گورنر سندھ پاکستان کے صوبہ سندھ کی صوبائی حکومت کا سربراہ ہوتا ہے۔ اس کا تقرر وزیر اعظم پاکستان کرتا ہے اور عموما یہ ایک رسمی عہدہ ہے یعنی اس کے پاس بہت زیادہ اختیارات نہیں ہوتے۔ تاہم ملکی تاریخ میں متعدد بار ایسے مواقع آئے ہیں جب صوبائی گورنروں کو اضافی و مکمل اختیارات ملے ہیں خاص طور پر اس صورت میں جب صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہو، تب انتظامی اختیارات براہ راست گورنر کے زیر نگیں آ جاتے ہیں۔ 1958ء سے 1972ء اور 1977ء سے 1985ء کے فوجی قوانین (مارشل لا) اور 1999ء سے 2002ء کے گورنر راج کے دوران میں گورنروں کو زبردست اختیارات حاصل رہے۔ سندھ میں دو مرتبہ براہ راست گورنر راج نافذ رہا جن کے دوران میں 1951ء سے 1953ء کے دوران میں میاں امین الدین اور 1988ء میں رحیم الدین خان گورنر تھے۔ 27 دسمبر 2002ء سے 9 نومبر 2016ء تک عشرت العباد خان گورنر رہے۔

گورنر سندھ
Governor Sindh
گورنر سندھ کی مہر
سندھ کا صوبائی پرچم
موجودہ
نسرین جلیل

مئی 8, 2022 سے
خطابعزت مآب
(رسمی)
رہائشگورنر ہاؤس سندھ
نشستکراچی، سندھ، پاکستان
مدت عہدہصدر پاکستان کی منطوری سے
ویب سائٹOfficial website

فہرست گورنران سندھ ترمیم

یہ قیام پاکستان کے بعد سندھ میں گورنر کے عہدے پر فائز رہنے والی شخصیات کی فہرست ہے:

نام گورنر قلمدان سنبھالا قلمدان چھوڑا
غلام حسین ہدایت اللہ 16 اگست، 1947ء 4 اکتوبر 1948ء
شیخ دین محمد 7 اکتوبر، 1948ء 19 نومبر 1949ء
میاں امین الدین 19 نومبر، 1949ء یکم مئی، 1953ء
جارج بکسنڈال کنسٹنٹائن 2 مئی، 1953ء 12 اگست، 1953ء
حبیب ابراہیم رحمت اللہ 12 اگست، 1953ء 23 جون، 1954ء
افتخار حسین خان ممدوٹ 24 جون، 1954ء 14 اکتوبر، 1955ء
صوبہ مغربی پاکستان کا حصہ (ون یونٹ) 14 اکتوبر، 1955ء یکم جولائی، 1970ء
رحمان گل یکم جولائی، 1970ء 20 دسمبر، 1971ء
ممتاز بھٹو 22 دسمبر، 1971ء 20 اپریل، 1972ء
میر رسول بخش تالپور یکم جون، 1972ء 14 فروری، 1973ء
بیگم رعنا لیاقت علی خان 15 فروری، 1973ء 28 فروری، 1976ء
محمد دلاور خانجی یکم مارچ 1976ء 5 جولائی 1977ء
عبد القادر شیخ 6 جولائی، 1977ء 17 ستمبر، 1978ء
ایس ایم عباسی 18 ستمبر، 1978ء 6 اپریل، 1984ء
جہانداد خان 7 اپریل، 1984ء 4 جنوری، 1987ء
اشرف ڈبلیو تابانی 5 جنوری، 1987ء 23 جون، 1988ء
رحیم الدین خان 24 جون، 1988ء 12 ستمبر، 1988ء
قدیر الدین احمد 12 ستمبر، 1988ء 18 اپریل، 1989ء
فخرالدین جی ابراہیم 19 اپریل، 1989ء 6 اگست، 1990ء
محمود ہارون (پہلی مرتبہ) 6 اگست، 1990ء 18 جولائی، 1993ء
حکیم محمد سعید 19 جولائی، 1993ء 23 جنوری، 1994ء
محمود ہارون (دوسری مرتبہ) 23 جنوری، 1994ء 21 مئی، 1995ء
کمال الدین اظفر 22 مئی، 1995ء 16 مارچ، 1997ء
معین الدین حیدر 17 مارچ، 1997ء 17 جون، 1999ء
ممنون حسین 19 جون، 1999ء 12 اکتوبر، 1999ء
عظیم داؤد پوتہ 25 اکتوبر، 1999ء 24 مئی، 2000ء
محمد میاں سومرو 25 مئی، 2000ء 26 دسمبر، 2002ء
عشرت العباد خان 27 دسمبر، 2002ء 9 نومبر 2016ء
شہلا رضا (قائم مقام) 9 نومبر 2016ء 11 نومب 2016ء
چیف جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی 11 نومبر 2016ء 11 جنوری 2017ء
آغا سراج درانی (قائم مقام) 11 جنوری 2017ء 30 جنوری 2017ء
محمد زبیر 8 فروری 2017ء 29 جولائی 2018ء
آغا سراج درانی (قائم مقام) 3 اگست 2018ء 27 اگست 2018ء
عمران اسماعیل 27 اگست 2018ء 10 اپریل 2022ء
Muhammad Kamran Khan Tessori کامران ٹسوری 10 اکتوبر 2022ء تا حال

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم