This page is an archive. Do not edit the contents of this page. Please direct any additional comments to the current talk page.


آح

بسم الله الرحمن الرحيم
بسم الله الرحمن الرحيم
اس ویکیپیڈیا پر 215,827 مضامین موجود ہیں۔
مختصر تعارف
53اس صارف کی عمر 53 سال، 11 مہینے، اور 21 دن ہے۔

بابل معلومات صارف
ur-N اردو اس صارف کی مادری زبان ہے۔
ar-1 هذا المستخدم لديه معرفة أساسية بالعربية.
fa-1 این کاربر فارسی را در حد مقدماتی می‌فهمد.
en-4 This user has near native speaker knowledge of English.
ml-1 ഈ ഉപയോക്താവിനു മലയാളഭാഷയിൽ അടിസ്ഥാനജ്ഞാനം ഉണ്ട്.
hi-2 इस सदस्य को हिन्दी का मध्यम स्तर का ज्ञान है।
sa-1 एषः सदस्यः सरल-संस्कृतेन लेखितुं शक्नोति ।
kn-1 ಈ ಬಳಕೆದಾರರಿಗೆ ಕನ್ನಡ ಭಾಷೆ ಬಗ್ಗೆ ಪ್ರಾಥಮಿಕ ಜ್ಞಾನವಿದೆ
te-3 ఈ వాడుకరికి తెలుగు భాషపై చాలా మంచి అవగాహన ఉంది.
صارفین بلحاظ زبان

آپ کی ترامیم

ترمیم

ڈاکٹر سنجری صاحب، ہائیڈروجن کے لیے سابق میں آبساز کی اصطلاح یہاں چلائی گئی تھی، اب عمومًا ہائیڈروجن ہی مستعمل ہے۔ ایسے میں آپ اگر آبزا کی نئی اصطلاح پر زور دینگے تو مزید انتشار پھیلے گا۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 22:22, 10 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

مزمل صاحب۔ آداب! آپ کی دلچسپی لائقِ تحسین ہے۔

(۱) وکی پیڈیا کے تحت hydrogen کے لیے کلمہ آبساز دیکھا تو خیال گزرا کہ راقم نے کچھ عرصہ قبل hydrogen کے لیے اردو سائنس بورڈ لاہورکی مرتبہ (۱۹۸۴) فرہنگِ اصطلاحات میں کچھ اور پڑھا تھا۔ (۲) NCPUL کے زیر اہتمام ہندوستان میں منظرعام پر آئی پروفسرکلیم الدین احمد کی (1995) English Urdu Dictionary میں بھی لفظ آبزا کا اندراج ہے۔ ایسے بھی آبسازکی بہ نسبت آبزا قدرے بہتر بھی لگتا ہے جہاں لاحقہ کی غلط فہمی(عام اردو والے کے لیے) کا احتمال بھی نہیں ہے۔ بہرکیف اردو والوں کو انتشار سے بچانے کی حکمتِ عملی کے تحت پیش کی گئی آپکی رائے--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:04, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)بھی مناسب ہے۔ اگر ہم آبزا کے ساتھ قوسین میں لفظ hydrogen بھی کچھ عرصہ استعمال کرتے رہیں تو اردو کا ایک اورلفظ شہید ہونے سے بچ جا ئے۔ سنجری--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:08, 12 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

کسی بھی جگہ پر اپنے پیغام کے آخر میں اپنے دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) بٹن پر کلک کریں۔  

— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جناب عبید رضا صاحب ! شکریہ--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:16, 12 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

سنجری صاحب، آپ کے مصالحتی رویہ کی داد دیتا ہوں۔ عرض مدعا یہ بھی ہے کہ میں جو کتابیں دیکھ چکا ہوں، اس کی رو سے "کروڑگیری" کسٹمس کا بدل ہے، سررشتہ تالیف ترجمہ Bureau of Compilation and Translation کا ترجمہ ہے۔ مگر کیا آج کے زیادہ تر لوگ ان اصطلاحات کو سمجھیں گے؟ اگر سمجھتے ہیں تو میں ان کا خیرمقدم کروں گا، مگر جس طرح اردو ویکی پیڈیا پر "جناتی اردو" کی اصلاح عام ہو چکی ہے اور جس کے چلتے کچھ لوگ یہ میدان ہی چھوڑدیے تھے، اس سے میری ناقص رائے میں ہمیں بچنا چاہیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:23, 11 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

جناب مزمل صاحب ! داد کے لیے شکریہ۔ جناتی اردو کا خاکسا ر بھی قائل نہیں۔ بالکل مشتاق احمد یوسفی کی طرح جنھوں نے مولانا ابولکلام آزاد کی اردو میں جناتی اردو عناصر تلاشے تھے۔ اطمنان رکھیں کہ customs کے لیے محصول جیسےلفظ کی بجائےہم کروڑ گیری یا کرگیری جیسے الفاظ سے (آپکے حسبِ منشا) ضروربچیں گے۔ امید کہ ہم سب مل کر لوگوں کو نہ صرف ویکی پیڈیا چھوڑنے سے روکیں گے بلکہ لائق اورقابل نوجوانوں کواردو ویکی پیڈیا سے روشناس بھی کرائیں گے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:05, 12 جولا‎ئی 2015 (م ع و)--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:08, 13 اگست 2015 (م ع و)

اردو ویکی پیڈیا پر خوش آمدید

ترمیم

سنجری صاحب اردو ویکی پیڈیا پر خوش آمدید۔ آپ کھُل کر لکھیں۔۔۔۔ آپ کا استقبال ہے۔ ویکی پیڈیا کو آپ جیسے ماہر لسانیات اور اتالیق اردو کی سخت ضرورت ہے۔ ویسے آپ پانی مضمون میں دیکھئے، زمرہ جات میں مرکبات ہائڈروجن کی بجائے ‘مرکبات آبساز‘ دیکھیں گے۔ ساتھ ساتھ پانی کے عناصر کی جب بات آتی ہے تو وہاں پر بھی آپ لفظ ہائڈروجن کی بجائے آبساز ہی دیکھیں گے۔ مزمل صاحب سے امید ہے کہ وہ فی الفوری استرجات اور حذف سے اجتناب کریں۔ یہ کام بعد میں بھی کئے جاسکتے ہیں۔ برائے کرم نئے صارفین حضرات کی حوصلہ افضائی، ہمت افضائی، رہنمائی، بی الخصوص تحریرِ مضامین میں مدد فرمائیں۔ نئے ویکی پیڈینس کی سخت ضرورت ہے۔ سنجری صاحب کو یہ کہنا پڑا کہ ۔۔امید کہ ہم سب مل کر لوگوں کو نہ صرف ویکی پیڈیا چھوڑنے سے روکیں گے۔۔ خیر کوئی بات نہیں۔ تبادلہ خیال ضرور کیجے، جس سے سب کی رہنمائی بھی ہوسکتی ہے۔

آخر میں سنجری صاحب فیروز اردو والا آپ کے پڑوسی ہیں  :) کیرلا کے مضامین لکھنے میں ان کی رہنمائی کیجئے بھی اور لیجئے بھی۔ عبدالغنی کونین محلوی سے بھی درخواست کرکے صارف کھاتا کھلوایا ہے۔ وہ بھی متحرک رہیں گے۔ جنوبی ہند کے مضامین بننے میں تیزی آسکتی ہے۔ خاص طور پر کیرلا اور آندھرا پردیش۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:10, 12 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

آبزا

ترمیم
سنجری صاحب، السلام علیکم، آپ کے تجویز کردہ عنوان کے تحت آپ آبزا مضمون پا سکتے ہیں۔ تاہم یہ رجوع مکرر یا redirect ہے۔ مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس مضمون اور دیگر سائنسی مضامین کو سدھارنے میں اپنا گراں قدر تعاون فرماتے ہوئے اس دائرہ معارف کی افادیت بڑھانے میں مدد کریں اور ہمیں ممنون ہونے کا موقع دیں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:02, 17 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

بہت خوب

ترمیم

آپ پہلے سے ہی بہترین کام کر رہےہیں۔ بس اسی طرح کرتے رہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:13, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

عید مبارک

ترمیم
 
سورۂ کوثر کا ترجمہ انگریزی، فرینچ اور اردو میں۔ اس سورہ میں قربانی کا تذکرہ ملتا ہے۔

آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو میری جانب سے عید مبارک!! مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:15, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

سنجری صاحب آپ کا مضمون لطیف جدتؔ غالبًا ایک معروف شخصیت سے ہی متعلق ہو گا جیسا کہ شاعرانہ تخلص سے لگتا ہے۔ تاہم مضمون میں خاصی تشنگی پائی جاتی ہے۔ مثلاً پیشہ، کارہائے نمایاں، مجموعات کلام، حین حیات (صاحب موصوف بقید حیات ہیں یا اس دار فانی سے نکل کر اپنے مالک حقیقی سے جا ملے) بالکل ہی غیر واضح ہیں۔ اگر اس خلا کو آپ پر فرمادیں تو ہم آپ کے ممنون رہیں گے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:36, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

مزمل صاحب ! آپ کے رویے کو دیکھ کر میری طبعیت شروع سے ہی بہت شادمان رہی ہے۔ اس کا روشن پہلو یہ ہےکہ وہ اردو ویکی پیڈیا کو The Best بنا ئے گا۔ آپ ایسے ہی اپنی آراء سے نوازتے رہیں۔ رہی بات تشنگی کی تو اس کی حالیہ کیفیت میں تبدیلی لانی ناگزیر ہے۔ سرِ دست جو بھی خاکسار کے ذریعے اضافہ ہو رہا ہے اس کا انحصار نجی کتابوں کے سرمایے پر ہے۔ پہلی پہلی فرصت میں ہر مضمون میں اضافہ ہوتا رہی گا۔ آپ کی سرعت اور دلچسپی لائق تحسین ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:18, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

بہت بہت شکریہ! امید کہ آپ یوں ہی ہماری ویکی پیڈیا پر تعاون کرتے رہیں گے اور گراں قدر معلومات میں اضافہ کرتے رہیں گے۔

اگر آپ کو کبھی بھی مجھ سے کوئی غلطی ہوتے دیکھیں یا میری کسی بات سے تکلیف محسوس ہو، تو براہِ کرام خاکسار کے تبادلہ کلام پر اطلاع دیں۔ تیزی سے پیامات کے ارسال میں کبھی کبھی نادانستہ انداز میں ایسا ہو بھی سکتا ہے۔۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:32, 26 ستمبر 2015 (م ع و) مزمل صاحب ! ایک اور بات۔ منصوبہ سہ ماہی کے تحت ایک جدول ترتیب دیا گیا ہے۔ رائے دینے کی زحمت گوارہ فرامائیں کہ آیا یہ کچھ کام کا بھی ہے یا نہیں؟--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:17, 26 ستمبر 2015 (م ع و)

منصوبہ سہ ماہی کے تحت ترتیب دیا گیا جدول

ترمیم

سنجری صاحب، آپ نے بہت ہی عمدہ پہل کی ہے۔ یہ ایک منفرد کوشش ہے اور یقیناً مثبت اثرانگیزی دکھائے گی۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:52, 26 ستمبر 2015 (م ع و) مزمل صاحب خوشی اس بات کی ہے یہ سعی قابلِ قبول ہے۔آپ سے التماس ہے کہ آپ بھی مناسب اعداد کے ساتھ حسبِ ضرورت ترمیم فرماتے رہیں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:38, 27 ستمبر 2015 (م ع و)

سانچہ:اردو مزاح نگار

ترمیم

پہلے آپ مزاح نگاروں پر انفرادی مضامین لکھیں پھر آپ سانچے میں ترمیم کریں لیکن یہ یاد رہے مصنف کی وجۂ شہرت مزاح نگاری ہو مثال کے طور پر عطاء الحق قاسمی کالم نگار اور افسانہ نگار بھی ہیں لیکن ان کی وجوۂ شہرت مزاح نگاری ہے۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:16, 28 ستمبر 2015 (م ع و)

عارف سومرو صاحب! پہلے عید کی مبارک باد قبول فرمائیں۔مزاح نگا روں پر انفرادی مضامین لکھنے کی بابت آ پ کی ہدایت بجا ہے۔مجھے قبول بھی۔ اور آپ کے حسبِ منشا صفحات بھی بناؤں گا ۔
  1. مزاح نگاروں کے کچھ نام شامل کرنے سے پہلے میں نے تاریخچہ دیکھ لیاتھا۔ اس میں صرف آپ کا نام تھا۔ مطلب یہ کہ میں بس دوسر ا صارف تھا۔ جب میں نے دیکھا کہ مزاح نگاروں کے ایسے نام بھی ہیں جن کا رنگ سرخ ہے یعنی جن پر ابھی صفحہ نہیں بنا یا گیا ہے ۔ بس کچھ نام شامل کر ڈالے۔ اگر تیسرا صارف بھی ہوتا تو احتمال کی گنجائش تھی کہ سرخی لیے مزاح نگاروں کا اضافہ تیسرے صارف کے ذریعہ ہوا ہو۔ راقم کاخیال تھا کہ چند نام اور شامل ہو جائیں۔ نام سامنے رہیں تو کوئی نہ کوئی صفحہ بنا ہی دے گا۔
  2. دوسری بات میں نے مجتبیٰ حسین، یوسف ناظم،کنہیا لال کپور، دلاور فگار اور پرویز اللہ مہدی کے پانچ نام شامل کیے تھے ان میں سے تین کاٹ دیے گئے دو ( کنہیا لال کپور، دلاور فگار)کو برقرار رکھا گیا۔ کنہیا لال کپور نام سرخ رنگ میں ہے۔
  3. اب بھی صفحہ پر ۵ نام ایسے ہیں جو سرخ رنگ میں ہیں۔ نوٹ: یہ تفصیل کوئی نہ کوئی منظقی جواز پانے کے لیے یا پھرکوئی نہ کوئی تکنکی نکتہ جاننے کے لیے ہے۔
یہ بھی گوش گزار کردوں کہ اردو ویکی پیڈیا کے معاملات کو میں سمجھ سمجھ رہا ہوں۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:39, 28 ستمبر 2015 (م ع و)
محترم سنجری صاحب آپ کو بھی عید مبارک ہو۔
آپ کی تمام باتیں بجا ہیں۔ میں نے مجتبیٰ حسین کا نام دوبارہ داخل کردیا ہے۔ باقی ہے یوسف ناظم اور پرویز اللہ مہدی ان کے بارے میں مجھے معلومات نہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ان کی وجۂ شہرت مزاح نگاری ہے تو آپ دونوں نام داخل کرسکتے ہیں اور کوشش کریں کہ مختصر مضمون بھی لکھ دیں تو آپ کی نوازش ہوگی۔ نیازمند --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:01, 28 ستمبر 2015 (م ع و)
عارف سومرو صاحب! اطمنان رکھیں! خاکسار ایک حد تک perfectionist syndrome کا شکار ہے۔ تدریسی خدمات سے منسلک ہونے کی ایک اور وجہ ہے جو ایسے موضوعات کے ساتھ انصاف کی امید کی جا سکتی ہے۔
ویسے آپ کی مصروفیت جاننے کا تجسس بھی سر اٹھا رہا ہے بشرطیکہ طبعیت پر گراں نہ گزرے۔
ہاں نجی سرمایہ سے طنز و مزاح پر کتابیں ابھی ابھی میں نے نکال لی ہیں۔ سب سے پہلے نام شامل کروں گا۔ جو بھی نام شامل کئے جائیں گے ان کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ دھیرے دھیرے مضامین بھی ۔ ویسے ہدف بھی تو پانا بھی ہے۔ ایک اور بات یاد آئی۔ ہدف کے حصول کو لے کر ناچیز نے سانچہ ترتیب دیا ہے جس سے پتہ چل سکے گا کہ مضامین کس رفتار سے ترتیب دیے جا رہے ہیں۔ سانچہ آپ سہ ماہی منصوبہ کے صفحہ پر اور امین اکبر صاحب کے تبادلہ خیال کے صفحے پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ خیر خواہ۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:42, 28 ستمبر 2015 (م ع و)
شکریہ سنجری صاحب، خاکسار کا تعلق کراچی سے ہے خاندان میں تایا مفسر، شاعر اور تاریخ دان ہیں،اردو، سندھی، فارسی اور عربی میں کتابیں لکھی ہیں۔ چھوٹے چاچا شاعر ہیں اور پاچ کتابوں کے مصنف ہیں۔ والد بھی ایک عدد کتاب کے مصنف ہیں۔ 1000 کتابوں پر مشتمل ذاتی اور 3000 کتابوں پر مشتمل خاندانی کتب خانہ ہے۔خاکسار ایم اے (بین الاقوامی تعلقات) پاس ہے۔ اس کے علاوہ ادب کا قاری ہے۔ ناول، افسانہ، سفرنامہ، اور مزاح میری پسندیدہ صنف ہے۔ قدیم سکے جمع کرنے کا شوق بھی رکھتا ہوں۔ ضرورت معاش کو پورا کرنے کے لئے معمولی سرکاری نوکری کرتا ہوں۔
خوشی اس بات کی ہے کے ادب کے مضامین پر بھی کسی کی نظر ہے۔ آپ جو بہتر سمجھتے ہیں سانچے میں ادیب کا نام شامل کرسکتے ہیں اورامید ہے کہ اس پر مضمون ضرور لکھیں گے۔ میرا ارادہ اردو کے لافانی ناول نگار عبداللہ حسین پر مضمون اور پھر سانچہ بنا کر کتب پر مضامین لکھنے کا ہے۔ اس کے علاوہ شفیق الرحمن کے کتب او ر کرنل محمد خان کی کتب پر بھی مضامین میری فہرست میں شامل ہیں۔ اور سب سے بڑا کام جو مینے سوچہ ہے وہ دنیائے اردو کے عظیم افسانہ نگار انتظار حسین پر دوبارہ مضمون اور ان کی کتب پر تفصیلی مضامین لکھنے کا ہے۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:10, 29 ستمبر 2015 (م ع و)
میں جنوبی ہندوستان میں قیام پذیر ہوں۔ دادا محترم امیر خان کا ک سنجری سو سال پہلے اُدھر سے ِادھر آ گئے تھے۔ اقبال کہتے ہیں ؎ جہاں را یک آب و گِل آفریدم ۔ تو ایران، و تاتار و زنگ آفریدی ، ملتی جلتی بات Rabindranath Tagore نے بھی کہی ہے۔ کہتے ہیں۔ Where the world is not been broken up in to fragments by narrow domestic walls لب لباب یہی ہے کہ شر پسند انسان فساد بر پا کرتا رہتا ہے۔ یہ اللہ کی بھی نہیں سنتا جو کہتا ہے لا تُفسِدُ فِی الارضِ ۔ نتیجہ ٰ اِدھر اور اُدھرٰ ۔ خیر! اب ویکی پیڈیا جو ہے۔ باری باری گھر میں سب کو سلام گوش گزار کیجئے۔ خیر خواہ !--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:32, 29 ستمبر 2015 (م ع و)


جامعہ شری شنکر اچاریہ برائے سنسکرت

ترمیم

اب مضمون جامعہ شری شنکر اچاریہ برائے سنسکرت دیکھیں۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:39, 29 ستمبر 2015 (م ع و)

واہ واہ، بہت خوب! اسے کہتے ہیں کاری گری، جادو گری۔ Marvelous۔ اردو ویکی پیڈیا کی جے ہو۔ اوہ! آپ کی بھی جے ہو سومرو صاحب۔ میں تکنیک کو سمجھنے کی کوشش کروں گا جہاں کہیں مشکل پیش آئے تو ہیں نا آپ۔ خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر۔ ویسے کوئی بھی ملازمت چھوٹی یا معمولی کبھی نیہں ہوتی۔ یہ جان کر اور بھی مسرت ہوئی کہ آپ کا تعلق تعلیم یافتہ خوانوادے سے ہے۔ ماشا اللہ آپ کی ادبی پسند Satirical Fiction بھی بہت خوب ہے۔ مجھے خوشی ہو گی کہ میں سرحد کے اس پار کے مزاحیہ ادب اور پر مضامین بناؤں۔ ایسے سرِ دست Freelance ہو کرترمیمات کر رہا ہے۔ اگر آ پ کا پسند یدہ موضوع مزاحیہ ادب اور فکشن ہے تو اسی پر کچھ لکھ لیتے ہیں۔
عارف سومرو صاحب! ایک اور بات ذرا وہ منصوبہ سہ ماہی والا ساجچہ تو دیکھیے کوئی کمی تو نہیں ہے ؟--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:36, 29 ستمبر 2015 (م ع و)
بہت خوب سنجری صاحب آپ کے بارے میں پڑھ کر خوشی ہوئی کہ آپ ٹیپو سلطان کی قربت میں رہائش پذیر ہیں۔ میں نے آپ کا سانچہ دیکھا ہے ۔ مجھے تو اچھا لگا ۔ آپ ادب کی کسی بھی صنف پر لکھیں ، مقصد صرف لکھنا ہے باقی نوک پلک میں دیکھ لوں گا۔ اگر آپ کو سید محمد اشرف، نیر مسعود پر مواد ملے تو آپ ان دونوں افسانہ نگاروں پر ضرور لکھئے گا۔میں نے اردو افسانہ نگاروں پر سانچہ بنایا ہے اسے بھی دیکھ لیں۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:10, 29 ستمبر 2015 (م ع و)

ٹیپو سلطان

ترمیم

سنجری صاحب ٹیپو سلطان کو اب ملاحظہ کریں۔ میں نے سیمینار والا غیر ضروری مواد حذف کردیا ہے کیونکہ سیمینار کا ٹیپو سلطان کے مضمون سے کوئی تعلق نہیں اور مضمون میں برالگ رہا تھا۔اس کے علاوہ نوک پلک جہاں تک میں کرسکا، درست کردی ہے۔تصویر بھی صحیح جگا پرچسپاں کر دی ہے۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:41, 29 ستمبر 2015 (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے!

ترمیم
  اعزاز برائے خوش طبعی
یہ معمولی اعزاز آپ کی خوش طبعی کی نظر ہے۔ قبول فرمائیں۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:02, 29 ستمبر 2015 (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے!

ترمیم
 

اعزاز برائے تصحیح

اردو ویکیپیڈیا کے مضامین میں اصلاح و درستی کے عمل کو مزید تیز تر اور بہتر بنانے پر! مضامین کے متن میں آپ کی ترامیم دیکھ کر یہ احساس ہو چلا ہے کہ کاش یہاں تحریر ہونے والا ہر مضمون آپ کی نگاہ سے ایک مرتبہ ضرور گزرے، امید ہے خادم کے اس حقیر اظہار تاثر کو شرف قبولیت سے نوازیں گے.   :)  —خادم—  18:42, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)
 
سلام Drcenjary!
ترویج اردو کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

ہجری بمع عیسوی

ترمیم

السلام علیکم! آداب!! آداب!! پہلی مرتبہ آپ سے گفتگو کا شرف حاصل ہورہا ہے۔ آپکی توجہ بمع تفصیل لائق تحسین ہے۔ میری جانب سے ہجری سال پہلے اور عیسوی سال بعد میں درج کیا گیا ہے۔ ہجری میں حرف “ھ“ سے اور عیسوی سال حرف “ء“ (مراد عیسوی کیلینڈر) استعمال کیا گیا ہے۔ دونوں کیلنڈروں میں لفظ “بمطابق“ کی وضاحت کو رکھنے کا مقصد اسی جانب اشارہ ہے کہ اگر ہجری سال یہ ہو گا تو عیسوی سال یہ ہوگا۔۔۔۔۔ دونوں میں فرق جو آپ نے بتلایا ہے موقع سے میل نہیں کھاتا۔۔۔۔۔۔ تاہم آپکی جانب سے رہنمائی قابل رشک ہے۔ پیش خدمت آپ ذرا ذیل میں موجود لنک سے تسلی کرسکتے ہیں: ہجری سال بمطابق عیسوی سال --ترویج اردو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:52, 4 اکتوبر 2015 (م ع و) ہجری سال چھوٹا ہوتا ہے عیسوی کی نسبت اسی وجہ سے فرق بڑھتا جاتا ہے۔ --ترویج اردو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:48, 5 اکتوبر 2015 (م ع و) تصاویر

 
سلام Drcenjary!
Obaid Raza کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

سنین کےمابین فرق[ترمیم] محترمی! اردو ویکی پیڈیا پرآ پ اور چند اور احباب کی جانفشانی دیکھتے ہوئے،اردو کے مستقبل کو لے کر جو بے چینی پا ئی جاتی رہی ہے، اس میں قدرے کمی ہونے لگی ہے۔ خاکسار بھی اُس سے جوکچھ ہو سکے اور جیسے ہو سکے کام میں لگا ہوا ہے۔ تکنکی نکات سے مزید واقفیت ہونی باقی ہے۔ سر دست سنین کو لے کر مسئلہ درپیش ہے۔ آپ کی اوردیگرسینئراردو ویکی پیڈین، طاہرصاحب، شعیب صاحب، نثاراحمد صاحب، مزمل صاحب ،امین اکبر صاحب وغیرہم سے توجہ کی درخواست ہے کہ ہجری اور سنین کے درمیان کے فرق کو یک بارگی طے کرلیں۔ منرجہ ذیل میں کچھ مثالیں دی گئیں ہیں جن کا اندراج حالیہ دنوں میں صارفین نے اپنی ترامیم میں کی ہیں۔ ایک صحفہ پر سنین یون درج ہیں۔ ۱) 27 شوال المکرم 1292ھ بمطابق سن 25 نومبر 1875ء 1307ھ بمطابق 1890ء ئی 1312ھ بمطابق 1894ء......................فرق ۔ 583 سال ۲) 1345ھ بمطابق سن [[1927ء.......................فرق ۔ 582 سال ۳) 1351ھ بمطابق [[1932ء 2، صفر، 1362ھ بمطابق سن 7 فروری، [[1943ء] ..............فرق ۔ 581 سال ایک اورصفحہ پر ۔۔۔۔۔۔۔ ۴) 10 ربیع الثانی 1425ھ بمطابق 30 مئی 2004ء ......................فرق ۔ 579 سال --Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:41, 6 اکتوبر 2015 (م ع و) یاد کرنے کا بہت شکریہ! اس دن جب آپ نے بات ایک تبادلۂ خیال پر لکھی، تھی میں سمجھا مسئلہ ختم ہو گیا ہو گا، مگر شاید ایسا ہوا نہیں، اگر ایسی صورت ہو کہ صورت ہو کہ یقینی غلطی ہو تو اسے فوری طور پر آپ خود درست کر دیا کریں، ویسے کیا آپ مشورہ دیں گے کہ اس کی ترتیب کیا طے کی جائے، اسلامی تاریخیں دینا جدید دور کی شخصیات کے لیے میں ضروری خیال نہیں کرتا، قدیم اسلامی تاریخ و شخصیات کے لیے محبوری یہ ہے کہ کتب میں اسلامی تاریخیں ہی ملتی ہیں، بہت کم ہی عیسوی تاریخیں ہوتی ہیں۔ جیسے صحابہ سے متعلق تاریخ۔ 2 محرم، 1436 ہجری 2 محرم الحرام، 1436 ہجری 2 محرم، 1436ھ 2 محرم، 1436 ہجری بمطابق 18 اکتبور 1917 2 محرم 1436ھ بمطابق 18 اکتوبر 1917ء اگر آپ کا مقصد ترتیب ہی تھا تو جواب دیں، یا پھر میں آپ کی بات سجمھ نہیں پایا، تو وضاحت کریں (میں معذرت خواہ ہوں، اگر سمجھ نہیں پایا تو)۔ میں نے اوپری دی گئی ساری تاريخیں جانچ لی ہیں، وہ درست ہیں، ہجری سے عیسوی کنورٹر--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:13، 6 اکتوبر 2015 (م ع و)

عبداللہ حسین

ترمیم
 
سلام Drcenjary!
Arif80s کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

عبداللہ حسین[ترمیم] آداب! آپ کے حسبِ منشا عبداللہ حسین پر لکھنے میں آپکی مدد کروں۔ عبداللہ حسین پر مواد pdf فائل کی صورت میں ہوتو زحمت گوراہ کریں۔ برقی میل کا پتہ wncenjary@gmail.com--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:11, 6 اکتوبر 2015 (م ع و) مکرمی ڈاکٹر سنجری صاحب اسلام و علیکم امیر ہے آپ کے مزاج بخیر ہوں گے۔ عبداللہ حسین پرمضمون لکھنے کی خبر کی خوشی ہوئی۔ عبداللہ حسین پر راقم کے پاس اس وقت مواد موجود نہیں ہے۔ آپ اپنے حساب سے جتنا ہو سکتا ہے لکھ لیں باقی میں بعد میں مکمل کرلوں گا۔ عبداللہ حسین پر میرے مضمون نہ لکنے کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ ان کے پائے کی شخصیت کے حساب سے میرے پاس مواد نہیں ہے جس طرح میں نے پطرس بخاری، ڈاکٹر نبی بخش بلو اور کنل محمد خان پر لکھا ہے۔ اگر آپ کے پاس عبداللہ حسین پر مواد نہیں تو اور دوسرے ادیبوں پر لکھ لیں مثلاً محمد خالد اختر، سید محمد اشرف، مرزا قلیچ بیگ، حسام الدین راشدی، مارٹیمر ویلر، جوناتھن مارک نائر، صابر ظفر، رسا چغتائی، انور شعور، محمد ابراہیم جویو، جمال ابڑو، ڈاکٹر غلام علی الانا، نیاز فتپوری، فرمان فتحپوری، شمس الحق عثمانی،ڈاکٹر تقی عابدی،ڈاکٹر محمد دین تاثیر، محمد حسن عسکری، ممتاز شیریں، عاشق حسین بٹالوی، ڈاکٹر انور سجاد، رشید امجد، خالدہ حسین، اسد محمد خان، مظہرالاسلام ، جیلانی بانو، عرش صدیقی، رضیہ فصیح احمد، فہمیدہ ریاض، محمد حمید شاہد، محمد منشا یاد،بلونت سنگھ، اوپندر ناتھ اشک، آصف فرخی وغیرہ ایک لمبی فہرست ہے جن پر ابھی تک مضامین نہیں لکھے جا سکے۔ امید ہے ان میں سے کچھ آپ آئندہ چند دنوں میں لکھنے کی جسارت کریں گے اور ہمیں ممنون ہونے کا موقع دیں گے۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:16, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)

سالگرہ کیلینڈر

ترمیم
 
سلام Drcenjary!
Arif80s کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔


HAPPY BIRTH DAY CALENDER

ترمیم

سومرو صاحب! کیا یہ منا سب ہے کہ ہم 365 دنوں کا ایک جدول ترتیب دیں۔ آپ کا پیغام دیکھ کر ذہن میں بات آئی۔

یومِ پیدائش

۔

دن تاریخ فنکار کا نام زبان قومیت تفصیلات
1 1 جنوری فلاں فلاں فلاں فلاں
275 1 اکتوبر
284
285
286 14 اکتوبر نکولائی زبولوتسکی روسی روس روسی ادیب
365 31 دسمبر فلاں فلاں فلاں

--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:45, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)

اعلیٰ ڈاکٹر سنجری صاحب۔ میں آپ سے متفق ہوں آپ اس جدول کو جاری سکھیں۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:01, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)
یہ ہمارے پہلے سہ ماہی منصوبہ کا حصہ ہے، ایک ایک کر وہاں منصوبہ جات کی تفصیل پیش کی جا رہی ہے۔

اس کے تحت ہم اکتوبر سے دسمبر تک، جنوری سے مارچ کے آحر تک کے صفحات (1 جنوری سے 31 مارچ تک کو مکمل کریں گے۔ آپ حضرات سے التماس ہے کہ جو بھی مضمون لکھیں اس کی اہم تاریخوں کو متعلق صفحات پر پیدائش، وفات، واقعات میں شامل کر دیا کریں، جیسے یہ شخصیت اگر 14 اکتوبر کو پیدا ہوئی تو 14 اکتوبر کے صفحہ میں اسے شامل کر دیں۔ اسی طرح ایک صفحہ سال کا بھی ہوتا ہے،جیسے 1940 کی پیدائش ہے تو 1940 کے صفحہ میں۔ اس طرح ہم جنوری 2016 سے صفحہ اول پر باقاعدہ آج کے دن کو انگریزی ویکی کی طرز پر شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ہر دن کا الگ الگ سانچہ بنایا جائے گا، اور ایک ہی کوڈ صفحہ اول پر ڈال دیا جائے گا، دن بدلتے ہی، صفحہ اول پر اگلے دن کا ماود ظاہر ہو جائے گا۔


 
سلام Drcenjary!
زہیر عبّاس کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

--زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:53, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

جناب Drcenjary صاحب ! آداب... آپ کے توجہ دلانے کا انتہائی مشکور ہوں. بات اصل میں یہ ہے کہ میری دلچسپی زیادہ تر فلکیات سے اور تھوڑی سے طبیعیات سے ہے. شروع کے چند مضامین کو چھوڑ کر میں نے زیادہ تر مضامین معاونت والے صفحے سے ترجمہ کرنے شروع کئے ہیں. تاہم یہ مضامین کافی طویل ہیں اور ان کا ترجمہ کرنے میں کافی زیادہ وقت صرف ہوتا ہے لہٰذا تعداد کے لحاظ سے تو میرے ترجمہ کردہ مضامین کم ہوسکتے ہیں تاہم ان میں مواد کسی بھی طرح سے انگریزی ویکیپیڈیا سے کم نہیں ہے. آخری مضمونمریخ پر پانی محترم شعیب بھائی کی فرمائش پر ترجمہ کرنا شروع کیا تھا تاہم اس کو اب بھی مکمل ہونے میں ہفتہ بھر کا عرصہ درکار ہو گا. میں کیونکہ ویکیپیڈیا پر بالکل ہی نووارد ہوں لہٰذا مجھے نہیں معلوم کہ اصل مقصد مضامین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے کہ جو مضمون شروع کیا جائے اس میں قابل ذکر مواد ڈالنا ہے؟ اگر بات تعداد کی ہے تو آپ مجھے کچھ فلکیات سے متعلق مختصر مضامین کی فہرست فراہم کردیں تو میں ان پر کام کرنا شروع کر دوں گا. ورنہ معاونت والے صفحے سے تو میں فلکیات سے متعلق مضامین اٹھا ہی رہا ہوں تاہم ان کی طوالت دیکھتے ہوئے تو ہفتے بھر میں ایک یا زیادہ سے زیادہ دو مضمون ہی ترجمہ کئے جاسکتے ہیں. والسلام --زہیر عبّاس (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:51, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

ذیشان خان

ترمیم

18206 مضامین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!! Drcenjary صاحب! اتنے مضامین کے لیے تو کوئی ایسا موضوع ڈھونڈنا پڑے گا جن کی تعداد بہت زیادہ ہو۔ اتنی تعداد تو مختلف ممالک، شہروں، صوبوں، قصبوں، پر مضامین سے مل سکتی ہے یا پھر مختلف کتابوں اور مصنفین کے تعارف اور یا تو فلموں اور فلمی ادارکاروں کے صفحات بناکر۔ چلو پھر میں ابھی سے لگ جاتا ہوں ۔ صارف:محمد ذیشان خان--محمد ذیشان خان 19:07, 7 اکتوبر 2015 (م ع و) آداب! خوشی ہوئی کہ آ پ نے فوراً جواب سے نوازا! ۱) اتنے مضامین الگ الگ موضوعات پر ہی ممکن ہیں۔ ۲) تبھی ممکن ہیں جب سبھی مل کر کریں ۳) اطمنان کی بات یہ ہے کہ سینئراردو ویکی پیڈین اس میں یکسوئی اور انہماک کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ ۴) عیبد رضا صاحب کا پیام بھی (ان کے صفحہ تبادلہ خیال) آپ پڑھ سکتے ہیں۔ ۵) دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر گنے جانے لوگ ہی لگا تار کام کر رہے ہیں۔۶) آ پ سے التماس ہے کہ اس خبر کو جتنے صارفین تک پہنچا سکتے ہیں پہنچائیں۔ آپ کے اس جذبہ کا کہ چلو میں ابھی سے لگ جاتا ہوں میں استقبال کرتا ہوں--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:42, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)


ساقی صاحب آداب! آپ کے ذاتی صفحہ پر میں نے دیکھا کہ کچھ اغلاط در آئی ہیں۔ خواہش ہے کہ درست کروں۔ چوں کہ یہ آپ کا ذاتی صفحہ ہے آ پ کی اجازت کے بعد ہی یہ کام ممکن ہو پائے گا۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:53, 11 اکتوبر 2015 (م ع و)


imam qasim saqi

ترمیم

السلام علیکم ، سنجری صاحب ،اگر تبدیلی واجب اور ضروری ہے تو میرے ای۔میل کے پتے پر لکھیں کہ کہاں تبدیلی کرنا ہے ۔میرا ای میل ایڈی ہے iksaqi@gmail.comامام قاسم ساقیؔ

کسی بھی جگہ پر اپنے پیغام کے آخر میں اپنے دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) بٹن پر کلک کریں۔  

— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں)

نیک کام

ترمیم

و علیکم سلام، ساقی صاحب۔۔ یہ تونیک کام ہے کوئی بھی کردے گا۔ خاکسار کے ذریعے ہی اس کارِ خیرکا سرانجام پانا بھی تو ضروری نہیں! خیراگلی مرتبہ جب آپ ویکی کے اس صفحہ پر مراسلہ قائم کریں تو از راہِ مہربانی دستخط کرلیں تا کہ ویکی اصولوں کی پابندی بھی ہو جائے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:55, 11 اکتوبر 2015 (م ع و)

جمبو جٹ کے چار انجن ہوتے ہیں

ترمیم

بزرگو! صاحبو! دوستو! چلو اچھا ہے دیوان عام سے ہٹ کرکسی گوشے میں ہم سب متحرک ہیں! گوشہ نوازی کے لیے مزمل صاحب کا شکریہ! اورمعافی کی بھی گزارش ۔ایسے بھی اردو ویکی کے کسی گوشے میں دبکے بیٹھےتماشا دیکھتے رہنا بھی تو نا مناسب با ت ہے۔ مزید تماشا دیکھیں تو کہیں اردو ویکی پیڈیا خود تماشا بن نہ جائے۔ نہیں! کبھی نہیں!! اسی لیے شیروں کے درمیان ، فیض احمد فیض کے اس شعر کے ساتھ کہ ٰٰٰٰ؎ نہ قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں سارے جھگڑے انا کے ہوتے ہیں بندہ سفید جھنڈی لیے داخلِ دنگل ہو رہا ہے۔

سفید جھنڈی سے نظر ہٹی تو ۔۔۔۔۔۔اقبال کا یہ مصرع منہہ چڑائے گا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمہاری داستان تک نہ رہے گی داستانوں میں۔ طبعیت اس دوائی کی کڑواہٹ سے اگر مشتعل ہو رہی ہے معافی دے دیجئے، دانائی کا تقاضا ہے کہ کڑوی دوا ہی اثرکرتی ہے۔ خیر آمدم برسرِ مطلب۔ ہاں جمبو جٹ کے چارانجن ہوتے ہیں۔ کوئی ایک انجن خراب ہوجائے تو جاری پرواز کو مکمل تو کیا جا سکتا ہے لیکن دوسری اڑان سے پہلے اس کی درستی نا گزیر ہے لازمی ہے۔ اور یہ انجن کے ناکام ہونے کی بات Cockpit تک محدود رہے تو ٹھیک۔ Public Address Systemتک اس بات کا پہنچنا مسافروں میں ہیجان برپا کر دیتا ہے۔ جی نہیں یہ سمعِ خراشی نہیں ہے۔ جمبوجٹ اردو ویکی پیڈیا ہے۔ چار انجن یہ چار شیر ہیں۔ اردو ویکی پیڈین مسافر۔ نزلہ اردو ویکی پر اتررہا ہے۔ اکتوبر ۹ تاریخ سے یومیہ درکار مضامین کی الٹی گنتی ملاحظہ ہو۔ ۔

دن تاریخ تعداد مضامین (حالیہ) فی صد آج کا اضافہ مزید درکار مضامین (کُل) بقیہ دن مزید درکار مضامین (یومیہ)
9 9 اکتوبر 81891 % 81.89 042 18067 91 196
10 10 اکتوبر 81933 % 81.93 123 17944 90 199
11 11 اکتوبر 82056 % 81.05 020 17924 89 201
12 12 اکتوبر 82076 جاری جاری جاری جاری جاری

خاکسارکی استدعا (اردووکی کی جانب سے) ہے کہ دو شیرجو اردو ویکی پر اب تشریف نہیں لا رہے ہیں وہ واپس آئیں۔ ان کے اپنے لیے نہیں بلکہ اردو کے لیے، اردو ویکی لیے،اردوکے مستقبل کی لیے۔۔۔۔ہمیں تسلیم بھی ہے کہ وہ دونوں شیر حساس ہیں، محنتی ہیں، شریف ہیں، قابل ہیں، لائق ہیں اوربھائی کیا نہیں ہیں۔ ہمیں یہ بھی تسلیم ہے کہ جو دو شیر رہ گئے ہیں ان میں خداداد صلاحیتں ہیں ، قابلیت ہے، لیاقت ہے۔ ان سے گزارش ہے کہ یہ نہ جائیں۔ اس سے پہلے کہ یہ آگ مزید نقصان کرے ہم سب مل کر اسے بجھا دیں۔ خیر خواہ اردو ویکی پیڈیا--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:34, 12 اکتوبر 2015 (م ع و)

تجدید شماریات

ترمیم

السلام علیکم جناب سنجری صاحب، کیسے مزاج ہیں؟
اس صفحہ میں دو دنوں سے شماریات کی تجدید نہیں ہوئی ہے، اگر ممکن ہو تو تجدید فرما دیجیے۔ ممنون :)  —خادم—  18:10, 22 اکتوبر 2015 (م ع و)


غیر حاضری بوجہ اردو ویکی ورکشاپ/انتقال پُرملال

ترمیم

مکرمی یاد آوری اور یاد دہانی کے لیےشکریہ۔ ۱۸ اکتوبر کو محل، ضلع چتور، صوبہ آندرھرا پردیش، بھارت ( صارف کی جائی قیام سے ۷۰۰ کلو میٹرکی دوری پر واقع) میں اردو ویکی پیڈیا کی جانکاری کے لیے اردو اساتذہ کی ایک بیٹھک (Since it is an unscheduled program done with own and contributed fund) کا اہتمام اساتذہ کی تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیا گیا تھا۔ اکتوبر۱۷، ۲۰۱۵ ء کو یہاں سے روانگی ہوئی تھی ۔ اردو ویکی میٹ ۔ ۱ کے نام سے ہوئے اس پروگرام میں یہ بھی طے کیا گیا کہ اردو ویکی میٹ کی مزید سیریز گاہے بہ گاہے پابندی سے منعقد کی جا ئیں۔ اگلی میٹ کا جائے تعین بھی ہوا۔ مقامی اردو ویکی صارفین جو کسی نہ کسی وجہ سے حاضر نہ ہوسکے اگر شامل بیٹھک ہوئے ہوتے تو مزید کامیابی ملتی۔ دعوت اور تعطیلات ہونے کے باوجود ان کی عدم موجودگی بھی کھٹکی۔ اس کی بازبطہ رپورٹ عنقریب پیش کی جائے گی۔ دوسرے دن ہوئی قریبی رشتہ دارکی رحلت مزید قیام کا باعث ہوئی۔ نیٹ کی سہولت کی عدم موجودگی اور صورتِ حال کی نزاکت کی وجہ سے تجدیدِ مضامین کی کاروائی ناغے کا شکار ہوئی۔ اس کے لیے معذرت خواہ ہوں اور افسوس اس لیے بھی ہے کہ تبادلہ خیال کے ذریعہ رخصت بھی نہیں لی تھی۔ تھوڑی دیر قبل اس کی تجدید کر دی گئی ہے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:50, 24 اکتوبر 2015 (م ع و)

سنجری صاحب پاپاخ مضمون ملاحظہ کریں اور پھر اپنی تفصیلاً رائے دیں۔ کیونکہ پاپاخ ایک تاریخ ہے، ایک ثقافت ہے ایک خاص خطہ کی۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:34, 30 اکتوبر 2015 (م ع و)

تکنیکی حوالہ سے اب علامہ اقبال ایکسپریس دیکھیں، کیا تکنیکی خامیاں درست ہوئیں؟ :)  —خادم—  09:01, 31 اکتوبر 2015 (م ع و)
مضمون میں اوپر خانہ معلومات موجود ہے، اس میں ایک جگہ یہی سانچہ استعمال ہو رہا ہے. اس میں خامی موجود تھی، جو اب درست نظر آرہی ہے. اگر آپ دوبارہ سانچہ لگا کر دیکھ لیں تو امید ہے خامی نظر نہیں آئے گی. :)  —خادم—  09:45, 31 اکتوبر 2015 (م ع و)

شماریات منصوبہ

ترمیم

میرے خیال میں اب 31 دسمبر کو 69 دن نہیں باقی ہیں۔ --:)  —خادم—  02:27, 1 نومبر 2015 (م ع و)

 Y تکمیل --سنجری (تبادلۂ خیال • --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:06, 1 نومبر 2015 (م ع و)
مضمون زمین کی ارضیاتی تاریخ کی املا اور فارمیٹنگ میں تصحیح کی ضرورت ہے۔ --:)  —خادم—  19:46, 11 نومبر 2015 (م ع و)
مکرمی ! زمین کی ارضیاتی تاریخ زیرمطالعہ ہے۔ اس کی تصیح کی جانب بھی توجہ دی جائے گی۔ اردو ویکی پیڈیا کواردو معلم حضرات سے روشناس کرانے کی مہم کے تحت کئے جانے والے اسفار بھی جاری ہیں اور یہی اسفار مانع بھی ہیں۔ ۱( 2 اکتوبر 2015ء ،کرناٹک اردو اکادمی، بنگلور، کرناٹک) ۲)( 4 اکتوبر 2015ء ممبئی، مہاراشٹرا ) ۳) 18 اکتوبر2015ء (محل، ضلع چتور، آندھرا پردیس) ۴) 27 اکتوبر 2015ء ( برنن کالج تلچری، کیرالا) ۵) 6 نومبر 2015ء ( سینٹرل یونیورسٹی آف حیدر آباد، تلنگانہ) ۶) 13 نومبر2015ء (جی ہاں آج) (گورنمنٹ ڈگری کالج ، ملاپرم، کیرالا ) اس پروگرام کے لیے ابھی نکلوں گا۔ اگر ممکن ہوا تو آج اور کل دو اور اداروں تک بات پہنچائی جا سکتی ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:11, 13 نومبر 2015 (م ع و)
بہت خوب سنجری صاحب، اگر ممکن ہو تو کبھی ناگپور بھی تشریف لائیے اپنے اس کاروان کے ساتھ، میرا تعلق اسی شہر سے ہے. :)  —خادم—  05:14, 13 نومبر 2015 (م ع و)

جناب ! دعوت کے لیے شکریہ۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ نا گ پور سے تعلق رکھتے ہیں۔ اردو ویکی پیڈیامیں آپ کی فعالیت دیکھتے ہوئے ہمیشہ اطمنان رہتا ہے کہ اردو ویکی پیڈیا کا مستقبل تابناک ہے۔ ایسے آپ کی مصروفیت جاننے کا تجسس بھی رہا ہے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:34, 13 نومبر 2015 (م ع و)

گزارش

ترمیم

آداب! سنجری صاحب، امید کہ آپ بخیروعافیت ہوں گے۔ بہت خوشی ہوتی ہے آپ ترامیم دیکھ کر!بس گزارش ہے کہ خلاصہ ترامیم بھی لکھ دیجیے تاکہ ہم جیسے حقیر خادم بھی آپ کے گراں قدر تعاون کو کما حقہ سمجھیں اور حتی المقدور قدردانی کی کوشش کریں۔ شکریہ!! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:01, 16 نومبر 2015 (م ع و)

آپ نے ابھی کچھ مضامین سے تصاویر حذف کی ہیں، کیا ان کی وجہ جان سکتا ہوں؟ --:)  —خادم—  15:41, 24 نومبر 2015 (م ع و)
نہایت ہی عریاں تصاویر ہیں۔ از راہ مہر بانی یہ بھی بتا دیں کہ آیا مزید تصاویر (خصوصاً فحش تصاویر) کونکالا بھی جا سکتا ہے یا نہیں--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:32, 24 نومبر 2015 (م ع و)
طاہر محمود اور عبید رضا صاحبان متوجہ ہوں۔ :)  —خادم—  19:49, 24 نومبر 2015 (م ع و)
اس مسئلہ کو رہنے دیں۔ مزید نا ایسی تصاریر ڈالین نا ہی نکالیں۔ اس طری الٹا ایسے صفحات حالیہ ترامیم میں آ کر باقیوں کی توجہ بھی لیتے ہیں۔ ویکی اصول کے مطابق تو یہ مضامین اور تصاویر دی جا سکتی ہیں، مگر ہمیں ان موضوعات کو اہمیت دینی چاہیے، جن کو اردو دان طبقہ تلاش کرتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:55, 24 نومبر 2015 (م ع و)
دراصل انسائیکلوپیڈیا میں موضوعات کی قید نہیں۔ موضوعات جغرافیائی، ثقافتی، مذہبی، ادبی، علمی یا دیگر اطوار پر متنازع ہو سکتے۔
دوسری بات یہ کہ اس سے پہلے کئی لوگ یہ اعتراض کر چکے ہیں کہ اردو ویکیپیڈیا پر چیز میں اسلام ہے۔ یہ مولویوں کا انسائیکلوپیڈیا ہے۔ اور ویسے بھی ویکیپیڈیا پالیسی کے مطابق Wikipedia is not censored ہے۔ اس لیے تصاویر حذف کرنا ضروری نہیں۔ ہر کوئی اپنی پسند کے موضوعات پر شراکت کرے اور مطالعہ کرے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:49, 25 نومبر 2015 (م ع و)

ممنون

ترمیم

بھائی سنجری میں آپ کا انتہائی ممنون ہوں کہ آپ نے میرے مضامین غور و خوص کے ساتھ پڑھ کر املا کی اغلاط کو درست کیا۔ نیازمند --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:04, 25 نومبر 2015 (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے!

ترمیم
  اعزاز برائے تدوین
اردو ویکیپیڈیا میں املا کی درستی و ترامیم کے سلسلے میں آپ کی گرانقدر خدمات کے صلے میں خاکسار کی طرف سے اعزاز قبول فرمائیے۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالش

راکتیں) 06:07, 25 نومبر 2015 (م ع و)

سومرو صاحب! آپ آدمی بہت محنتی ہو ہی دیالو بھی بہت ہو یار! اب آپ بہت ہی اچھا لکھ رہے ہو، دعا ہےکہ زورقلم اور زیادہ ہو۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:36, 25 نومبر 2015 (م ع و)
ممنون--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:46, 25 نومبر 2015 (م ع و)

بھائی سنجری صاحب آپ کی توجہ اس امر کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ آپ اپنی رائے اس صفحے پر دیں۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:21, 27 نومبر 2015 (م ع و)

گزارش

ترمیم

آداب! جام جم لکھنے کا شکریہ! تاہم اگر آپ انگریزی ویکیپیڈیا پر غور فرمائیں تو آپ پائیں گے کہ en:Jaam-e_Jam_(newspaper) اور en:Jaam-e_Jam_((TV_channel) دو مختلف مضامین ہیں۔ اگر آپ بھی ان ہی خطوط پر تیاری فرمائیں تو ہم آپ کے ممنون رہیں گے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:14, 29 نومبر 2015 (م ع و)

حکم ! آقا۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:55, 29 نومبر 2015 (م ع و)

ویسے غالبًا انگریزی ویکیپیڈیا کی مطابقت میں ہی شعیب صاحب نے اس مضمون کا نام بدل کر جام جم (اخبار) کردیا ہے۔

یہ صرف آپ کی اطلاع کے لیے ہے۔

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:19, 29 نومبر 2015 (م ع و)

سنجری بھائی میں نے چنگیز اعتماتوف کو قلیل مدت میں تخلیق کیا ہے۔ برائے مہربانی اس مضمون کی املا کی درستی کردیں۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:39, 30 نومبر 2015 (م ع و)

جناب مجھے خوشی ہو گی!--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:20, 30 نومبر 2015 (م ع و)
ممنون--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:07, 30 نومبر 2015 (م ع و)

تعارف و تبادلۂ خیال

ترمیم

السلام علیکم سنجری بھائی۔ امید ہے آپ بخیریت ہوں گے۔ امید ہے کہ مہم کے تحت ایک لاکھ مضامین مکمل ہو جائیں گے۔ میں بھی بقدر استطاعت حصہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ جاننا چاہتا ہوں کہ میں اپنی شماریات صفحہ صارف پر خودکار تجدید کے ساتھ کیسے ظاہر کروا سکتا ہوں۔ اگر اس کے لیئے کوئی سانچہ دستیاب ہے یا کوئی اور طریقہ ہے تو براہ مہربانی راہنمائی فرما دیجئے۔ جواب کا انتظار رہے گا۔ جزاک اللہ۔ --Mjadil (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:15, 3 دسمبر 2015 (م ع و)

مکرمی! و علیکم السلام! آپ کی دلچسپی لائق تحسین ہے۔ معاملہ کو سسمجھنے کی جستجو اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ اردو ویکی پیڈیا کو لے کر سنجیدہ ہیں۔ آپ کی مدد قدرے بہتر طور پر ۱) شعیب صاحب ۲) عبید رضا صاحب ۳) امین اکبر صاحب ۴) مزمل صاحب کر سکتے ہیں۔ ان سے رجوع ہوں۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:39, 3 دسمبر 2015 (م ع و)

اطلاع

ترمیم

آداب!

حیدرآباد شہر کی ویکی ملاقات کے شیڈیول میں کچھ تبدیلی ہوئی ہے۔ اسے آپ منصوبے کے صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:52, 9 دسمبر 2015 (م ع و)

جی جناب!--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:34, 9 دسمبر 2015 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا پر ایک لاکھ مضامین کی تکمیل

ترمیم

محترم،

جیساکہ آپ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 95000 سے زائد مضامین ہیں اور ہم تیزی سے ایک لاکھ کے ہدف کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اس سلسلے میں ایک تجویز ہے کہ ایک ویکیمیڈیا بلاگ لکھا جائے۔

آپ ان سوالوں کو اس صفحہ پر پاسکتے ہیں اور یہیں ایک قطعہ بناکر اپنا جواب درج کرسکتے ہیں۔

آپ کے اس تعاون کا تہ دل سے پیشگی شکریہ!!

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:35, 9 دسمبر 2015 (م ع و)


اردو ویکیپیڈیا پر مضامین کی تکمیل 80000 تا 100000 تک کی Day to day اندراج

ترمیم
اردو ویکی پیڈیا کے صارفین نے مشترکہ کوششوں سے جو غیر معمولی ہدف حاصل کیا ہے اس کی تفصیل آپ  یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

اعزاز آپ کے لیے!

ترمیم
  اعزاز برائے تصحیح
بندہ ناچیز یہ علامتِ تصحیح آپکی جانب سے اردو ویکی پر کی گئی املا کی درستگی پر پیش کرتا ہے امید ہے آپ ہم جیسے نو عمروں کی رہنمائی کرتے رہینگے۔     11:27, 14 دسمبر 2015 (م ع و)

ملاحظہ فرمائیں۔ :)  —خادم—  16:31, 15 دسمبر 2015 (م ع و)

یہ میرے لیے اعزاز ہے کہ اردو کے کام آ رہا ہوں۔ آپ کے اعتراف کا بھی میں ممنون ہوں--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 22:32, 15 دسمبر 2015 (م ع و)

حیدرآباد کے پروگرام میں شرکت

ترمیم

آداب!

بہت شکریہ کہ آپ نے حیدرآباد کے 20 دسمبر کے ویکی پروگرام میں شرکت میں دلچسپی دکھائی۔

امید کہ آپ ہمارے بیچ شامل ہوں گے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:24, 16 دسمبر 2015 (م ع و)

مکرمی! آداب۔ خواہش تھی (اور ہے) کہ پروگرام میں شریک ہوؤں۔ National Service Scheme کے سالانہ اسپیشل کمیپ کی ذمہ داری مانع ہے۔ پروگرام کے لیے نیک خواہشات۔ پروگرام کا افتتاح کسی بڑی شخصیت سے کروائیں۔ میڈیا کوریج بھی ملے گا۔ اتفاق سے پروفیسرمسعود صاحب احمدموجود ہیں ۔ دونوں کام ہو جائیں گے۔ نثار صاحب بھی ہوتے تو آپ کے کام میں آسانی ہوتی۔ پتہ نہیں انھیں کیا ہو گیا ہے۔ عنقا ہو گئے ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا وہ بھی ہمارے ساتھ ہوتے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:56, 16 دسمبر 2015 (م ع و)

مسعود صاحب نے اپنی ٹیلی فون کی گفتگو میں صاف کہا ہے اس طرح کے مواقع اور ویکیپیڈیا ایڈیٹنگ کے لیے وقت کا نکالنا ان کے لیے دشوار ہے۔
وہ ایک اور مسئلے کو لے کر پریشان تھے کہ ناحق دو خوشامدیوں کی غیرذمے دارانہ سرگرمیوں سے ان کے نام پر حرف آیا ہے اور وہ کس طرح اس سے نکل سکتے ہیں۔
میں نے اس کا تفصیلی جواب ایک ای میل میں انہیں دیا ہے۔ ای میل کا متن آپ کو میں BCC کر چکا ہوں۔
--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:09, 16 دسمبر 2015 (م ع و)

گزارش

ترمیم

فرقہ پرست نظریہ ہندتوا کے خلاف بھارت کے ایک سابق صدر جمہوریہ نے اِنڈتوا نظریہ پیش کیا تھا۔ اسی پر میں نے انگریزی، ہندی اور اردوویکیپیڈیا میں ایک مضمون لکھا تھا۔ انگریزی ویکیپیڈیا پر یہ مضمون کئی بار تخریب کاری کے مراحل سے گزرا ہے اور کئی تخریب کاروں پر یہاں کے منتظموں نے پابندی عائد کر دی ہے۔ تازہ ترین بات یہ ہے اس مضمون پر حذف شدگی کی اپیل کی گئی ہے۔ اگر آپ اس ہمہ مذہبی بھارت کے نظریہ پر مضمون کو برقرار رکھنا چاہیں تو براہ کرم یہاں اس کی حذف شدگی کے خلاف ووٹ کیجیے۔ امین صاحب اور شعیب صاحب یہ پہلے ہی کر چکے ہیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:50, 17 دسمبر 2015 (م ع و)

املا

ترمیم

آداب!

خلاصہ ترمیم میں اکثر آپ کوما لکھ رہے ہیں۔ میرے خیال سے کاما زیادہ راجح ہے۔ کیونکہ کوما کسی مریض کی وہ ہوش وہواس کے فقدان کی کیفیت کا نام ہے جس کے بعد عمومًا معمول کی زندگی کا امکان بہت کم رہتا ہے۔ تاہم آپ اردو کے ماہر ہیں، اس پر زیادہ روشنی ڈال سکتے ہیں اور میرا تاثر غلط ہے تو صحیح رہنمائی کرسکتے ہیِں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:35, 24 دسمبر 2015 (م ع و)

محترمی! آداب ۔ کاما ہی صحیح ہے۔ واقعہ یہ ہے مقامی لوگوں کی کھنچائی کی سزا ملی ہے کہ ا کی بجائے و لاشعوری طور پر آ جاتا ہے۔ ایسے بھی ایک شیردوسرے شیر کو گاس کھاتے ہوئے تھوڑے ہی دیکھ سکتا ہے۔ توجہ دلانے کا شکریہ۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:23, 24 دسمبر 2015 (م ع و)

چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی

ترمیم

مضمون: یک ہزاری جشن میں آپ کے عنوان چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی والاحصہ کچھ عجیب سا دکھ رہا ہے۔ یہ میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:50, 1 جنوری 2016 (م ع و)

«Drcenjary/وثق 1» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔