تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq/وثائق/۲۰۱۶-دوسری سہ ماہی

آپ کی مدد درکار ہے ترمیم

@Tahir mq:بھائی جواب کا منتظر ہوں --رحمت عزیز چترالی 15:01, 3 اپریل 2016 (م ع و)

ییژیک صاحب سے انٹرویو ترمیم

عالی جناب، آداب!

ییژیک صاحب سے میں انٹرویو لیا۔ برسبیل تذکرہ موصوف نے آپ کی کافی تعریف کی تھی۔ انٹرویو کا متن آپ یہاں ملاحظہ فرما سکتے ہیں:

http://blog.wikimedia.org/2016/04/04/urdu-wikipedia-czech-republic/

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:39, 5 اپریل 2016 (م ع و)

  بہت اچھے! - وہ بہت اچھے صارف ہیں۔ بطور غیر اردو متکلم ان کی تحریر کافی اچھی ہوتی ہے جس میں انتہائی معمولی اصلاح کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ییژیک صاحب یوں ہی اپنی تحریروں سے اردو ویکیپیڈیا کو سنوارتے رہیں گے۔ میں مزمل صاحب کا بھی مشکور ہوں جو ویکیپیڈیا کے معاملات اور صارفین کی کاوشوں کی قدر کرتے ہوئے انہیں اپنے بلاگ کی زینت بناتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:57, 5 اپریل 2016 (م ع و)

Template ترمیم

طاہر بھائی یہ سانچہ [2]دائیں سے بائیں نہیں ہورہا ہے، آپ کی مدد درکار ہے --محمد ظہیرالدین خان (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:08, 12 اپریل 2016 (م ع و)

السلام علیکم محترم کیسے ہیں آپ سر دراصل میں چاہتا ہوں کے جب میں اپنا نام ویکیپیڈیا کے سرچ باکس میں لکھوں میری تصویر سمیت تعارف آجائے جس طرح آپ کی تصویر کے ساتھ آتا ہے براہ کرم میری صحیح رہنمائی فرما دیجئے آپ مجھے کوڈ بھیج دیں میں خود ان میں اپنا نام لکھ دونگا شکریہ میرا یہ موبائل نمبر ہے اگر آپ چاہیں تو بات کرسکتے ہیں 03125571451Adnan Yasin Sarsi Sahib (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:05, 28 اپریل 2016 (م ع و)Daani

وعلیکم السلام، آپ کے صفحہ صارف پر ایک سانچہ ڈالا ہے آپ اس میں مزید معلومات بھی درج کر سکتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:15, 28 اپریل 2016 (م ع و)

Asslamoalaikum sir g men ne bahut kehnay se ye page bnaya hai AP nne reject krdiya hai mere bahuut se azazat thay Jo men wikipedia PE share lrna chahta Tha ap Eski wajah bta saktay hain aur ye bhi btain k enko men kis trah wikipedia PE share krsakta hun please sir men chahhta hun k men AP name wikipedia men likhun to mera ye sab data show ho please reply must I'm waiting Adnan Yasin Sarsi Sahib (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:23, 29 اپریل 2016 (م ع و)daani

Sir h please Adnan Yasin Sarsi Sahib (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:30, 29 اپریل 2016 (م ع و)daani

عدنان صاحب ویکیپیڈیا ذاتی تشہیر کے لیے نہیں ہے، ہاں آپ اپنے صفحہ صارف پر اپنی ذاتی معلومات رکھ سکتے ہیں۔ دیکھیے ویکیپیڈیا کیا نہیں ہے --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:36, 29 اپریل 2016 (م ع و)

Ok sir g mujhe ye samajh to agae hai k zati information apnay safah sarif PE deni gain lekin ye jaise mumkin hoga k men wikipedia k search box men AP a name likhun aur mere mutaliq ye information ajae jis trah ham farz krain likhtay gain Imran khan aur os k mutaliq ajata hai Please reply sir thanks again Adnan Yasin Sarsi Sahib (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:37, 29 اپریل 2016 (م ع و)daani

یہاں جتنے بھی صارفین یا انتظامیہ کے اراکین ہیں ان میں سے کسی کا بھی صفحہ فضا مرکز میں نہیں اس لیے اس طرح تلاش نہیں کیا جا سکتا جیسے آپ چاہ رہے ہیں۔ آپ اپنا نام تلاش کرنے کے لیے فضا کے ساتھ لکھ کر تلاش کریں۔ مثلا صارف:Adnan Yasin Sarsi Sahib۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:55, 29 اپریل 2016 (م ع و)
عدنان صاحب آپ اردو میں لکھنے کی کوشش کریں۔ لنگڑی اردو پڑھنا خاصہ دشوار ہوتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:58, 29 اپریل 2016 (م ع و)

Adnan Yasin Sarsi Sahib (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:47, 29 اپریل 2016 (م ع و)Thank you so much sir ab mujhe samajh agae hai aik shafqat farmaen mere sarif page PE Jo men ne pictures lagae gain unko tarteeb se khubsurat design men tarteeb de den ab to aik dusray k ooper neechay gain please aur in pictures k uper mota Sa likh de azazat please sir thank you Adnan Yasin Sarsi Sahib (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:47, 29 اپریل 2016 (م ع و)daani

 Y تکمیل۔ آپ نے اسناد پر اپنی تصاویر جو بعد میں لگائی ہیں ان سے ان کے اصل ہونے پر حرف آئے گا کیونکہ کسی بھی ادارے سے حاصل شدہ دستاویز میں وصول کنندہ کو اس میں ترمیم کرنے کا حق نہیں ہوتا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:27, 29 اپریل 2016 (م ع و)

Please sir if you don't mind Mere sarif page PE pictures hain unki beautiful si gallery bana den please......Adnan Yasin Sarsi Sahib (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:16, 29 اپریل 2016 (م ع و)daani

=تجدید کی درخواست= ترمیم

مکرمی، ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/فہرست ویکیپیڈیا صارفین بلحاظ شراکت/بدون روبہ جات، کی تجدید نہیں ہوپائی ہے۔ توجہ فرمائیں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:07, 2 مئی 2016 (م ع و)

جی صحیح فرمایا۔ میں اس وقت ریاض میں ہوں دو دن میں واپسی ہو گی۔ اس کے بعد تجدید کر دوں گا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:13, 2 مئی 2016 (م ع و)
 Y تکمیل -سنجری صاحب ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/فہرست ویکیپیڈیا صارفین بلحاظ شراکت/بدون روبہ جات کی تجدید کر دی گئی ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:28, 4 مئی 2016 (م ع و)

جناب! شکریہ--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:32, 4 مئی 2016 (م ع و)

سانچہ:سماجی روابط میں تشہیر ترمیم

محترم طاہر محمود صاحب میں نے یہ سانچہ اردو سے کاپی کی ہے لیکن اس میں نامعلوم خطائ کی وجہ سے یہ ظاہر نہیں ہورہا [3] زرا دیکھ لیجئے گا --محمد ظہیرالدین خان (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:17, 4 مئی 2016 (م ع و)

صحیح ترمیم

آپ کا شکریہ کہ آپ نے اطلاع دے دی ــ لیکن معاف کر دیں پہلے میری آدت تھی کہ زیادہ وقت گفتگو نہ رکھنا ــممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:45, 6 مئی 2016 (م ع و) ممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:45, 6 مئی 2016 (م ع و)

ممماکب صاحب، آ پ کو فی الحال املا پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ جیسے آپ نے غلطی سے عادت کو آدت لکھ دیا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:29, 6 مئی 2016 (م ع و)

تعاون ترمیم

راقم پرچم بھارت پر کام کرہا ہے ،اور آپ سے گزارش ہے کہ اگر آپ اس کے ایک حصےDisplayکا ترجمہ کردیں تو مہربانی ہوگی۔امید ہے آپ تعاون کریں گے۔--    05:31, 7 مئی 2016 (م ع و)

درخواست ترمیم

السلام و علیکم! طاہر صاحب آپ نے جو ترمیم صفحہ جٹ میں کی ہے اُس میں آپ نے [حوالہ درکار] کا اضافہ کیا، حالانکہ جو حوالہ میں نے آخر میں دیا وہ پورے خانے کے لیے تھا ــ آپ وہ ٹمپلیٹ ہٹا لیں ــممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:46, 7 مئی 2016 (م ع و)

گلوبل سطح پر دو لاکھ سے زائد ترامیم مبارک ہو ترمیم

  200000 سے زائد ترامیم
گلوبل سطح پر 2 لاکھ 28 ہزار ترامیم کرنے پر خصوصی اعزاز۔آپ نے تمام ویکیمیڈیا منصوبوں پر 2 لاکھ سے زائد ترامیم (مجموعی ) کا سنگ میل عبور کیا ہے، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور قابل رشک بات ہے!

--عثمان خان||تبادلہ خیال 11:13, 8 مئی 2016 (م ع و)

  شکریہ! عثمان --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:16, 8 مئی 2016 (م ع و)
@Tahir mq: صاحب، شکریہ جناب والا اور آپ کو بھی صدہا مبارک! دراصل ہم آپ ہی سے ہی سیکھ کر طفلانہ قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔ ورنہ کہاں آپ کے دولاکھ ترامیم اور کہاں ہمارے دس ہزار کا ہندسہ!!--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:01, 8 مئی 2016 (م ع و)
طاہر بھائی دو لاکھ ترامیم کا سنگِ میل عبور کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ہو۔ امید ہے آپ مستبل میں بھی اردو ویکیپیڈیا اور ہم جیسے نو آموز ویکیپیڈینز کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:05, 9 مئی 2016 (م ع و)
میری جانب سے بھی مبارکباد--    04:51, 9 مئی 2016 (م ع و)
انتہائی مشکور ہوں مزمل اور محمد افضل بھائی، آپ لوگوں کا ساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:00, 9 مئی 2016 (م ع و)
ہم کیا اور ہماری اوقات کیا! مگر دلی خوشی ہے، آپ کے سعی پیہم کی اور اتنا بڑا کام جو جہد مسلسل سے ہی ممکن ہے۔ تو پرخلوص مبارکباد قبول فرمائیےاور اردو کی دنیا کے فرد ہونے کے ناطے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ہمیشہ اپنی دل کی وادیوں میں طراوت اور شادابیاں پائیں نیز مسرت و شادمانی آپ کے قدم چومے۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:07, 9 مئی 2016 (م ع و)

طاہر نہیں طائر کہیے ترمیم

طاہر صاحب! آپ اگر اجازت دیں تو آپ کوہم طائر بنا لیں۔ ہم سب تو زمین پر ہیں لیکن صاحب آپ ہمیشہ آسمان ہی میں نظر آئے۔ ہم سب پیدل چلتے ہیں آپ ہیں کہ زن سے نکل جاتے ہیں۔ ترمیمات کے نمبر کے اعتبار سے آپ اردو ویکی پیڈیا کا ایک روشن مینار ہی ہیں۔ہماری دعا ہے کہ آپ کی ترامیم کے ہندسہ میں ایک اور صفر (دائیں جانب) کا اضافہ ہو اور اردو ویکی پیڈیا میں login ہونے پر دیگر ویکی پیڈین راضی ہوں۔ اردو ویکی پیڈیا زندہ باد۔ اردو پائندہ باد--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:33, 9 مئی 2016 (م ع و)
سنجری صاحب ہم تو خاک نشیں ہیں، البتہ آپ کا مضامین کی اصلاح کا کام قابل قدر ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:03, 9 مئی 2016 (م ع و)

سانچہ جیو باکس ترمیم

طاہر بھائی میں نے دریائے چمبل کے سانچہ جیو باکس [4]اردو سے کاپی کیا تھا لیکن سانچہ ظاہر نہیں ہورہا، آپ کی تکنیکی مدد درکار ہے شکریہ --Rachitrali 07:36, 9 مئی 2016 (م ع و)

@Tahir mq: السلام و علیکم! طاہر بھائی مجھے محسوس ہورہا ہے کہ شاید منتظمین اور کچھ دیگر صارف (خاص طور پر منتظمین) سمجھ رہے ہونگے کہ میں Bad faith editor ہوں یا، اردو ویکیپیڈیا میں درست ترمیمیں نہیی کر رہا، کیا واقعی آپ لوگ اِس طرہ سمجھ رہے ہیں مجھے جواب دیدیں ــممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:46, 9 مئی 2016 (م ع و)

ممماکب آپ نے اپنے پہلے صارف سے جاٹ جو کہ بہتریں باحوالہ مضمون ہے بغیر حوالہ تبدیلیاں شروع کر دیں جو کہ تخریب کاری کے زمرے میں آتی ہیں، اس لیے انتظامیہ نے اسے محفوظ کر دیا۔ اس کے بعد آپ نے اپنے دوسرے صارف سے جٹ میں بے سروپا باتیں تحریر کرنا شروع کر دیں۔ آپ سے حوالہ کے بارے میں استفسار کیا گیا، لیکن آپ نے حوالہ درکار کا سانچہ ہر مرتبہ ہٹا دیا۔ جس پر صفحہ جٹ کو بھی محفوظ کر دیا گیا اور اب اسے جاٹ کا رجوع مکرر بنا دیا جائے گا۔ (کٹھ پتلی صارف بنانا ویکیپیڈیا پر منع ہے، جس پر صارف پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔ آپ کو نیا صارف سمجھتے ہوئے رعایت برتی گئی ہے)
آپ نے جٹ قبیلے کو بنی اسرائیل کے دس قبیلوں کی اولاد کہا ہے جس کا کوئی حوالہ نہیں دیا۔ اسرائیل کا ہر قبیلہ اپنی علیحدہ شناخت رکھتا تھا اور ہر ایک کی اپنی زمین تھی۔ آپ کے طرز تحریر سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ دس کے دس قبائل بھاگ کر سندھ آ گئے اور آپس میں گڈ مڈ ہوگئے، اور ان کی اودلا جٹ ہیں جنہوں نے اپنا مذہب بھی تبدیل کر لیا۔
اس کے علاوہ آپ صارفین کو پیغام بھی دیتے ہیں، لیکن آپ پیغام صفحہ میں سب سے اوپر درج کرتے ہیں جو کہ غلط ہے۔ آئندہ اگر آپ کوئی پیغام دیں تو اسے صفحہ کر آخر میں درج کریں۔ آپ اب اگر کوئی پیغام کسی بھی نئے صارف کو دینا چاہیں تو وہ املا کی غلطیوں سے مبرا ہونا چاہیے۔ کیونکہ غلط املا پر مشتمل پیغام نئے صارف پر منفی اثر مرتب کر سکتا ہے۔ اگر آپ ایسا کرنے سے قاصر رہے تو اسے تخریب کاری سمجھتے ہوئے تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ (آپ کے مندرجہ بالا پیغام میں بھی املا کی غلطیاں ہیں اسی لیے آپ کو متعدد بار یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ آپ سب سے پہلے اپنی املا پر توجہ دیں۔) --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:07, 10 مئی 2016 (م ع و)

@Tahir mq: میں سب سے پہلے آپ سے املا کی بات کروں گا: آپ نے درست کہا کہ میری املا صحیح نہیی، چونکہ میں نے اردو ویکیپیڈیا نیا نیا آغاز کیا ہے اسی لیے میری املا درست نہیی میں کوشش کر تا ہوں اور انشاءللہ جلد سیکھ جاؤں گا ــ

جہاں تک بات ہے دوسرے کھاتے کی میں آپ کو بتاتا ہوں کہ میرا پرانہ کھاتہ مم ا کب میں اب استعمال نہیی کر تا کیونکہ اُس میں ایک مسلہ پیش آگیا تھا آپ Obaid Raza کے تبادلہ خیال پر دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے پہلے اُن کو بتا دیا تھا مگر مجھے (میرے خیال میں) کوئ جواب نہ آیا ــ میں ویکیپیڈیا کے قانون توڑنا نہیی چاہتا مگر معاف کر دیں ــ

اور جہاں تک بات ہے جٹ یا جاٹ کی آپ خود اُس کی History دیکھیں کہ لوگوں نے اِس طرہ لکھا تھا "گنگا اور گمنا کے پاس رہنے والے کنجر جٹ کہلاتے ہیں"

اور

جٹ (تعلیم یافتہ) لوگوں کو کمی اور کمینہ کہ کر پکارتے ہیں"

اور اِس کے علاوہ کئ ایسی باتیں لکھی تھیں، وہ تو سارا تعصب تھا ــ اور اُس کے علاوہ میں نے صفحہ جاٹ کو جٹ پر رجوع مکرر کرنا چاہا نہ کہ جٹ کو جاٹ پر اور پھر صفحہ جٹ کو اور بہتر بنانہ چاہا اور میں نے حوالے بھی دیے تھے، وہ باتیں میں اپنی طرف سے نہیی بنارہا تھا ـــــ

میرے گھر ایک کتاب ہے جٹوں کی تاریخ کے بارے میں اُس میں بہت بڑی تفصیل لکھی ہے میں نے اُس تفصیل کے خلاصے کی طرہ لکھا تھا کیونکہ پوری تفصیل لکھنا بہت مشکل ہے (میرے لیے) اور میں اُس صفحہ میں اضافہ کرنا چاہتا تھا مگر مسلسل یا تو میری ترمیمیں لوٹا دی جاتی یا صفحات محفوظ کر دیے جاتے جیسے صفحہ حیاتیات کو میں نے کافی درست کیا مگر میری ترمیم لوٹادی گئ اُس کے علاوہ اور کئ صفحوں میں لوٹائ گئ ــ آپ سے درخواست ہے کہ آپ جاٹ کو رجوع مکرر جٹ پے کر دیں (یعنی جٹ اصل صفحہ ہو) اور اُس کا protection level کم کر دیں ــ

اور جو پیغام میں نئے صرفین کو دیتا ہوں وہ زیادہ تر چائے خانہ میں دعوت کے ہوتے ہیں ــ کیونکہ میں نے انگریزی اور اردو ویکیپیڈیا میں دیکھا تو انگریزی ویکیپیڈیا میں چائے خانہ آباد ہے (یعنی active) ہے ــ اور اردو میں میرے ایک سوال کے علاوہ اور کتنے ہیں؟ اِس لیے ــ لیکن اب میں نے سانچہ بنا لیا ہے ــ {‌{چائے خانہ‌}‌} اِس سے زیادہ آسان ہے ــ

میری غلتیوں پر معاف کریں اور پھر بتاتہ ہوں کہ میں Good faith editor ہوں ــ♥

ممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:32, 10 مئی 2016 (م ع و)

ممماکب صاحب جاٹ میں جہاں بھی تعصبی مواد ہے اس کی نشاندہی کر دیں اسے حذف کر دیا جائے گا۔ آپ نے جو شکایت کی ہے وہ مجھے صفحہ میں نظر نہیں آئی۔ ہاں اگر کوئی بھی نامناسب بات کسی بھی صفحہ پر لکھے گا اسے فورا حذف کر دیا جائے گا اور اس صارف پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔ جٹ اصل صفحہ نہیں ہو گا اردو میں جاٹ مستعمل ہے۔ پنجابی میں جٹ ہو گا۔ اب بھی آپ اگر جاٹ پر کوئی اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو اسے جاٹ کے تبادلہ خیال صفحہ پر لکھ دیں کوئی بھی منتظم اسے اصل صفحہ پر منتقل کر دے گا۔
آپ کو پیغام دینے سے منع نہیں کیا بس یہ کہا کہ پیغام میں املا کی غلطیاں نہ ہوں، اور پیغام کو صفحہ کے آخر میں درج کریں نہ کہ سب سے اوپر۔
طرہ - طرح
صرفین - صارفین
غلتیوں - غلطیوں
نہیی - نہیں
پرانہ - پرانا --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:57, 10 مئی 2016 (م ع و)
آپ ترجیحات - آلات - تجرباتی - میں غلط املا کو رنگین کریں فعال کر لیں یہ بھی آپ کی غلط املا میں مدد کرے گا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:09, 10 مئی 2016 (م ع و)

شکریہ طاہر بھائ آپ سے بات کر کے اچھا محسوس ہوا ــ لیکن املا کے علاوہ میری کوئ غلطی ہے؟ --ممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:38, 10 مئی 2016 (م ع و)

وہ جو تعصب والی باتیں تھیں وہ آپ صفحہ جاٹ کی پرانی ترمیموں میں دیکھ سکتے ہیں یعنی جب میں نیا نیا اردو ویکیپیڈیا میں آیا تو جب میں نے صفحہ جاٹ اور جٹ دونوں دیکھے تو دونوں میں مجھے تعصب سے بھری باتیں ملیں ایسا لگتاتھا کہ جیسے کسی دشمن نے لکھا ہو اور پھر میں نے مٹا کر صفحہ کو دوبارہ لکھا تو obaid raza نے پھر صحیح کر کے لکھ دیا اور بعد میں آپ نے صفحہ مکمل کر دیا ــ مجھے نہیں پتا کہ کس نے لکھا مگر میں نے پڑھا، آپ کو دکھاتا ہوں تھوڑا صبر ــ--ممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:51, 10 مئی 2016 (م ع و)

اِس ترمیم کو دیکھیں اور اِس کا آخری paragraph پورا پڑھیں ــ

یہ پورا پڑھیں

ممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:05, 10 مئی 2016 (م ع و)

ویکیپیڈیا ایک آزاد دائرہ المعارف ہے جس میں کوئی بھی ترمیم کر سکتا ہے، لیکن متعصب یا بے سروپا تحریروں کو حذف کر دیا جاتا ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی بھی ہوتی ہے۔ جیسا کہ آپ نے بھی نشاندہی کی، لیکن ایسی باتوں کو صفحہ سے حذف کر دیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں مسئلہ یہ ہے کہ آپ نے جس طرح صفحہ سے متن ہٹانا شروع کیا اس کی وجہ سے صفحہ کو محفوظ کر دیا گیا۔ دیکھیے یہ ترمیم --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:49, 11 مئی 2016 (م ع و)

ایک اور بات ترمیم

صاحب! خوشی ہوئی آپ کی خوشی اور فخرکی بات پڑھ کر۔ نوازش۔ ہاں ایک اور بات۔ آدمی عادت سے مجبور ہوتا ہے۔ آپ کے خوبصورت مبارک باد والے سانچے کی عبارت کے آخری حصہ میں حرف اضافت (کی) کا اضافہ کر لیں۔ بھائی لوگوں کو تو آ پ نے تو کام پر لگا ہی دیا ہے ۔ آگے بھی اس سانچے کی بار بار ضرورت پڑے گی۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:10, 9 مئی 2016 (م ع و)

بہت شکریہ سنجری بھائی۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:59, 9 مئی 2016 (م ع و)

عنایت حسین بھٹی ترمیم

طاہر بھائی عنایت حسین بھٹی میں زیر استعمال سانچے میں تصویر ظاہر نہیں ہورہی۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:13, 12 مئی 2016 (م ع و)

محمد عارف سومرو بھائی تصویر انگریزی ویکیپیڈیا پر ہے کومنز میں نہیں صلاح دی گئی ہے کہ تصویر کو کومنز پر منقل کیا جائے تا کہ تمام ویکیپیڈیا پر استعمال میں آسانی ہو۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:23, 12 مئی 2016 (م ع و)
میں نے غور نہیں کیا آپ کی بات صحیح ہے۔ امید ہے کہ کومنز میں کوئی اپلوڈ کردے گا۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:06, 12 مئی 2016 (م ع و)

کیوں؟؟؟ ترمیم

@Tahir mq:السلام و علیکم! طاہر بھائ میں کافی کوشش کر چکا ہوں مگر کوئ بھی چائے خانہ کی طرف نہیں آتا کافی لوگ اپنے سوال محمد شعیب کے تبادلہ خیال پر پیش کرتے ہیں اور چائے خانہ؟؟؟ آپ کی مدد کی ضرورت ہے کہ کسی طرہ لوگ چائے خانہ کا رخ کریں ــممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:01, 12 مئی 2016 (م ع و) ممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:01, 12 مئی 2016 (م ع و)

ممماکب صاحب دراصل آپ کی بات درست ہے چائے خانہ کا استعمال ہونا چاہیے۔ لیکن ایک بات ذہن میں رکھیے کہ اردو اور انگریزی ویکیپیڈیا میں بہت زیادہ فرق ہے۔ انگریزی ویکیپیڈیا پر ہر وقت بےشمار لوگ شامل ہو رہے ہیں جو چائے خانہ استعمال کرتے ہیں اور اسی نسبت سے منجھے ہوئے صارفین یا منتظمین بھی موجود ہیں جو ان سے بات چیت کرتے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر کام کرنے والے گنے چنے لوگ ہیں جو ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور اگر کسی چیز کے بارے میں کوئی معلومات چاہیے ہوں تو وہ براہ راست اس صارف یا منتظم سے بات کر لیے ہیں، چائے خانے میں جانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ ویسے یہ چائے خانہ محمد شعیب نے ہی بنایا ہے اور ظاہر ہے ان کا مقصد یہی تھا کہ صارفین یہاں آپس میں کسی مسئلہ پر باہمی بات چیت کر سکتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:17, 12 مئی 2016 (م ع و)
آپ کی بات بھی کافی درست ہے کہ انگریزی اور اردو ویکیپیڈیا میں بہت فرق ہے ــ میں آج کل بہت کوشش کرتا ہوں کہ چائے خانہ آباد ہو جائے، شروع شروع مِیں میںٰ پیغام (نئے صارفین) کو بھیجا کرتا تھا مگر اب میں نے صرف یہ ٹمپلیٹ لکھا: {‌{‌‌چا‌ئے خانہ‌‌}‌} اِس سے اب میں زیادہ بہتر طریقہ سے پیغام دیتا ہوں ــ اور میں چاہتا ہوں کہ چائے خانہ آباد ہو جائے ــ--ممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:30, 12 مئی 2016 (م ع و)
میری دلی دعا ہے کہ آپ کو خواہش پوری ہو۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:16, 12 مئی 2016 (م ع و)

شکریہ ترمیم

 
طاہر محمود صاحب کا بہت بہت شکریہ

محترم طاہر محمود صاحب! آپ جیسے قدر آور شخصیات کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت بہت شکریہ۔ امید ہے کہ آپ کی حمایت اور سہارا آگے بھی جاری رہے گا۔فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:45, 14 مئی 2016 (م ع و)

السلام علیکم مزاج بخیر جناب سے گزارش ہے کہ صفحہ سیت پوربحال کریں آپ کی عین نوزش ہو گی۔ اگر کسی تاریخی واقعہ یا شہر کی معلومات اردو میں نہیں ہو گی تو خدشہ ہےکہ متلاشی اردو میں تلاش کرنا چھوڑ دے.جس سے اردو کا نقصان ہو گا آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ کچھ برداشت کا مظاہره کرتے ہوئے صفحات کا قتل عام نہ کریں.اردو کے لکھنے اور پڑھنے والے آج بھی انگریزی کے مرکزی الفاظ میں تلاش کرتے ہیں آپ کی ذرا سی ہمدری اردو کی صحت کے لیے زبردست ٹانک ثابت ہو گی۔الله آپ کی عمر دراز کرے اور کاروبار میں ترقی دے آمین Zahidfaridkhawaja 18:11, 14 مئی 2016 (م ع و)

  ' اہم جگہ ہے اگر اس پر مکمل کام ہو تو اچھا ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:37, 14 مئی 2016 (م ع و)
 Y تکمیل - صفحہ حذف کرنے کی وجہ حقوق نسخہ کی پامالی تھی۔ کہیں سے کٹ کر کے یہاں پیسٹ کر دینا ممنوع ہے۔ اس کو اپنے الفاظ میں لکھا جائے بصورت دیگر اسے دوبارہ حذف کرنا پڑے گا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:09, 14 مئی 2016 (م ع و)
ویکیپیڈیا ادبی سرقہ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:11, 14 مئی 2016 (م ع و)

92.12.223.15 ترمیم

آداب!

جناب والا 92.12.223.15 کی شراکتوں پرنظر ڈالیے۔ اگر غور سے دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے کہ کوئی نظریہ فروغ دینا چاہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ متنازع معاملوں میں ہمیں یا تو درمیانی بات کہنی چاہیے یا دونوں فریقوں کے متضاد دعوے نقل کرنا چاہیے۔ مگر اگر صارف ایک طرز پر تحریر کرے اور آتے ہی تجربہ کاری سے ترمیم کرے تو اچھی علامت نہیں ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:44, 21 مئی 2016 (م ع و)

صارف کا ایک خاص نقطہ نظر ہے، انداز تحریر سے معلوم ہوتا ہے کہ اردو ان کی مادری زبان نہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:55, 22 مئی 2016 (م ع و)

ویکی منتخب مضامین ترمیم

آداب!

طاہر بھائی اردو ویکی پر ایسے کئی مضامین ہیں جو کسی زمانے میں منتخب قرار دیے گئے تھے لیکن آج منتخب معیارات کے لحاظ سے وہ اس درجے میں رکھنے کے قابل نہیں ہیں ،صارف نے اس حوالے سے کئی دفعہ منتظمین کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کی کوشش کی لیکن کوئی شنوائی نا ہوئی اب یہاں اس حوالے سے حاظر ہوا ہوں کہ شاید آپ کچھ اقدام فرمائیں یا رہنمائی کریں-- جواب 07:23, 22 مئی 2016 (م ع و)

محمد افضل بھائی ایسے مضامین کو ویکیپیڈیا:سابقہ منتخب مضامین میں ڈالا جا سکتا ہے، اور جب وہ دوبارہ منتخب مضمون کا معیار حاصل کر لیں تو انہیں منتخب مضمون بنایا جا سکتا ہے۔ آپ ایسے مضامین کی نشاندہی کریں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:36, 22 مئی 2016 (م ع و)
صحیح-- جواب 08:59, 22 مئی 2016 (م ع و)
میں نے ایسے تمام مضامین کی نشاندہی ویکیپیڈیا:منتخب مضمون جائزہ پر کر دی ہے آپ نظر ثانی کی درخواست ہے۔-- جواب 10:11, 22 مئی 2016 (م ع و)
مضامین کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ ان پر ویکیپیڈیا برادری متفقہ فیصلہ کر سکتی ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:37, 23 مئی 2016 (م ع و)

السلام و علیکم! طایر صاحب آپ سے درخواست ہے کہ صافحہ B کا نام بی میں بدل دیں ــ--ممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:15, 24 مئی 2016 (م ع و) ممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:15, 24 مئی 2016 (م ع و)

آپ سے درخواست ہے کہ اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنا بند کر دیں۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:19, 24 مئی 2016 (م ع و)

حذف شدگی برائے آغا خالد سلیم ترمیم

طاہر بھائی آغا سلیم کا مضمون تحریر کرتے ہوئے مجھے معلوم نہ ہو سکا کہ آغا خالد سلیم کے نام سے مضمون پہلے سے موجود ہے۔ میں نے آغا سلیم کا مضمون تحریر کر کے ویکی ڈیٹا سے منسلک کردیا۔ اب کسی ایک مضمون کو حذف کرنا ہے۔ آغا خالد سلیم کا بین الویکی ربط بھی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آغا خالد سلیم میں حوالہ جات سرے سے ہیں ہی نہیں اور زمرہ بندی بھی نہیں کی گئی۔ اس لیے میرا مشورہ ہے کہ آغا خالد سلیم کو حذف کردیں تاکہ مستقبل میں کسی قاری کو کو ئی مغالطہ نہ ہو۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:17, 25 مئی 2016 (م ع و)

 Y تکمیل--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:21, 25 مئی 2016 (م ع و)

السلام و علیکم! طاہر صاحب میں نے 2000ء تک کر دیا ہے ــ-- مجتبیٰ ( بات کریں!!!🌹 دیکھیں میں کیا کر رہا ہو!!!) ــ ممماکب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:00, 27 مئی 2016 (م ع و)

ہاں صحیح ہے مجتبی۔ ایسا ہی کرنا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:02, 27 مئی 2016 (م ع و)

کھیل کی جمع ترمیم

طاہر بھائی، کھیل کی جمع کھیلیں انتہائی نامانوس لگ رہی ہے، کھیلوں تو رائج ہے۔ کھیل کی جمع غیر ندائی کھیلیں کی بجائے کھیل ہی رائج اور فصیح ہے۔ مثلا جنوبی ایشیائی کھیل۔ --:)  —خادم—  09:25, 28 مئی 2016 (م ع و)

 Y تکمیل--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:35, 28 مئی 2016 (م ع و)
طاہر بھائی انگریزی سرخ روابط کو نیلے اردو روابط میں بدلنے کا طریقہ کیا ہے؟ راقم مضمون نوبل انعام وصول کنندگان کی فہرست پر کام کر رہا ہے لیکن اس میں اتنے زیادہ روابط کو بدلنا ایک دقعت ہے پہلے کچھ صارفین جیسے عرفان ارشد صاحب اس میں موجود ربط بوٹ کے ذریعے بدلتے تھے کیا آپ مدد فرمائیں گے۔-- 14:42, 28 مئی 2016 (م ع و)
شعیب بھائی سرخ روابط کو تبدیل کرنے کے لیے کوئی بھی روبہ کام نہیں کر رہا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:49, 28 مئی 2016 (م ع و)

سانچے کے آخر میں فارسی ترمیم

محترم سانچے کے آخر میں فارسی زبان کے ٹیکسٹ [5] کو کس طرح تبدیل کیا جاسکتا ہے--Abdulqayyumfsc (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:45, 30 مئی 2016 (م ع و)
شاید آپ سانچے میں شامل زمرہ جات کی بات کر رہے ہیں۔ مثلا صفحه‌های ویکی‌پدیا با الگوهای محافظت نادرست آپ کے ویکیپیڈیا پر کافی گڑ بڑ ہے۔
Template:Wp/khw/pp-template
Template:Wp/khw/Pp-template
Template:Wp/khw/PP-template
مملکنہ طور ایک ہی چیز کے لیے تین سانچے ہیں۔
اور یہ زمرہ Template:Wp/khw/pp-meta میں ہونا چاہیے تھا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:03, 30 مئی 2016 (م ع و)

چائے خانے میں تشریف لائیں! ترمیم

آداب Tahir mq/وثائق/۲۰۱۶-دوسری سہ ماہی! ہم آپ کو چائے خانہ میں دعوت دیتے ہیں ــ (چائے خانہ) ایک دوستانہ جگہ ہے جہاں نئے صارف دیگر صارفین سے ویکیپیڈیا میں ملتے اور بات چیت کرتے ہیں ــ آپ بھی آئیں اور اپنا سوال پیش کر کے ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں ــ مگر یاد رہے کہ سوال کے آخر میں دستخط کرنا ضروری ہے، اور دستخط (ویکیپیڈیا) میں اِس طرح کرتے ہیں:(~‌~‌~‌~) ــ ہمیں ضرور ملیں!-- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 01:54, 1 جون 2016 (م ع و)

درخواست ترمیم

السلام و علیکم! طاہر، بس مجھے اِس بات کا جواب دیدیں کہ کیا آپ کسی صارف کا (ویکیپیڈیا) والا نام بدل سکتے ہیں، جسے انگریزی ویکیپیڈیا میں Global renaming کہتے ہیں ــ اگر آپ کر سکتے ہیں تو پھر میں آپ کو وہ نام بتاتا ہوں اور میرے خیال میں وہ نام اور کسی ویکی میں نہیں ــ-- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 11:25, 1 جون 2016 (م ع و)

اب وہ اختیار ہمارے پاس نہیں۔ آپ میٹا ویکی پر درخواست دے سکتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:31, 1 جون 2016 (م ع و)

طاہر محمود، کیا آپ مجھے لِنک بتا سکتے ہیں ــ-- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 11:40, 1 جون 2016 (م ع و)

Changing username --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:46, 1 جون 2016 (م ع و)

شکریہ، اب ہوچکا ــ-- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 12:15, 1 جون 2016 (م ع و)

دعوت ترمیم

السلام و علیکم! طاہر، میں آپ کو وپ:دیوان عام/تجاویز میں آکر مددگاری والے خانے میں میں گفتگو کی دعوت دیتا ہوں، آپ بھی اپنی رائے پیش کریں ــ-- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 05:46, 3 جون 2016 (م ع و)

منتظم ترمیم

السکام و علیکم! اگر میں منتظم وغیرہ بننا چاہوں تو مجھے کیا کرنا ہوگا ــ -- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 05:15, 4 جون 2016 (م ع و)

اگر آپ منتظم وغیرہ بننا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی املا پر کام کریں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:40, 4 جون 2016 (م ع و)

ہدیۂ تشکر ترمیم

 
آپ کا بہت شکریہ

اعزاز اور حوصلہ افزائی کے لئے بہت شکریہ۔ امید ہے کہ آپ کے تعاون اور مشاورات آئندہ بھی ملتے رہیں گے۔فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں)

رائے ترمیم

السلام و علیکم! طاہرمحمود، میں نے ویکیپیڈیا:دیوان عام/تجاویز میں ایک Idea دیا ہے اور امید ہے کہ آپ اُس میں اپنی رائے پیش کریں گے ــ اُس خانے کا Title " مددگاری " ہے ــ آپ کچھ دیگر صارفین کو بھی اُس گفتگو میں حصہ لینے کی دعوت دے سکتے ہیں ــ اور آپ کی سپورٹ ــ -- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 08:20, 7 جون 2016 (م ع و)

سرخ روابط ترمیم

طاہر بھائی میرے خیال ہے ہمیں انگریزی سرخ روابط کا اردو میں کم سے کم ترجمہ کرنا چاہے، اس طرح جب کبھی اردو ویکی پر اس کے مساوی صفحہ بنے گا تو وہ خود تبدیل ہو جائےگا۔ سرخ روابط میں آدھے حصے کا ترجمہ تو بالکل نہیں کرنا چاہیے، جیسےاس صفحے پر ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:44, 10 جون 2016 (م ع و)

 Y تکمیل--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:40, 13 جون 2016 (م ع و)

آپ کے لیے کافی کا ایک کپ! ترمیم

  السلام و علیکم! کیوں نہ کافی کا ایک کپ ہو جائے (آپ کے لیے!!)ــ-- مجتبیٰ (بات کریں!) 10:25, 11 جون 2016 (م ع و)

نیا کھاتہ ترمیم

السلام و علیکم! طاہر محمود، میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں اپنے اِس کھاتے کو چھوڑ کر نیا کھاتا بنانا چاہتا ہوں ــ اور میں آپ لوگوں کو پہلے ہی اپنے نئے کھاتے کے بارے میں بتا رہا ہوں ــ اُس کا نام یہ ہے:صارف:~MMGJ~. اس لیے نئے کھاتے میں میں پرانے کھاتے کا کچھ text وغیرہ کاپی کر لوں ــ –– مجتبیٰ (بات کریں!) 07:35, 22 جون 2016 (م ع و)

آپ نام کیوں نہیں تبدیل کر لیتے، اس سے آپ کی ساری پرانی شراکتیں بھی نئے کھاتے میں آ جائیں گی۔ ویسے آپ کی مرضی جو کرنا چاہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:52, 22 جون 2016 (م ع و)
کوئی ایسا طریقہ ہے کہ نئے کھاتے میں پرانے کھاتے کی شراکتیں آجائیں ــ–– مجتبیٰ (بات کریں!) 08:11, 22 جون 2016 (م ع و)
نام تبدیل کر لیں۔ صارف:مجتبیٰ کو صارف:~MMGJ~ پر نام تبدیل کروا لیں، اس سے ساری شراکتیں آجائیں گی۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:17, 22 جون 2016 (م ع و)

عنوان ترمیم

السلام و علیکم! میں "مجتبیٰ" (~MMGJ~) میرا سوال ہے کہ صفحہ کا عنوان کیسے بدلتے ہیں ــ میں اِس کا عنوان اردو میں کرنا چاہتا ہوں: Akbar ali naseh

08:33, 24 جون 2016 (م ع و)

کسی مضمون کا عنوان تبدیل کرنے کے لیے صفحہ کے اور مزید ہر کلک کریں اور منتقل کریں اختیار کریں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:54, 25 جون 2016 (م ع و)

صارف checkuser، جرابی کٹھ پتلی ترمیم

السلام و علیکم! Tahir mq/وثائق/۲۰۱۶-دوسری سہ ماہی، کیا یہاں کوئی Checkuser ہے، کیونکہ مجھے شک ہے کہ یہ دو کھاتے ایک ہی کے ہیں، صفحہ اشتراکیت کا تاریخچہ دیکھیں ــ اور وہ صارف یہ ہیں: صارف:زوهیب عارف اور
صارف:Zohaib Arif505050
--~MMGJ~ (تبادلۂ خیال)07:28, 30 جون 2016 (م ع و)

جی وہ ہم دیکھ لیں گے۔ آپ فکر نہ کریں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:32, 30 جون 2016 (م ع و)
«Tahir mq/وثائق/۲۰۱۶-دوسری سہ ماہی» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔