پاک بھارت سرحدی جھڑپیں 2014ء–2015ء

2014ء تا 2015ء پاک بھارت سرحدی جھڑپیں پاکستانی افواج و ہندوستانی افواج کے درمیان ماضی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ ہے۔ حالیہ جھڑپوں کا آغاز جالائی کے وسط میں شروع ہوا جب ایک بھارتی سیکیورٹی اہلکار جمو کے علاقے میں پاکستانی افواج کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ تاہم اب تک دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتی رہی ہیں۔ اکتوبر 2014ء میں سرحدی جھڑپوں کی شدت میں اضافہ ہونے پر بھارتی وزیر دفاع ارن جیٹلی نے پاکستان کو بلا اشتعال گولہ باری کرنے پر سخت رد عمل کے متعلق خبردار کیا۔ جبکہ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا۔

2014ء تا 2015ء پاک بھارت سرحدی جھڑپیں
سلسلہ پاک بھارت جنگیں
مسئلہ کشمیر

نقشہ لائن آف کنٹرول 2014ء
تاریخ6 جولائی 2014ء (2014ء-07-06) تا حال
مقاملائن آف کنٹرول اور پاک بھارت سرحد
حیثیت جاری ہے۔
مُحارِب

 بھارت


بھارتی فوج

 پاکستان


 پاکستان فوج
کمان دار اور رہنما
جنرل. دلبیر سنگھ سہاگ
(رئیس عملہ بھارتی فوج)
لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈہ
(جنرل آفیسر نادرن کمانڈ)
بھارت کا پرچم راج ناتھ سنگھ
(بھارتی وزیر داخلہ)
جنرل. راحیل شریف
(رئیسِ عملۂ پاک فوج)
لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید
(کور کمانڈر)
میجر جنرل خان طاہر جاوید خان
(ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز)

پاکستان کا پرچم سرتاج عزیز
(وزیر خارجہ پاکستان)
شریک دستے
نادرن کمانڈ فائل:X Corps (Pakistan).gifکور دہم
ہلاکتیں اور نقصانات

8 فوجی ہلاک[1]

  • 1 ہلاک مئی 2014ء[2]
  • 2 ہلاکتیں جولائی 2014ء[3][4]
  • 1 ہلاک نومبر 2014ء[5][6]
  • 1 ہلاک دسمبر2014ء[7]
  • 3 ہلاکتیں جنوری 2015ء[8][9]

16 شہری ہلاک

  • 2 ہلاکتیں اگست 2014ء[10]
  • 10 ہلاکتیں اکتوبر 2014ء[11][12][13][14]
  • 1 ہلاک نومبر 2014ء[5][6]
  • 1 ہلاک جنوری 2015ء[15]

پاکستانی دعویٰ
12 فوجی ہلاک

  • 7 ہلاکتیں جنوری 2015ء[16]

6 فوجی ہلاک

  • 3 ہلاکتیں اکتوبر 2014ء[17]
  • 1 ہلاکت نومبر 2014ء[18]
  • 2 ہلاکتیں دسمبر 2014ء [19]

27 شہری ہلاک

  • 2 ہلاکتیں جولائی 2014ء[20][21]
  • 3 ہلاکتیں اگست 2014ء [22]
  • 16 ہلاکتیں اکتوبر 2014ء[23]
  • 6 ہلاکتیں جنوری 2015ء[24]
  • 1 ہلاک فروری 2015ء
  • 1 ہلاک مئی 2015ء

بھارتی دعویٰ
17 فوجی ہلاک

  • 12 ہلاکتیں اکتوبر 2014ء[25]
  • 4 ہلاکتیں دسمبر 2014 [26][27]

سرحدی جھڑپیں

ترمیم
  •   - 19 مئی 2014ء میں اخنور، جمو و کشمیر کے مقام پر بھارتی فوجی سپاہی بھکالے اتم بھالو بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہلاک ہوا۔ یہ بارودی سرنگ پاکستانی بارڈر ایکشن ٹیم کی بچھائی معلوم ہوتی تھی۔

جولائی

ترمیم
  •  - 16 جولائی کو لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت افواج کے درمیان جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوا۔[28]
  •   - 20 اور 23 جولائی، بھارتی سیکیورٹی فورسز کی سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری سے دو شہری ہلاک جبکہ چار شہری زخمی ہوئے۔[29]
  •   - 22 جولائی، بھارتی سیکیورٹی اہلکار لائن آف کنڑول پر پاکستانی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

اگست

ترمیم
  •   - 6 اگست، بھارتی سیکیورٹی اہلکار کو فتح شیتل دریائے توی کے کنارے سرحد عبور کرتے ہوئے پاکستانی رینجرز نے گرفتار کر لیا۔[30] جسے جذبہ خیر سگالی کے تحت 8 اگست کو بھارتی عہدیدیداران کے حوالے کر دیا گیا۔
  •   - اگست 23، سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے تین پاکستانی شہری ہلاک اور 9 شہری زخمی ہوئے۔[22]

اکتوبر

ترمیم
  •   - اکتوبر 2، سرحدی فائر بندی کی خلاف ورزی کے واقع میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی گولہ باری سے دو خواتین سمیت چھ شہری زخمی ہوئے۔[31]
  •   - عید الالضحیٰ کے موقع پر بھارتی بلا اشتعال گولہ باری سے سیالکوٹ سیکٹرز میں دس سے زائد شہری ہلاک جبکہ بیالیس شہری زخمی ہوئے۔ دوسری طرف بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی رینجرز کی گولہ باری سے تقریبا چودہ شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا۔[32]

نومبر

ترمیم
  •   - نومبر 8، پاکستانی رینجرز کی گولہ باری سے ایک بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا۔[33]
  •   - نومبر 19، بھارتی بارڈر فورسز کی پانڈو سیکٹر میں فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی ہلاک ہوا۔[18] یاد رہے کہ یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا یہ واقع پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت زیر انتظام جمو و کشمیر کا رہائشی 13 سالہ طالب علم کو بھارت سیکیورٹی انتظامیہ کے حوالے کرنے کے ایک دن بعد پیش آیا۔[34]

دسمبر

ترمیم
  •   - دسمبر 30، پاکستانی حکام نے غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنی والی 16 سالہ لڑکی کو اس کے خاندان کے حوالے کر دیا۔[35]
  •   - دسمبر 31، بی ایس ایف سپاہی، کانسٹیبل سری رام گواری کو جموں و کشمیر کے سامبا سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے گولی مار کرقتل کر دیا گیا۔[36]
  •   - دسمبر 31، پاک سیکیورٹی آفیسرز معمول کی فلیگ میٹنگ کے سلسلے بھارتی سیکیورٹی آفیسرز سے ملنے جا رہے تھے کہ بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے پاکستان رینجرز سے دونوں آفیسرز پر فائر کھول دیا۔ جس کے سبب دونوں آفیسرز ہلاک ہو گئے۔ جبکہ بھارتی حکام نے پاکستان پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا۔[7]

جنوری

ترمیم
  •   - جنوری 2، سیالکوٹ کے شکرگڑھ سیکٹر پے بھارتی گولہ باری سے ایک تیرہ سالہ بچی ہلاک جبکہ پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔[37][38][39]
  •   - جنوری 2، پاکستانی فوج کی گولی ماری سے 2 بھارتی سپاہی، 1 بھارتی شہری لڑکی ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔[40][41][42]
  •   - جنوری 5، بھارتی فوج کی جانب سے شکر گڑھ اور ظفروال سیکڑز میں بلا اشتعال فائرنگ سے پانچ شہری ہلاک ہوئے۔ بھارتی حکام نے پاکستان پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا۔ جبکہ پاکستان رینجرز نے پانچ بھارتی فوجی مارنے کا وعویٰ کیا۔[16][43]
  •   - جنوری 5، ایک بھارتی بی ایس ایف اہلکار، جموں اور کشمیر کے سامبا سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ہلاک۔[9][44][45]

جنوری

ترمیم
  •   - جنوری2، 13 سالہ بچی سمیرہ، بھارتی بی ایس ایف کی فائرنگ سے ظفروال کے رہائشی علامہ میں ہلاک۔[38] جبکہ ایک 5 سالہ بچے، مرسلین سیالکوٹ کے شکرگڑھ سیکٹر میں زخمی ہو گیا۔[39]
  •   - جنوری 2، پاکستانی فوج کی گولی سے دو بھارتی فوجی اور ایک خاتون شہری ہلاک، اس کے ساتھ ساتھ 11 شہری زخمی۔[40][41] دا ہندو نے خبر دی کہ 2 پاکستانی اہلکار رات کو 9:30 پاکستانی وقت کے مطابق تبدیلی کے وقت بھارتی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔[42]
  •   - جنوری5، چار شہری پاکستانی رہائشی علاقوں پر بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔ بوری چک کے 18 سالہ عظیم اور ظقروال سیکٹر کے گاؤں میں ایک خاتون اور دو دیگر شہری ہلاک۔ پاکستانی فوجیوں نے بھی بی ایس ایف کی پوسٹوں پر فائرنگ کی طرف سے جواب دیا۔[43]
  •   - جنوری5، ایک بی ایس ایف سپاہی پاکستان جموں و کشمیر کے سامبا سیکٹر میں ہیرا نگر میں، بی ایس ایف کی پوسٹوں پر فائرنگ سے ہلاک ہوا۔[9][44][45]

فروری

ترمیم
  •   - فروری 14، بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے ساٹھ سالہ بوڑھا شخص ہلاک ہوا۔[46][47][48]

مئی میں

ترمیم
  •   - یکم مئی کو، ایک پاکستانی عام شہری، امانت علی، شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی بی ایس ایف کی گولی سے ہلاک ہوا۔[49]
  •   - مئی3، بھارتی پولیس پٹھانکوٹ نے ایک پاکستانی کبوتر کو گرفتار کر لیا۔ اردو میں کچھ اعداد اور الفاظ کے ساتھ ساتھ انگریزی میں اس پرندہ کے جسم پر شکرگڑھ اور نارووال لکھا ہے۔ بھارت کا خیال تھا کہ اس کبوتر کو پاکستان جاسوسی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔[50]

حکومتی رد عمل

ترمیم

بھارت

ترمیم

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملکی ساکھ کو برقرار رکھنے کے عزم کا ظہار کیا۔ جبکہ وزیر دفاع ارن جیٹلی نے پاکستان کو خبردار کیا کہ اگر پاکستان نے اپنا طرز عمل تبدیل نہ کیا تو اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت میں تبدیلی آ چکی ہے لہٰذا پاکستان کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا۔

پاکستان

ترمیم

پاکستانی حکومتی و عسکری ذرائع نے بھارت پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم دو جوہری طاقت کے حامل ممالک کے درمیان سرحدی کشید کو جنگ میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔ پاکستانی وزیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے اقوام متحدہ کو بظور ثالث کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی۔ تاہم اقوام متحدہ نے یہ پیشکش رد کر دی کہ دونوں ممالک کو باہمی تعلقات آپس میں مل بیٹھ کر حل کرنے چاہیے۔

مزید دیکھیے

ترمیم
 
پاک بھارت جنگیں
   

حوالہ جات

ترمیم
  1. "India's tough posture on border has been in place since June"۔ TimeofIndia۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اکتوبر 2014 
  2. "Sepoy Bhikale Uttam Balu of the 2 Maratha Light Infantry (MLI) was killed in an attack along the LoC in Akhnoor."۔ indiaexpress۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2015 
  3. "Army Jawan Killed in Pakistani Firing Along LoC"۔ newindiaexpress۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولا‎ئی 2014 
  4. "One BSF jawan dead in Pak firing"۔ TimeofIndia۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2014 
  5. ^ ا ب "civilian and a soldier killed as Pakistani troops target Indian positions along LoC in Kashmir"۔ Ibn live۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 نومبر 2014 [مردہ ربط]
  6. ^ ا ب "17-year-old girl, soldier killed as Pakistani troops target Indian positions along LoC in Kashmir"۔ Deccan Chronicle۔ 8 November 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 نومبر 2014 
  7. ^ ا ب ایکسپریس نیوز ، شمارہ یکم جنوری 2015ء
  8. "Pakistan firing kills 2 Army jawans, one woman; triggers migration"۔ IndianExpress۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2015 
  9. ^ ا ب پ "Pakistani Rangers violate ceasefire again, kill BSF jawan"۔ Times of India۔ 5 January 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2015 
  10. "BSF claims two indian civilians died in firing by pakistani troops"۔ ExpressTribune۔ 10 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2014 
  11. "Pakistani forces shelled the village of Arnia about three km from the border , killing five."۔ Dawn.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اکتوبر 2014 
  12. "Teenaged girl killed in Pak shelling near border"۔ IndianExpress۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2014 
  13. "2 killed in fresh Pak firing in J&K, India asks troops to retaliate strongly"۔ Time of India۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2015 
  14. "2 woman killed in fresh Pakistan firing overnight" 
  15. "1 civilian dead, several hurt as Pakistani troops target villages, border posts along IB"۔ 03 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2015 
  16. ^ ا ب ایکسپریس نیوز، شمارہ 6 جنوری 2015ء
  17. "three Jawans of the Chenab Rangers were killed and more than 38 people were injured seriously by unprovoked intensified heavy shelling on Sialkot border villages by Indian BSF during the month of October 2014."۔ The Nation۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2015 
  18. ^ ا ب ایکسپریس نیوز، شمارہ 21 نومبر 2014ء
  19. ایکسپریس نیوز، شمارہ یکم جنوری 2015ء
  20. "one person was killed in Shakargarh sector and a man was killed in Mirajke."۔ ExpressTribune۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2015 
  21. "One Pakistani killed, three wounded during Indo-Pak border clash"۔ DAWN news۔ 21 July 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2015 
  22. ^ ا ب ایکسپریس نیوز، شمارہ 24 اگست 2014ء
  23. ایکسپریس نیوز، شمارہ 9 اکتوبر 2014ء
  24. ایکسپریس نیوز، 6 جنوری 2015ء
  25. Aman Sharma (14 October 2014)۔ "12 Pakistan rangers killed in recent firing between the troops along the border: Border Security Force"۔ The Economic Times۔ 29 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جنوری 2015 
  26. "Five dead in New Year's Eve clashes on LoC"۔ Reuters۔ 1 January 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2015 
  27. "Kashmir: Five troops killed in India, Pakistan clashes"۔ BBC۔ 1 January 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2015 
  28. سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بھارتی فائرنگ سے دو فوجی زخمی، پاکستانی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک: ایکسپریس نیوز، شمارہ 17 جولائی 2014ء
  29. ایکسپریس نیوز، شمارہ 21 جولائی 2014ء
  30. ایکسپریس نیوز، شمارہ 7 اگست 2014ء
  31. ایکسپریس نیوز، شمارہ 3 اکتوبر 2014ء
  32. ایکسپریس نیوز، شمارہ 9 اکتوبر2014ء
  33. ٹائمز آف انڈیا، شمارہ
  34. دی نیشن شمارہ
  35. "پاکستان نے 16 سالہ کشمیری لزکی جس نے غلطی سے کنٹرول لائن پار کی تھی، واپس کر دی"۔ indianexpress.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2015 
  36. "پاکستان کی جموں و کشمیر میں فائرنگ سے ایک بی ایس ایف جوان ہلاک"۔ TimeofIndia۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2015 
  37. اردو پوائنٹ، شمارہ 4 جنوری 2015ء
  38. ^ ا ب "Girl dies as India violates LoC ceasefire"۔ ExpressTribune۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2015 
  39. ^ ا ب "Girl killed, child injured in unprovoked Indian fire in Shakargarh sector"۔ Dunya News۔ 3 January 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2015 
  40. ^ ا ب "1 civilian dead, several hurt as Pakistani troops target villages, border posts along IB"۔ Hindustan Times۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2015 
  41. ^ ا ب "Pakistan firing kills 2 Army jawans, one woman; triggers migration"۔ Indianxpress۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2015 
  42. ^ ا ب PTI۔ "BSF replies to Pakistan firing; 2 Rangers killed"۔ The Hindu۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2015 
  43. ^ ا ب
  44. ^ ا ب
  45. ^ ا ب "Rangers reciprocate Indian firing at LoC killing 5 soldiers"۔ Dunya News۔ 5 January 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2015 
  46. ایکسپریس نیوز، شمارہ 15 فروری
  47. "60-years old man killed in indian firing"۔ Dawn News۔ 15 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2015 
  48. "Indian firing kills villager in AJK"۔ The Nation۔ 14 February 2015۔ 15 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2015 
  49. "Pakistan lodges protest with India over killing of farmer near Working Boundary"۔ Express Tribune۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2015 
  50. "India nabs 'Pakistani pigeon' on spying fears"۔ DAWN NEWS۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2015