بیعتِ رضوان ہجرت کے بعد چھ سال تک مسلمان خانہ کعبہ کی زیارت کو مکہ نہ جاسکے۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چودہ سومسلمانوں کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے کے لیے مدینے سے روانہ ہوئے۔قریش نے تہیہ کر لیا تھا کہ مسلمانوں کو [عمرہ] نہ کرنے دیں گے۔ آنحضرت نے حدیبیہ کے مقام پر قیام کیا۔جومکہ معظمہ سے نومیل کے فاصلہ پر ہے اسے آج کل شُمیسی کہاجاتاہے[1] اور اہل مکہ کو سمجھانے کی کوشش کی کہ ہمارا مقصد جنگ کرنا نہیں۔ ہم عمرہ کرنے آئے ہیں۔ لیکن قریش مکہ کے ساتھ تمام بات چیت بے سود ثابت ہوئی۔ آخر رسول خدا نے حضرت عثمان کو سفیر بنا کر بھیجا کہ وہ قریش سے بات چیت کریں۔ قریش نے حضرت عثمان کو مکے میں روک لیا۔ اس سے مسلمانوں کو خدشہ پیدا ہو گیا کہ کہیں حضرت عثمان کو شہید نہ کر دیا گیا ہو۔ آنحضرت نے ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر تمام جانثاروں سے بیعت لی کہ جب تک حضرت عثمان کا قصاص نہیں لیں گے اس جگہ سے نہیں ہلیں گے۔ مرتے دم تک حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ساتھ دیں گے۔ اس بیعت کو بیعت الرضوان کہتے ہیں اور وہ درخت شجرۃ الرضوان کہلاتا ہے۔قرآن پاک کو سورۃ الفتح میں اس واقعے کی طرف اشارہ موجود ہے۔

مقالات بسلسلۂ
محمد
محمد
باب محمد

حوالہ جات

ترمیم
  1. اصحاب صفہ اور ان کی حیات و خدمات:مفتی محمد اشرف علی عاشق الہٰی قاسمی ،مکتبہ اسلامیہ اشرفیہ گنج میر خان شیش محل دہلی