نیلاگیری ضلع بھارت کی ریاست تمل ناڈو کا ایک ضلع ہے۔ نیلاگیری پہاڑ جو مغربی گھاٹ پہاڑی سلسلے کا حصّہ ہے اسی ضلع میں ہے اس لیے اسے یہ نام ملا ہے۔ 2637 میٹر اونچی دوڈابیٹا چوٹی یہاں کا سب سے بلند مقام ہے۔


நீலகிரி மாவட்டம்
Nilagiri Mavattam
ضلع
نیلاگیری پہاڑی ریلوے
تامل ناڈو (بھارت) میں واقع
تامل ناڈو (بھارت) میں واقع
ملکبھارت
ریاستتمل ناڈو
ضلعنیلاگیری
قیامفروری 1882
صدر دفتراوٹی
تعلقہادگا منڈلم، کونور، کندہ، کوٹاگری، گوڈلور، پنتلور
حکومت
 • ناظم شہرڈاکٹر پی شنکر آئی اے ایس
رقبہ
 • ضلع2,565 کلومیٹر2 (990 میل مربع)
بلندی2,789 میل (9,150 فٹ)
آبادی (2011)[1]
 • ضلع735,394
 • کثافت421.97/کلومیٹر2 (1,092.9/میل مربع)
 • میٹرو454,609
زبانیں
 • دفتریتمل ناڈو
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز643001
ٹیلی فون کوڈ0423
آیزو 3166 رمز[[آیزو 3166-2:IN|]]
گاڑی کی نمبر پلیٹTN-43
ساحل0 کلومیٹر (0 میل)
عظیم ترین شہراوٹی
جنسی تناسبM-49.6%/F-50.4% /
خواندگی80.01%%
قانون ساز اسمبلیمنتخبہ
قانون ساز اسمبلی اراکین3
Precipitation3,520.8 ملیمیٹر (138.61 انچ)
اوسط درجۂ حرارت (سالانہ)−6 °C (21 °F)
اوسط درجۂ حرارت (موسمِ گرما میں)6 °C (43 °F)
اوسط درجۂ حرارت (موسمِ سرما میں)−12 °C (10 °F)
ویب سائٹnilgiris.nic.in
ایک منظر

آمد و رفت

ترمیم

ناگاپٹنم-گوڈلور قومی شاہراہ اس ضلع سے گزرتی ہے۔ اس کے علاوہ نیل گِری گھاٹ سڑک تمل ناڈو، کیرالا اور کرناٹک کے شہروں سے جوڑتی ہے۔ میٹوپالائم سے اوٹی تک نیلاگیری پہاڑی ریلوے کا سفر سیاحوں کے لیے دلچسپ احساس ہے۔ مشہور اردو فلم دل سے کا ایک گانا یہاں سے تصویرکشی کی ہے۔

زراعت

ترمیم

نیلاگیری ضلع میں بنیادی طور پر باغبانی کی زراعت عام ہے۔ یہاں کی معیشت گاجر، آلو، چائے، کوفی، پھل، مصالحہ جات جیسے فصلوں پر منحصر کرتی ہے۔

 
چائے کارخانہ اور چائے باغ
 
ایک چائے کی پتی چننے والی عورت
فائل:Coonoor tea plantation.jpg
کونور کے چائے باغات سے ایک منظر

بییئیاتی خِطّہ

ترمیم

مغربی گھاٹ کے 250 سے 1000 میٹر تک کی بلندی میں نم پتجھڑ جنگلات موجود ہیں۔ تین قومی باغستان نیلاگیری کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ موکورتی قومی باغستان، موتوملے قومی باغستان اور سائیلینٹ ویلی قومی باغستان۔ یہ تمام علاقہ نیلاگِری مُتحفّظہ کُرۂ حیات کا حصّہ ہے۔

 
نیلاگِری پہاڑ کا ایک منظر
 
نیلاگِری پہاڑ سےنیلاگیری بکری کا منظر
 
اوٹی بوٹانکل گارڈن

آبادی

ترمیم

2001ء کے مردم شماری کے مطابق آبادی کی تفصیلات درجِ ذیل ہے۔

کُل آبادی مرد عورت جنسی تناسب
دیہی 307,532 151,874 155,658 1,025
شہری 454,609 226,477 228,132 1,007
کُل 762,141 378,351 383,790 1,014
 
نیلاگیری کے توڈا قبیلے کی جھونپڑی

مزید دیکھیے

ترمیم

تصاویر

ترمیم
 
سگور گھاٹ

حوالہ جات

ترمیم
  1. "2011 شماریات ہند" (Excel)۔ بھارت سرکار۔ 16 اپریل 2011۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-16