ویکیپیڈیا:فلو
یہ سانچہ مکمل معلومات نہیں دے پا رہا۔ اس سانچے کی تجدید کریں ویکیپیڈیا صفحہ حالیہ واقعات یا نئے دستیاب معلومات کی عکاسی اور اس پر ممکن بحث کے لئے تبادلہ خیال صفحہ دیکھیں. |
For last updates, please see mw:Flow.
موضوعات فلو |
---|
|
فلو یا بہاؤ ویکیپیڈیا میں تبادلۂ خیال کا نیا نظام ہے۔ اس کا مقصد تمام ویکیمیڈیا منصوبوں پر تبادلۂ خیال اور شراکت داری کا جدید نظام قائم کرنا ہے۔ فلو بعد ازاں ویکیپیڈیا کے تبادلۂ خیال صفحات کے موجودہ نظام کی جگہ لے سکتا ہے۔ یہ اُن تمام سہولیات کا حامل ہوگا جو بیشتر جدید ویب سائٹوں میں موجود ہوتی ہیں، جبکہ ویکی ٹیکسٹ کے ذریعے اُن سہولیات کو پیش کرنا ممکن نہیں تھا۔ مثال کے طور پر، فلو تحاریر پر خودکار طریقے سے دستخط، تھریڈ کے جوابات، اور موضوعات کے لحاظ سے اطلاعات کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
فلو منصوبے کے بنیادی مقاصد یہ ہیں:
- ویکی کے تبادلۂ خیال نظام کو نئے صارفین کے لیے مزید آسان بنانا۔
- ویکی کے تبادلۂ خیال نظام کو تجربہ کار صارفین کے لیے مزید موثر بنانا۔
- شراکت میں معاونت کے لیے بامقصد گفتگو کی حوصلہ افزائی کرنا۔
فی الحال، میڈیا ویکی ڈاٹ آرگ اور متعدد زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں کے متعدد تبادلۂ خیال صفحات پر فلو کو نصب کیا گیا ہے۔ 2015ء میں اس منصوبے کے پیشِ نظر یہ ہدف تھا کہ ویکیپیڈیائی برادریوں کے ساتھ مل کر مختلف زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں پر فلو کو نصب کیا جائے اور وہ مواقع دیکھے جائیں جن میں یہ کارآمد ثابت ہوا ہو، اور اس میں ایسی خصوصیات شامل کرنے پر توجہ دی جائے جو اُن ویکیوں کے فعال مدیران کو مل کر کام کرنے اور نئے صارفین کی معاونت کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔ اسے استعمال کرنے والوں کے تجربے اور آرا کی روشنی میں، یہ منصوبہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا اور تبدیل ہوتا جارہا ہے۔
استدلال
ترمیمویکیپیڈیا کے نئے صارفین کی جانب سے ویکی پر تبادلۂ خیال میں عدم شرکت مسلسل بڑھتی چلی جارہی ہے۔ ہم اس صورتِ حال سے بھی واقف ہیں کہ ویکی ٹیکسٹ پر مشتمل تبادلۂ خیال کے صفحات نئے صارفین کے لیے اور حتیٰ کہ بعض اوقات تجربہ کار صارفین کے لیے بھی ایک اہم رکاوٹ ثابت ہوتے ہیں۔
علاوہ ازیں، تجربہ کار صارفین ایسا کوئی نہ کوئی ذریعہ نکال ہی لیتے ہیں جس کے ذریعے وہ اُن مکالموں اور موضوعات سے باخبر رہ سکیں جن میں وہ بھی شامل ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ ایسے آلات استعمال کرتے ہیں جو اس کام کے لیے نا موزوں ہیں۔ مثلاً زیر نظر فہرست اور فرق صفحات کے آلات ہیں، نیز ان کے ذریعے صارف کی دلچسپی اور عدم دلچسپی کے حامل تبادلۂ خیال میں فرق کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ تجربہ کار صارفین تبادلۂ خیال کے فعال صفحات کے فرق پر نظر رکھنے میں اپنا بے پناہ وقت ضائع کرتے ہیں، خاص کر جب اُنھیں اس گفتگو میں دلچسپی بھی نہ ہو۔ (ظاہر ہے کہیں نہ کہیں یہ مسئلہ بھی تبادلۂ خیال کے صفحات پر صارفین کی شراکت کم کرنے کا ایک سبب بنا، لیکن شراکت کا کم ہونا سنجیدہ مسائل کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے، اور فی صفحہ گفتگو کی مسلسل گھٹتی تعداد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔)
ہمارا ماننا ہے کہ صارفین کی جانب سے تبادلۂ خیال کے کسی جدید نظام کی توقع میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہمارے سبھی صارفین کا حق ہے کہ اُنھیں گفتگو اور شراکت داری کا ایک ایسا سوفٹ ویئر دستیاب ہو جو اُن کی ضروریات پوری کر سکے۔
توقعات | فی الحال حقیقت |
---|---|
|
|
صارفین گفتگو کے لیے ایک جدید اور بدیہی نظام کی توقع رکھتے ہیں
ترمیمگفتگو کی جدید ٹیکنالوجی کی رو سے ہم دیکھیں تو تبادلۂ خیال کے مروجہ صفحات اب متروک ہوچکے ہیں۔
برادری کے کام کا انداز صارفین کے لیے حیران کن ہے
ترمیمتبادلۂ خیال کے نظام کے اردگرد رونما ہونے والی تبدیلیوں نے اسے خاصا حیران کن بنا دیا ہے (جیسے کہ دوسرے شخص کے تبصرے میں کسی بھی شخص کا ترمیم کر سکنا)۔ اس سے مراد یہ نہیں کہ ایسے تبادلۂ خیال غلط ہیں، بلکہ ہاں، صارفین ان کے لیے تیار نہیں ہیں۔
ہمارا ماننا ہے کہ جدید صارف-تا-صارف تبادلۂ خیال کا نظام منصوبوں میں بہتری لائے گا
ترمیمشراکت داری اور معاونت کا بہتر طریقہ شراکت میں بہتری لانے کا سبب بنے گا، جس سے نتیجتاً منصوبوں میں بہتری آئے گی۔
لائحہ عمل
ترمیمبراہِ مہربانی، پیش نظر رہے کہ:
ایسے کسی بھی منصوبے کی طرح اس منصوبے کا لائحہ عمل بھی خاصا لچکدار ہے، اور اکثر تبدیل ہوتا رہے گا۔ ہم اس منصوبے کو ایک ہی دفعہ میں مکمل کرکے پیش نہیں کر رہے ہیں بلکہ مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں۔ جاری ہونے والے ہر نسخے کی بنیاد گزشتہ نسخے ہی پر ہوگی، تاہم اس میں وقتاً فوقتاً اضافے اور تبدیلیاں ہوتی رہے گی۔ ان فیصلوں میں برادری کے شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ فعال رابطے، برادری کے ارکان کی رائے، خطرناک غلطیاں اور پھر اُنھیں ٹھیک کرنا، اور اچانک ہی آجانے والے کسی بھی بہتر خیال کو عملی جامہ پہنانے کا ارادہ جیسے بہت سے عوامل شامل ہوتے ہیں۔
یہ کوئی حرفِ آخر اور حتمی خاکہ نہیں ہے۔ اگر آپ کو کوئی شخص یہ کہے کہ اس منصوبے کا کوئی حتمی لائحہِ عمل موجود ہے تو وہ شاید آپ سے کوئی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے۔ ایسی خصوصیات کی تعمیر ایک تخلیقی کام ہے جو شراکت داری کے ساتھ انجام پذیر ہوتا ہے۔ کسی بھی تخلیقی کام کی طرح، اس میں تحریک و تشویق، غلطیاں اور امید، سبھی تقریباً یکساں مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ ایک سائنس سے زیادہ آرٹ (فن) ہے، ہاں اس میں اتنا آرٹ بھی نہیں ہے۔
ذیل میں پیش کردہ لائحہ عمل صرف قیاسات پر مبنی ہے۔ ان مراحل کو درج کرنے کا مقصد لوگوں کو آگاہ رکھنا ہے کہ ہمارے خیال میں ہم کہاں جا رہے ہیں، اور ہماری فی الوقت ترجیحات کیا ہیں۔ یہ لائحہ عمل بعض اوقات متروک بھی ہوجائے گا۔ ہماری ٹیم چھوٹی ہے اور ہمارے پاس کرنے والے کاموں کی ایک بڑی فہرست ہے، اور یہ ممکن نہیں ہے کہ جب بھی ہمیں کوئی عمدہ خیال آئے یا ہم کوئی احمقانہ غلطی کر بیٹھیں تو اسے دستاویز میں شامل کریں۔ تمام تر وقت ہی ہمیں عمدہ خیالات بھی آتے رہتے ہیں اور ہم سے احمقانہ غلطیاں بھی سرزد ہوتی رہتی ہیں، حتیٰ کہ بعض اوقات بیک وقت دونوں ہی۔
عمومی توقع یہ ہے کہ اس وسیع خصوصیات کے حامل لائحہ عمل سے متعلق اگلے ایک یا دو مہینوں کی پیش گوئیاں خاصی درست ہوں گی۔ اگلی سہ ماہی درست سمت میں گامزن ہے، لیکن اس سہ ماہی کی صورتِ حال کی بنیاد پر ترجیحات میں تبدیلیاں آسکتی ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ کی پیش گوئیاں تقریباً غلط ہی ثابت ہوئی ہیں۔ اور اس کے بعد تو سبھی کچھ خیالات کے گھوڑے ہیں۔ یہ لائحہ کوئی وعدہ نہیں اور نہ ہی یہ کوئی لائحہ عمل ہے۔ یہ ایک جیتی جاگتی دستاویز ہے جو ہوسکتا ہے کہ باقاعدگی سے اپڈیٹ نہ کیا جاسکے۔ یہ دریافت، آموزش اور آگے بڑھنے کا ایک عمل ہے۔ اور دلچسپ سوفٹ ویئر ایسے ہی تخلیق پاتے ہیں۔ (ڈینی ہورن، ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن پروڈکٹ منیجر)
سہ ماہی 1 (جولائی تا ستمبر 2014ء)
ترمیمسہ ماہی 1 کا موضوع - کوئی پیغام اوجھل نہ رہے
صارفین کے لیے خصوصیات:
- سبسکرپشن:
- تکمیل انفرادی موضوعات کو سبسکرائب کرنا
- تکمیل ایسے موضوعات کی خودکار سبسکرپشن جنھیں صارف نے خود تخلیق کیا ہو یا اس میں شرکت کی ہو
- تکمیل فلو بورڈ کو سبسکرائب کرنا (بورڈ پر شائع ہونے والے نئے موضوعات کے اطلاع نامے)
- اطلاعات:
- تکمیل سرگرمی کے لیے اکٹھے اطلاع نامے، فی موضوع ایک اطلاع نامہ
- تکمیل اطلاع نامے پر کلک کرنا آپ کو موضوع کے صفحے پر لے جائے گا، جہاں ناخواندہ پیغامات رنگوں سے واضح ہوں گے
- تکمیل تمام کو خواندہ نشان زد کرنا
- تکمیل واچ لسٹ اور شراکت کے لاگ میں بہتری (ابتدائی مراحل مکمل ہوچکے، لیکن شراکت میں کچھ خامیاں ہیں جنھیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے)
- تکمیل چھپانے (Hide) کی خصوصیت کو دوبارہ ڈیزائن کرنا - خفیہ تھریڈز کو صفحات سے حذف کرنا، تاہم وہ تاریخچہ اور شراکت کے ذریعے قابلِ رسائی رہیں گے
- تکمیل موبائل صارفین کے لیے انٹرفیس اور ڈیزائن - بورڈز اور تھریڈز کا کام مکمل ہوچکا ہے، موبائل ایکو کی اپڈیٹ بعد میں کی جائے گی
میڈیاویکی میں تبدیلیاں:
- تکمیل موضوعاتی صفحات کے لیے نیم اسپیس تخلیق کرنا
- تکمیل اطلاع نامے: متحرک خواندہ/ناخواندہ کیفیت
ساجھی برادریاں:
- تکمیل کو-اوپ کے لیے فلو میں درکار مفید تبدیلیوں کی بابت کو-اوپ ٹیم کے ساتھ کام کرنا
- تکمیل فرانسیسی ویکیپیڈیا فورم ڈیس نوویکس کے ساتھ کام کرنا
سہ ماہی 2 (اکتوبر تا دسمبر 2014ء)
ترمیمسہ ماہی 3 (جنوری تا مارچ 2015ء)
ترمیمسہ ماہی 4 (اپریل تا جون 2015ء)
ترمیماطلاعات برائے فلو
ترمیماس بارے میں مزید اطلاعات کے لیے phab:T100528 اور phab:T113228 دیکھیں۔