پاکستان پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی ایک سیاسی جماعت ہے اوراس وقت پاکستان کی تیسری بڑی جماعت ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی | |
---|---|
صدر | آصف علی زرداری |
چیئرمین | بلاول بھٹو زرداری |
سیکرٹری جنرل | سردار لطیف کھوسہ |
تاسیس | 30 نومبر 1967 |
صدر دفتر | پیپلز سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد، پاکستان |
طلبا تنظیم | پاکستان پیپلز پارٹی (PSF) |
نظریات | مقبولیت[1] سماجی جمہوریت[2] |
سیاسی حیثیت | [3] |
بین الاقوامی اشتراک | سوشلسٹ انٹرنیشنل |
ایوان بالا | 2 / 104 |
قومی اسمبلی | 344 / 342 |
پنجاب اسمبلی | 9 / 378 |
سندھ اسمبلی | 0 / 1 |
خیبر پختونخوا اسمبلی | 1 / 57 |
بلوچستان اسمبلی | 9 / 1 |
گلگت بلتستان اسمبلی | 60 / 86 |
آزاد کشمیر اسمبلی | 79 / 15 |
انتخابی نشان | |
تیر | |
ویب سائٹ | |
سرکاری ویب گاہ |
پیپلز پارٹی کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی۔ اس پارٹی نے 1970ء کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں واضح اکثریت سے جیت لیے۔
فوج نے جب اکثریتی پارٹی عوامی لیگ کو اقتدار دینے سے انکار کر دیا تو اس کا نتیجہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی شکل میں نکلا۔ اس مشکل صورت حال میں پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالی۔ 1977ء میں فوج نے ماضی سے سبق حاصل کیے بغیر دوبارہ اقتدار پر قبضہ کر لیا اور ایک فرضی مقدمے میں پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین وزیر اعظم کو سزائے موت دے دی گئی۔ تمام تر ریاستی بندوبست کے باوجود پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کیا جاسکا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد اس کی قیادت عملا آصف علی زرداری کے ہاتھ میں ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اب بھی پاکستان کی بڑی جماعت ہے۔
پیپلز پارٹی کی کامیابیاں
ترمیم- ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک متفقہ آئین بنایا اور نافذ کیا۔
- پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع کیا۔
- پاکستان اسٹیل مل اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا شروع کیں۔
- لاہور میں دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کی۔
- 1971ء کی جنگ کے بعد بھارت کی قید سے 90 ہزار فوجیوں کو رہا کروایا۔
تنقید
ترمیم- سوشلزم کا نفاذ صنعتوں پر سوچے سمجھے بغیر کیا گیا۔
- جاگیرداروں کو پارٹی میں لایا گیا۔
- مخالفتوں کو دشمنی سمجھ لیا گیا۔
- جنرل ضیاالحق کو فوج کا سربراہ تعینات کیا گیا۔
موروثی
ترمیمجماعت کو موروثی جائداد کے طور پر چلایا جاتا ہے اور جماعت کے اندر انتخابات سے رہنما چننے کا جمہوری طریقہ نہیں اپنایا جا سکا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Pakistan People's Party"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2014
- ↑ James P. Farwell (2011)، The Pakistan Cauldron: Conspiracy, Assassination & Instability، Potomac Books، صفحہ: 54
- ↑ Samina Ahmed (2005)، "Reviving state legitimacy in Pakistan"، Making States Work: State failure and the crisis of governance، United Nations University Press، صفحہ: 163