پاکستان میں 1993ء
| |||||
صدیاں: |
| ||||
---|---|---|---|---|---|
دہائیاں: |
| ||||
مزید دیکھیے: | دیگر واقعات 1993ء پاکستان میں سال |
حکومتی عہدے دارترميم
سربراہان افواج پاکستانترميم
واقعاتترميم
جنوریترميم
- 8 جنوری: سربراہ پاک فوج جنرل آصف نواز جنجوعہ راولپنڈی میں 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
فروریترميم
- 5 فروری: پاکستان میں پہلی بار یوم یکجہتی کشمیر ملکی سطح پر منایا گیا اور اِس دن کو ہر سال سرکاری تعطیل قرار دیا گیا۔
مارچترميم
- 18 مارچ: سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو سرطان خون کے علاج کے دوران امریکہ میں اِنتقال کرگئے۔
- 27 مارچ: حامد ناصر چٹھہ سمیت تین وزراء نے وفاقی کابینہ سے استعفا دے دیا۔
اپریلترميم
- 2 اپریل: حکومت پاکستان نے عرب عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا۔
- 4 اپریل: بھارت نے بمبئی بم دھماکے، 1993ء میں پاکستان کو ذمہ دار قرار دیا۔
- وفاقی کابینہ نے غلام اسحاق خان کو دوسری بار صدر پاکستان نامزد کردیا۔
- تین اراکین قومی اسمبلی نے استعفا دے دیا۔
- 8 اپریل: 92 اراکین قومی اسمبلی نے استعفا دے دیا۔
- 18 اپریل: صدر پاکستان غلام اسحاق خان نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔ پہلی شریف کابینہ معطل کردی گئی۔ سردار میر بلخ شیر مزاری نگران وزیر اعظم پاکستان مقرر ہوئے، وہ 26 مئی 1993ء تک نگران وزیر اعظم پاکستان رہے۔
- 19 اپریل: میر بلخ شیر مزاری کی کابینہ کے وزراء نے حلف اُٹھایا۔
مئیترميم
جولائیترميم
- 18 جولائی: سربراہ پاک فوج عبدالوحید کاکڑ سے بات چیت کے بعد صدر پاکستان غلام اسحاق خان اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے استعفا دے دیا۔
- صدر پاکستان غلام اسحاق خان نے استعفا دے دیا۔ وسیم سجاد نگران صدر مقرر ہوئے۔
- 20 جولائی: امریکہ نے دھمکی دی کہ اگر چین بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کو میزائلوں کی فراہمی جاری رکھی تو چین پر پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔
اگستترميم
- 18 اگست: معین الدین احمد قریشی نگران وزیراعظم پاکستان مقرر ہوئے۔
اکتوبرترميم
- 6 اکتوبر: پاکستان کے عام انتخابات، 1993ء، پاکستان پیپلز پارٹی نے 86 نشستیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 72 نشستیں حاصل کیں۔
- 19 اکتوبر: بینظیر بھٹو 121 ووٹ حاصل کرکے دوسری بار پاکستان کی وزیراعظم بن گئیں۔
نومبرترميم
- 4 نومبر: پولیس نے مرتضی بھٹو کو وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔
- 9 نومبر: قومی اسمبلی کی عمارت میں آتشزدگی۔ وجہ آتشزدگی الیکٹرک شارٹ سرکٹ بتائی گئی۔
- 13 نومبر: فاروق احمد خان لغاری نے بحیثیتِ صدر پاکستان حلف اُٹھایا۔
- 24 نومبر: حکومت پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات پر دوبارہ آمادہ ہوگئے۔
دسمبرترميم
- 28 دسمبر: حکومت پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے سرکاری مہم کا آغاز کیا۔
پیدائشیںترميم
وفیاتترميم
- 8 جنوری: جنرل آصف نواز جنجوعہ، سربراہ پاک فوج
- 18 مارچ: محمد خان جونیجو، سابق وزیراعظم پاکستان۔ (پیدائش: 1932ء)