پاکستان میں 1950ء
| |||||
صدیاں: |
| ||||
---|---|---|---|---|---|
دہائیاں: |
| ||||
مزید دیکھیے: | دیگر واقعات 1950ء پاکستان میں سال |
حکومتی عہدے دار
ترمیم- گورنر جنرل پاکستان – خواجہ ناظم الدین 11 ستمبر 1948ء تا 17 اکتوبر 1951ء
- وزیر اعظم پاکستان– نوابزادہ خاں لیاقت علی خان 15 اگست 1947ء تا 16 اکتوبر 1951ء
سربراہان افواج پاکستان
ترمیمسربراہ پاک فوج – جنرل سر ڈگلس ڈیوڈ گریسی 11 فروری 1948ء تا 16 جنوری 1951ء
واقعات
ترمیمجنوری
ترمیم- یکم جنوری: اردو زبان کے مشہور ادیب مشتاق احمد یوسفی بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان منتقل ہو گئے اور کراچی میں رہائش اختیار کی۔
- 4 جنوری: پاکستان نے چین کو تسلیم کر لیا۔
فروری
ترمیم- 12 فروری: گورنر جنرل پاکستان خواجہ ناظم الدین کوٹری بیراج کا سنگ بنیاد رکھا۔
- 18 فروری: پاکستان اور ایران کے مابین معاہدہ خیر سگالی تہران میں قرار پایا۔
- 22 فروری: مقبرہ علامہ اقبال کی تعمیر تکمیل کو پہنچی۔
- 26 فروری: پاکستان اور عراق کے مابین معاہدہ خیر سگالی بغداد میں قرار پایا۔
مارچ
ترمیم- یکم مارچ: شہنشاہِ ایران محمد رضا شاہ پہلوی پاکستان کے سرکاری دورے پر کراچی پہنچے۔ وہ پہلے سربراہ مملکت تھے جنھوں نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔
- یکم مارچ: شہنشاہِ ایران محمد رضا شاہ پہلوی کی پاکستان آمد پر پاک بحریہ کے ایک دستے نے دھن بجائی جس کے تحریری بول تو نہیں تھے مگر وہ بطور ترانہ کے بجائی گئی۔
اپریل
ترمیم- 8 اپریل: پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے لیاقت- نہرو معاہدہ پر دستخط کیے۔
مئی
ترمیم- 18 مئی: جامعۂ پشاور کا قیام عمل میں آیا۔
جون
ترمیم• یکم جون کو سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد ابراہیم خان نے پونچھ سدوزئیوں سے آزاد کشمیر کی تمام پولیس چوکیوں پر حملہ کر کے انھیں ختم کرا دیا اور آزاد کشمیر حکومت و پاکستان کے خلاف مسلح بغاوت شروع کی
جولائی
ترمیم- 11 جولائی: پاکستان عالمی بنک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا رکن بنا۔
- 21 جولائی: ناروے سے تعلق رکھنے والے 4 کوہ پیماؤں کے دستہ نے چوٹی ترچ میر کو پہلی بار سر کیا۔ کوہ پیماؤں کی سرکردگی ایرنے نائیس نے کی۔
اگست
ترمیم- 29 اگست: پاکستاناور جمہوریہ سوریہ کے مابین معاہدہ خیر سگالی کراچی میں قرار پایا۔