پاکستان کا وزیر دفاع وزارت دفاع کا سربراہ ہوتا ہے جو ملک کی مسلح افواج کے لیے خدمات انجام دیتی ہے۔ یہ وزیر اعظم کی کابینہ کا رکن ہوتا ہے اور اس کا رکن پارلیمان ہونا ضروری ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں متعدد بار وزارت دفاع کا عہدہ سربراہ مملکت، صدر یا وزیر اعظم، کے پاس رہا ہے۔ پہلے غیر سربراہ وزیر دفاع ایوب خان تھے جو پاک فوج کے سربراہ تھے۔ یہ پاکستان کی کابینہ کے پانچ بڑے عہدوں، وزارت عظمی، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، میں شامل ہے۔

قیام پاکستان کے بعد سے وزارت دفاع کا عہدہ مندرجہ ذیل عہدے داران کے پاس رہا ہے:

شمار صاحب منصب قلمدان سنبھالا قلمدان چھوڑا
1 لیاقت علی خان 15 اگست، 1947ء 16 اکتوبر، 1951ء
2 خواجہ ناظم الدین 24 اکتوبر، 1951ء 17 اپریل، 1953ء
3 محمد علی بوگرہ 17 اپریل، 1953ء 24 اکتوبر، 1954ء
4 ایوب خان 24 اکتوبر، 1954ء 11 اگست، 1955ء
5 چودھری محمد علی 11 اگست، 1955ء 12 ستمبر، 1956ء
6 حسین شہید سہروردی 12 ستمبر، 1956ء 18 اکتوبر، 1957ء
7 میاں ممتاز دولتانہ 18 اکتوبر، 1957ء 18 دسمبر، 1957ء
8 فیروز خان نون 18 دسمبر، 1957ء 8 اپریل، 1958ء
9 محمد ایوب کھوڑو 8 اپریل، 1958ء 7 اکتوبر، 1958ء
10 ایوب خان 28 اکتوبر، 1958ء 21 اکتوبر، 1966ء
11 افضل رحمٰن خان 12 اکتوبر، 1966ء 5 اپریل، 1969ء
12 یحییٰ خان 5 اپریل، 1969ء 20 دسمبر، 1971ء
13 ذوالفقار علی بھٹو 24 دسمبر، 1971ء 5 جولائی، 1977ء
14 محمد ضیاء الحق 14 جنوری، 1978ء 27 اگست، 1978ء
15 میر علی احمد خان تالپور 27 اگست، 1978ء 26 فروری، 1985ء
16 محمد ضیاء الحق 26 فروری، 1985ء 24 مارچ، 1985ء
17 محمد خان جونیجو 24 مارچ، 1985ء 29 مئی، 1988ء
18 محمود ہارون (نگران) 9 جون، 1988ء یکم دسمبر، 1988ء
19 بے نظیر بھٹو 4 دسمبر، 1988ء 6 اگست، 1990ء
20 غوث علی شاہ 10 ستمبر، 1991ء 17 جولائی، 1993ء
21 آفتاب شعبان میرانی 19 اکتوبر، 1993ء 5 نومبر، 1996ء
22 شاہد حامد (نگران) 5 نومبر، 1996ء 17 فروری، 1997ء
23 نواز شریف 17 فروری، 1997ء 12 اکتوبر، 1999ء
24 پرویز مشرف 12 اکتوبر، 1999ء 23 نومبر، 2002ء
25 راؤ سکندر اقبال 23 نومبر، 2002ء 15 نومبر، 2007ء
26 سلیم عباس جیلانی (نگران) 16 نومبر، 2007ء 25 مارچ، 2008ء
27 احمد مختار 31 مارچ، 2008ء 3 جون، 2012ء
28 نوید قمر 4 جون، 2012ء 15 مارچ، 2013ء
29 میر ہزار خان کھوسو 5 اپریل 2013 4 جون 2013
30 نواز شریف 7 جون 2013 26 نومبر 2013
31 خواجہ محمد آصف 27 نومبر 2013 28 جولائی 2017
32 خرم دستگیر خان 4 اگست 2017 18 اگست 2018
33 پرویز خٹک 20 اگست 2018 10 اپریل 2022
34 خواجہ محمد آصف 19 اپریل 2022 10 اگست 2023
35 انور علی حیدر (نگران) 17 اگست 2023 تا حال



متعلقہ مضامین

ترمیم