ویکیپیڈیا:منتخب مضمون کا جائزہ
منتخب مضامین کی نظرثانی اس صفحے پر ایسے تمام منتخب مضامین کے معیارات پر دیکھنے کی درخواستوں کو دیکھا جاتا ہے جو فی الوقت منتخب معیارات سے گر چکے ہوں نظر ثانی کے بعد مضامین کو اس زمرے سے ہٹایا بھی جاسکتاہے۔ اس کام کے تین مرحلے ہیں اور صارفین کو اس حوالے سے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
اس مرحلے میں جس منتخب مضمون،فہرست پر آپ کو تحفظات ہوں اسے پیش کریں۔
اس مرحلے میں منتخب مضمون کے معیار کی جانچ کی جاتی ہے۔
اس مرحلے میں فیصلہ کیا جاتا ہے کہ آیا مضمون کو منتخب زمرے میں رکھا جائے یا اسے نکالا جائے۔
|
آلات منتخب مضمون:
|
نظر ثانی
ترمیمدرخواست نظرثانی
ترمیمدرج ذیل مضامین وہ تمام مضامین ہیں جو راقم کے نزدیک منتخب معیار پر پورا نہیں اترتے ان تمام مضامین کی بنیادی خامی مستند حواجات کی کمی یا حولہ جات کا نا ہونا ہے،کچھ مضامین بے حد مختصر ہیں ،کچھ صارفین کی تخریب کاری کے سبب اس زمرے میں پہنچے ہیں اور کچھ منتخب مضمون نہیں ہیں لیکن اس زمرے میں موجود ہیں۔راقم تمام صارفین بالخصوص منتظمین سے گزارش کرتا ہے کہ وہ ان مضامین پر نظر ثانی فرمائیں اور اپنی رائے سے مطلع کریں۔تاکہ ویکی معیار کو بحال رکھا جاسکے۔وہ مضامین جن کے بارے میں فیصلہ ہوجائے کہ وہ واقعتا اس معیار پر نہیں اترتے انھیں اگلے حصے یعنی منتخب مضمون امیدوار برائے اخراج میں ڈالا جائے گا جسکے بعد وہ منتخب مضمون نہیں رہیں۔ گے۔-- ☪ جواب 10:04, 22 مئی 2016 (م ع و)
, ورلڈ وائڈ ویب, بحر اوقیانوس , اغادیر , افغانستان , شام , عراق , تیونس , لبنان , امیر تیمور , سلطنت غزنویہ , سلطنت غوریہ , سلیمان اعظم , صفوی سلطنت , سلیمان اعظم , عمر بن عبدالعزیز , صلاح الدین ایوبی , نادر شاہ , محمد علی پاشا , ولید بن عبدالملک , میٹرکس مضمون حذف ہو چکا ہے , لیونہارڈ اویلر , البرٹ آئنسٹائن , اقوام متحدہ , میلکم ایکس نکال دیا گیا ہے۔ , النور, مسجد , محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم , جمال عبدالناصر , محمد علی (مکے باز) , فیفا عالمی کپ , کرکٹ عالمی کپ 1992ء نکال دیا گیا ہے۔ , 1930 فیفا عالمی کپ , صلیبی جنگیں , غزوہ بدر , مملوک
- شکریہ، اس سے پہلے بھی آپ اس مسئلے پر بات کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، مگر تنازعات کےخوف سے میں چپ رہا، ویسے ایک دو صفحات کو مہرے توجہ دلانے پر شعیب بھائی نے اس مضمون سے منتخب کا سانچہ نکال دیا۔
آپ کی یہ فہرست ذرا طویل ہے۔ دو کام آپ کو کرنے ہوں گے تب ہی کوئی مذید بات شروع کی جا سکتی ہے۔ ان پر الگ الگ تنقید کریں۔ اور وجوہات بیان کریں۔ دوسری بات کیا ان پر ویکی ڈیٹا صفحہ پر بھی منتخب مضمون کا بیج ہے؟ یہ بہت ضروری ہے۔ کیوں کہ منتخب مضمون وہ ہی مانا جاتا ہے جس پر ویکی ڈیٹا اور مضمون دونوں جگہ سانچہ منتخب مضمون موجود ہو۔۔ اس کے علاوہ اس فہرست میں جو بھی صفحات ہوں۔ جو اوپر بیان کردہ سانچے سے عاری ہیں۔ مگر ان کو رائے شماری کے بعد صفحہ اول پر لگایا گیا۔ لیکن سانچہ مضمون میں نہیں لگایا گیا۔ ان پر سانچے شامل کیے جائیں۔ باقی جو بچ جائیں وہ تمام نکال دیتے ہیں۔ کیوں کہ وہ ضابطے کی کارروائی، پوری کیے بغیر یہاں شامل ہیں، باقی مضمون کامختصر ہونا اس کے منتخب ہونے میں رکاوٹ نہیں، مختصر کو بطور وجہ تب مانا جائے گا جب، اس موضوع پر بہت کچھ لکھا جا سکتا ہو مگر تشنہ معلومات کو ہی منتخب قرار دیا گیا ہو، چائے اسے دس لوگوں نے مل کر منتخب کیا اس کو نکال دیا جائے۔ وہ صفحات جن کے مواد کا تیس فیصد تک پرانا ہو چکا ہو اسے تازہ معلومات سے بدلنے تک خارج کیا جائے، جیسے فہارست اور طویل شماریات والے صفحات۔ وہ صفحات جو انگریزی ویکی سے براہ راست ترجمہ کیے گئے اور وہ وہاں منتخب یا بہترین کی فہرست میں ہوں۔ ان کے تھوڑے حوالے بھی قابل قبول مانے جائیں گے۔ جیسے آپ نے فیفا عالمی کپ 1930 کو شاید اسی بنیاد پر فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ اس سے پہلے دو تین بار ویکی ڈیٹا پر جا کر کچھ صارفین نے خود ہی منتخب کا بیج لگا دیا تھا۔ جب کہ یہاں نہ ہی رائے شماری کی گئی نہ ہی وہ اس فہرست میں شامل کیے گئے، نہ ہی وہ کبھی صفحہ اول پر لگائے گئے تھے تو یہ بھی ایک مسئلہ ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:32, 22 مئی 2016 (م ع و)
مضامین پر مختصر تبصرہ
مضمون | تبصرہ |
---|---|
, ورلڈ وائڈ ویب, | اردوتخلیق سازی نے اسے ناقابل فہم بنادیا ہے،اس میں لگے نوٹس میں زائد انگریزی الفاظ کی شکایت درج ہے،حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
بحر اوقیانوس | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, اغادیر | حوالہ جات کی کمیاہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, افغانستان | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا،پرانے اعداد و شمار |
, شام | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, عراق | مضمون کو جامع مضمون بنا دیا گیا ہے اور اس میں مزید حوالہ جات، سانچہ جات اور مواد کو شامل کر دیا گیا ہے |
, تیونس | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, لبنان | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, امیر تیمور | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, سلطنت غزنویہ | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, سلطنت غوریہ | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, سلیمان اعظم | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, صفوی سلطنت | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, سلیمان اعظم | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, عمر بن عبدالعزیز | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, صلاح الدین ایوبی | مضمون کو جامع مضمون بنا دیا گیا ہے اور اس میں مزید حوالہ جات، سانچہ جات اور مواد کو شامل کر دیا گیا ہے |
, نادر شاہ | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, محمد علی پاشا | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, ولید بن عبدالملک | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, میٹرکس | حوالہ جات کی کمی،اس مضمون پر حذف کا نوٹس چسپاں ہے ،شاید تخریب کاری کے سبب اس زمرے میں ہے۔اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, لیونہارڈ اویلر | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, البرٹ آئنسٹائن | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, اقوام متحدہ | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, میلکم ایکس | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
النور | حوالہ جات کی کمی، |
, مسجد | مضمون کو جامع مضمون بنا دیا گیا ہے اور اس میں مزید حوالہ جات، سانچہ جات اور مواد کو شامل کر دیا گیا ہے |
, محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, جمال عبدالناصر | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, محمد علی (مکے باز) | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, فیفا عالمی کپ | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, کرکٹ عالمی کپ 1992ء | مضمون کو جامع مضمون بنا دیا گیا ہے اور اس میں مزید حوالہ جات، سانچہ جات اور مواد کو شامل کر دیا گیا ہے |
, 1930 فیفا عالمی کپ | حوالہ جات کی کمی،اسے انگریزی ویکی کے حوالے ڈال کر منتخب کیا جاسکتا ہے۔ |
, صلیبی جنگیں | مضمون کو جامع مضمون بنا دیا گیا ہے اور اس میں مزید حوالہ جات، سانچہ جات اور مواد کو شامل کر دیا گیا ہے |
, غزوہ بدر | حوالہ جات کی کمی،اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا |
, مملوک | حوالہ جات کی کمی، |
, سریبرینیتسا قتل عام | اہم گوشوں کو نہیں لکھا گیا، |
☪ جواب 07:02, 23 مئی 2016 (م ع و)
- میں آپ کی تحقیق کی تعریف کرتا ہوں کہ آپ نے تمام منتخب مضامین کا پورے طور پر مطالعہ کیا اور ان کی خامیوں کی نشاندہی کی۔ اصولا ان مضامین کو منتخب مضامین کی فہرست سے خارج کیا جا سکتا ہے۔ لیکن بطور ایک ویکیپیڈیا صارف میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ان کی خامیوں کو محمد افضل کی نشاندہی کی روشنی میں دور کیا جائے، کیونکہ اردو ویکیپیڈیا پر منتخب مضامین ویسے ہی کم ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں مضامین خارج کرنے سے باقی تعداد کافی کم رہ جائے گی۔ بہر صورت اس کا فیصلہ ویکیپیڈیا برادری مل کر کر سکتی ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:52, 23 مئی 2016 (م ع و)
یقینا اس تعداد میں منتخب مضامین کو نکالنا تمام ویکی صارین کے لئے ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن واقعتا ہم اسی وقت ہی اردو ویکی پر نئے صارفین کو متوجہ کرسکتے ہیں جب یہاں نہایت معیاری مضامین تخلیق کئے جائیں اور منتخب مضامین لکھنے کا عمل اگرچہ کافی وقت لیتا ہے لیکن ان شاء اللہ ہم یہ خلا جلد ہی بھر لیں گے۔ درج بالا مضامین میں محض کرکٹ عالمی کپ 1992ءاور 1930 فیفا عالمی کپ کو ہی تھوڑی محنت کے بعد اس زمرے میں دوبارہ داخل کیا جاسکتا ہے۔اب باقی احباب کا انتظار ہے کہ وہ کیا رائے رکھتے ہیں۔ ☪ جواب 15:36, 23 مئی 2016 (م ع و)
کاغذی کرنسی
ترمیممضمون کاغذی کرنسی کو منتخب مضمون کے زمرے سے ہٹایا جائے🇵🇰🇵🇰✉
وجوہات
ترمیم- مضمون غیر ویکی اسلوب میں لکھا گیا ہے۔
- مضمون میں یکطرفہ طرز تحریر اختیار کیا گیا ہے اور اس میم شروع تا آخر کاغزی کرنسی کو حتی الامکان دھوکہ، فریب گردانا گیا ہے۔ مضمون شروع تا آخر کرنسی کیخلاف لکھی گئی ہے اور تقریبا ہر عنوان میں کرنسی کی منفی شبیہ کھنچی گئی ہے۔
- سنسنی سے بھرپور ہے جیسے"مذہب کی طرح کرنسی بھی انسان کو کنٹرول کرتی ہے۔ لیکن مذہب کے برعکس کرنسی حکومتوں کو بھی کنٹرول کرتی ہے"
- غیر معتبر حوالے دئے گئے ہیں جیسے فیسبک، بلاگ سپوٹ وغیرہ
- ایک ہی حوالے کو کئی دفعہ استعمال کیا گیا ہے۔
منتخب مضمون امیدوار برائے اخراج
ترمیممضمون نظام شمسی کو منتخب مضمون سے سابقہ منتخب مضمون پر منتقل کیا جانا چاہیے، وجوہات مندرجہ ذیل ہیں:
- مضمون مین جا بجا سرخ روابط ہیں۔
- متن مین کئی جگہ انگریزی زبان استعمال کی گئی ہے۔
- مضمون انگریزی اور عربی ویکیپیڈیا پر منتخب مضمون ہے تاہم اردو کا مضمون ان سے خاصہ کم ہے۔
- اگر تو مضمون میں سے خامیاں کم کر کے اسے انگریزی کے مطابق لایا جاتا ہے تو اسے منتخب مضمون رکھا جائے، ورنہ اسے سابقہ منتخب مضمون کا ٹیگ لگا دیا جانا چاہیے۔
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:53، 22 جون 2023ء (م ع و)
تائید
ترمیم- تائید --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:58، 22 جون 2023ء (م ع و)
- تائید -- Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:07، 22 جون 2023ء (م ع و)
- تائید -- Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:01، 22 جون 2023ء (م ع و)
تنقید
ترمیمتبصرہ
ترمیمنتیجہ
ترمیمرائے شماری کے مطابق مضمون پر سابقہ منتخب مضمون کا ٹیگ لگا دیا گیا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:33، 4 جولائی 2023ء (م ع و)