جینیلیا ڈی سوزا
جینیلیا ڈی سوزا (انگریزی: Genelia D'Souza پیدائش 5 اگست 1987ء)[3][4] جو اب جینیلیا دیش مُکھ کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔ ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں۔ انھوں نے کئی تیلگو، ہندی، تمل، کنڑ اور ملیالم فلموں میں اداکاری کی ہے۔ پارکر قلم کے اشتہار میں امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کی وجہ سے ملی شہرت کے بعد انھوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز تجھے میری قسم (2003ء) سے کیا۔[5] اس کے بعد انھیں اپنی فلم بوائز کے ذریعہ مقبولیت حاصل ہوئی اور انھوں نے تیلگو سنیما میں اپنے قدم بڑھائے۔
جینیلیا ڈی سوزا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | ممبئی |
5 اگست 1987
شہریت | بھارت |
آنکھوں کا رنگ | سیاہ |
بالوں کا رنگ | سیاہ |
وزن | 55 کلو گرام [1] |
شریک حیات | ریتیش دیش مکھ (شادی. 2012) |
رشتے دار | نائجل ڈی سوزا (بھائی) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ [2]، ماڈل |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، ملیالم ، تمل ، تیلگو |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز جنوبی |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
جینیلیا ڈی سوزانے اپنا پہلا فلم فیئر ایوارڈ (تیلگو) 2006ء میں بنی رومانس فلم بومارلو میں اپنے اداکاری سے حاصل کیا اور ان کی اس کردار کو ناقدین نے بھی کافی سراہا۔ 2008ء میں انھوں نے سنتوش سبرمنيم جو بومرلو کی تمل ری میک تھی اور بالی ووڈ فلم جانے تو یا جانے نہ میں کردار ادا کیا۔ جینیلیا نے خود کو بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ کے طور پر قائم کیا۔[6][7] اداکاری کے ساتھ ہی انھوں نے ٹیلی ویژن شو بگ سوئچ کی بھی میزبانی کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ فینٹا، ورجن موبائل انڈیا، فاسٹ ٹریك، ایل جی موبائل، گارنئیر لائٹ، مارگو اور پرك انڈیا کی برانڈ امبیسڈر بھی ہیں۔[8]
ابتدائی زندگی اور تعلیمی پس منظر
ترمیم5اگست 1987ء کوممبئی میں منگلوريائی کیتھولک خاندان میں پیدا ہونے والی جینیلیا ڈی سوزا کی پرورش ایک رومن کیتھولک کے طور پر باندرا میں ہوئی۔[9][10] ان کی ماں جینٹ ڈی سوزا یک انٹرنیشنل فارما کمپنی کی سابق منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ جنھوں نے 2004 ء میں اپنا کام جینیلیا کے کیریئر میں مدد فراہم کرنے کے لیے چھوڑ دیا۔ ان کے والد نیل ڈی سوزا ٹاٹا کنسلٹینسی سروسز میں ایک اعلی افسر ہیں۔[11] جینیلیا ڈی سوزا کا نائجل ڈی سوزا نامی کا ایک چھوٹا بھائی ہے جو ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں کام کرتا ہے۔[12][13][14] جینیلیا ڈی سوزا کے مطابق ان کا نام جینیلیا " کا مطلب ہے "مشکل سے پائی جانے والی" اور یہ انكے والدین جینٹ اور نیل کے ناموں کا اخلاط ہے۔ انھیں اکثر ان گھریلو نام جين سے پکارا جاتا ہے۔[15] جینیلیا ڈی سوزا نے اپنی تعلیم اپوسٹولک کارمیل ہائی اسکول، باندرا سے کی اور بعد میں مینجمنٹ تعلیم میں ڈگری کے لیے سینٹ اینڈروز کالج میں داخلہ لیا۔[16] انھوں نے اپنی ڈگری فلم تجھے میری قسم میں کام کرتے وقت حاصل کی اور اس کے بعد ان کا خیال کسی ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرنے کا تھا۔ انھیں کالج میں کھیل اور پڑھائی میں دلچسپی تھی [17]اور وہ ایک ریاستی سطح پر کھلاڑی اور قومی سطح کی فٹ بال کھلاڑی رہی ہیں۔ جینیلیا ڈی سوزا نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کی شروعات 15 سال کی عمر سے کی جہاں انھیں ایک شادی میں دیکھا گیا تھا، ان کا انتخابات پارکر قلم کے اشتہار میں امیتابھ بچن کے ساتھ کیا گیا جو ان کی امتحان سے دو دن پہلے ہی تھی۔ آغاز میں امتحان کی وجہ انھوں نے انکار کر دیا لیکن ڈائریکٹر نے انھیں اس کے لیے منا لیا، اس اشتہار کی وجہ سے انھیں بڑی شہرت حاصل ہوئی۔ انھوں نے بعد میں فیئر اینڈ لولی، 2003 ء کرکٹ ورلڈ کپ کے اشتہار میں کرشنا سری کانت کے ساتھ اداکاری کی۔
جینلیا ڈی سوزا نے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ اور امیتابھ بچن کے ساتھ پارکر پن کی کمرشل نے اداکارہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ اس کے بعد اداکاری کا سفر شروع کیا۔ جینلیا ڈی سوزا کی پہلی فلم ’’تجھے میری قسم‘‘ 2003ء میں ریلیز ہوئی جس میں انھوں نے رتیش دیش مکھ کے ساتھ کام کیا۔ 2004ء کے دوران سینماگھروں کی زینت بنائی جانے والی فلم ’’مستی ‘‘میں بھی اداکارہ جیلینیا ڈی سوزا نے رتیش دیش مکھ کے ساتھ ہی کردار نبھایا۔ تاہم اسی سال ریلیز ہونے والی فلم ’’بوائز ‘‘نے اداکارہ جینلیا ڈی سوزا کو شناخت دی۔2003ء سے 2005ء کے دوران ساؤتھ فلم انڈسٹری میں بھی کام کرکے شہرت پائی۔ 2006ء کے دوران تلگو فلم ’بومریلو‘میں بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈز بھی جیت لیا۔ اس فلم نے باکس آفس پر دھوم مچائی اور بہت اچھا بزنس کیا۔ بالی وڈ میں جیلینیا کی واپسی فلم جانے تو یا جانے نہ سے ہوئی جو 2008ء میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔
جانے تو یا جانے نہ کی کامیابی کا جو فائدہ عمران خان کو ملا، وہ شاید جنیلیا ڈسوزا کو نہیں ملا۔ حالانکہ دونوں ہی اس فلم میں لائم لائٹ میں آئے، دونوں کو ہی بڑی بڑی فلمیں ملیں، مگر لائف پارٹنر اور ڈانس پہ چانس کی ناکامی سے ایک بار پھر جنیلیا کی جدوجہد کا دور شروع ہو گیا ہے۔ ہاتھ میں زیادہ فلمیں نہ دیکھ انھوں نے اشتہارات میں قسمت آزمانا شروع کر دیا ہے۔
جینلیا ڈی سوزا نے3 فروری 2012 ء کو اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ ہندو مراسم کے تحت مراٹھی رسم ورواج کے مطابق شادی رچالی۔ جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ اداکارہ جینلیا ڈی سوزا نے شادی کے بعد بھی فلمی سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ،اداکارہ جیلینیا ڈی سوزا کی کئی فلمیں زیر تکمیل ہیں۔ فل بالی وڈ میں شادی شدہ کامیاب ہیروئن میں جیلینیا ڈی سوزا کا شمار ہوتا ہے۔ اداکارہ جینلیا ڈی سوزا کو کئی فلموں میں عمدہ پرفارمنس پر ایوارڈز سے نوازا گیا اور متعدد ایوارڈز کے لیے نامزدگی ہوئی ہے۔ جینیلیا ڈی سوزا نے چار زبانوں میں فلمیں بنا کر ورلڈ لمکا ریکارڈ بھی حاصل ہے۔ جینیلیا نے ہندی، تامل، تیلگو اور کناڈا زبانوں میں یکے بعد دیگرے فلمیں بنائیں۔ جس کے بعد انھیں لمکا ورلڈ ریکارڈ میں جگہ مل گئی۔ اب تک جینیلیا ڈی سوزا بھارت کی چھ زبانوں میں بننے والی فلموں میں کام کرچکی ہیں، جن میں ہندی، تمل، تیلگو، کنٹرا، ملیالم اور مراٹھی شامل ہیں۔
ذاتی زندگی
ترمیمجینیلیا انتہائی مذہبی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ، وہ باقاعدگی سے باندرہ کے ایک چرچ میں شرکت کرتی ہیں ۔[18] جینیلیا نے بعد میں ریتیش دیشمکھ کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کی تردید کی اور جواب دیا کہ ان کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔[19] دونوں نے 3 فروری 2012 ء کو شادی کی۔یہ شادی ہندو اور مراٹھی روایات کے مطابق ہوئی۔[20] اگلے دن دونوں نے چرچ میں عیسائی روایات کے مطابق شادی کی۔[21] اسں شادی سے ایک بیٹا ہوا ، جس کا نام ریان تھا ،یہ 25 نومبر 2014 ء کو پیدا ہوا۔[22] ان کا دوسرا بیٹا، راہیل 1 جون 2016ء کو پیدا ہوا۔[23][24]
فلموگرافی
ترمیم† | فلم ابھی زیر تکمیل ہے |
سال (ء) | فلم | کردار | زبان | ساتھی فنکار | ڈب/ری میک | ایوارڈ /تبصرہ |
---|---|---|---|---|---|---|
2003 | تجھے میری قسم | انجلی (انجو) | ہندی | رتیش دیش مکھ | ۔ | نامزد : اسٹار اسکرین ایوارڈ، بہترین نو آموز اداکارہ |
بوائز | ہرینی | تمل | بھرت، | ہندی ڈب: بوائز (2012ء) | نام بطور ہرینی | |
ستیم | انکیتا | تیلگو | سُمنت | سنے ما ایوارڈ، بہترین ڈیبیو فی میل | ||
2004 | مستی | بندیا | ہندی | وویک اوبرائے، رتیش دیش مکھ، آفتاب شیوداسانی | ||
سامبا | سندھیہ | تیلگو | این ٹی آر جونئیر، بھومیکا چاولہ | ہندی ڈب: سامبا کنٹر ری میک :منڈیا (درشن) |
||
سائی | اندو | نتن کمار ریڈی، نصر | ہندی ڈب: آر پار۔ دا ججمنٹ ڈے ملیالم ری میک: چیلنج |
|||
2005 | نا اللوڈو (میرا داماد) | گگنا | این ٹی آر جونئیر، شریا سرن | ہندی ڈب:میں ہوں گیمبلر | ||
سچن | شالنی | تمل | وجے، بپاشا باسو | ہندی ڈب: گھمنڈی | ||
سبھاش چندر بوس | انیتا | تیلگو | وینکاٹیش، شریا سرن | ہندی ڈب:مشن وندے ماترم | بہترین اداکارہ، فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو | |
2006 | ہیپی | مدھومتی | اللو ارجن، منوج باجپائی | ہندی ڈب: دم | ||
رام | جانکی | نتن، ہرشیتا بھٹ | ہندی ڈب: جینے دو | |||
بوممارللو | ہاسنی راؤ | سدھارتھ نارائن، پرکاش راج | ہندی ری میک: اٹس مائی لائف(ہرمن بویجا) | نندی اسپیشل جیوری ایوارڈ فلم فئیر ایوارڈ بہترین اداکارہ تیلگو سنتوشم ایوارڈ بہترین اداکارہ | ||
چنائی کڈھل | نرمدا | تمل | بھرت | |||
2007 | دھی | پوجا | تیلگو | وشنو منچو، برہمانندم | ہندی ڈب: سب سے بڑی ہیرا پھیری | نامزد: فلم فئیر ایوارڈ بہترین اداکارہ تیلگو |
2008 | مسٹر مادھوی | شویتا | راجہ ایبل، سونو سود | ۔ | ۔ | |
ستیہ ان لو | ویدا | کنٹرا | شیوا راجکمار، | ۔ | ۔ | |
سنتوش سبرمنیم | ہاسنی گوندان | تمل | جیام روی، پرکاش راج | ماخوذ از تیلگو: بوممارللو | نامزد : فلم فئیر ایوارڈ، بہترین اداکارہ تمل
نامزد: وجے ایوارڈ بہترین اداکارہ نامزد: وجے ایوارڈ پسندیدہ ہیروئن | |
میرے باپ پہلے آپ | شکھا کپور | ہندی | اکشے کھنہ، پریش راول | ماخوذ از ملیالم: اشتم | ۔ | |
ریڈی | پوجا | تیلگو | رام پوتھیننی، نصر، برہمانندم | ہندی ری میک: ریڈی (سلمان خان) | ۔ | |
جانے تو یا جانے نہ | ادیتی | ہندی | عمران خان (اداکار)، پرتیک ببر، نصیر الدین شاہ، | ۔ | نامزد: اسٹار اسکرین ایوارڈ، بہترین اداکارہ
نامزد: اسٹار ڈسٹ سپراسٹار آف ٹومارو فی میل نامزد: اپسرا ایوارڈ بہترین اداکارہ | |
کنگ | خود | تیلگو | ناگ ارجن، ترشا کرشنن | ۔ | خصوصی ظہور | |
2009 | سسریکھا پری نائیم | سسریکھا | تیلگو | ترون کمار | ۔ | ۔ |
لائف پارٹنر | سنجنا جگران | ہندی | تشار کپور، فردین خان، گووندا | ۔ | ۔ | |
کتھا | چترا سنگھ | تیلگو | ادھت ارون، پرکاش راج | ۔ | نندی اسپیشل جیوری ایوارڈ | |
2010 | چانس ہے ڈانس | ٹینا شرما | ہندی | شاہد کپور، منیش بہل، ستیش شاہ | ۔ | ۔ |
اُتھم پوتھیرن | پوجا | تمل | دھنُش، آشیش ودھیارتھی، شریا سرن | ماخوذ از : ریڈی (روم پوتھینی) / ریڈی (سلمان خان)
ہندی ڈب: رکھوالا نمبر 1 |
، | |
اورنج | جانو | تیلگو | رام چرن ،شازاہن پدمسی | ۔ | ۔ | |
2011 | اورومی | اراکل آئشہ | ملیالم | پرتھوی راج سُکُومران، پربھودیوا | تیلگو تامل ڈب : اورومی | ایشیا وژن فلم ایوارڈ بہترین اداکارہ |
فورس | مایا | ہندی | جان ابراہیم، ودیوت جموال | ماخوذ از تمل: کاکھا کاکھا (سوریا) | ||
ویلایودھم | بھارتی | تمل | وجے (اداکار)، ہنسیکا موٹوانی، مکیش رشی | ہندی ڈب: سوپر ہیرو شہنشاہ ماخوذ از: آزاد (ناگ ارجن) |
||
2012 | تیرے نال لو ہو گیا | کردار | ہندی | رتیش دیش مکھ، اوم پوری ،ٹینو آنند | ماخوذ از ہالی وڈ: آ لائف لیس آڈنری (کیمرون ڈیاز) | ۔ |
نااشتم | کرشنا وینی | تیلگو | رانا دگوبتی، برہمانندم | تامل ڈب: کڈھل نائگن
ہندی ڈب: مرضی دا پاور |
۔ | |
2014 | جے ہو | خود | ہندی | سلمان خان، ڈیزی شاہ، تبو | ماخوذ از تیلگو : اسٹالین (چرن جیو، ترشا کرشنن) | خصوصی ظہور |
لال بہاری | خود | مراٹھی | رتیش دیش مکھ، سلمان خان | ۔ | خصوصی ظہور/ بطور پروڈیوسر
آئیفا ایوارڈ، آوٹ اسٹینڈنگ پرفامنس (مقامی زبان کی فلم ) | |
† | اٹس مائی لائف | ناٹلی چوپڑا | ہندی | ہرمن باویجا، | ماخوذ از تیلگو: بوممارللو | (التوا کا شکار) |
ہُک یا کروک | سمرن | جان ابراہیم، کے کے مینن | ماخوذ از : دا لانگیسٹ یارڈ () | (التوا کا شکار) | ||
راک دا شادی | ۔ | ابھے دیول، پریتی ڈیسائی، کشال پنجابی | ۔ |
بیرونی روابط
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمفہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں
|
|
حوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر جینیلیا ڈی سوزا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ Genelia D'Souza — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جون 2023
- ↑ Deutsche Synchronkartei actor ID: https://www.synchronkartei.de/darsteller/69488 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
- ↑ "Happy Birthday Genelia!"۔ Planet Bollywood۔ 03 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2013
- ↑ "Happy Birthday Genelia D'Souza"۔ Patrika Group (5 August 2014)۔ 08 اگست 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2014
- ↑ R. M. Vijayakar, Special to India-West۔ "Genelia Deshmukh: In a Happy Space"۔ India West (بزبان انگریزی)۔ 12 جون 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2020
- ↑ Abdulla Mahmood (15 July 2008)۔ "Big-time girl: Genelia D'Souza"۔ گلف نیوز۔ 16 دسمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2008
- ↑ Settu Shankar (2007-04-19)۔ "Genelia D'Souza"۔ Daijiworld Media۔ 20 جون 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2009
- ↑ "Genelia's the brand ambassador of the year"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ Indo-Asian News Service۔ 30 June 2010۔ 11 جولائی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2010
- ↑ "Genelia awarded for promoting East Indian culture through wedding rituals - Times of India"۔ The Times of India۔ 14 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2017
- ↑ Sreedhar Pilai (31 October 2008)۔ "Bollywood via Kollywood"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 23 جولائی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2010
- ↑ Mahul Brahma (26 December 2008)۔ "An Ingenue Is Born"۔ Businessworld۔ 18 دسمبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2009
- ↑ Ismat Tahseen (11 April 2009)۔ "I'm God's favourite child: Genelia D'Souza"۔ زی نیوز (DNA)۔ 04 جنوری 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2010
- ↑ Nimisha Tiwari (25 December 2009)۔ "Santa, bless Mumbai: Genelia"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 11 اگست 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2009
- ↑ Chuman Das (5 August 2009)۔ "Genelia D'Souza brings in birthday at her new house"۔ Business of Cinema۔ 26 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2010
- ↑ Nikhil Ramsubramaniam (2 July 2008)۔ ""All my girlfriends have already gone crazy after Imran" – Genelia Dsouza"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ 22 فروری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2009
- ↑ "Meet Bollywood's New Bee Genelia D'souza"۔ Daijiworld Media۔ 8 July 2008۔ 20 اگست 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2008
- ↑ Harshikaa Udasi (17 July 2009)۔ "Oye bubbly!"۔ دی ہندو۔ 12 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2010
- ↑ Ismat Tahseen (11 April 2009)۔ "I'm God's favourite child: Genelia D'Souza"۔ زی نیوز (DNA)۔ 04 جنوری 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2010
- ↑ Subhash K. Jha (29 September 2008)۔ "I'm single, Riteish is just a friend: Genelia"۔ ہندوستان ٹائمز۔ Indo-Asian News Service۔ 14 اگست 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2010
- ↑ "Riteish Deshmukh weds Genelia D'Souza"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 3 February 2012۔ 09 جولائی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2012
- ↑ "PIX: Riteish and Genelia's church wedding"۔ Rediff News۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ 6 February 2012۔ 04 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2012
- ↑ "Genelia D'Souza announces their son's name: Riaan Riteish Deshmukh"۔ CNN-IBN۔ 6 December 2014۔ 07 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2014
- ↑ "It's a Boy! Riteish Deshmukh and Genelia D'Souza welcome their second child"۔ Daily News and Analysis۔ 1 June 2016۔ 02 جون 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2016
- ↑ "Riteish Deshmukh and Genelia blessed with baby boy"۔ 04 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2016
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Genelia D'Souza"