This page is an archive. Do not edit the contents of this page. Please direct any additional comments to the current talk page.


ںض-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 10:34, 21 اکتوبر 2014 (م ع و)

مضامین میں تصاویر کا اضافہ ترمیم

میں نے فلم نا معلوم افراد پر ایک مضمون تخلیق کیا ہے لیکن اُس میں تصاویر شامل کرنے سے قاصر ہوں۔ انگریزی وکیپیڈیا سے فلم کا اشتہاری پوسٹر شامل کرنے کی کوشش کی تو اُس میں بھی ناکامی ہوئی اور جب اُسے ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے پاس سے اپلوڈ کیا تو بھی لائسنس کے معاملات کی وجہ سے وہ تصویر حذف ہوگئی۔ کوئی مدد؟ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:53, 25 اکتوبر 2014 (م ع و)

نئے مضامین ترمیم

ابنِ ضیا صاحب، ماشااللہ آپ اچھے مضامین بنا رہے ہیں۔ نئے مضامین بناتے وقت دو چیزوں کا خیال رکھیں۔

  1. مضمون کا بین الویکی ربط
  2. متعلقہ سانچوں کا ادخال

تصویر سے متعلق یہ کہوں گا کہ ویکیپیڈیا پر اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ کوئی مواد بغیر لائسنس نہ ہو، جس میں متن اور تصاویر اور دیگر متعلقہ چیزیں شامل ہیں۔ بصورت دیگر انہیں حذف کر دیا جاتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:16, 28 اکتوبر 2014 (م ع و)

بہت شکریہ طاہر بھائی۔ ابھی کچھ معاملات میں سیکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ ان شاء اللہ، آہستہ آہستہ بہتری آتی جائے گی۔ تب تک آپ جیسے تجربہ کار احباب کو زحمت دیتا رہوں گا۔ :)

تصاویر کے حوالے سے عرض ہے کہ بعض اوقات دوسری زبانوں کے ویکی پر موجود تصاویر بہ آسانی مضمون میں شامل ہوجاتی ہیں اور بعض اوقات ایسا نہیں ہوپاتا۔ اس کی کیا وجہ ہوتی ہے؟ مثال کے طور پر نا معلوم افراد (فلم) اور جیک باور کے صفحات پر تصاویر ظاہر نہیں ہو رہیں جب کہ 24 (ٹی وی سیریز) اور کیفر سدھرلینڈ کے صفحے پر تصاویر آ رہی ہیں۔ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:24, 28 اکتوبر 2014 (م ع و)

جو تصاویر دائرہ عام میں ہوتی ہیں یا مماثل شراکت، تخلیقی عمومی (Creative Commons) لائسنس کے تحت ہوتی ہیں انہیں اردو یا دیگر ویکیپیڈیا پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جو تصاویر خاص محدود لائسنس کے تحت ہوتی ہیں استعمال نہیں کی جا سکتیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:01, 28 اکتوبر 2014 (م ع و)
راہ نمائی کے لیے بہت شکریہ۔ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:08, 28 اکتوبر 2014 (م ع و)

خانہ معلومات ترمیم

السلام علیکم عمار بھائی، مضمون 24 (ٹی وی سیریز) میں مقامات ظاہر ہوگئے ہیں۔ نیز ذیل کے دونوں روابط پر ایک نظر ڈال اگر سکیں تو ممکن ہے معاون ثابت ہونگے

--:)  —خادم—  13:44, 28 اکتوبر 2014 (م ع و)

بہت ممنون ہوں جناب! --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:50, 28 اکتوبر 2014 (م ع و)

حوالہ جات شامل کرنے کا طریقہ ترمیم

اسلام علیکم عمار بھائی، آپ کو اردو ویکی پیڈیا پر دیکھ کر انتہائی خوش ہوں۔ آپ جیسے دوستوں کی یہاں شدید کمی ہے۔ آپ اور ہم نے مل کر ہی اب اس اردو ویکی پیڈیا کو عوام میں مقبول کرانا ہے۔ حوالہ جات شامل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایچ ٹی ایم ایل کے < ref >< / ref > ٹیگز کے درمیان لکھا ہوا متن حوالہ جات میں آ جاتا ہے۔ حوالہ جات کے سیکشن میں دوہری کرلی بریکٹس کے درمیان Reflist لکھنے سے اوپر کے تمام حوالہ جات یہاں لسٹ کی شکل میں آ جائیں گے۔ حوالہ جات میں اگر کسی ویب سائٹ کا لنک شامل کرنا ہو تو ریفرنس ٹیگ کے درمیان میں بیرونی ربط کا لنک شامل کر دیں۔ کسی بھی صفحے کے تبادلہ خیال میں اپنی آرا کے بعد اپنے دستخط شامل کرنے کے لیے ٹیکسٹ باکس کے سب سے اوپر والی لائن میں پینسل کا بٹن دبانے سے دستخظ کا ٹیگ شامل ہو جائے گا۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:52, 29 اکتوبر 2014 (م ع و)

وعلیکم السلام امین بھائی! بہت شکریہ آپ کا۔ میں حوالہ جات شامل کرنے کی مشق کروں گا۔ اُمید ہے کہ جلد ہی ہاتھ صاف ہوجائے گا۔ :)

صارف صفحہ ترمیم

السلام علیکم عمار بھائی، آپ کے صارف صفحہ میں بلا اجازت ترمیم پر معذرت، دراصل سی ایس ایس کوڈ تمام براؤزر میں کام نہیں کررہا تھا، اس لیے یہ اضافہ کیا ہے۔ آپ اس کے مطابق دیگر جگہوں پر بھی اضافہ فرمالیں تاکہ تمام براؤزر سپورٹ کریں۔ :)  —خادم—  06:50, 30 اکتوبر 2014 (م ع و)

وعلیکم السلام۔ بہت شکریہ برادر! اس درجے کی سی ایس ایس کوڈنگ سے میں زیادہ واقف نہیں اور اس لیے تجربات کرنے کی بجائے میں نے فہد بھائی کے صارف صفحے سے کوڈ جوں کا توں اُٹھاکر استعمال کرلیا تھا۔ :) فی الوقت مجھے ویکی ایڈیٹر میں آرائش و زیبائش سے متعلقہ آلات نظر نہیں آ رہے ہیں۔ کیا ان پر کوئی کام چل رہا ہے؟ عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:05, 30 اکتوبر 2014 (م ع و)
اوہ، اب دیکھیں نظر آرہا ہے؟ --:)  —خادم—  07:39, 30 اکتوبر 2014 (م ع و)
بہت شکریہ، اب ظاہر ہو رہے ہیں۔ :) --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:48, 30 اکتوبر 2014 (م ع و)

آپ کی رائے درکار ہے ترمیم

محترم آپ بھی رائے شماری میں حصہ لیں، آپ نئے ہیں، آپ کا ووٹ گنتی میں تو شاید نہ گنا جائے، لیکن متحرک صارفین کی رہنمائی کے لیے یہ بھی ایک طریقہ ہے۔

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:49, 5 نومبر 2014 (م ع و)

یاد رکھنے کے لیے بہت شکریہ عبید بھائی۔ میں نے ووٹ دے دیا ہے۔ :) --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:12, 6 نومبر 2014 (م ع و)

دعوت رائے دہی ترمیم

السلام علیکم جناب! اس صفحہ میں آپ کی رائے درکار ہے. میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 10:40، 10 نومبر 2014 (م ع و)

اعزاز ترمیم

  ستارہ بہترین نیا صارف

ایک نیا صارف صحیح راستے پر
آپ کے کام کو دیکھ کر ذرا احساس نہیں ہوتا کہ کوئی نوآموز صارف ہے۔ امید ہے آپ اردو ویکیپیڈیا کے لیے مستقل خدمات جاری رکھیں گے--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:02, 25 نومبر 2014 (م ع و)
حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ عبید بھائی۔ شعیب بھائی، طاہر بھائی، آپ اور آپ احباب جیسے دیگر متحرک احباب میرے لیے تحریک کا باعث ہیں۔ ان شاء اللہ ویکیپیڈیا کے ساتھ یہ تعلق قائم رہے گا۔ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:14, 25 نومبر 2014 (م ع و)

خوش آمدید ترمیم

السلام علیکم حضرت، آپ کو یہاں دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ میں نے عرصے بعد ایک چھوٹا سا مضمون ترجمہ کیا تھا بس وہ لگانے کے لیے آیا تو آپ کو موجود پایا۔ امید کرتا ہوں کہ “ہم نہ ہوں، ہمارے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔“ آپ ہمیشہ یہاں موجود رہیں گے :) والسلام --فہد کیہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:06, 1 دسمبر 2014 (م ع و)

وعلیکم السلام فہد بھائی! حوصلہ افزائی کا شکریہ لیکن اس سفر میں آپ کا ساتھ بھی میسر رہے تو کیا ہی خوب ہو :) --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:54, 2 دسمبر 2014 (م ع و)

فلم، ڈرامہ، ناول یا کتاب کا نام ترمیم

محترم !
فلم، ڈراما، ناول یا کتاب پر جو بھی صفحہ بنائیں یا جو پہلے سے موجود ہیں، ان کے نام کے بعد (فلم، ڈراما، کتاب) سے ظاہر کریں، اکیلے نام کو رجوع مکرر نہ بنائیں، جو ان موضوعات پر پہلے سے صفحات ہیں ان کو بھی بے شک ساتھ میں تبدیل کرتے جائیں، اور ضد ابہام صفحات بنا کر ان سے وضاحت بھی، ساتھ میں خود ہی زمرے بناتے جائیں، ہاں ایک مضمون ہے پنیوکیو (وہ جھوٹ بولنے والا کردار) اس پر بھی مضمون بنا دیں، --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:00, 3 دسمبر 2014 (م ع و)

شکریہ برادر! میرا مشاہدہ یہ رہا تھا کہ قوسین میں فلم/ڈراما/کتاب لکھنے کی ضرورت شاید تب پیش آتی ہے جب ایک نام کے ایک سے زائد صفحات بنانے کا اندیشہ یا ضرورت ہو۔ آپ کی وضاحت کا شکریہ۔ خیال رکھوں گا۔ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:15, 3 دسمبر 2014 (م ع و)
جی اصل میں مسئلہ یہ ہے کہ کتاب، ناول، ڈراما، فلم وغیرہ کا نام عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے جس کے ایک سے زائد استعمال ہوتے ہیں، جیسے ایک فلم ہے وار اب وار کے نام سے کتاب بھی ہے، ناول بھی ہے، ڈراما بھی ممکن ہے، اور ایک سے زائد فلیمں بھی ایسے میں قاری کو ایک نظر میں سمجھ آ جاتی ہے کہ اس کا مطلوبہ صفحہ کون سا ہے، اگر کسی فلم، ناول ڈراما کے نام کا کوئی دوسرا استعمال نہ بھی ہو تب بھی بعد میں ممکن ہے ہو جائے تو اس لیے اب عام طور پر ہم لوگ اس کی پابندی کرتے ہیں، اسی طرح بعض دفعہ ایسے نام سے فلم،ڈراما یا کتاب ہوتی ہے جو ایک عام بول چال کا لفظ ہوتا ہے جیسے ان کہی اب قاری جب تک اس صفحہ کو کھول کر پڑھے گا نہیں اسے پتہ نہیں چلے گا کہ یہ مضمون اصل میں، ان کہی الفاظ کی تشریح ہے، فلم ہے ڈراما ہے کتاب ہے یا کچھ اور، --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:20, 3 دسمبر 2014 (م ع و)
ٹھیک ہے، برادر! شکریہ۔ :) --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:38, 4 دسمبر 2014 (م ع و)

ڈراما اور ڈرامہ ترمیم

محترم!
آپ ایک ہی لفظ کے دو املا استعمال کر رئے ہیں، ڈراما اور ڈرامہ، قاعدہ یہ ہے کہ کسی لفظ کا ایک ہی املا استعمال کیا جائے تا کہ یکسانیت پیدا ہو، اور دوسرا اس کا املا کیوں کہ یہ انگریزی سے اردو میں شامل کیا گيا لفظ ہے تو اس لیے اس کے آخر پر ہ نہیں ا (الف) آنا چائیے، کیوں کہ ہ صرف فارسی یا عربی الفاظ کے ساتھ آتی ہے، جو الفاظ عربی یا فارسی کے کے علاوہ کسی دوسری زبان سے اردو میں رائج ہوئے ہیں یا ہوں تو ان کو الف سے لکھیں، بے شک عام عوام ڈرامہ لکھ دیتی ہے، اخباری اردو کبھی بھی دلیل کے طور پر استعمال نہیں کی جا سکتی، رشید حسن خان کی کتاب عبارت کیسے لکھیں (صفحہ 35، اور انہی کی کتاب انشا اور تلفظ صفحہ80 پر ڈراما ہی ہے۔ مزید دیکھیں:

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:46, 5 دسمبر 2014 (م ع و)

برادر! آپ میری تحاریر کو دیکھیں گے تو اُن میں کہیں بھی ’’ڈرامہ‘‘ لکھا نظر نہیں آئے گا۔ میں اس حوالے سے بہت احتیاط کرتا ہوں اور رشید حسن خان کی ’’اُردو املا‘‘ کے اصول ہی پیشِ نظر رکھتا ہوں۔ ’’ڈرامہ‘‘ پرانے صفحات میں لکھا ہوا ہے اور میں بتدریج انھیں تبدیل کر رہا ہوں۔ نوٹ کیجیے گا کہ بیشتر زمروں میں بھی میں نے ترمیم کرکے اُنھیں ’’ڈرامہ‘‘ سے ’’ڈراما‘‘ کیا ہے۔ میں نے پرانے صفحات میں کچھ ترامیم کی ہیں، اور وہاں چوں کہ ’’ڈرامہ‘‘ لکھا ہوا ہے، شاید اس لیے آپ کو یہ گمان گزرا ہو۔ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:15, 5 دسمبر 2014 (م ع و)
عمار بھائی! میں معذرت چائتا ہوں، مجھے اصل میں آپ نے بلبلے (ڈرامہ) میں آج ترمیم کی تھی ، جس وجہ سے مجھے غلط فہمی ہوئی۔
میں اس کو شامل فرما دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:42, 5 دسمبر 2014 (م ع و)
معذرت کی کوئی بات نہیں، برادر۔ املا پڑتالگر سے آگاہی دینے کا شکریہ۔ :) --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:06, 6 دسمبر 2014 (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے! ترمیم

  عمومی اعزاز
آپ کی فنون لطیفہ سے متعلق جاری و ساری کاوشوں کی نذر ایک قدر افزائی، قبول فرمائیں!

امید رکھتے ہیں کہ آپ اپنے منصوبوں کو تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔ Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:30, 2 جنوری 2015 (م ع و)

حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ، عبید بھائی۔ ان شاء اللہ ویکیپیڈیا میں اپنی بساط کے مطابق حصہ شامل کرتا رہوں گا۔ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:06, 4 جنوری 2015 (م ع و)

رائے درکار ! ترمیم

آپ کی رائے [1]یہاں درکار ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:43, 7 اپریل 2015 (م ع و)

آپ کی رائے درکا ہے! ترمیم

محترم ابنِ ضیا/وثق 1 ! مزمل صاحب کو منتظمی کے لئے نامزد کیا گيا ہے، آپ کی قیمتی رائے درکار ہے۔
یہاں رائے دیں، رائے شماری برائے منتظم صارف مزمل
--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:09, 22 اپریل 2015 (م ع و)

As salammu Alaikum Hi Ibn Zia (I hope I've pronounced it right), I'm from English Wikipedia. I only occasionally contribute to Urdu Wikipedia. I eventually found you from the history page of Maulana Tariq Jameel. You probably translated materials on Tariq Jameel from English page to Urdu page. I was thinking how you the Urdu contributors write Urdu in Urdu Wikipedia? I face much difficulty in writing Urdu. Do you use any software, or use special characters on edit tab? I see that in the special character list of edit tab, there are English, Arabic and others characters, but not Urdu. That put me in much difficulty. Also, my knowledge in Urdu is poor. If you see this message and wish to reply, please do so on my English page. Thanks. AsceticRose (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:38, 24 اپریل 2015 (م ع و)

Many thanks for your reply on my English talk-page. I was really impressed by your cordial message. I will try the methods you suggested.
I've posted a welcome message on your English talk-page . If you ever wish to come and contribute to English Wikipedia, you will get me beside you.
AsceticRose (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:56, 28 اپریل 2015 (م ع و)

زمرہ جات ترمیم

عمار بھائی آپ مضامین کے آخر میں انگریزی زمرہ جات کو کاپی کر کے انہیں خود سے اردو میں ترجمہ کر رہے ہیں۔ آپ کو صرف یہ بتانا تھا کہ ایک روبہ ایسا بھی کام کر رہا ہے جو انگریزی ویکی پیڈیا سے مربوط اردو ویکی پیڈیا کے صفحات میں انگریزی ویکی پیڈیا کے صفحے کی کٹیگری سے مربوط اردو کیٹگری ڈال دیتا ہے۔ جیسے آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ پیدائش اور وفات کا زمرہ خود بخود آجاتا ہے۔ یہ بوٹ کی وجہ سےہے۔ آپ بس کوشش کیا کریں کہ روز کی ایک دو اردو کیٹیگری کو انگریزی کیٹگر ی سے مربوط کر دیں، تاکہ ہر صفحے پر اس کا اضافہ ہوجائیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:21, 6 مئی 2015 (م ع و)

وضاحت کا شکریہ، امین بھائی۔ اس کا خیال رکھوں گا۔ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:20, 7 مئی 2015 (م ع و)

سہ ماہی منصوبہ برائے منتخب موضوعات ترمیم

محترم، ابنِ ضیا/وثق 1!
ویکیپیڈیا پر مضامین کی اچھی خاصی تعداد تو ہے، لیکن یہ غیر متوازن ہو چکا ہے۔ روبہ کے ذریعے شہروں کے مضامین بنانے سے اب آدھے مضامین شہروں کے ہیں۔ جبکہ دیگر موضوعات میں اسلام و اسلامی شخصیات، پاکستان و پاکستانی موضوعات، بھارت و بھارتی موضوعات شامل ہیں (جن پر کچھ بہتر اور کافی مواد ہے)۔ ذیل کے موضوعات پر مواد بہت کم، کمزور، بے حوالہ، یک سطری یا سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ سائنس و آئی ٹی، اسلام کے دیگر مذاہب، پاک و ہند کے علاوہ دوسرے ممالک کے (مذہب، پرچم، قومی ترانے، قومی تعطیلات، کھیل سیاسی جماعتیں، آئین، حقوق وغیرہ کے موضوعات) اہم نظریات (سیاسی، تاریخی، معاشرتی، قانونی، اخلاقی، سائنسی وغیرہ) اعزازات (مختلف شعبہ ہائے زندگی میں) ٹی وی چینل، شاہراہوں، کتابوں، جنگوں، قدیم تاریخ، جانوروں، پودوں، پرندوں، کھانوں، مشروبات، کھیلوں، ادب و ادبی موضوعات، اصطلاحات، ناموں کے ضد ابہام صفحات، اور دیگر کئی اہم، اور کچھ مقبول عام موضوعات پر مواد نہیں ہے، جو ہے، اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، جو اہم مصامین ہیں ان ذکر کردہ عنوانات کے، انہیں لکھنے کی ضرورت ہے۔ اسی عدم توازن کے شکار اردو ویکیپیڈیا، کو درست اور قابل مطالعہ بنانے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جو سہ ماہی ہو گا۔

اس کا مقصد کچھ موضوعات کو منتخب کر کے پابندی کے ساتھ اس کو تین ماہ تک وقت دے کر، لکھنا، لکھے ہو کو نظر ثانی کرنا، خانہ معلومات، ناؤ سانچے، تصاویر اور حوالہ جات شامل کرنا ہے۔ اور تلاش کو آسان کرنے کے لیے موضوع سے متعلق زمرہ جات بنانا، رجوع مکرر بنانا، ضد ابہام صفحات کی تخلیق کرلنا۔

ہر سہ ماہی میں کئی بڑے شعبہ جات سے ذیلی موضوعات کو منتخب کیا جائے گا۔ جیسے ممالک کے مضامین موجود ہیں۔ لیکن ان کے یوم آزادی کے نہیں، تو ایک سہ ماہی میں ہم یوم آزادی بلحاظ ملک، کو رکھ سکتے ہیں جس سے تمام مضامین ہم تین ماہ میں لکھ لیں گے۔ اسی پھر اگلی سہ ماہی میں ہم پرچم بلحاط ملک، یا آئین بلحاظ ملک نکھ سکتے ہیں۔ وہ موضوعات جن پر سرے سے کچھ مواد بھی نا ہو۔ ان کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ جیسے قدیم زبانیں، یا قدیم مذاہب، قدیم دور کی جنگیں۔

مزید معلومات کے لیے: ویکیپیڈیا:سہ ماہی منصوبہ اکتوبر تا دسمبر 2015ء

  1. کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟
  2. کیا آپ اس میں مدد کرنے کو تیار ہیں یا آپ خود سے جو کچھ پہلے سے کر رہے ہیں اسی طرح، اپنی مرضی سے کام کرنا چاہتے ہيں؟
  3. گیا آپ پہلی سہ ماہی کے لیے موصوعات منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟
  4. آپ کی کیا رائے ہے اگر اس منصوبہ کو چلایا جائے تو کیا یہ سود مند ثابت ہو گا؟
  5. کیا آپ کے پاس اس منصوبہ میں بہتری کے لیے کوئی تجویز ہے یا آپ خود کوئی منصوبہ پیش کر سکتے ہیں؟

محترم ابنِ ضیا/وثق 1!
آپ کی آراء و تجاویز فرقہ واریت کا مقابلہ کیسے کریں؟ صفحہ پر درکار ہیں
موضوع:فرقہ وارنہ تبادلۂ خیال، مضامین میں القابات و دعائیہ کلمات، اور فرقہ وارانہ تبادلۂ خیال میں ملوث صارفین سے اردو ویکیپیڈیا کی صرف سے اظہار لاتعلقی اور معذرت کا سانچہ؛ ماضی کے تبادلۂ خیال صفحات کے لیے جن میں ایسی گفتگو موجود ہے۔


آپکی فوری توجہ مطلوب ہے ترمیم

 مکرمی ضیا صاحب    تسلیمات!
   اردو ویکی پیڈیا  کے ایک لاکھ مضامین  کا ہدف 30  دسمبر 2015  تک مکمل کرنا ہے!   موجودہ رفتار ہی قائم رہی تو ہمارا  ہدف کو پانا غیر ممکن ہوتا جا رہا ہے ۔ آئیے ، توجہ دیں ! ابھی اور آج ہی! ہدف  کو مل کر پائیں۔   وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل جدول پیش ہے۔

۔

                                جدول برائےمضمون شماری
دن تاریخ تعداد مضامین فی صد آج کا اضافہ مزید درکار مضامین
10 1 اکتوبر 81641 81.64% 025 18334
11 2 اکتوبر 81666 % 81.66 027 18307
12 3 اکتوبر 81693 % 81.69 025 18282
13 4 اکتوبر 81718 % 81.71 029 18253
13 5 اکتوبر 81747 % 81.74 034 18219
14 6 اکتوبر 81781 % 81.78 013 18206
15 7 اکتوبر 81794 % 81.79 065 18141
16 8 اکتوبر 81859 جاری جاری جاری
17 9 اکتوبر
100 30 دسمبر 100000 % 100 ۔ ۔
نوٹ:   یومییہ 216 مضامین  کی ضرورت ہے--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:02, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی ترمیم

جناب ابنِ ضیا/وثق 1 صاحب/صاحبہ! اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 16:19، 14 اکتوبر 2015 (م ع و)

املا ترمیم

جناب والا، آپ کی ترمیم کے فوری بعد عام مطبوعات کی طرح میں نے انھیں کو انہیں سے بدلاتھا۔ آپ نے استرجع فرمایا۔ کیا ناچیز یہ معمولی ترمیم آپ کے مضمون کے شایان شان نہیں تھی؟--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:29, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)

مزمل بھائی! بے حد معذرت خواہ ہوں۔ دراصل الفاظ کا درست املا ’’انھیں، تمھیں، جنھیں، تمھارے‘‘ یعنی دو چشمی ھ سے ہے۔ اس ضمن میں مستند حوالے دیکھ چکا ہوں۔ یہی وجہ تھی کہ میں نے استرجع کردیا۔ خدانخواستہ ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ ’’آپ کی‘‘ کوئی ترمیم ’’میرے‘‘ مضمون کے شایانِ شان نہ ہو، کیوں کہ یہاں میرا کچھ نہیں، سب اُردو ویکیپیڈیا کا ہے۔ آپ کی اصلاح اور ادارتی نگاہ کی میں قدر کرتا ہوں۔ اُمید ہے کہ ناراض نہیں ہوں گے۔--عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:59, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)
 
سلام ابنِ ضیا!
Obaid Raza کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

دعوت رائے دہی ترمیم

آپ کی خدمت میں سلام عرض ہے، اردو ویکیپیڈیا میں نیا تبادلۂ خیال نظام Flow نصب کرنے کے لیے آپ کی موافقت درکار ہے، امید ہے یہاں جاری رائے شماری میں اپنی تائیدی رائے سے نوازیں گے۔ ممنون! میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:19، 2 نومبر 2015 (م ع و)

وپ:فلو میں اضافہ کے لیے انتہائی ممنون ہوں۔ :)  —خادم—  05:14, 3 نومبر 2015 (م ع و)
بھائی، شکریے کی کیا بات ہے۔ :) ہم بھی اپنا چھوٹا سا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں بس۔ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:20, 3 نومبر 2015 (م ع و)
چھوٹا تو نہیں، لیکن قابل قدر ضرور ہے۔ :)  —خادم—  05:38, 3 نومبر 2015 (م ع و)

رائے درکار ترمیم

جناب ابنِ ضیا/وثق 1، اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے. میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:08، 21 نومبر 2015 (م ع و)

جدید ترمیمی سہولیات ترمیم

جناب ابنِ ضیا/وثق 1 صاحب! اردو ویکیپیڈیا کے خانہ ترمیم کے لیے دیگر ٹیکسٹ ایڈیٹرز کی طرز پر تدوینی شارٹ کٹس ترتیب دیے گئے ہیں، جن کی تفصیلات آپ یہاں اس صفحہ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں؛ امید ہے ان سہولیات سے محظوظ ہونگے اور آپ کی ترمیم کاری کا عمل مزید تیز تر ہوگا۔ مخلص میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 13:17، 25 نومبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی ترمیم

آداب جناب ابنِ ضیا/وثق 1! اس رائے شماری میں آپ کی قیمتی رائے درکار ہے، امید ہے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں گے، والسلام --میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:25، 3 دسمبر 2015 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا پر ایک لاکھ مضامین کی تکمیل ترمیم

محترم،

جیساکہ آپ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 95000 سے زائد مضامین ہیں اور ہم تیزی سے ایک لاکھ کے ہدف کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اس سلسلے میں ایک تجویز ہے کہ ایک ویکیمیڈیا بلاگ لکھا جائے۔

آپ ان سوالوں کو اس صفحہ پر پاسکتے ہیں اور یہیں ایک قطعہ بناکر اپنا جواب درج کرسکتے ہیں۔

آپ کے اس تعاون کا تہ دل سے پیشگی شکریہ!!

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:35, 9 دسمبر 2015 (م ع و)

اردو املا کے متعلق اور اہم فیصلہ کن رائے شماری ترمیم

محب گرامی! اردو ویکیپیڈیا پر اردو زبان کی املا سے متعلق ایک اہم اور فیصلہ کن رائے شماری جاری ہے، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے بھی یہاں اس صفحہ میں درج فرمائیں، نوازش -- میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 07:17، 22 دسمبر 2015 (م ع و)

گزارش ترمیم

محترم،

حال ہی میں احقر حال ہی میں حیدرآباد ، بھارت میں منعقدہ ویکی اجلاس میں شریک ہؤا تھا۔ اس کی روداد آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

میں آپ سے تبصرے کی گزارش کرنا چاہوں گا اس لیے کہ کچھ باتیں شاید ایسی ہیں کہ دوسری ویکی برادریوں میں ہے جنہیں ہم اپنا سکتے ہیں۔ کچھ نئی باتوں کو سوچ سکتے ہیں۔ انہی میں ویکی اجلاسوں کے باضابطہ مراکز، ویکی کانفرنسوں کے بارے میں سوچنا وغیرہ ہیں جو کہ عمومی حیثیت رکھتے ہیں۔

اس کا کچھ حصہ بھارت کے صارفین سے ہی متعلق ہے۔ اگر آپ بھارتی صارف ہیں تو اس پر بھی تبصرہ کر سکتے ہیں۔ اگر نہیں، تو اپنے ملک میں ان سہولتوں کو لانے کے بارے سوچ سکتے ہیں۔

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:32, 26 دسمبر 2015 (م ع و)

ویکیپیڈیا آپ کے آس پاس 2016ء ترمیمی مہم ترمیم

محترم،

آداب!

15 جنوری 2016ء کو ویکیپیڈیا کی تاسیس کے 15 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف ویکیپیڈیاؤں پر الگ الگ طریقے سے سالگرہ منانے کے طریقے رائج کیے گئے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر یہ ایک تجویز پیش کی گئی ہے کہ 11 سے 17 جنوری کے پیچ صارفین اپنے شہر، گاؤں، محلے سے متعلق یا ان عمارتوں اور اداروں سے متعلق مضامین لکھیں (اگر نہ ہو تو)، سدھاریں، مضامین میں معلومات کا اضافہ کریں (اگر پہلے سے مضمون موجود ہو تو)۔ اس کے علاوہ چونکہ تصویرکشی اب ایک عام بات ہوچکی ہے، اس لیے صارفین اپنے مضامین سے متعلق تصاویر ویکیمیڈیا کامنز پر اپلوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ ان تصاویر کو وہ خود استعمال کرسکتے ہیں یا ان تصاویر کا بعد میں کوئی اور صارف کی جانب سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید تفصیلات آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں:

اس مہم کا صفحہ

امید ہے کہ آپ اس اجتماعی جشن کا پرجوش حصہ بنیں گے۔ شکریہ!!


--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:45, 11 جنوری 2016 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کی تکمیل اور ویکیپیڈیا کے آغاز کی پندرہویں سالگرہ مبارک ترمیم

  جب خوشی کئی گُنا ہو تو جشن منانا لازمی ہے۔
حالیہ عرصے میں جس طرح آپ اردو ویکیپیڈیا ایک لاکھ مضامین کا سنگ میل مکمل ہؤا ہے، صارفین کی تعداد میں اضافہ اور ویکیپیڈیا کے پندرہ سال پورے ہوتے ہوتے اردو ویکیپیڈیا کا عظیم پروجکٹ کے طور پر رونما ہو!! یہ سب ہمیں خوشی کا موقع فراہم کرتے ہیں اور اس بات کی ضامن ہیں کہ ہم صحیح سمت میں گامزن ہیں اور ان شاء اللہ کئی اور کامیابیاں ہمیں دیکھنا باقی ہے! ایک بار پھر آپ کو مبارکباد!! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:40, 17 جنوری 2016 (م ع و)

مضیف (اسٹیورڈ) کے لیے رائے دہی میں حصہ لینے کی آپ سے خصوصی گزارش

محترم بھائی!

آپ کو تہ دل سے آداب عرض ہے۔

کچھ وقت پہلے میں نے اردو ویکیپیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کی تکمیل پرایک ویکیپیڈیا بلاگ لکھا تھا، جس میں اردو ویکیپیڈیا کے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چند نمایاں نکات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران میں آپ میں سے کچھ اصحاب کی قیمتی آراء کو ایک منصوبہ جاتی صفحہ میں جمع بھی کیا تھا، جس کا اختصار اس صفحہ کے ربط کے ساتھ متذکرہ بلاگ میں لکھ بھی چکا ہوں۔ محترم شعیب بھائی نے یہ رائے پیش کی کہ ایک لاکھ کا ہدف پورا کر کے اردو ویکیپیڈیا ایک عالمی معیار کو پہنچی ہے اور اب لازم ہے کہ یہاں سے کوئی منتظم مضیف (اسٹیورڈ ) کے فرائض انجام دے۔ مضیفوں کا دائرہ عمل ایک محدود ویکی سے کہیں زیادہ عالمی سطح پر کئی زبانوں کے ویکی منصوبوں پر کام کرنا ہے۔ اب تک تمل ویکیپیڈیا کے شنمگھم جنوبی ایشیاء کی کسی زبان سے واحدمضیف بنے ہیں جبکہ انگریزی، جرمن، فرانسیسی، وغیرہ زبانوں سے مضیفوں کا انتخاب ایک عام بات ہے۔ کسی ویکی سے مضیف کا منتخب ہونا اس ویکی کی عمدہ کارگردگی اور فعالیت کا آئینہ دار ہے۔ باہمی صلاح و مشورہ سے ناچیز کے حق میں اردو ویکیپیڈیا کی برسرآوردہ شخصیات جن میں طاہرمحمود صاحب، عبید رضا صاحب، شعیب صاحب،امین اکبر صاحب، عثمان صاحب ہیں، نے مجھے آگے کرنے کا فیصلہ کیا۔

مضیف کےانتخاب کا عمل ابھی جاری ہے۔ مضیف کے طور پر منتخب ہونے کے لیے حسب ذیل شرائط کی تکمیل کرنا ضروری ہے:

  1. کم از کم 30 تائیدی ووٹ (الحمداللہ اب ہم 50 پر پہنچ گئے ہیں)
  2. تائیدی ووٹوں کا منفی ووٹوں سے آگے ہونا (یہ بھی الحمداللہ اب تک برقرار ہے)
  3. تائیدی ووٹوں اور منفی ووٹوں کا باہمی تناست دیکھا جائے تو تائیدی ووٹ کا فیصد دیگر امیدوار وں سے کافی آگے ہو (یہ ابھی غور طلب ہے اور اس میں آپ کی خصوصی توجہ درکار ہے)۔

ان باتوں کے پیش نظر اردو ویکیپیڈیا کے معاون اور اردو کے چاہنے والے ہونے کی وجہ آپ سے اس رائے دہی میں ووٹ دینے کی خصوصی درخواست ہے۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ کچھ گوشوں سے اردو ویکیپیڈیا کو حقیر اور غیر اہم منصوبہ قرار دینے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

برائے مہربانی اپنی قیمتی رائے اس ربط پر دیجیے:

https://meta.wikimedia.org/wiki/Stewards/Elections_2016/Votes/Hindustanilanguage

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:05, 9 فروری 2016 (م ع و)

رائے شماری ترمیم

محترم صاحب!

اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر طویل عرصے سے غیر فعال 2 ماموراداری صارفین کی معزولی کے لیے رائے شماریاں جاری ہیں، آپ یہاں اور یہاں اپنی رائے دہ سکتے ہیں۔ اور یہاں پر ایک نئے ماموراداری کے لیے رائے دیں، شکریہ!میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) {{subst:CURRENTTIME}}، {{subst:CURRENTDAY}} {{subst:CURRENTMONTHNAME}} {{subst:CURRENTYEAR}} (م ع و)

خوش آمدید اور گزارش ترمیم

یہ جا کر دلی خوشی ہوئی کہ آپ واقعی مدیر ہیں۔ جناتی اردو سے گھبراہٹ صحت مند ذہن رکھنے کی قوی دلیل ہے۔ اب مطلع صاف ہے۔ خاکسار کو اردو ویکی پر آئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ہے۔ بھائی لوگوں سے سیکھ مل رہی ہے۔ امید کہ اب آپ موسمی کم دائمی زیادہ رہیں گے ۔اور ایک گزارش۔ ویکی فونڈیشن انڈیا کے تحت، اگست 7،8،9 ، 2016 تاریخوں میں، موہالی، پنجاب (ہند) میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس کے موقع پر یہ طے کیا گیا ہے کہ پنجابی زبان کے چنیدہ 100 عنوانات کو دیگر ہندوستانی زبانوں میں منتقل کیا جائے۔ یہ ترمیمات جولائی 1 تا 31 کے درمیان کیے جا ئیں گے۔ یہ عنوانات اپنی جگہ پر مکمل نمائندگی نہیں کر رہے۔ یہ الگ بحث ہے۔ شمولیت بھی ناگزیر ہے ہماری توجہ اردو ویکی کی جانب ہے اور سر دست ہندوستانی سطح پر اردو ویکی کو برقرار رکھنا نہایت ضروری۔۔ ایسی ہی کانفرنس اگر آپ کے ہاں بھی ہو تو کیا کہنے؟ اس التماس کے ساتھ کہ آپ اپنا نام ویکی منصوبہ برائے پنجاب ترمیمی دوڑ/صارفین میں درج فرمائیں۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:40, 21 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

خوش آمدیدی پیغام کا بہت شکریہ۔ ویکیپیڈیا ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا حصہ بننے اور اس کے لیے کام کرنے پر مجھے نہ صرف فخر ہے بلکہ تسکین بھی حاصل ہوتی ہے، تاہم گزشتہ سال سے معاشی مصروفیات میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ باقاعدگی سے لکھنے کا وقت ہی نہیں مل پا رہا ہے۔ بس آپ مخلصین ساتھیوں کو کام کرتا دیکھ کر کسی نہ کسی طرح وقت نکال لیتا ہوں۔ اگر انڈیا کی طرح پاکستان میں بھی ویکی اجلاس منعقد ہوجائے تو کیا کہنے! کوشش کرتا ہوں کہ ویکی منصوبہ برائے پنجاب ترمیمی دوڑ میں معاونت کرسکوں۔ اگر کوئی مضمون منتخب کر لیا تو صارفین میں ضرور نام شامل کرلوں گا۔ ایک بار پھر آپ کے محبت بھرے پیغام کا شکریہ۔--عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:27, 21 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
«ابنِ ضیا/وثق 1» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔