مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وبا
بھارت کے صوبہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وبا کا پہلا معاملہ 9 مارچ 2020ء کو سامنے آیا اور 02 مئی 2020ء تکحکومت مہاراشٹر نے 12,296 مریضوں کی تصدیق کی جن میں سے 521 کی موت بھی ہو چکی ہے جب کی 2,000 لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں یہ اعداد و شمار بھارت کی دوسری ریاستوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہیں۔[1]
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وبا، 2020ء | |
---|---|
مصدقہ مریضوں والے اضلاع (17 مارچ تک)
مصدقہ مریضوں کی اطلاع ملی | |
مرض | کورونا وائرس مرض 2019ء |
مقام | مہاراشٹر، بھارت |
پہلا مریض | پونے |
تاریخ آمد | 9 مارچ 2020 (لوا خطا ماڈیول:Age میں 521 سطر پر: attempt to concatenate local 'last' (a nil value)۔) |
مصدقہ مریض | 12,296 |
صحت یابیاں | 2,000 |
اموات | 521 |
خطے | احمدنگر ضلع، ضلع اورنگ آباد، ممبئی شہر ضلع، ممبئی مضافاتی ضلع، ناگپور ضلع، ضلع پونہ، ضلع رائے گڑھ، رتناگری ضلع، تھانے ضلع، ایوت محل ضلع |
خط زمانی
ترمیم
- صوبہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثر پہلا مریض 9 مارچ 2020ء کو پونے شہر میں پایا گیا جہاں دبئی سے لوٹنے والا ایک جوڑا طبی جانچ میں متاثر پایا گیا تھا۔[2] اگلے ہی دن اسی شہر میں مزید تین افراد ملے جو اس مذکورہ جوڑے سے مل چکے تھے۔ چنانچہ ان پانچوں کو نائیڈو ہسپتال میں بھرتی کر دیا گیا۔[3]
- 11 مارچ کو ممبئی میں دو افراد متاثر پائے گئے جن کے اُس مذکورہ جوڑے سے روابط تھے۔[4] اسی دن متاثر مریضوں کی تعداد پانچ سے بڑھ کر گیارہ تک جا پہنچی جن میں پونہ سے مزید تین اشخاص ملے اور امریکا سے لوٹنے والا ایک شخص ناگپور میں متاثر پایا گیا۔[5]
- 13 مارچ کو ناگپور کے مریض کی بیوی اور دوست بھی متاثر ملے۔ پونہ میں امریکا سے لوٹنے والا ایک شخص بھی متاثر پایا گیا جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد دس تک پہنچ گئی۔[6] اسی روز احمد نگر میں ایک شخص متاثر پایا گیا جو دبئی سے کسی دن لوٹا تھا۔[7]
- 14 مارچ کو ناگپور میں ایک اور شخص ملا جس نے پہلے تصدیق شدہ مریض کے ساتھ امریکا کا سفر کیا تھا۔[8] ممبئی میں ایک مریض اور واشی، کاموٹھے اور کلیان سے تین مریضوں کی اطلاع ملی۔ نیز ایوت محل میں دو افراد طبی جانچ میں متاثر پائے گئے جو دبئی سے لوٹے تھے۔[9][10] علاوہ ازیں پمپری-چنچواڑ سے بھی پانچ مصدقہ متاثرین کی اطلاع ملی۔[11]
- 15 مارچ کو اورنگ آباد شہر میں ایک خاتون متاثر ملیں جو روس اور قازقستان سے لوٹی تھیں۔ اس طرح پورے صوبہ میں متاثرین کی تعداد 32 ہو گئی۔[12] بعد میں اسی روز پمپری چنچواڑ کا ایک شخص بھی متاثر ملا جو دبئی اور جاپان سے لوٹا تھا۔[13]
- 16 مارچ کو متاثرین کی تعداد بڑھ کر 37 تک جا پہنچی جن میں ممبئی میں تین مریض اور نوی ممبئی میں ایک مریض ملا۔[14] ان مریضوں میں تین سالہ بچہ اور اس کی ماں بھی ہیں جو بچے کے والد کے رابطہ میں تھے اور والد امریکا سے لوٹے تھے۔[15] ایوت محل میں ایک خاتون جو پہلی جانچ میں غیر متاثر پائی گئی تھی اور اسے علاحدہ رکھا گیا تھا، اگلی جانچ میں متاثر ملی۔ پونہ کا ایک جوان بھی متاثر پایا گیا جو دبئی سے لوٹا تھا۔[16]
- 17 مارچ کو اس وبائی وائرس سے پہلی موت ہوئی۔ یہ ایک چونسٹھ سالہ شخص تھا اور ممبئی کے کستربا ہسپتال میں بھرتی تھا۔[17] اسی روز مزید دو افراد کی تصدیق ہوئی، ایک ممبئی میں اور دوسرا پمپری چنچواڑ میں۔ دونوں امریکا سے لوٹے تھے۔[18]
- 18 مارچ کو ایک جوان خاتون جو فرانس اور نیدرلینڈز سے لوٹی تھیں، پونہ میں متاثر پائی گئی۔[19] ممبئی کی ایک 68 سالہ خاتون کی اطلاع بھی ملی جس کا ایک مصدقہ مریض سے رابطہ تھا۔[20] پمپری چنچواڑ اور رتناگری سے بھی نئے مریضوں کی اطلاع ملی جن میں سے پہلا مریض فلپائن، سنگاپور اور سری لنکا سے لوٹا تھا جبکہ دوسرا مریض غالباً دبئی سے آیا تھا۔[21]
- 19 مارچ کو مہاراشٹر نے تین نئے متاثرین کی اطلاع دی جن میں ممبئی کی ایک خاتون ہے اور لندن سے لوٹی ہیں، دوسرا شخص احمد نگر کا ہے اور تیسرا مریض الہاس نگر کی ایک خاتون ہے، یہ دونوں دبئی سے لوٹے تھے۔[22]
- 20 مارچ کو ممبئی، پونہ اور پمپری چنچواڑ میں تین نئے متاثرین ملے اور اسی روز پانچ مریض مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے واپس ہوئے۔[23]
- 21 مارچ کو صوبہ کے اعلیٰ افسران نے 11 نئے معاملات درج کیے جن میں 10 ممبئی کے ہیں اور 1 پونہ کا ہے۔ ان میں سے تین نے بیرون ہند سفر نہیں کیا ہے۔[24]
- 22 مارچ کو محکمہ صحت عامہ، مہاراشٹر نے ایک چونسٹھ سالہ شخص کے موت کی اطلاع دی۔ جانچ کے دوران میں یہ شخصکورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا اور ساتھ ہی ذیابیطس اور بلند فشار خون کا مریض بھی تھا۔
رد عمل اور اثرات
ترمیم13 مارچ کو حکومت مہاراشٹر نے ممبئی، نوی ممبئی، پونہ، پمپری چنچواڑ اور ناگپور میں اس بیماری کو وبا قرار دے دیا اور وبائی امراض ایکٹ، 1897ء کی دفعات نافذ کر دی جس کے بعد مشکوک افراد کو جبراً ہسپتال میں بھرتی کیا جاتا ہے۔ پورے صوبے میں تجارتی عمارتیں مثلاً سنیما گھر، تجارتی مراکز، سویمنگ پول اور جم خانے پیش بندی کے طور پر بند کرا دیے گئے۔[25][26] وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے نے تمام عوامی اجتماعات اور تقریبات پر پابندی عائد کر دی۔[27] پونہ میونسپل کاروپوریشن نے 14 مارچ سے تمام عوامی باغات اور راجیو گاندھی چڑیا گھر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔[28]
نیز ادھو ٹھاکرے نے اعلان کیا کہ جانچ کے تمام مراکز اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا اور ان میں قرنطینہ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔[29] 16 مارچ کو حکومت نے ان تمام اضلاع کو 45 کروڑ روپے دیے جہاں مصدقہ متاثرین ملے ہیں۔[30]
ہسپتال کے علاحدہ کمروں سے متعدد مشکوک افراد کے بھاگ جانے کے بعد حکومت نے ہسپتال کے اہلکاروں کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ان متاثرین کے بائیں ہاتھ پر ایک مہر بھی لگائیں جنہیں چودہ دن گھر میں بند رکھا جا رہا ہے۔ اس مہر میں ان کے قرنطینہ کی تفصیلات درج ہوں گی تاکہ انھیں بآسانی شناخت کیا جا سکے۔ مزید یہ فرمان بھی جاری کیا گیا ہے کہ جو شخص اس گھریلو قرنطینہ کی خلاف ورزی کرے گا اسے حکومت کی زیر نگرانی علاحدہ قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔[31]
صوبہ کے بڑھتے مریضوں کو دیکھتے ہوئے افسران صحت نے تمام سیاحتی اور مذہبی مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان مقامات میں ممبئی کا سدھی ونایک مندر، عثمان آباد ضلع کا تلجا بھوانی مندر، اورنگ آباد ضلع کے اجنتا اور ایلورا کی غاریں، پونہ کی حلوائی گنپتی مندر، شرڈی کا سائی بابا مندر اور ممبئی کا ممبا دیوی مندر قابل ذکر ہیں۔ ممبئی منترالیہ میں بھی داخلے کو محدود کر دیا گیا ہے۔[32][33] ممبئی پولیس نے بھی 31 مارچ تک تمام اجتماعی سیاحتوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔[34] 17 مارچ کو ناگپور اور ناسک میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔[35]
اعداد و شمار
ترمیمCOVID-19 pandemic in Maharashtra by district
| ||||
---|---|---|---|---|
ضلع | کل کیس | صحتیاب | اموات | موجودہ مریض |
کل | 20,36,002 | 19,48,674 | 51,215 | 36,113 |
احمدنگر ضلع | 72,370 | 70,267 | 1,103 | 1,000 |
اکولہ ضلع | 11,894 | 11,144 | 367 | 383 |
امراوتی ضلع | 22,653 | 21,691 | 400 | 562 |
ضلع اورنگ آباد، مہاراشٹر | 49,478 | 47,810 | 1,245 | 423 |
بیڑ ضلع | 18,280 | 17,186 | 550 | 544 |
بھنڈارا ضلع | 13,581 | 13,061 | 309 | 211 |
ضلع بلڈھانہ | 15,137 | 14,216 | 246 | 675 |
چندرپور ضلع | 24,189 | 23,522 | 415 | 252 |
دھولیہ ضلع | 16,149 | 15,679 | 344 | 126 |
ضلع گڑچرولی | 8,867 | 8,697 | 97 | 73 |
گوندیا ضلع | 14,383 | 13,931 | 174 | 278 |
ہنگولی ضلع | 4,453 | 4,231 | 98 | 124 |
جلگاؤں ضلع | 57,600 | 55,642 | 1,478 | 480 |
ضلع جالنہ | 13,430 | 12,891 | 363 | 176 |
ضلع کولہاپور | 49,208 | 47,408 | 1,672 | 128 |
لاتور ضلع | 24,611 | 23,328 | 690 | 593 |
ممبئی شہر ضلع | 3,10,604 | 2,92,661 | 11,380 | 6,563 |
ناگپور ضلع | 1,36,806 | 1,30,098 | 3,370 | 3,338 |
ناندیڑ ضلع | 22,344 | 21,261 | 678 | 405 |
نندوربار ضلع | 9,797 | 9,193 | 208 | 396 |
ضلع ناسک | 1,21,914 | 1,18,724 | 2,000 | 1,190 |
عثمان آباد ضلع | 17,564 | 16,631 | 557 | 376 |
پالگھر ضلع | 48,116 | 46,745 | 920 | 451 |
پربھنی ضلع | 7,949 | 7,493 | 296 | 160 |
ضلع پونہ | 3,90,125 | 3,75,550 | 7,988 | 6,587 |
ضلع رائے گڑھ | 68,849 | 66,766 | 1,530 | 553 |
رتناگری ضلع | 11,557 | 10,994 | 392 | 171 |
سانگلی ضلع | 50,902 | 48,499 | 1,783 | 620 |
ضلع ستارا | 56,680 | 54,135 | 1,819 | 726 |
ضلع سندھودرگ | 6,450 | 6,012 | 170 | 268 |
شولاپور ضلع | 56,275 | 53,682 | 1,829 | 764 |
تھانے ضلع | 2,69,786 | 2,57,526 | 5,770 | 6,490 |
وردھا ضلع | 10,813 | 10,170 | 299 | 344 |
واشم ضلع | 7,374 | 7,065 | 158 | 151 |
ایوت محل ضلع | 15,664 | 14,765 | 432 | 467 |
دوسری ریاست | 150 | 0 | 85 | 65 |
بمطابق 2021-02-04[36] |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "COVID-19 Monitoring Dashboard by Public Health Department , Government of Maharashtra"۔ Public Health Department, Government of Maharashtra
- ↑ "Two with travel history to Dubai test positive for coronavirus in Pune"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2020
- ↑ "Coronavirus update: 3 more test positive for COVID-19 in Maharashtra, number rises to 5"۔ لائیومنٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2020
- ↑ "Coronavirus update: Two test positive in Mumbai, total cases in state rise to 7"۔ لائیومنٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2020
- ↑ "Maharashtra has 11 confirmed cases of coronavirus as 45-year-old person tests positive"۔ Firstpost۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2020
- ↑ "2 more test positive for coronavirus in Nagpur; Maharashtra count now 17"۔ اکنامک ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2020
- ↑ "Coronavirus positive cases in Maharashtra rise to 19"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2020
- ↑ "1 more tests positive of coronavirus in Nagpur, total cases in Maharashtra rise to 20"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2020
- ↑ "Number of confirmed coronavirus patients in Maharashtra rises to 26"۔ لائیومنٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2020
- ↑ "Two more test positive in Yavatmal; Maharashtra count rises to 26"۔ دا ہندو۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2020
- ↑ "Five persons tested positive for the coronavirus in Pimpri-Chinchwad near Pune in Maharashtra"۔ آل انڈیا ریڈیو۔ 21 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2020
- ↑ "Maharashtra: Woman tests positive for coronavirus in Aurangabad"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2020
- ↑ "One more positive coronavirus case reported from Maharashtra"۔ لائیومنٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2020
- ↑ "Coronavirus: Four new cases in Maharashtra, patient count rises to 37"۔ لائیومنٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2020
- ↑ "3-year-old tests positive for Covid-19 in Mumbai, both parents also infected. Maharashtra total now at 39"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2020
- ↑ "Yavatmal woman tests +ve for coronavirus; total count now 39 in Maharashtra"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2020
- ↑ "Coronavirus patient, 64, dies in Mumbai; third death in India"۔ ہندوستان ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2020
- ↑ "COVID-19 Outbreak: No. of positive coronavirus cases in India rises to 139, highest in Maharashtra"۔ DNA۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2020
- ↑ "COVID-19: With a new case, tally in Pune district is 18 and 42 in Maharashtra"۔ دی ہندو۔ 18 مارچ 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2020
- ↑ "Pune woman tests positive for Covid-19, had returned from Netherlands. Maharashtra total now at 43"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2020
- ↑ "50-year-old man tests positive for coronavirus in Maharashtra's Ratnagiri"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2020
- ↑ "Three more test positive, Maharashtra tally is 48"۔ دا ہندو۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2020
- ↑ "Coronavirus in India: 3 more test positive for Covid-19, Maharashtra total now 52"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2020
- ↑ "Coronavirus: Mumbai reports 10 fresh cases, total count at 63 in Maharashtra"۔ لائیومنٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2020
- ↑ "Maharashtra invokes epidemic Act"۔ دا ٹریئبون۔ 21 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2020
- ↑ "COVID-19: Maharashtra CM Uddhav Thackeray declares coronavirus as an epidemic in 5 cities"۔ پونے مرر۔ 31 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2020
- ↑ "Coronavirus: CM Uddhav Thackeray revokes all permissions given to public functions in Maharashtra"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2020
- ↑ "Theatres, Gardens, Zoo, Gymnasiums shut in Pune until further notice; restaurants see low walk-ins"۔ ہندوستان ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2020
- ↑ "Coronavirus: Cases in Maharashtra reach 33, state expands healthcare facilities"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2020
- ↑ "Coronavirus update: Maharashtra allocates ₹45 crore to fight Covid-19 as cases rise to 39"۔ لائیومنٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2020
- ↑ "Maharashtra Stamps Left Hand Of Those In Home Quarantine"۔ این ڈی ٹی وی۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2020
- ↑ "Coronavirus in Maharashtra: Ajanta-Ellora, Siddhivinayak, Tuljapur temples closed"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2020
- ↑ "Shirdi Saibaba Temple to shut from today amid coronavirus scare"۔ لائیومنٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2020
- ↑ "Covid-19 impact: Mumbai Police ban group tours in city till مارچ 31"۔ اکنامک ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2020
- ↑ "Coronavirus: Section 144 imposed in Nagpur, Nashik as cases jump to 39 in Maharashtra"۔ Livemint۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2020
- ↑ "COVID cases source" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2021