2 نومبر
(2نومبر سے رجوع مکرر)
31 اکتوبر | 1 نومبر | 2 نومبر | 3 نومبر | 4 نومبر |
واقعات
ترمیم- 1963 -ویتنامی صدر نگو دھم دینگ ایک بغاوت میں مارے گئے۔
- 1976ء -امریکی ریاست جیارجیا کے سابق ڈیموکریٹک پارٹی کے گورنر اور 2002 میں نوبل امن انعام کے فاتح جمی کارٹر امریکا کے 36 ویں صدر منتخب ہوئے۔
- 2009ء - پاکستان کے شہر راولپنڈی میں چھاؤنی کے علاقے میں شالیمار پلازہ کی پارکنگ میں دہشت گردی کے خودکش حملے میں 33 افراد ہلاک ہو گئے۔
- 1841ء - دوسری افغان جنگ کا آغاز [1]
- 1914ء - روس نے سلطنت عثمانیہ پر جنگ پر جنگ مسلط کردی [1]
- 1920ء - امریکا میں تجارتی ریڈیو اسٹیشن نے باقاعدہ نشریات کا آغاز کیا [1]
- 1936ء - بی بی سی ٹیلی ویژن سروس کا آغاز ہوا [1]
- 1956ء - مصر میں فرانسیسی اور برطانوی جارحیت کے خلاف پاکستان بھر میں مظاہرے کیے گئے [1]
- 1958ء - معزول صدر پاکستان سکندر مرزا کو جلاوطن کر دیا گیا [1]
- 1967ء - صدر ایوب خان نے پی ٹی وی کراچی سینٹر کا افتتاح کیا [1]
- 1982ء - پاکستان اور بھارت کے درمیان جوائنٹ کمیشن بنانے پر اتفاق ہوا [1]
- 1990ء - میر جام صادق علی کو سندھ اسمبلی میں قائد ایوان منتخب کر لیا گیا [1]
- 2004ء - جارج بش دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب ہوئے [1]
- 683ء - یزید بن معاویہ کے لشکر کے ہاتھوں خانہ کعبہ کی مسماری
ولادت
ترمیم- 682ء – عمر بن عبدالعزیز، عرب خلیفہ (و۔ 720ء)
- 971ء – محمود غزنوی، سلطنت غزنویہ کا حکمران (و۔ 1030ء)
- 1470ء – ایڈورڈ پنجم شاہ انگلستان (و۔ 1483ء)
- 1795ء – جیمز کے پوک، امریکی وکیل اور سیاست دان، گیارہویں صدر ریاستہائے متحدہ امریکا (و۔ 1849ء)
- 1815ء – جارج بول، انگریز ریاضی دان اور فلسفی (و۔ 1864)
- 1844ء – محمد خامس، عثمانی سلطان (و۔ 1918ء)
- 1865ء – وارن جی ہارڈنگ، امریکی صحافی اور سیاست دان، انتیسویں صدر ریاستہائے متحدہ امریکا (و۔ 1923ء)
- 1877ء – آغا خان سوم، اڑتالیسویں اسماعیلی امام (و۔ 1957ء)
- 1892ء – ایلس بریڈی، امریکی اداکارہ (و۔ 1939ء)
- 1911ء – اودیسس الیٹس، یونانی شاعر اور تنقید نگار، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1996ء)
- 1929ء – رفیق تارڑ، پاکستانی منصب اور سیاست دان، نویں صدر صدر پاکستان
- 1929ء – رچرڈ ای ٹیلر، کینیڈا طبیعیات دان، نوبل انعام یافتہ
- 1946ء – ایلن جونز، آسٹریلوی کار ریس ڈرائیور
- 1965ء – شاہ رخ خان، بھارتی مسلمان فلم اداکار و ہدایت کار
وفات
ترمیم- 1950ء – جارج برنارڈ شا، آئر لینڈ کے مصنف، ڈراما نگار اور تنقید نگار، نوبل انعام یافتہ (پ۔ 1856ء)
- 1966ء – پیٹرڈیبائی، ڈنمارک نژاد امریکی کیمیا دان، نوبل انعام یافتہ (پ۔ 1884ء)
- 1982ء – غلام عباس اردو کے افسانہ نگار (پ۔ 1909ء)
- 2017ء – دینا واڈیا، بھارتی نژاد برطانوی، سیاست دان، بانئ پاکستان، محمد علی جناح کی واحد اولاد۔ (پ۔ 1919ء)
- 2018ء-پاکستانی مذہبی سکالر، عالم اور سیاست دان مولانا سمیع الحق