11 دسمبر
واقعات
ترمیم- 861ء – عباسی خلیفہ المتوکل علی اللہ کو ترکی محافظ نے قتل کر دیا، جس کے بعد المنتصر باللہ تخت پر بیٹھا۔ جس سے "سامرا میں انتشار" شروع ہوا۔
- 969ء – قیصر بازنطینی روم Nikephoros II Phokas کو اس کی بیوی نے قتل کر دیا تھیو فینو اور اس کے عاشق، بعد میں شہنشاہ John I Tzimiskes۔
- 1816ء – انڈیانا امریکا کی انیسویں ریاست قرار پائی۔
- 1917ء – پہلی جنگ عظیم: برطانوی جنرل لارڈ ایلن بی یروشلم میں داخل ہوا اور فوجی قانون لاگو کر دیا۔
- 1941ء – دوسری جنگ عظیم: نازی جرمنی اور اطالیہ نے ریاست ہائے متحدہ (امریکا) کے خلاف اعلان جنگ کر دیا، اس اعلان کے بعد سلطنت جاپان نے پرل ہاربر پر حملہ کر دیا۔ امریکا نے اسے اعلان جنگ قرار دیا۔
- 1946ء – اقوام متحدہ نے بچوں کا عالمی ہنگامی فنڈ (یونیسف) قائم کیا۔
- 1958ء – فرانسیسی اپر وولٹا اور فرانسیسی داهومی نے فرانسیسی جمہوریہ چہارم سے الگ ہو کر، جمہوریہ اپر وولٹا اور جمہوریہ داهومی بنے (اب بینن) اور فرانسیسی کمیونٹی میں شامل ہوئے۔
- 1960ء – فرانسیسی افواج نے فرانسیسی الجزائر کے دورے پر آئے صدر فرانس چارلس ڈیگال کے خلاف مظاہرے کرنے پر عوام پر کریک ڈاؤن میں تشدد کیا۔
- 1964ء – چی گویرا نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نیویارک میں خطاب کیا۔
- 1994ء – پہلی چیچن جنگ: صدر روس بورس یلسن کے احکامات پر روسی فوجیوں نے چیچنیا پر حملہ کر دیا۔
- 2001ء – چین نے عالمی تجارتی ادارہ (WTO) میں شامل ہوا۔
- 2008ء – برنارڈ میڈاف گرفتار ہوا جس پر پونزی اسکیم میں 50 ارب ڈالر سیکیورٹیز فراڈ کا الزام ہے۔
- 1997ء – جاپان میں منعقد ہ گلوبل وارمنگ کانفرنس میں گرین ہاؤس گیسوں کو کنٹرول کرنے پر ایک سو پچاس ممالک نے اتفاق کیا۔[1]
- 1981ء – معروف امریکی باکسر محمد علی نے اپنے کیریئر کی آخری فائٹ ٹریوربربِک کے خلاف لڑی۔[1]
- 1957ء – وزیر اعظم پاکستان آئی آئی چندر یگر وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔[1]
- 1946ء – اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کا قیام عمل میں آیا۔[1]
ولادت
ترمیم- 1803ء – ہیکٹر برلیوز، فرانسیسی کمپوزر، مدیر اور تنقید نگار (و۔ 1869)
- 1843ء – رابرٹ کوچ، جرمنی کا ماہر خرد حیاتیات اور معالج، نوبل انعام برائے فعلیات و طب یافتہ (و۔ 1910)
- 1883ء – میکس بورن، جرمنی کا ماہر طبیعیات اور ریاضی دان، نوبل انعام برائے طبیعیات یافتہ (و۔ 1970)
- 1911ء – نجیب محفوظ، مصری مصنف، ناٹک نگار اور اسکرین رائٹر، نوبل انعام برائے ادب یافتہ (و۔ 2006)۔[1]
- 1918ء – الیکزینڈر سلزینسٹائن، روسی مورخ، مصنف اور ناٹک نگار، نوبل انعام برائے ادب یافتہ (و۔ 2008)
- 1922ء – دلیپ کمار، مشہور ہندوستانی فلم اداکار دلیپ کمار، جن کا اصل نام محمد یوسف خان تھا اور وہ موجودہ پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے۔[1]
- 1925ء – پاول گرین گارڈ، امریکی ماہر علم الاعصاب اور مجقق، نوبل انعام برائے فعلیات و طب یافتہ
- 1931ء – ریٹا مورینو، بورتوريكو-امریکی اداکارہ، گلوکار اور رقاصہ
- 1935ء – پرنب مکھرجی، بھارتی صحافی اور سیاست دان، تیرہویں صدر بھارت
- 1940ء – ڈونا ملز، امریکی اداکارہ اور تخلیق کار
- 1943ء – جان کیری، امریکی لیفٹیننٹ، وکیل اور سیاست دان، 68ویں وزیر خارجہ ریاستہائے متحدہ امریکہ
- 1953ء – بیس آرمسٹرانگ، امریکی اداکارہ
- 1969ء – وشوناتھن آنند، بھارتی شطرنج کھلاڑی
وفات
ترمیم- 861ء – المتوکل علی اللہ، عباسی خلیفہ (پ۔ 822)
- 1241ء – اوغدائی خان، منگولی حکمران (پ۔ 1186)
- 1938ء – کرسچن لؤس لانگے، ناروے کے مورخ اور مار تعلیم، نوبل امن انعام یافتہ (پ۔ 1869)
- 1978ء – ونسنٹ ڈیو وگنیوڈ، امریکی حیاتی کیمیا داں اور تعلیمی شخصیت، نوبل انعام برائے کیمیا یافتہ (پ۔ 1901)
تعطیلات و تہوار
ترمیمحوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر 11 دسمبر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |