راجندر پرساد
ڈاکٹر راجندر پرساد (3 دسمبر، 1884ء – 28 فروری، 1963ء) بھارت کے پہلے صدر تھے۔ وہ بھارت کی آزادی کی تحریک کے اہم رہنماؤں میں سے تھے اورانہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کے طور پر اہم کردار ادا کیا تھا۔ انھوں نے بھارتی آئین کی تیاری میں بھی اپنا اہم کردار نبھایا تھا جس کے نتیجہ میں 26 جنوری 1950ء کو بھارت ایک جمہوریہ کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ صدر ہونے کے علاوہ انھوں نے آزاد بھارت میں مرکزی وزیر کے طور پر بھی کچھ عرصہ کے لیے کام کیا تھا۔ پورے ملک میں انتہائی مقبول ہونے کی وجہ سے انھیں راجندر بابو یا "دے شرتن" کہہ کر پکارا جاتا تھا۔ وہ بہار کے اہم سیاسی لیڈر تھے۔ 1931ء میں برطانوی حکومت نے انھیں نمک مارچ کے لیے پابند سلاسل کیا۔ 1942ء میں بھارت چھوڑو تحریک کے لیے بھی جیل گئے۔ 1946ء کے انخابات کے بعد وہ وزیر برائے کھیتی باڑی بنے۔ 1947ء میں آزادی کے بعد وہ مجلس دستور ساز کے صدر بنے۔ مجلس دستور ساز نے ہی آئین ہند کو مرتب کیا تھا۔
راجندر پرساد | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(ہندی میں: डाक्टर राजेन्द्र प्रसाद) | |||||||
صدر بھارت | |||||||
مدت منصب 26 جنوری 1950 – 14 مئی 1962 | |||||||
وزیر اعظم | جواہر لعل نہرو | ||||||
نائب صدر | سروپلی رادھا کرشنن | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 3 دسمبر 1884ء [1][2][3][4][5] | ||||||
وفات | 28 فروری 1963ء (79 سال)[6][1][2][3][7][4][5] پٹنہ [6] |
||||||
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ کلکتہ پریزیڈنسی یونیورسٹی، کولکاتا |
||||||
پیشہ | وکیل ، سیاست دان | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [8]، انگریزی | ||||||
ملازمت | جامعہ کلکتہ | ||||||
اعزازات | |||||||
بھارت رتن (1962) |
|||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
1950ء میں بھارت ایک جمہوری ریاست بنا اور پرساد کو پہلا صدر بھارت نامزد کیا گیا۔ بھارتی عام انتخابات، 1951ء کے بعد پہلی دفعہ بھارتی پارلیمان تشکیل دی گئی اور وہ صدر مقرر ہوئے۔
ابتدائی زندگی
ترمیمراجیندر پرساد[9] زمیندار اور مالدار کائستھ ہندو تھے۔[10] ان کی ولادت بھارت کی ریاست بہار کے سیوان ضلع کے زردائی گاؤں میں ہوئی تھی۔۔ ان کے والد مہادیو سہائے سنسکرت اور فارسی کے اسکالر تھے۔ ان کی والدہ کملیشوری دیوی ایک مذہبی خاتوں تھیں جو پرساد کو راماین اور مہابھارت کی کہانیاں سنایا کرتی تھیں۔[11][12]
تعلیم
ترمیمپانچ برس کی عمر میں ان کے والدین نے انھیں ایک مولری کی شاگردی میں دے دیا تاکہ وی فارسی زبان، ہندی زبان اور حساب سیکھ سکیں۔ رسمی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انھیں ضلع اسکول میں داخلہ دلوایا گیا۔ جون 1896ء میں 12 سال کی عمر میں ان کی شادی راج ونشی دیوی سے ہو گئی۔ وہ اپنے بھائی کے ساتھ ٹی کے گھوش اکیڈمی پٹنہ گئے۔ انھوں نے]]کلکتہ یونیورسٹی]] کا داخلہ امتحان امتیازی نمبرات سے پاس کیا اور انھیں 30 روپیہ ماہانہ وظیفہ ملنے لگا۔
1902ء میں انھوں نے پریزیڈنسی یونیورسٹی، کولکاتا میں بحیثیت سائنس کا طالب علم داخلہ لیا اور ایف اے کا امتحان پاس کیا۔ مارچ 1905ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔[13]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12117707v — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Rajendra-Prasad — بنام: Rajendra Prasad — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/prasad-rajendra — بنام: Rajendra Prasad — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب عنوان : Hrvatska enciklopedija — Hrvatska enciklopedija ID: https://www.enciklopedija.hr/Natuknica.aspx?ID=49955 — بنام: Rajendra Prasad
- ^ ا ب Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000003065 — بنام: Rajendra Prasad — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Прасад Раджендра
- ↑ عنوان : Store norske leksikon — ایس این ایل آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4342&url_prefix=https://snl.no/&id=Rajendra_Prasad — بنام: Rajendra Prasad
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12117707v — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Janak Raj Jai (1 جنوری 2003)۔ Presidents of India, 1950–2003۔ Regency Publications۔ صفحہ: 1–۔ ISBN 978-81-87498-65-0
- ↑ Tara Sinha (2013)۔ Dr. Rajendra Prasad: A Brief Biography۔ Ocean Books۔ ISBN 978-81843-0173-1۔ 10 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ N. Sundarajan (2007)۔ Biographies of the First Three Presidents of India۔ Sura Books۔ صفحہ: 2–4
- ↑ M.K. Singh، مدیر (2009)۔ Encyclopaedia Of Indian War Of Independence (1857-1947)۔ Anmol Publications Pvt. Ltd۔ صفحہ: 99۔
His father, Mahadev Sahai, was a Persian and Sanskrit language scholar; his mother, Kamleshwari Devi, was a devout lady who would tell stories from the Ramayana to her son
- ↑ Rajendra Smriti Sanghralaya۔ "Major Life Events of Dr. Rajendra Prasad - First President of India"۔ rss.bih.nic.in۔ 03 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر راجندر پرساد سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
ویکی اقتباس میں راجندر پرساد سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
- Rajendra Prasad at Encyclopædia Britannica
- کتب خانوں (ورلڈکیٹ کی فہرست کتب) میں راجندر پرساد کا تعارف یا تصنیفات
سیاسی عہدے | ||
---|---|---|
ماقبل بطور گورنر جنرل ہند | صدر بھارت 1950–1962 |
مابعد |
سانچہ:انڈین نیشنل کانگریس کے صدور
لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:Authority control/auxiliary' not found۔