Insular Areas کے لیے مناسب اردو ترجمہ کے سلسلے میں آپ کی رائے درکار ہے۔ ہمارے نئے ساتھی نوید صاحب نے "جزیراتی علاقے" تجویز کیا ہے۔ مذید تفصیل تبادلۂ خیال سانچہ:امریکی سیاسی تقسیم پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ --کاشف عقیل 00:18, 11 ستمبر 2011 (UTC)

آپ کی رائے :

ترمیم
  • سمرقندی صاحب، السلام علیکم، امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے : دیوانِ عام میں جاری سب سے آخری بات پر آپ کی رائے کا انتظار ہے، آپ کی رائے یقینا اس بارے فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ شکریہ --نوید احمد اندلسی 17:56, 22 ستمبر 2011 (UTC)

You locked the page ویکیپیڈیا about 2 1/2 years ago.

I don't see the reason, and anyway feel that such a long (even indefinite) lock should be given rarely if at all, at least in the main namespace. Could it please be unlocked? - Andre Engels 11:16, 19 نومبر 2011 (UTC)

السلام علیکم

ترمیم

آج عرصۂ دراز کے بعد یہاں سے گزر ہوا، پرانے ساتھیوں کی یاد آئی اور سب سے پہلے ذہن میں آپ کی تصویر آئی، وہ تصویر جو ہمارے ذہنوں میں مرتب ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ وکیپیڈیا کی پیشرفت کافی حد تک رک گئی ہے۔ نئے لوگوں کا آنا تو ویسے بھی کم ہی تھا لیکن پرانے لوگ میری طرح گردش ایام کی نذر ہو چکے ہیں۔ اگر دو سال قبل والا سلسلہ برقرار رہتا تو بلاشبہ آج وکیپیڈیا 25 ہزار کو عبور کر چکا ہوتا۔ خیر، سنائیے مزاج کیسے ہیں؟ فہد احمد 11:57, 23 جنوری 2012 (UTC)


خیریت مطلوب

ترمیم

اسلام علیکم سمرقندی بھائی، کیسے مزاج ہیں، میں کافی دنوں سے وکیپیڈیا پر مسلسل آ رہا ہوں لیکن آپ کی غیر موجودگی میرے لئے باعثِ تشویش تھی۔ باقی لوگوں کا میں نہیں کہتا لیکن یقین مانیں آپ کے بغیر میں وکیپیڈیا پر اکیلا اکیلا محسوس کرتا ہوں۔ براہ مہربانی اپنی خیریت سے آگاہ کیجئے، اللہ تعالٰی آپ کو تمام آفات و بلیات سے محفوظ و مامون رکھے، آمین، دعا گو--ساجد امجد ساجد (talk) 12:25, 5 مارچ 2012 (UTC)

  • آپ کے ایک شیدائی نے مجھے آپ کے لئے ایک پیغام بھیجا ہے جو میں من و عن یہاں درج کر رہا ہوں۔

Dear Mr. Samarqandi Sahib. I am a Pakistani-born man living in Norway and I study to become a teacher of history and social sciences. Besides I am also very interested in language and wish to improve my Urdu. Your wonderful articles at Wikipedia Urdu have really impressed me. It is exactly that which I always have been looking for. A pure Urdu language without the hundreds of English loanwords. But the problem is that people like me do not know the Urdu word for terms such as "programme" or "plan". I wonder where and how you have learned your Urdu, because when I read BBC Urdu or watch drama serials at GEO TV, almost no new words are introduced. What has been your method? Please guide me in this matter. If you have time, could you please tell me about Newspapers and authors with high-level Urdu, an internet forum where Urdu-lovers exchange ideas and the best academy (in your opinion) in Pakistan for Urdu Studies?

Sohail

Oslo, Norway

اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو ان کے برقی خط کا پتہ مہیا کر سکتا ہوں--ساجد امجد ساجد (talk) 06:34, 7 مئی 2012 (UTC)

  • کیسے ہیں سمرقندی بھائی۔ عرصہ ہوا آپ سے بات چیت کیے ہوئے۔ مزاج کیسے ہیں؟ کام کاج کیسا چل رہا ہے۔ کبھی کبھی وکیپیڈیا پر چکر ہی لگا لیا کریں ذرا حوصلہ رہتا ہے۔ آپ کی سرپرستی میں کام کرنے میں زیادہ مزا آتا ہے۔ میری گزارش ہے کہ کبھی کبھار محض ایک ہی ترمیم کر دیا کریں تا کہ آپ کی طرف سے بھی خیریت موصول ہوتی رہے اور آپ کا نام پڑھ کر دل کو تسلی بھی ملتی ہے۔ جزاک اللہ، اللہ تعالیٰ آپ کو خوش و خرم رکھے، آمین --ساجد امجد ساجد (talk) 07:35, 7 مئی 2012 (UTC)

رہنمائی کا شکریہ

ترمیم

تجاوب اور رہنمائی کا شکریہ --سانچہ مسرور انور میں ترمیم کر دی ہے اور اب صفحہ اول پر شاعر کا نام ظاہر ہو گیا ہے۔ ساجد امجد ساجد (talk) 09:50, 8 مئی 2012 (UTC)

سمرقندی بھائی، سانچہ:طرزیاتی حاشیہ میں بہت سی انگریزی کی اصطلاحات کا ترجمہ کیا گیا ہے، آپ اس کو اگر ایک نظر دیکھ لیں تو اطمینان ہو جائیگا۔ مزید یہ کہ fire protection engineering کا اردو ترجمہ کیا کیا جائے؟ --Muhammad Shuaib Nadwi 21:12, 16 مئی 2012 (UTC)

روبالہ

ترمیم

سمرقندی بھائی، اس ربط کو ملاحظہ فرمائیے جس میں روبالہ کو نماز پڑھتے دکھایا گیا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:38, 5 جون 2012 (UTC)

  • جناب سمرقندی بھائی، تعریف کا حقدار میں نہیں ہوں بلکہ یقین کریں میں نے آپ ہی سے متاثر ہو کر اردو دائرۃ المعارف پر قدم رکھا تھا، میری آپ سے گزارش ہے بلکہ پرزور گزارش ہے کہ زیادہ نہ سہی کم از کم اصطلاحات سازی میں تو ہماری مدد دوبارہ شروع کر دیں، امید ہے آپ میری گزارش کو تسلیم کریں گے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 08:16, 6 جون 2012 (UTC)
سمرقندی بھائی، اس اصطلاح کے لئے آپ کے رائے درکار ہے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 08:25, 6 جون 2012 (UTC)

سلام مکرر

ترمیم

اسلام علیکم،

بہت دنوں بعد آپ ایک بار پھر متحرک نظر آئے، دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ ہم تو فہد بھائی کے بقول گردشِ ایام کی نذر ہوچکے ہیں، صرف آجکل ذرا وقت نکال کر چھوٹے موٹے چند کام کر لیتے ہیں۔ اس دائرۃ المعارف کی روحِ رواں تو آپ تھے اور آپ کی عدم موجودگی اسے سنسان کرگئی ہے۔ اب ناراضگی دور کرلیں اور مان جائیں۔ آپ کے آنے سے ہی یہاں کی رونقیں صحیح معنوں میں بحال ہونگی۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 23:18, 6 جون 2012 (UTC)

  • میری بھی آپ سے یہی درخواست ہے امید ہے اب آپ انکار نہ کر سکیں گے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 04:39, 7 جون 2012 (UTC)
  • میری بھی سمرقندی سے یہی درخواست ہے۔ --رحمت عزیز چترالی 05:23, 7 جون 2012 (UTC)
    • آپ ساتھیوں کی محبتوں کا بہت شکریہ؛ محبتوں کے ساتھ ساتھ یہ ناراضگی اور درخواست وغیرہ قسم کے الفاظ نا جوڑا کیجیئے کہ محبت کی راحت بھی محسوس ہوتی ہے اور شرمندگی کی گھٹن بھی۔ اس دائرۃ المعارف کو ہمیشہ ہی ایسے مصروف مخلصین کی ضرورت رہے گی جن کو کامیابی تک کے بارے میں بھی سوچنے کی فرصت نا ہو کہ کامیابی کی فکر میں رہنے والوں سے ہی کامیابی دور رہتی ہے۔ مخلصانہ محنت اور کامیابی جدا نہیں ہوسکتے اور اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت یہ دائرۃ المعارف ہے جس کی بنیادوں میں متعدد (فی الوقت) غیر متحرک اور اردو ٹیکسٹ، کاشف، ساجد، رحمت برادران جیسے متحرک ساتھیوں کا خلوص شامل ہے۔ نئے ساتھیوں کے بارے میں مجھے زیادہ معلومات نہیں ہیں لیکن امید ہے کہ ان کے سامنے (اگر وہ چاہیں) تو ایک راستہ موجود ہے، اب یہ ان پر ہے کہ وہ اس پر کتنا سبزہ اور پھول لگاتے ہیں اور کتنی اس کی آبیاری کرتے ہیں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 06:03, 9 جون 2012 (UTC)

متبادلات

ترمیم

سمرقندی بھائی، چند انگریزی الفاظ کے متبادلات درکار ہے۔
coposition method
lead position ends
انہیں یہاں استعمال کرنا ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:19, 10 جون 2012 (UTC)

  • شعیب بھائی بعد سلام آپ کے درج کردہ مذکورہ بالا کلمات کے متبادلات، اپنی ناچیز سمجھ کے مطابق ذیل میں درج کر رہا ہوں
  1. composition method = اردو دائرۃ المعارف پر method کے لیئے اسلوب مستعمل رہا ہے اس وجہ سے ترجمہ؛ ---- اسلوب ترکیب ---- مناسب لگتا ہے
  2. lead position ends = اختتام منصب قیادت، اختتام مقام قیادت (اول الذکر خاکسار کی رائے میں احسن ہے)

سانچہ چونکہ اہم موضوع پر ہے اس لیے متبادلات پر دیگر ساتھیوں کی رائے یا کوئی اور بہتر متبادل ہو تو (دائرۃ المعارف کے دیگر صفحات پر اس اصطلاح کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے) اس پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 02:59, 11 جون 2012 (UTC)

  • بہترین متبادلات ہیں اور بالخصوص اختتام منصب قیادت بہت اچھا اور موزوں لگ رہا ہے۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 05:17, 11 جون 2012 (UTC)
  • وعلیکم السلام سمرقندی بھائی، بہت خوشی ہوئی آپ نے اس عاجز کی رہنمائی کی اور تجاوب سے نوازا  ۔ میں آئندہ بھی آپ کو زحمت دیتا رہونگا، اس کے لیے پیشگی معافی سمرقندی بھائی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 05:30, 11 جون 2012 (UTC)

Pasteurization

ترمیم

سمرقندی بھائی، Pasteurization کا متبادل درکار ہے۔ اسے یہاں استعمال کرنا ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 18:25, 11 جون 2012 (UTC)

  • شعیب بھائی چونکہ شخصیت کے نام پر منسوب اصطلاح ہے اس وجہ سے صرف لاحقہ ہی اردو میں کیا جاسکتا ہے ---- پاسچریابی ----- جیسے اردو میں اسی لاحقے سے کیفیت کی متعدد اور اقسام بھی بنائی جاتی ہیں؛ شرفیابی، کامیابی، کاریابی وغیرہ۔ ایک دیگر متبادل پاسچریت کا ہوسکتا ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 10:09, 12 جون 2012 (UTC)

چند اور

ترمیم

سمرقندی بھائی، بہت شکریہ آپ کا  ۔

  • سمرقندی بھائی، سوئٹزرلینڈ کے باشندے کے لئے انگریزی لفظ Swiss استعمال ہوا ہے اس کا اردو متبادل کیا لکھا جائے۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 14:02, 16 جون 2012 (UTC)
    • ساجد بھائی سوئٹزرلینڈ تو انگریزی میں ہی کہتے ہیں، اب لینڈ کے لیے تو تان آتا ہے اردو میں جیسے england کے لیے انگلستان۔ اب معلوم نہیں اردو میں سویستان کیوں نہیں کہتے فائل:Smile.PNG خیر؛ بات تھی swiss کی تو اس کے لیے تلفظ اردو سے قریب کرنا مقصود ہو تو ----- سویسی / سوئیسی ----- اختیار کیا جاسکتا ہے جس کی جمع سویسی بھی ہو سکتی ہے اور اگر سیاق و سباق سے وضاحت نا ہو رہی ہو تو جمع سویسین کی جاسکتی ہے۔ باقی جیسے دیگر ساتھی مشورہ دیں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 01:22, 17 جون 2012 (UTC)

ہیکنگ

ترمیم

سمرقندی بھائی، hacking کا اردو متبادل کیا ہو سکتا؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:36, 19 جون 2012 (UTC)

السلام علیکم

ترمیم

سمرقندی بھائی- کافی عرصہ سے آپ سے بات کرنے کا اشتیاق تھا کیوںکہ کاشف عقیل صاحب آپکی بہت تعریف کرتے ہیں- آپکا مضمون "اردو غیر اردو" پڑھنے کے بعد وجہ سمجھ میں آئی- اگر آپ کے پاس وقت ہو تو چند الفاظ کی اردو اصطلاحات کے بارے میں آپکو زحمت دینا چاھتا ہرں- الفاظ یہ ہیں- Cronyism - Kleptocracy - Nepotism - طاہر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 09:40, 21 جون 2012 (UTC)

فارغہ

ترمیم

سمرقندی بھائی، فارغہ کی وجہ تسمیہ آپ نے بیان نہیں کی۔ کیا بیان کرسکتے؟ محمد شعیب

  • انگریزی لفظ gas کی اصل الکلمہ (etymology) کو اساس بنانے کا قصد کیا گیا ہے۔ لغات کے مطابق gas کا لفظ یونانی کے khaos سے ماخوذ ہوا ہے جس کے empty کے ہوتے ہیں؛ اب gas کا لفظ سائنس میں آج کل ان بنیادی معنوں کے ساتھ ساتھ وہ تمام معنی بھی رکھتا ہے جو کہ properties of gas کے نام سے جانے جاتے ہیں، گویا کسی بھی لفظ کو معنی اس کے استعمال سے حاصل ہوتے ہیں۔ فرغ کی اساس سے فارغ کا لفظ بنتا ہے جس کے معنی empty, absolved, void, hollow کے ہوتے ہیں؛ اسی فارغ سے اسم فارغہ اخذ کیا گیا ہے۔ فارغ اور فراغ محض فرصت کے معنوں میں ہی نہیں آتا بلکہ اس سے khaos یا empty کا وہی مفہوم عربی میں مستعمل ہے جو کہ انگریزی میں ہے۔ جیسے
  1. empty space = الموقع الفارغ = خالی جگہ
  2. empty box = الصندوق الفارغ = خالی صندوق

چونکہ انگریزی کے لفظ gas کے لیے دیگر ممنکنہ متبادلات چونکہ اپنا اختصاص قائم نہیں رکھ پاتے؛ جیسے بخار (بخارات) vapor سے اور غبار mist سے نزدیک ہے نا کہ gas سے۔ پھر یہ کہ چونکہ gas ایک بکثرت استعمال ہونے والا لفظ ہے اور اسکا متبادل انگریزی کی طرح مختصر اور ادائگی میں سہل ہونا چاہیے۔ بہرحال؛ ویکیپیڈیا پر کوئی بھی تحریر یا اصطلاح آخری نہیں ہوتی بلکہ ہمیشہ زیادہ موزوں اصطلاح کے لیے جگہ خالی رہتی ہے اور اگر ساتھیوں کو کوئی بہتر لفظ دستیاب ہو جائے تو ضرور تبدیل کر دیا جانا چاہیے۔ آپ حاضر اور متحرک احباب رائے شماری سے فیصلہ کر لیجیے، انشاء اللہ درست ہی ہوگا۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 03:48, 4 اگست 2012 (UTC)

  • جزاک اللہ سمرقندی بھائی تفصیلی جواب مرحمت فرمانے کے لیے، اللہ آپ کو خوش وخرم رکھے آمین۔   رمضان کیسے گذر رہے؟ محمد شعیب

خوگرحمد سے تھوڑاساگلہ بھی

ترمیم

السلام علیکم سمرقندی بھائی، امید ہے بخیر ہونگے۔
مجھے نہیں معلوم آپ اس بزم سے کیوں دور ہوگئے، ناراض ہوکر یا اپنی عدیم الفرصتی کی بنا پر۔ اس لیے کہ ہم اس وقت تھے ہی نہیں۔ البتہ اس بزم میں چہار سو بکھرے ہوئے آپ کے نقوش آپ کی بے مثال کارگردگی اور وابستگی کا پتہ دیتے ہیں۔ آپ نے اسی بزم کی کئی محفلوں میں یہ کہا تھا کہ اس ویکیپیڈیا کو انگریزی ویکیپیڈیا سے کے ٹکر کا بنانا ہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ یہ ٹکر کب ہوگی؟ کیسے ہوگی؟ کیا اس معیار سے ٹکر لی جائیگی جو فی الحال اس ویکی پر ہے؟؟ آپ کے بلند ترین عزائم کی تکمیل کب ممکن ہوگی؟؟ آپ چلے گئے اس بزم کو چھوڑ کر تو کس کے حوالہ کرکے گئے؟؟ آپ خود حالیہ ترامیم کے صفحہ پر نظر رکھیں تو پتہ چل جائیگا کتنے ساتھی ہے یہاں۔ کیا اس عمارت کو جس کی بنیاد میں آپ کی بے شمار قربانیاں دفن ہیں یوں ہی نظر اغیار کرنے پر رضامند ہوگئے؟؟ جن سے اختلافات رونما ہوئے تھے عرصہ ہوگیا اس کوچہ پر جھانکے ہوئے۔ آپ اس وقت بھی درجہ اول کے صارف ہیں شماریات کے مطابق۔ کیا ہم نوآموز افراد کے ذریعہ یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہونچے گا؟؟ جن کو اس بزم کے ماحول سے بھی مکمل آگاہی حاصل نہیں۔ خدارا سمرقندی بھائی، آپ واپس آجائیں۔ آپ کی وقتاًفوقتاً آمد اور تجاوبات اس امر کے غماز ہیں کہ آپ اس بزم کو بھولے نہیں ہیں، آپ آتے ہیں اجنبیوں کی طرح اور ایک نظر ڈال کر چلے جاتے ہیں۔ آخر درد ہوتا ہوگا نا آپ کو اپنی قربانیوں سے سینچے ہوئے چمن کی پامالی کا۔ تو خدا کے لیے اب بس کریں اور واپس آجائیں، اور اس سونی محفل کو پھر سے آباد کریں۔ امید ہے آپ کے چھوٹے بھائی کی درد بھری پکار صدا بصحرا ثابت نہیں ہوگی اور آپ واپس آجائیں گے، اور کچھ نہیں تو اپنے بھائی کی ضد پر ہی سہی۔ دل ہی ہے نا سنگ وخشت تو نہیں، ضرور پسیجے گا۔ چشم براہ محمد شعیب

  • اس سے قبل بھی آپ نے ایک مرتبہ واپسی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اگر یہاں ہونے والی غلطیوں کی اصلاح نہ کی گئی تو یہ ویکیپیڈیا بھی اردو کے ایک عام بلاگ کی طرح بن جائیگا اور یہاں غلطیوں کے پہاڑ لگ جائینگے۔ میری درخواست ہے کہ اب بھی آپ یہی سوچ کر اپنا فیصلہ تبدیل کردیں اور واپس تشریف لے آئیں۔ اللہم تردہ الی ھذا النادی حتی ننتہل من منہلہ العلمی العذب الصافی ولاتردنی خائبا، آمین۔ محمد شعیب

جزاک اللہ

ترمیم

جزاک اللہ سمرقندی بھائی، بہت بہت خوشی ہوئی آپ کے پیغام کو دیکھ کر۔ آپ نے جس امر کے جانب رہنمائی کی ہے اس سلسلے میں یہ عرض کرتا چلوں کہ پچھلے دنوں یہ دائرۃ المعارف ایک المیہ سے دوچار ہوا ہے۔ اس میں جو ابواب پہلے سے موجود تھے وہ سب ضائع ہوگئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ابواب نام فضا باب کی تخلیق سے پہلے بنائے گئے تھے، اور جب یہ نام تخلیق کی گئی تو سب ہی ابواب ختم ہوگئے۔ یہ فہرست ملاحظہ فرمائیے، تمام ابواب میرے ہی تخلیق کردہ ہے سوائے باب سائنس کے۔ امید ہے آئندہ بھی رہنمائی فرماتے رہیں گے۔   --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:00, 12 اگست 2012 (UTC)

  • ان ابواب کو دیکھ کر ان کے لیے مواد کی فراہمی، تحسین وتزئین کاری کے متعلق اپنی رائے سے ضرور نوازیے گا، بالخصوص باب ایشیا جو تقریباً انگریزی کے ایشیا پورٹل کے ہم پلہ ہے، بس کچھ کسر باقی رہ گئی ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:13, 12 اگست 2012 (UTC)

شکریہ

ترمیم

اصطلاحات کا بہت شکریہ، لیکن اہم اور اعزاز کی بات یہ ہے کہ سمرقندی صاحب مجھ سے مخاطب ہوے۔ طاھر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 06:59, 13 اگست 2012 (UTC)

آپی رائے یہاں درکار ہے۔--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 12:59, 13 اگست 2012 (UTC)

  • شاہی کا انتخاب انتہائی مناسب اور برمحل ہے۔ فیمینزم اور گائینیکولوجی میں فرق اس طرح کیا جاسکتا ہے کہ فیمینزم کے لیے نسائیت اور گائیناکولوجی کے لیے نسوانیات استعمال کیا جائے۔ کیا رائے ہے آپ کی؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:11, 19 اگست 2012 (UTC)
  • سمرقندی بھائی، میرے خیال میں فیمینزم کے لیے نسوانیت مناسب نہیں، اس لیے کہ یہ ایک تحریک بھی ہے اور عورت پن کے معنوں میں پہلے سے مستعمل۔ ان دونوں میں فرق اس طرح کیا جاسکتا ہے کہ عورت پن کے لیے نسوانیت ہی استعمال کیا جائے اور فیمینزم کے لیے نسائیت یا اس سے بہتر کوئی متبادل اختیار کیا جائے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 00:44, 20 اگست 2012 (UTC)

عید مبارک

ترمیم

عید مبارک ۔ منجانب طاھر محمود تبادلۂ خیال 20:47, 17 نومبر 2024 (UTC)

  • آمین ثم آمین۔ آپ کو بھی بہت بہت مبارک۔   اللہ آپ کو بھی ہمیشہ خوش وخرم رکھے۔ آمین --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 02:22, 20 اگست 2012 (UTC)

بسلسلۂ اصطلاحات

ترمیم

بہت بہت شکریہ سمرقندی بھائی۔ فائل:Smile.PNG ایک مزید عرض یہ ہے کہ اس وقت جو نئے صارفین کو خوش آمدید کا پیغام دیا جارہا ہے ہے اس کو دیکھ لیں کہ یہ مناسب ہے یا اس میں کچھ حک واضافہ کیا جانا چاہیے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 02:32, 20 اگست 2012 (UTC)

خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
 

جناب سمرقندی/وثق پنجم کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 214,567 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


  • اس سانچہ کی ترمیز بنیادی طور پر عربی ویکیپیڈیا کے دو سانچوں سے حاصل کی گئی ہے، جبکہ مواد اردو سے حاصل کیا گیا ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 02:34, 20 اگست 2012 (UTC)

عید مبارک

ترمیم

بہت بہت شکریہ سمرقندی بھائی، آپ کو بھی عید مبارک۔ اصل میں میرے لیپ ٹاپ میں کچھ گڑ بڑ ہو گئی ہے کچھ بٹن درست کام نہیں کر رہے اس لئے آج کل وکیپیڈیا پر حاضری کچھ کم کم ہی ہے دوسرا رمضان المبارک کی مصروفیت کی وجہ سے شمارندے کو ٹھیک نہ کروا سکا۔ آپ کی آمد گویا ہمارے لئے رم جھم رم جھم کی طرح ہے کسی دن تو موسلا دھار بارش ہو ہی گی نا فائل:Smile.PNG۔۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 04:47, 20 اگست 2012 (UTC)

جواب دیر سے دینے کے لیے آپ سے معذرت کرتا ہوں، آپ کو بھی بہت بہت عید خیر مبارک ہو۔ ﷲ آپکا بھی ہر دن سکون اور خوشی کا رکھے۔ --Qasim Arif Sethi (تبادلۂ خیال) 19:09, 22اگست 2012 (UTC) عید مبارک

  • جزاک اللہ سمرقندی بھائی آپ کی رہنمائی کے لیے، ویسے تو اس سے قبل بھی ساجد بھائی اور کاشف بھائی سے مشورہ کیا تھا اور جواب میں ساجد بھائی نے اسے سانچہ خوش آمدید کی پہلے سے موجود ترمیز کو ختم کرکے موجودہ ترمیز کو داخل کردیا تھا، پھر بھی دوبارہ اس سانچہ سے متعلق رائے لے لیتے ہیںسب سے۔ فائل:Smile.PNG --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:19, 23 اگست 2012 (UTC)

باب روبالیات

ترمیم

آپ کا تخلیق کردہ باب روبالیات اب نہیں رہا کیا اسے دوبارہ بناسکیں گے؟ یا اس عاجز کو اس کے محتویات سے متعلق آگاہ کردیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 16:39, 23 اگست 2012 (UTC)

ترجمہ

ترمیم

سمرقندی بھائی، ایک نئی سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں درج ذیل حصوں کا ترجمہ ہونا ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:01, 26 اگست 2012 (UTC)

case 'explain': return 'سرخ حاشیہ والی جگہیں مطلوب ہیں، بقیہ اختیاری';
case 'wizard dialog title': return 'سانچہ: "' + template + '" کے لیے متغیرات داخل کریں۔';
case 'ok': return 'ٹھیک ہے';
case 'cancel': return 'منسوخ'
case 'params subpage': return 'محددات';
case 'preview': return 'نمائش';
case 'options select': return 'کوئی ایک منتخب کریں:';
case 'multiline': return 'Multiline';
case 'close': return 'بند کریں';
case 'required': return 'مطلوب';
case 'depends': return 'Depends on';
case 'defval': return 'Default';
case 'choices': return 'اختیارات';
case 'date': return 'تاریخ';
case 'button hint': return 'ساحر محددات سانچہ';
case 'able templates category name': throw('Must define category name for wizard-capable templates');
case 'template selector title': return 'براہِ کرم سانچے کا نام داخل کریں';
case 'notInParamPage': return 'field "' + param + '" does not appear in the template\'s parameters list';
case 'editParamPage': return 'ترمیم صفحہ محددات';
case 'unknown error': return 'Error occured: \n' + param;
case 'please select template': return 'براہِ کرم سانچے کا نام داخل کریں';
case 'oneliner': return 'یک سطری سانچہ';
case 'dateFormat': return 'MM d, yy';

رائے

ترمیم

آپکِ رائے یہاں درکار ہے۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 09:32, 26 اگست 2012 (UTC)

فیصلہ

ترمیم

سمرقندی بھائی، اس صفحہ پر جاری مناقشہ کا اگر جلد فیصلہ ہوجائے تو Semi-amplitude کا متبادل اس سانچہ میں رکھنے میں آسانی رہیگی۔ فی الحال میں amplitude کے لیے حیطہ ہی لکھ رہا ہوں۔ مزید Designations کا متبادل کیا ہونا چاہیے؟ فی الحال میں نے تعین کاری استعمال کیا ہے جو مناسب نہیں معلوم ہو رہا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 04:52, 27 اگست 2012 (UTC)

  • عزت افزائی کا شکریہ سمرقندی بھائی، لیکن اگر اس بار گراں کا اہل ہوتا تو خود ہی درخواست دے دیتا  ۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 07:03, 27 اگست 2012 (UTC)
  • فائل:Smile.PNG۔ اصل وجہ وہیں تحریر کردی ہے جب میرے منتظمی کی شمولیت کے لیے رائے شماری ہورہی تھی اور میں نے تنقیدی رائے ظاہر کی تھی۔ دراصل کچھ دنوں بعد میں غیر متحرک ہوجاؤں گا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 07:17, 27 اگست 2012 (UTC)
  • البتہ پھر دوبارہ حاضری ہوگی اس وقت میں خود ہی درخواست دوں گا اور آپ کو زحمت بھی کہ اپنی رائے دیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 07:20, 27 اگست 2012 (UTC)
  • آپ کی رائے یہاں درکار ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:52, 28 اگست 2012 (UTC)

السلام علیکم

ترمیم

السلام علیکم محترم و عزیز سمرقندی بھائی، امید ہے کہ خیریت سے ہوں گے۔ ایک وہ زمانہ تھا کہ میں اردو بلاگستان اور انٹرنیٹ محافل میں اردو وکی پیڈیا کے لیے باصلاحیت افراد کو تلاش کیا کرتا تھا اور آج یہ عالم ہے کہ لوگ ہمیں تلاش کر کے واپس وکی پیڈيا پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیر، محمد شعیب کی جانب سے یاددہانی پر میں یہاں آیا اور بہت کچھ بدلا بدلا پایا۔ اللہ نئے افراد کو ہمت و حوصلہ دے اور مزید کام کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے تو بڑے بڑے کارنامے انجام دے ڈالے ہیں خصوصاً مقالوں کی تعداد دیکھ کر تو بہت خوشی ہوئی جو تقریباً 19 ہزار کو پہنچ چکے ہیں۔ خیر، مجھے اندازہ نہیں ہے کہ اب یہاں کون کون متحرک ہے اور آپ بھی آتے ہیں یا نہیں۔ اس لیے فی الحال تو مجھے اس ماحول سے دوبارہ ہم آہنگ ہونے کے لیے کچھ وقت دیں، جس میں ہم کبھی پورا پورا دن گزارہ کرتے تھے۔ والسلام --فہد کیہر (تبادلۂ خیال) 07:09, 28 اگست 2012 (UTC)

  • آپ کا کہنا بالکل درست ہے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی کے جانے سے کام رکتا نہیں ہے، اللہ نئے اسباب پیدا کر دیتا ہے اور نئے لوگ بھی۔ حوصلہ افزائی اور دعا کے لیے شکر گزار ہوں --فہد کیہر (تبادلۂ خیال) 07:07, 30 اگست 2012 (UTC)

ویکیپیڈیا

ترمیم

جزاک اللہ سمرقندی بھائی، مستقل تو اس دائرۃ المعارف کو چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے اور نہ اس کی ہمت۔ بس کچھ عرصہ حاضر نہ ہوسکوں گا۔ دعا کیجیے کہ اس عرصہ میں بھی مستقل حاضری کی کوئی صورت نکل آئے۔ البتہ ایک گذارش کہ ذاتی پیغام میں آپ اپنا برقی پتہ ارسال کردیں تو نوازش ہوگی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:37, 2 ستمبر 2012 (UTC)

شکریہ

ترمیم

السلام علیکم، سمرقندی صاحب، پیغام کا بہت شکریہ۔ آپ کو وکیپیڈیا پر دیکھ کر بہت خوشیی ہوئی۔ فہد بھائی کو بھی یہاں پا کر مسرت ہوئی۔ ساجد بھائی عرصہ سے یہاں محنت سے کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ چند نئے ساتھیوں کو لگن سے کام کرتے دیکھ کر تسلی ہوئی کہ اردو وکیپیِڈیا کا جو بیج آپ نے بویا تھا وہ تناور درخت بنے گا۔ ذاتی طور پر کچھ مصروفیات ہیں جس کی وجہ سے یہاں نہیں آ پا رہا۔ انشاللہ جلد کسی حد تک شامل ہو سکوں گا۔ آپ اور فہد صاحب وکیپیڈیا کے لیے کچھ وقت نکالتے رہیں تو وکیپڈیا کی سمت صحیح رہے گی۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 03:44, 4 ستمبر 2012 (UTC)

  • سمرقندی بھائی پیغام کا شکریہ، کافی دنوں سے علیل تھا اس وجہ سے تجاوب میں تاخیر ہوئی، میں آپ کا Associated namespace والا پیغام سمجھ نہیں سکا۔ تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا، اگر ربط مہیا کر دیں تو نوازش ہو گی--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 16:02, 15 ستمبر 2012 (UTC)
  • سمرقندی صاحب، السلام علیکم، زحمت کی معذرت۔ [Tengrism] کے لیے کیا اصطلاح استعمال کی جائے۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 08:26, 20 ستمبر 2012 (UTC)
  • ماشااللہ۔ آپ ہمیشہ کی طرح مدلل اور مفصل رہنمائی کرتے ہیں۔ جزاک اللہ۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 05:22, 22 ستمبر 2012 (UTC)
  • سمرقندی بھائی، اس صفحہ میں کچھ انگریزی عبارتوں کا انگریزی ویکی سے ترجمہ کیا گیا ہے، دیکھ کر درستگی فرمادیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:46, 20 ستمبر 2012 (UTC)

مامور اداری

ترمیم
  • آپ ماموری اداری بنادیے گئے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 01:17, 24 ستمبر 2012 (UTC)
  • سمرقندی بھائی، میں کافی عرصے کے بعد وکیپیڈیا پر آیا تو آپ کے مامور اداری کے انتخاب کی رائے شماری جمود کی حالت میں دیکھ کر افسردگی ہوئی، میں نے اپنی سی کوشش کر کے رائے شماری کو دوبارہ شروع کیا اور تمام آراء الحمد للہ (حسبِ توقع) آپ کی تائید میں آئیں، آج شعیب بھائی نے تذکرہ کیا اور میں نے خود ملاحظہ کیا کہ آپ مامور اداری بنا دئے گئے ہیں، میری طرف سے آپ کو دلی مبارکباد ہو۔ شاید سب سے زیادہ اس بات کی خوشی مجھے ہی ہے یہ میرا گمان ہے، ہو سکتا ہے اس بات سے کوئی مجھ سے بھی زیادہ خوش ہو۔ بہرحال، مبارک باد قبول کیجئے، اب تو آپ کے پاس وکیپیڈیا پر واپس آنے کی ایک نئی صورت آ چکی ہے اور آپ کو اب وکیپیڈیا پر واپس آنا ہی ہو گا۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 13:52, 24 ستمبر 2012 (UTC)
  • آپ واپس ویکی پر آجائیں تو ہم پر آپ کی نوازش ہوگی۔  ۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:55, 26 ستمبر 2012 (UTC)
    • آپ کا معاملہ میرے نزدیک تو کوئی مامور اداری ہی حل کر سکتا ہے۔ میرے خیال میں آپ کو مامور اداری بناتے وقت شاید خاور بھائی (میرے خیال میں انہوں نے ہی آپ کے کھاتہ کو منتقل کیا ہے) غیر ارادی طور پر آپ کو تمام اختیارات تفویض نہ کر سکے ہوں۔ آپ اپنے اختیارات کو درج ذیل جگہ پر ملاحظہ کر لیں اور کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس ہو تو کر لیں شاید کوئی صورت نکل آئے۔ اگر معاملہ حل نہ ہو تو خاور بھائی سے --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 15:18, 26 ستمبر 2012 (UTC)
  • اردو ویکیپیڈیا کو آپ کی ضرورت ہے-- رحمت عزیز چترالی 06:45, 27 ستمبر 2012 (UTC)
  • سمرقندی بھائی، صفحہ اول آپ کی توجہ کا محتاج ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:39, 2 اکتوبر 2012 (UTC)
  • سمرقندی بھائی، کیا آپ مجھے [1] پر رسائی دے سکتے ہیں۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 08:31, 6 اکتوبر 2012 (UTC)
«سمرقندی/وثق پنجم» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔