی کی وضاحت آپ نے بعد میں کی، اس لیے بھی اس طرح کے جملے میں نے لکھ دیے تھے
- پتہ نہیں کیوں اردو ویکیپیڈیا کو ہندوستان اور پاکستان میں تقسیم کرنے کی بات ہندوستان سے ہی کیوں آتی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:44، 3 مئی 2023ء (م ع و)
میں معذرت خواہ ہوں طاہر محمود بھائی!
ہندوستان کی بات اس لیے بھی کی جاتی ہے اور کی جائے گی کہ زمینی سطح پر ہندوستان میں اردو ویکیپیڈیا کے تعلق سے کام یہیں کے صارفین کر پائیں گے تو ظاہر سی بات ہے کہ یہاں کی بات اور وہاں کی بات آئے گی، یہاں وہاں کی بات الگ الگ کرنا عناد یا اس طرح کی ناجائز غرض سے نہیں اور نہ تفرقہ یا گروپ بندی کی نیت سے ہے۔
خیر! ویسے میں آپ حضرات کا بہت ہی احترام کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ سب مل کر شانہ بشانہ اردو اور اردو ویکیپیڈیا کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں۔ بہت سی مرتبہ میں صارفین کو وہ کچھ بتاتا ہوں، جو میں نے سیکھا ہے اور اس وقت یہ بھی نہیں دیکھتا کہ وہ صارف ہند سے ہے یا پاک سے، اگر پاک سے ہو تو بہت خوشی ہوتی ہے اور سعادت مندی سمجھتا ہوں۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:53، 5 مئی 2023ء (م ع و)
- گروہ بندی کی وضاحت، مزمل صاحب ویکیپیڈیا سے سبدوش ہوئے تو عافی صاحب بھی ہو گئے؟ کیوں؟ اسے کیا کہا جائے، اگر کچھ غلط کہا تو بتا دیں میں اپنے الفاظ واپس لے لوں گا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:59، 3 مئی 2023ء (م ع و)
- نہ تو میں مزمل صاحب کی وجہ سے گیا اور نہ ان کی پیروی میں واپس آیا۔ میری کچھ اپنی ناراضگی تھی جس کی بنا میں کچھ عرصے کے لیے سبکدوش ہوا تھا اور جیسے ہی ناراضگی ختم ہوگئی، میں اپنے شوق سے واپس آگیا۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 10:23، 3 مئی 2023ء (م ع و)
- گروہ بندی کی وضاحت، مزمل صاحب ویکیپیڈیا سے سبدوش ہوئے تو عافی صاحب بھی ہو گئے؟ کیوں؟ اسے کیا کہا جائے، اگر کچھ غلط کہا تو بتا دیں میں اپنے الفاظ واپس لے لوں گا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:59، 3 مئی 2023ء (م ع و)
- تنقید جن منصوبوں پر کام کرنے کے لیے اختیارات طلب کیے گئے ہیں، ان کے لیے انتظامی اختیار کی کوئی خاص ضرورت نہیں معلوم ہوتی۔
:)
—خادم— مورخہ 3 مئی 2023ء، بوقت 1 بج کر 12 منٹ (بھارت)- @Yethrosh: آپ کو یہ بات بخوبی معلوم ہے کہ صفحہ اول سے منسلک سانچہ جات اور صفحات آبشاری حفاظت کے حامل ہوتے ہیں۔ اور اس وجہ سے ان پر کام کرنے کے لیے انتظامی اختیار ہونا لازمی ہے۔ سانچہ:خبروں میں بھی آبشاری حفاظت کا حامل ہے۔ آلات پر کام کرنا اگرچہ ان اختیارات کی ضرورت نہیں رکھتا لیکن مددگار ضرور ہے۔ امید ہے کہ آپ اپنی رائے پر نظر ثانی فرمائیں گے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 10:24، 3 مئی 2023ء (م ع و)
- تنقید ۔ غیر اردو ویکی سرگرمیوں جیسے میٹ اپ وغیرہ میں عافی صاحب کا اردو ویکی کےلیے آواز اٹھانا قابل قدر ہے اور اس حوالے سے میں ذاتی طور پر اپنے دل میں ان کے لیے شکر گزاری کے جذبات پاتا ہوں۔ تاہم جہاں تک ایڈمن شپ کی بات ہے تو کافی زیادہ جلدی ہے۔ سانچہ خبروں میں سمیت تمام سانچہ جات میں ان کی شراکتوں کی تعداد 326 ہے جبکہ سانچہ: خبروں میں ان کی شراکتیں 162 ہیں یعنی اس وقت وہ اپنے موجودہ اختیارات کے ساتھ اس سانچے پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے 12 جولائی 2019 سے 12 مارچ 2023 تک محض 86 صفحات بنائے ہیں، جن میں نیپالی کانگریس جیسے نصف سطری صفحے بھی ہیں(حالانکہ میں یک سطری یا نصف سطری مضامین کے خلاف نہیں لیکن یہاں پونے چار سالوں میں صفحات کی تعداد پر حیران ہوں)۔صفحات کے حوالے سے ان کی شراکتوں اور دیگر شراکتوں کے دیکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ ابھی انہیں منتظمی کے اختیار کی ضرورت نہیں۔ ہاں اگر کوئی ایسی وجہ ہو جو بہت ضروری ہو تو میں اپنی رائے بھی بدل لوں گا اور ہو سکا تو اپنا اختیار چھوڑ کر انہیں دے دوں گا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:33، 4 مئی 2023ء (م ع و)
- امین اکبر ، میں آپ کے خلوص کی داد دیتا ہوں۔ خدا آپ کو خوش رکھے۔ ترامیم یا مضامین میرے یقینی طور پر کم ہیں لیکن میں ان معاملات میں بہت کم حصہ لیتا ہوں۔ میں نے ایسے صارفین کی رہبری کی ہے یا کرتا ہوں جنہوں نے اردو ویکیپیڈیا پر کئی ایک مضامین لکھے ہیں، یا لکھتے رہتے ہیں، یا ان معاملات میں شرکت کرتے رہتے ہیں۔ میں نے انتظامی اختیار صرف اس لیے طلب کیا ہے کہ میں وہ انتظامی کام بنا کسا رکاوٹ کرسکوں جن کو میں بنیادی طور پر انجام دینا لگا ہوں اور ان میں سانچہ:خبروں میں شامل ہے، جس کی نامزدگیاں وپ:خبروں میں/امیدوار پر ہوتی ہیں۔ میں اس سانچے پر صرف ویکی بان ہونے کی وجہ سے کام کرر پا رہا ہوں، اور یہ حق 6 مئی کو ختم ہونے والا ہے۔ میں کیا آپ جانتے ہیں کے واسطے بھی ایک بہتر نظام کی تشکیل میں مصروف ہوں۔ آپ ایک فعال منتظم ہیں، اس لیے میں یہ ہرگز نہیں چاہوں گا کہ آپ اختیار چھوڑیں اور میں لے لوں،بلکہ جیسا کہ فیسمین وغیرہ نے کہا کہ غیر فعال منتظمین سے اختیار واپس لے لینے چاہیے۔ بہت شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 00:42، 5 مئی 2023ء (م ع و)
- آپ کا موجودہ اختیار ایک سال کے لیے مزید بڑھا دیا ہے۔ آپ جیسے کام کر رہے ہیں، اس میں رکاؤٹ نہیں آئے گی۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:11، 5 مئی 2023ء (م ع و)
- امین اکبر ، میں آپ کے خلوص کی داد دیتا ہوں۔ خدا آپ کو خوش رکھے۔ ترامیم یا مضامین میرے یقینی طور پر کم ہیں لیکن میں ان معاملات میں بہت کم حصہ لیتا ہوں۔ میں نے ایسے صارفین کی رہبری کی ہے یا کرتا ہوں جنہوں نے اردو ویکیپیڈیا پر کئی ایک مضامین لکھے ہیں، یا لکھتے رہتے ہیں، یا ان معاملات میں شرکت کرتے رہتے ہیں۔ میں نے انتظامی اختیار صرف اس لیے طلب کیا ہے کہ میں وہ انتظامی کام بنا کسا رکاوٹ کرسکوں جن کو میں بنیادی طور پر انجام دینا لگا ہوں اور ان میں سانچہ:خبروں میں شامل ہے، جس کی نامزدگیاں وپ:خبروں میں/امیدوار پر ہوتی ہیں۔ میں اس سانچے پر صرف ویکی بان ہونے کی وجہ سے کام کرر پا رہا ہوں، اور یہ حق 6 مئی کو ختم ہونے والا ہے۔ میں کیا آپ جانتے ہیں کے واسطے بھی ایک بہتر نظام کی تشکیل میں مصروف ہوں۔ آپ ایک فعال منتظم ہیں، اس لیے میں یہ ہرگز نہیں چاہوں گا کہ آپ اختیار چھوڑیں اور میں لے لوں،بلکہ جیسا کہ فیسمین وغیرہ نے کہا کہ غیر فعال منتظمین سے اختیار واپس لے لینے چاہیے۔ بہت شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 00:42، 5 مئی 2023ء (م ع و)
- تنقید: ان میں وپ:معتدل نقطہ نظر کی کمی جھلکی تھی۔— حماد بن سعید تبادلہ خیال 01:04، 6 مئی 2023ء (م ع و)
- مجھے خوشی ہو گی اگر آپ اس جھلک کی مثال پیش فرمائیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 01:49، 6 مئی 2023ء (م ع و)
- تنقید میں فقط ایک ادنٰی اور ان دنوں کچھ غیر فعال ویکی صارف ہوں، مجھے نہیں معلوم ویکی منتظم اور دوسرے عہدوں کا کیا مطلب ہوتا ہے، کیا شرائط ہوتے ہیں۔ البتہ اتنا جانتا ہوں ویکی ایک آزاد دائرۃ المعارف ویب ہے، یہاں کسی طرح کی منوپالی بنانا اور سیاسی انتخابات کی طرح یہاں بھی عہدے کے لیے رائے عامہ ہموار کرنا، مختلف صارفین سے تائید مانگنا وغیرہ چاہے کسی بھی نیت سے ہو۔۔۔۔ غلط اور غیر اخلاقی حرکت ہے، اور ویکی پیڈیا کے اِس قانون کے مطابق جرم ہے۔
اس لیے میں کم از کم تائید نہیں کر سکتا، فی الحال میں آپ کے منتظمی کے حق میں نہیں ہوں۔ عبدالمعید عبدہ (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:29، 6 مئی 2023ء (م ع و)
- معید بھائی آپ نے بالکل بجا بات فرمائی۔ تائید یا تنقید مانگنا یقینا جرم ہے لیکن کسی بھی صارف سے ایک آزاد تبصرہ مانگنا میرے خیال سے اس کی گنجائش ہے۔ بقیہ میں حرف بہ حرف آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 06:34، 6 مئی 2023ء (م ع و)
تبصرہ
- تبصرہ: صارف:Khaatir بھائی ہندوستان اور پاکستان بیچ میں کہاں سے آ گیا؟ اور کیوں آ گیا؟ میں تو کھلے دل سے اعتراف کرتا ہوں کہ اردو ویکیپیڈیا کی تاریخ ہی تب تک مکمل نہیں ہو گی جب تک شعیب صاحب کی تیکنیکی خدمات کو سنہرے حروف میں نہ لکھا جائےاور شعیب صاحب کا تعلق آپ کو پتا ہے کہ کہاں سے ہے۔ ان کے بغیر اردو ویکی اس موجودہ مقام پر نہ ہوتا۔ یہاں جن لوگوں نے تنقید کی انہوں نے اپنی تنقید کی اچھی طرح سے وضاحت کر دی ہے۔ چاہے وہ رویے سے متعلق ہو یا تیکنیکی معاملات ہوں۔میں نے تنقید کی تو اعداد و شمار چیک کر لیے۔ آپ کی بات ویکیپیڈیا کا ماحول خراب کرنے کے زمرے میں آتی ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:48، 4 مئی 2023ء (م ع و)
- @امین اکبر: بھائی! ہند پاک کی بحث کیوں آئی، اس کی صراحت اوپر یا نیچے اسی صفحے پر کہیں کر دی ہے، ملاحظہ فرما لیجیے، ویسے اس بحث کو چھیڑنے کے لیے بہت بہت معذرت خواہ ہوں!! Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:27، 5 مئی 2023ء (م ع و)
- آپ نے حق بات فرمائی۔ عبید بھائی، شعیب بھائی، آپ اور دیگر اہم صارفین نے اردو ویکیپیڈیا کی ترقی کے لیے راہیں ہموار کی ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کو بیچ میں لانا درست نہیں ہے۔ سب اس باغ کے مالی ہیں اور یہ سب کا ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 00:44، 5 مئی 2023ء (م ع و)
- میرے خیال میں اس وقت اردو ویکی پیڈیا پر منتظمین کی تعداد بالکل مناسب ہے، شاید ضرورت سے زیاد ہ ہے۔ اب اکثر منتظم فعال ہی رہتے ہیں۔ باقی اگر کسی کو کبھی کبھار ایسے کام کی ضرورت ہو، جس کے لیے منتظمی اختیار کی ضرورت ہو تو وہ دیوان عام یا کسی نئے ویکیپیڈیا نام فضا صفحے پر کہہ سکتا ہے۔ اگر اس کی درخواست زیادہ تاخیر کا شکار ہوتی ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اردو ویکیپیڈیا پر نئے منتظمین کی ضرورت ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:15، 5 مئی 2023ء (م ع و)
- میں اس بات سے اتفاق نہیں رکھتا کہ اردو ویکیپیڈیا کو نئے منتظمین کی ضرورت نہیں ہے۔اردو ویکیپیڈیا کو ایسے منتظمین کی یقینی طور پر ضرورت ہے جو ویکیمیڈیا کے دیگر منصوبوں پر اردو زبان اور اردو ویکیپیڈیا کی بات کریں اور بلا کسی رکاوٹ اردو ویکیپیڈیا پر بہتری کے اقدام کریں۔ غیر فعال منتظمین، یا ایسے منتظمین جو صرف مضامین لکھنے سے مطلب رکھتے ہیں یا گاہے ہی کسی انتظامی عمل کو انجام دیتے ہیں، ان سے یہ حق واپس لے لینا چاہیے۔ فائلوں کے حوالے سے میری باتیں پہلے ہوچکی ہیں، کہ اس معاملے میں ہم مجموعی طور پر کتنے غیر فعال ہیں -- اور میرے خیال سے منتظمی حقوق اس میں میرے کام آسکتے ہیں۔ دیگر ایسے کئی مسائل ہیں جہاں ویکی بان ہونا کم پڑ جاتا ہے اورمعاملہ ایساہوتا کہ ہماری ویکی پر اس کا چلن نہیں ہے اور درخواست دینا بیکار معلوم ہوتا ہے۔ ہمیں اس دائرتہ المعارف کی بہتری کے لیے کم سے کم ظرف بڑا کرنا چاہیے اور مزید خیر کن منتظمین کا استقال کرنا چاہیے، جنہیں مضامین لکھنے سے کم اور اس دائرتہ المعارف کو انتظامی معاملے میں بہتر بنانے سے زیادہ مطلب ہو۔ ساتھ ہی ہمیں ایسے اصول و ضوابط بنالینے چاہیے کہ کن صورتوں میں کسی منتظم کے حقوق بلا کسی بحث کے بذریعہ درخواست سلب کیے جاسکتے ہیں۔ ویکی بان کے معاملے میں میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ یہ ایک غیر ضروری صارفی گروہ ہے اور ہمیں اردو ویکیپیڈیا پر اس کا چلن ختم کردینا چاہیے۔ یا بندہ مکمل رائے شماری اور اپنی انتظامی لیاقت کو ثابت کر کے منتظم بنے، یا دیگر صارفی گروہوں میں شامل رہ کر خدمات انجام دے۔ بہت شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 10:59، 5 مئی 2023ء (م ع و)
- اردو ویکیپیڈیا پر بلارکاؤٹ کوئی منتظم کچھ نہیں کر سکتا، نہ آپ کر سکیں گے۔منتظم کا اہم اختیار پیج ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے اور اکثر اس پر بھی رائے شماری ہوتی ہے۔ اس لیے بلارکاؤٹ کام کرنے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ آپ سے یہی تو کہا ہے کہ وہ ایسے کون سے مسائل ہیں، جہاں آپ کے اختیارات کم پڑ جاتے ہیں؟ پچھلی بار میں نے ہی آپ کے اختیارات کی مدت میں توسیع کر دی تھی، اس بار بھی کر دی۔ ایک ماہ پہلے مجھے پتا چل جاتا میں ایک ماہ پہلے کر دیتا کیونکہ آپ کو خبروں وغیرہ کے سانچے میں اس اختیار کی ضرورت ہے۔ باقی سب کا ظرف بہت بڑا ہے تب ہی تو 10 منتظم موجود ہیں۔ میں نے بھی اکثر رائے شماری میں سب کی حمایت ہی کی ہے۔ آپ کے حوالے سے باقاعدہ تحقیق کر کے ہی رائے لکھی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کے حوالے سے بات کرنے کے لیے بھی کسی منتظمی کی ضرورت نہیں۔میں اس وقت سرائیکی ویکیپیڈیا والوں کے ویکیپیڈیا کو منظم کرنے کے لیے کام کر رہا ہوں، مجھے وہاں کوئی اختیار نہیں چاہیے۔ سوائے انٹرفیس ایڈیٹر کے، جو میں جان بوجھ کر صرف ایک ماہ کے لیے لوں گا۔ باقی جہاں تک آپ کی یہ بات ”ایسے منتظمین جو صرف مضامین لکھنے سے مطلب رکھتے ہیں یا گاہے ہی کسی انتظامی عمل کو انجام دیتے ہیں، ان سے یہ حق واپس لے لینا چاہیے۔“ تو میں خود کو آپ کی اس تحریر یا تجویز کے مطابق پاتا ہوں۔ اس لیے میں خود ہی اپنے اختیار سے سبکدوش ہو جاتا ہوں۔ مامور اداری کاروائی فرمائیں۔اردو کے لیے کام ہر طرح سے کیا جا سکتا ہے۔ باقی آپ کی بات درست ہے کہ منتظم کے لیے ضوابط بنا لیے جائیں۔ لیکن طاہر بھائی، شعیب بھائی اور عبید بھائی، ان تمام ضوابط سے بالا بددستور منتظم رہیں گے۔اس کے علاوہ ایک سوال یہ ہے کہ اگر آپ کو یہ اختیار دیا جائے تو کیا پھر آئندہ سانچہ خبروں میں آپ جتنی ترامیم کرنے کے بعد ایڈمن شپ کے لیے اپلائی کرنے والے ہر شخص کو ایڈمن بنایا جائے گا؟ کیا اس ضابطے کو ہم فائنل کر دیں؟ --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:57، 5 مئی 2023ء (م ع و)
- آپ نے بہت ہی اہم نکات جو ضبط تحریر کیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ اگر ہمیں بہت ہی کم عرصے کے لیے کسی حق کی ضرورت ہے تو ہمیں وہ مختصر رائے شماری کے بعد دے دینا چاہیے۔ اور بصورت دیگر رائے شماری سے ہی مستقل حق بھی دیا جائے لیکن اس میں جانچ پڑتال زیادہ ہو۔ انتظامی حق حاصل کرنے کے لیے کچھ پیمانے ضرور رکھنے چاہیے کہ کیا یہ صارف معروفیت سے واقف ہے بصورت کہ اس کے سامنے حذف کی درخواست آئے اور یہ مناسب فیصلہ لے سکے۔ حذف کی کاروائیاں کئی طرح کی ہوتی ہیں۔ فوری حذف شدگیاں، مجوزہ حذف شدگیاں اور پھر مضامین برائے حذف، اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ان سب معاملات میں اپنے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا چاہیے۔ طاہر بھائی وغیرہ منتظم ہی نہیں بلکہ مامورین اداری ہیں تو ان پر منتظمین کے ضوابط اپلائی ہی نہیں کرنے چاہیے، ان پر مامورین اداری کے اصول و ضوابط اپلائی ہوں گے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ منتظمین کے معاون اور امام ہوتے ہیں۔ یہ ہی منتتظم بناسکتے ہیں اور منتظمین اپنے آپسی اختلاف کے دوران ان ہی حضرات کی جانب دیکھتے ہیں۔ فقط کسی انتظامی سانچے میں ترمیم کرنے کے لیے کسی کو انتظامی حق نہیں ملنا چاہیے کہ وہ ایک درخواست سے بھی پورا کیا جاسکتا ہے۔ ہاں کوئی ایسا صارف جو خبروں کے معیار سے واقف ہو، اور اس کی اس سلسلے میں نامزدگیاں، مضامین کی بہتری اس موافق ہو، تو میں ضرور ایسی درخواست کی تائید کروں گا بصورت کہ وہ صارف انتظامی امور سے کسی طرح واقف ہو۔ ایک منتظم کو نہ صرف مضامین حذف کرنے کا اختیار ہوتا ہے، بلکہ مضامین بحال کرنا، اور خاص:فہرست_اختیارات_گروہ کے مطابق nuke، abusefilter-log-detail، oathauth-enable، abusefilter-modify وغیرہ بھی شامل ہیں۔ میں چونکہ عالمی طور پر تخریب کاری وغیرہ کے خلاف اینٹی اسپیم گروپ کا حصہ ہوں اور ان معاملات میں بھی بطور منتظم اپنی خدمات پیش کرنا چاہتا ہوں جو میں کرسکتا ہوں۔ گو مجھے abusefilter ایڈمنشپ نہیں چاہیے لیکن جس حد تک میں ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتا ہوں اتنا حصہ اس کا منتظم کے حقوق میں شامل ہے۔ اس کی ایک مثال میٹا ویکی کی اس گفتگو میں ہے۔ بقیہ آپ اصول و ضوابط کا ایک مسودہ تیار کرسکتے ہیں جس پر پوری اردو ویکیپیڈیا برادری اپنی رائے کا اظہار کرسکتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں اس طرح سے ہم اردو ویکیپیڈیا کو ایک بہتر جگہ بنا سکتے ہیں۔ ان شاء اللہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 12:38، 5 مئی 2023ء (م ع و)
- اردو ویکیپیڈیا پر بلارکاؤٹ کوئی منتظم کچھ نہیں کر سکتا، نہ آپ کر سکیں گے۔منتظم کا اہم اختیار پیج ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے اور اکثر اس پر بھی رائے شماری ہوتی ہے۔ اس لیے بلارکاؤٹ کام کرنے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ آپ سے یہی تو کہا ہے کہ وہ ایسے کون سے مسائل ہیں، جہاں آپ کے اختیارات کم پڑ جاتے ہیں؟ پچھلی بار میں نے ہی آپ کے اختیارات کی مدت میں توسیع کر دی تھی، اس بار بھی کر دی۔ ایک ماہ پہلے مجھے پتا چل جاتا میں ایک ماہ پہلے کر دیتا کیونکہ آپ کو خبروں وغیرہ کے سانچے میں اس اختیار کی ضرورت ہے۔ باقی سب کا ظرف بہت بڑا ہے تب ہی تو 10 منتظم موجود ہیں۔ میں نے بھی اکثر رائے شماری میں سب کی حمایت ہی کی ہے۔ آپ کے حوالے سے باقاعدہ تحقیق کر کے ہی رائے لکھی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کے حوالے سے بات کرنے کے لیے بھی کسی منتظمی کی ضرورت نہیں۔میں اس وقت سرائیکی ویکیپیڈیا والوں کے ویکیپیڈیا کو منظم کرنے کے لیے کام کر رہا ہوں، مجھے وہاں کوئی اختیار نہیں چاہیے۔ سوائے انٹرفیس ایڈیٹر کے، جو میں جان بوجھ کر صرف ایک ماہ کے لیے لوں گا۔ باقی جہاں تک آپ کی یہ بات ”ایسے منتظمین جو صرف مضامین لکھنے سے مطلب رکھتے ہیں یا گاہے ہی کسی انتظامی عمل کو انجام دیتے ہیں، ان سے یہ حق واپس لے لینا چاہیے۔“ تو میں خود کو آپ کی اس تحریر یا تجویز کے مطابق پاتا ہوں۔ اس لیے میں خود ہی اپنے اختیار سے سبکدوش ہو جاتا ہوں۔ مامور اداری کاروائی فرمائیں۔اردو کے لیے کام ہر طرح سے کیا جا سکتا ہے۔ باقی آپ کی بات درست ہے کہ منتظم کے لیے ضوابط بنا لیے جائیں۔ لیکن طاہر بھائی، شعیب بھائی اور عبید بھائی، ان تمام ضوابط سے بالا بددستور منتظم رہیں گے۔اس کے علاوہ ایک سوال یہ ہے کہ اگر آپ کو یہ اختیار دیا جائے تو کیا پھر آئندہ سانچہ خبروں میں آپ جتنی ترامیم کرنے کے بعد ایڈمن شپ کے لیے اپلائی کرنے والے ہر شخص کو ایڈمن بنایا جائے گا؟ کیا اس ضابطے کو ہم فائنل کر دیں؟ --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:57، 5 مئی 2023ء (م ع و)
- میں اس بات سے اتفاق نہیں رکھتا کہ اردو ویکیپیڈیا کو نئے منتظمین کی ضرورت نہیں ہے۔اردو ویکیپیڈیا کو ایسے منتظمین کی یقینی طور پر ضرورت ہے جو ویکیمیڈیا کے دیگر منصوبوں پر اردو زبان اور اردو ویکیپیڈیا کی بات کریں اور بلا کسی رکاوٹ اردو ویکیپیڈیا پر بہتری کے اقدام کریں۔ غیر فعال منتظمین، یا ایسے منتظمین جو صرف مضامین لکھنے سے مطلب رکھتے ہیں یا گاہے ہی کسی انتظامی عمل کو انجام دیتے ہیں، ان سے یہ حق واپس لے لینا چاہیے۔ فائلوں کے حوالے سے میری باتیں پہلے ہوچکی ہیں، کہ اس معاملے میں ہم مجموعی طور پر کتنے غیر فعال ہیں -- اور میرے خیال سے منتظمی حقوق اس میں میرے کام آسکتے ہیں۔ دیگر ایسے کئی مسائل ہیں جہاں ویکی بان ہونا کم پڑ جاتا ہے اورمعاملہ ایساہوتا کہ ہماری ویکی پر اس کا چلن نہیں ہے اور درخواست دینا بیکار معلوم ہوتا ہے۔ ہمیں اس دائرتہ المعارف کی بہتری کے لیے کم سے کم ظرف بڑا کرنا چاہیے اور مزید خیر کن منتظمین کا استقال کرنا چاہیے، جنہیں مضامین لکھنے سے کم اور اس دائرتہ المعارف کو انتظامی معاملے میں بہتر بنانے سے زیادہ مطلب ہو۔ ساتھ ہی ہمیں ایسے اصول و ضوابط بنالینے چاہیے کہ کن صورتوں میں کسی منتظم کے حقوق بلا کسی بحث کے بذریعہ درخواست سلب کیے جاسکتے ہیں۔ ویکی بان کے معاملے میں میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ یہ ایک غیر ضروری صارفی گروہ ہے اور ہمیں اردو ویکیپیڈیا پر اس کا چلن ختم کردینا چاہیے۔ یا بندہ مکمل رائے شماری اور اپنی انتظامی لیاقت کو ثابت کر کے منتظم بنے، یا دیگر صارفی گروہوں میں شامل رہ کر خدمات انجام دے۔ بہت شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 10:59، 5 مئی 2023ء (م ع و)
- میرے خیال میں اس وقت اردو ویکی پیڈیا پر منتظمین کی تعداد بالکل مناسب ہے، شاید ضرورت سے زیاد ہ ہے۔ اب اکثر منتظم فعال ہی رہتے ہیں۔ باقی اگر کسی کو کبھی کبھار ایسے کام کی ضرورت ہو، جس کے لیے منتظمی اختیار کی ضرورت ہو تو وہ دیوان عام یا کسی نئے ویکیپیڈیا نام فضا صفحے پر کہہ سکتا ہے۔ اگر اس کی درخواست زیادہ تاخیر کا شکار ہوتی ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اردو ویکیپیڈیا پر نئے منتظمین کی ضرورت ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:15، 5 مئی 2023ء (م ع و)
نتیجہ
- درخواست گزار صارف نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے، اس لیے اس گفتگو کو یہاں پر روکا جا رہا ہے، امید کرتے ہیں کہ صارفین، اردو زبان کی ترویج و ترقی بالخصوص اردو ویکیپیڈیا کے ذریعے اردو کی خدمت بدستوار پہلے کی طرح جاری رکھیں گے۔ اور باہمی بات چیت سے ان پیش کردہ مسائل کو حل کرنے کی طرف بڑھیں گے۔ Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:08، 6 مئی 2023ء (م ع و)