برصغیر میں آنے والے اصحاب محمد کی فہرست

برصغیر میں آنے والے صحابہ کرام

برصغیر براعظم ایشیا میں ایک بڑا جزیرہ نما خطہ ہے، جو بحر ہند کے شمال میں واقع ہے۔ برصغیر میں موجودہ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں۔ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حیات میں ان پر ایمان لانے والے وہ افراد جنھوں نے آپ کی صحبت میں کچھ وقت گزارا اور اسلام پر قائم رہے اور اسلام پر جان دی، وہ سب صحابی کہلاتے ہیں، جس کی جمع صحابہ اور اصحاب ہے۔

اسلام سے قبل بھی عرب لوگ تجارت کرنے کے لیے برصغیر آتے رہتے تھے اور اس خطے سے خوب واقف تھے۔ اسلام لانے کے بعد جہاد، تبلیغ اسلام اور تجارتی مقاصد کے لیے مختلف صحابہ نے وقتاً فوقتاً برصغیر کا رخ کیا۔ ذیل میں ایسے اصحاب کی ایک فہرست پیش ہے۔

فہرست ترمیم

تاریخ میں کل پچیس صحابہ کے برصغیر آنے کا ذکر ملتا ہے۔ ان میں سے بارہ عمر بن خطاب کے عہد خلافت میں، پانچ عثمان بن عفان کے عہد خلافت میں، تین علی بن ابی طالب کے دور خلافت میں، چار معاویہ بن ابو سفیان کے ایام حکومت میں اور ایک یزید بن معاویہ کے زمانۂ حکمرانی میں برصغیر آئے۔

عہد فاروقی ترمیم

عہد فاروقی میں درج ذیل بارہ (12) صحابہ کرام برصغیر میں آئے:

  1. عثمان بن ابی العاص ثقفی : بلاد ہند میں تین جنگیں لڑیں۔
  2. حکم بن ابوالعاص ثقفی : گجرات میں بندرگاہ تھانہ اور بھڑوچ فتح کیے۔
  3. مغیرہ بن ابوالعاص ثقفی : صوبہ سندھ کا شہر دیبل فتح کیا۔
  4. ربیع بن زیاد حارثی مذحجی : کرمان و مکران میں جہاد کیا۔
  5. حکم بن محمد بن عمرو بن مجدع ثعلبی غفاری : مکران میں تگ و تاز جہاد کی۔
  6. عبد اللہ بن عبد اللہ بن عتبان انصاری : فتح مکران میں شامل ہوئے۔
  7. سہل بن عدی بن مالک خزرجی انصاری : جنگ مکران میں شرکت کی۔
  8. شہاب بن مخارق بن شہاب تمیمی : فتح مکران میں حصّہ لیا۔
  9. صحار بن عباس عبدی : جنگ مکران میں شریک ہوئے۔
  10. عاصم بن عمرو تمیمی : سندھ اور سجستان کے علاقے فتح کیے۔
  11. عبد اللہ بن عمیر اشجعی : بعض بلاد سندھ ان کی کمان میں فتح ہوئے۔
  12. نسیر بن ویْسم بن ثور عجلی : بلوچستان کا کچھ علاقہ ان کی کوشش سے فتح ہوا۔

عہد عثمانی ترمیم

عہد عثمانی میں درج ذیل پانچ (5) صحابہ کرام برصغیر میں آئے:

  1. حکیم بن جبلہ اسدی : برّصغیر کے اوّلین سیّاح
  2. عبید اللہ بن معمر بن عثمان قرشی تمیمی : مکران کے والی مقرر ہوئے۔
  3. عمیر بن سعد : کچھ عرصہ ولایت مکران ان کے سپرد رہی۔
  4. مجاشع بن مسعود بن ثعلبہ سلمی : فتح بلوچستان میں شرکت کی۔
  5. عبد الرحمٰن بن سمرہ بن حبیب قرشی تمیمی : ارض ہند کے بعض علاقوں پر فتح کے جھنڈے گاڑے۔

عہد علوی ترمیم

عہد علوی میں درج ذیل تین (3) صحابہ کرام برصغیر میں آئے:

  1. خریت بن راشد ناجی سامی : سندھ و مکران میں تشریف لائے۔
  2. عبید اللہ بن سوید تمیمی شقری : غروۂ سندھ میں شریک ہوئے۔
  3. کلیب ابو وائل : سرزمین ہند میں قدم رنجہ فرمایا۔

عہد معاویہ ترمیم

عہد معاویہ میں درج ذیل چار (4) صحابہ کرام برصغیر میں آئے:

  1. مہلب بن ابی صفرہ ازدی عتکی : سندھ، بنوں اور کوہاٹ تک پیش قدمی کی۔
  2. عبد اللہ بن سوّار بن ہمام عبدی : غزوات ہند میں شریک ہوئے۔
  3. یاسر بن سوّار بن ہمام عبدی : جنگ قلات میں شریک ہوئے۔
  4. سنان بن سلمہ بن محبق ہذلی : ارض ہند کے مفتوحہ علاقوں کے والی اور گورنر مقرر ہوئے۔

دور یزید ترمیم

دور یزید میں درج ذیل ایک (1) صحابی برصغیر میں آئے:

  1. منذر بن جارود عبدی : جنگ یوقان و قلات میں شریک ہوئے۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. محمد اسحاق بھٹی، برصغیر میں اسلام کے اولین نقوش