اسرائیل کا جغرافیہ بہت ہی متنوع ہے، جس کا جنوب صحرائی اور شمال برفانی پہاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اسرائیل بحیرہ روم کے مشرقی کنارے پر مغربی ایشیا میں واقع ہے۔[1] اس کے شمال میں لبنان، شمال مشرق میں سوریہ، مشرق میں اردن اور مغربی کنارہ جب کہ جنوب مغرب میں مصر واقع ہے۔ اسرائیل کے مغرب میں بحیرہ روم ہے۔ جو اسرائیل کے 273 کلومیٹر (170 میل) ساحل اور غزہ پٹی کے اکثر حصے کی تشکیل کرتا ہے۔ اسرائیل کے جنوب میں بحیرہ احمر کی مختصر ساحلی پٹی ہے۔
Offshore gas fields, Dead Sea minerals (potash, magnesium)
اسرائیل کا رقبہ اندازہً 20,770 کلومیٹر2 (8,019 مربع میل) ہے، جس میں اندرون ملک پانی کا رقبہ 445 کلومیٹر2 (172 مربع میل) بھی شامل ہے۔[1][2][3] اسرائیل شمال سے جنوب میں 424 کلومیٹر (263 میل) پھیلا ہوا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ 114 کلومیٹر (71 میل) اور کم سے کم، 15 کلومیٹر (9.3 میل) چوڑائی ہے۔[3]
اسرائیلی مقبوضہ علاقےاسرائیلی مقبوضہ علاقوں بشمول مغربی کنارہ، 5,879 کلومیٹر2 (2,270 مربع میل)، مشرقی یروشلیم، 70 کلومیٹر2 (27 مربع میل) اور سطح مرتفع گولان، 1,150 کلومیٹر2 (444 مربع میل)۔[2] ان جغرافیائی علاقوں کی جو حیثیت ہے وہی بیان کی جائے گی۔ ان علاقوں میں، اسرائیل نے مشرقی یروشلم اور سطح مرتفع گولان پر قبضہ کر لیا ہے اور بین الاقوامی برادری اس علاقے کو اسرائیل کا حصہ تسلیم نہیں کرتی۔
جنوبی اسرائیل کا اکثر علاقہ صحرائی ہے، جو 16000 مربع کلومیٹر (6،178 مربع میٹر) پر مشتمل ہے، یہ رقبہ، ملک کے نصف سے زائد ہے۔
^ ابپتٹثجچحخد"Israel"۔ CIA World Factbook۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اپریل 2008الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت); تحقق من التاريخ في: |access-date= (معاونت)
^ ابپFederal Research Division (2004)۔ Israel A Country Study (Paperback ایڈیشن)۔ Kessinger Publishing, LLC۔ صفحہ: 8۔ ISBN1-4191-2689-X۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جون 2018الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت)