ہندوستان میں 1707ء
حکومتی عہدے دار
ترمیم- اورنگزیب عالمگیر — مغل شہنشاہ ہندوستان 31 جولائی 1658ء تا 3 مارچ 1707ء
- محمد اعظم شاہ — مغل شہنشاہ ہندوستان 14 مارچ 1707ء تا 8 جون 1707ء
- بہادر شاہ اول — مغل شہنشاہ ہندوستان 19 جون 1707ء تا 27 فروری 1712ء
- رام سنگھ اول — مہاراؤ ریاست کوٹہ اپریل 1696ء تا 18 جون 1707ء
- پیشوا چماجی اپا — مرہٹہ سپہ سالار
- بھیم سنگھ رانا — مہاراجا گوحد ریاست 1717ء تا 1756ء
- فروری — سورج مل مہاراجا ریاست بھرت پور 1755ء تا 25 دسمبر 1763ء
واقعات
ترمیم- 3 مارچ— مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر 89 سال کی عمر میں احمد نگر میں فوت ہوا۔
- 3 مارچ — محمد اعظم شاہ، مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کی وفات کے بعد محمد اعظم شاہ نے خودساختہ شہنشاہِ ہندوستان ہونے کا اعلان کر دیا۔وہ 14 مارچ 1707ء سے 8 جون 1707ء تک مغل شہنشاہ بنا رہا۔
- مئی— مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کی وفات کے 2 مہینے بعد مغل مرہٹہ جنگیں ختم ہوگئیں۔ اِن جنگوں کا آغاز ستمبر 1681ء میں ہوا تھا۔
- 18 جون — حکمران ریاست بوندی کے حکمران نے ریاست کوٹہ کو ریاست بوندی میں ضم کر لیا جو آئندہ 6 سال تک ریاست بوندی کا حصہ رہی۔
- مغل سپہ سالار داؤد خان پنی نے ویلور قلعہ کو فتح کر لیا۔ مرہٹوں کا تسلط ویلور سے ختم ہو گیا۔
وفیات
ترمیم- 17 فروری — زبدۃ النساء بیگم، مغل شاہزادی۔(پیدائش: 2 ستمبر 1651ء)
- 3 مارچ — اورنگزیب عالمگیر مغل شہنشاہ ہندوستان 31 جولائی 1658ء تا 3 مارچ 1707ء۔ (پیدائش: 4 نومبر 1618ء)
- 8 جون — محمد اعظم شاہ، مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کی وفات کے بعد محمد اعظم شاہ نے خودساختہ شہنشاہِ ہندوستان ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ محمد اعظم شاہ کو 8 جون 1707ء کو آگرہ میں قتل کر دیا گیا۔ (پیدائش: 28 جون 1653ء)
- 8 جون — مغل شہزادہ محمد بیدار بخت، محمد اعظم شاہ کا بیٹا جو آگرہ میں قتل کر دیا گیا۔ (پیدائش: 4 اگست 1670ء)
- 8 جون — مغل شہزادہ جواں بخت بہادر، محمد اعظم شاہ کا بیٹا جو آگرہ میں قتل کر دیا گیا۔
- 8 جون — مغل شہزادہ سکندر شان بہادر، محمد اعظم شاہ کا بیٹا جو آگرہ میں قتل کر دیا گیا۔
- 8 جون — اودے پوری محل صاحبہ، زوجہ مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر۔ وفات غالباً 8 جون کے مختصر عرصہ بعد ہی ہوئی۔ (وفات بمقام: گوالیار، ہندوستان)
- 18 جون — رام سنگھ اول، مہاراؤ ریاست کوٹہاپریل 1696ء تا 18 جون 1707ء
- ولی دکنی — شاعر اردو زبان، ولی دکنی کا شمار اردو زبان کے قدیمی شعرا میں ہوتا ہے۔ (پیدائش: 1667ء بمقام اورنگ آباد (مہاراشٹر)، ہندوستان)