ڈنگہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا شہر ہے۔ ڈنگہ صوبہ پنجاب کے مغربی ضلع گجرات میں واقع ہے۔میجر ملک محمد اکرم اعوان شہید نشانِ حیدر ڈنگہ میں پیدا ہوئے اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ڈنگہ سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی اب سکول ھذا کی اسی بلڈنگ کو میجر اکرم شہید نشان حیدر بلاک کا نام دے دیا گیا ہے میجر جنرل افتخار جنجوعہ"ہیرو رن آف کچھ " جن کے نام پر ملک بھر کے کینٹ ایریا میں کوئی نہ کوئی سڑک یا کالونی منسوب ہے ان کی پیدائش کا اعزاز بھی سرزمین ڈنگہ کو ہی حاصل ہے - معروف تاریخ دان کالم نگار ڈاکٹر صفدر محمود بھی سرزمین ڈنگہ کا ہی آثاثہ ہیں ڈنگہ شہر مییٹھی سونف ،کانڈی تیسی، سان وٹی کی وجہ سے مشہور ہے۔

ملک پاکستان
صوبہپنجاب
بلندی218 میل (715 فٹ)
آبادی (78175)
 • تخمینہ ()80,000
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
Number of قصبہ21

تاريخ

ترمیم

اس شہر کی ابتدائی تاریخ کے بارے میں روائیت ہے کہ یہ شہر سیکھوں کی مملکت میں سولویں صدی کو وجود میں آیا۔ 1947 میں سکھوں ہندؤوں اور مسلمانوں کے الگ ہونے سے پہلے یہاں سب اکھٹے رہتے تھے۔ ڈنگہ شہر ایک امیر عورت کی ملکیت میں تھا جو ایک ڈینگ ذات سے تعلق رکھتی تھی جو گجر ذات سے ہیں، اسی وجہ سے شہر کا نام ڈنگہ ہے۔

ایک اور روایت کے مطابق اس شہر میں دینی تعلیم کے مدرسے کی وجہ سے اس کو دین گاہ کے نام سے پکارا جاتا تھا انگریزی دور میں جب اس کو انگریز لوگ ڈین گاہ (din ghah) کے نام سے لکھنے لگے تو نوآبادیاتی دور کے پڑھے لکھے حکمرانوں نے بھی اس قصبے کو اسی نام سے لکھا ـ اردو کی د انگریزی میں پہنچ کر ڈ بن گئی(ڈنگہ سنگھ کے نام سے یہ منسوب قصبہ کی بھی رویت ہے جو ایک بڑا جاگیردار جانا جاتا تھا)

آبادی

ترمیم

ڈنگہ کی آبادی 1998 میں 33,200 تھی 2002 میں یہ 33،200 سے بڑھ کر 36,800 ہو گئی۔2020 میں 78175 ہو گئی ہے

آب و ہوا

ترمیم

گرمیوں میں ڈنگہ کا موسم لمبا اور درجہ حرارت سخت گرم ہوتا ہے۔ سالانہ بارش کی مقدار 37 انچ سالانہ ہے۔‎

تہذیب و تمدن

ترمیم
علاقائی کھیل
شادی کی تقاریب

بیرونی روابط

ترمیم

ڈنگہ میں جدید کمیونیکشن کے ذریعے بیرونے ممالک اور اندرون ملک روابط قائم کیے جا سکتے ہیں جن میں ٹیلی فون،انٹرنیٹ اور پوسٹل سروس شامل ہیں۔

صحافت

ترمیم

روزنامہ ” آوازِ ڈنگہ “روزنامہ"نئے حقائق"ڈنگہ "ٹائمز آف ڈنگہ"روزنامہ ”سٹی 53 نیوز “ ڈنگہ کے مشہور اخبارات ہیں،ڈنگہ کے معروف صحافیوں میں ڈاکٹر اعجاز احمد،شیخ محمد جاوید نذیر، سلیم عابد پیرزادہ، امجد بھٹہ،خالد مغل،نوید شہزاد مغل،بلال شیر چوہدری،حکیم عبد الجبار،الطاف حسن طاہر،رانااحسن اقبال اور مصنف شیراز سرِفہرست ہیں،جبکہ ڈنگہ شہر میں ورکنگ صحافیوں پر مشتمل پریس کلب ڈنگہ اور سٹی پریس کلب ڈنگہ صحافیوں کی فلاح کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔

مزید پڑھیے

ترمیم