المستنجد باللہ

خلافت عباسیہ کا بتیسواں خلیفہ جس نے 1160ء سے 1170ء تک حکومت کی۔

مستنجد باللہ، (وفات: 1170ء/566ھ) یہ ایک لقب ہے۔ اس کا اصل نام یوسف بن متقفی تھا۔ یہ ایک عباسی خلیفہ تھا۔ اس نے 1160ء/555ھ سے لے کر 1170ء/566ھ تک خلافت کا عہدہ سنبھالا۔ یہ خلیفہ متقفی باللہ (اصل نام محمد بن مستظہر) کا بیٹا تھا۔ مستنجد باللہ اپنے باپ کی زندگی میں ہی ولی عہد نامزد ہو چکا تھا۔ اس کے انتقال کے بعد 1160ء/555ھ میں اس کی خلافت کا آغاز ہوا۔المستنجد باللہ فقہ عباسیہ کے جلیل القدر امام اور فقیہہ مانے جاتے ہیں فقہ عباسیہ کے 23 بڑے ائمہ میں سے ایک یہ ہیں

المستنجد باللہ
(عربی میں: يوسف المستنجد بالله ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
عباسی خلیفہ [1] (32  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
12 مارچ 1160  – 20 دسمبر 1170 
المقتفی لامر اللہ  
المستضی بامر اللہ  
معلومات شخصیت
پیدائش 13 اگست 1116ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بغداد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 20 دسمبر 1170ء (54 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بغداد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت دولت عباسیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد المستضی بامر اللہ   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد المقتفی لامر اللہ   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان ،  شاعر ،  خلیفہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مستنجد باللہ کا نسب یوں ہے:

المستنجد باللہ یوسف بن محمد المقتفی لامر اللہ بن احمد المستظہر باللہ بن عبد اللہ المقتدی بامر اللہ بن محمد بن القائم بامر اللہ بن احمد القادر باللہ بن اسحاق بن جعفر المقتدر باللہ بن احمد المعتضد باللہ بن محمد الموفق باللہ بن ابوالفضل جعفر المتوکل علی اللہ بن محمد المعتصم باللہ بن ابوجعفر ہارون الرشید بن ابو عبد اللہ محمد المہدی باللہ بن ابوجعفر المنصور بن محمد بن علی بن عبد اللہ بن علی بن عبد اللہ بن عباس بن عبد اللہ بن عباس بن عباس بن عبد المطلب۔

واقعات

ترمیم
  • 556ھ/1159ء میں کئی بغاوتیں ترکوں اور عربوں کی جانب سے ہوئیں۔ خلیفہ مستنجد باللہ نے ان کو فرو کیا۔
  • 558ھ/1161ء میں خلیفہ مستنجد باللہ نے بنی اسد کے خلاف فوج کشی کی اور ان کو عراق سے نکال دیا۔
  • 559ء/1162ء میں واسط میں بغاوت ہوئی، جسے فرو کیا گیا۔
  • شام و مصر کی اسلامی طاقت صلیبی حملوں میں مصروف رہی۔ نورالدین زنگی نے صلیبیوں سے کئی معرکے کیے۔
  • تمام بے جاٹیکس عوام پر معاف کر دیے گئے اور ضبط شدہ مال واپس کیا۔
  • کئی مقامات پر فتوحات حاصل ہوئیں۔
  • عراق، فارس اور دیگر مقامات اور علاقوں پر حکومت بغداد کا اثر و اقتدار قائم رہا۔
  • یہ زمانہ امن و امان اور مسلمانوں کے اطمینان کا زمانہ تھا۔
  • ملک تمام دالی فتنوں سے محفوظ رہا۔
  • 1170ء/566ھ میں خلیفہ مستنجد باللہ کا بیماری کے بعد انتقال ہوا۔

حوالہ جات

ترمیم
مستنجد باللہ
چھوٹی شاخ بنو ہاشم
پیدائش: ؟ وفات: 1170ء
مناصب سنت
ماقبل  خلیفہ
1170ء/566ھ/555ھ–1136ء
مابعد 
  1. ^ ا ب پ عنوان : Türkiye Diyanet Vakfı İslâm Ansiklopedisi — بنام: MUSTENCID-BILLAH — اخذ شدہ بتاریخ: 7 اگست 2022