جمہوریہ مالی (عربی: مالي) مغربی افریقا کا زمین بند ملک ہے، جو آبادی کے لحاظ سے براعظم افریقہ کا ساتواں بڑا ملک ہے۔ مالی کی آبادی دو کروڑ انیس لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ مالی رقبے کے لحاظ سے افریقہ کا آٹھواں سب سے بڑا ملک ہے، جس کا رقبہ 1,241,238 مربع کلومیٹر (479,245 مربع میل) سے زیادہ ہے۔ مالی کی سرحدیں شمال میں الجزائر، مشرق میں نائیجر، جنوب میں برکینا فاسو اور آئیوری کوسٹ، جنوب مغرب میں گنی اور مغرب میں سینیگال اور موریطانیہ واقع ہیں۔ شمال میں اس کی سرحد مرکز صحارہ تک جاتی ہیں تو جنوب جہاں ملک کی زیادہ تر آبادی مرتکز ہے نائیجر اور سینیگال نامی دو دریاوں کی مرہون منت ہے۔ متعدد بولیاں بولی جاتی ہیں جن میں بمبارا زبان سب سے بڑی بولی ہے اور قومی زبان کا درجہ رکھتی ہے۔ سابقہ فرانسیسی سوڈان کا حصہ یہ سلطنت آزادی کے بعد سلطنت مالی کے نام پر مالی کہلائی جو بمبارا زبان میں دریائی گھوڑے یا گینڈے کو کہتے ہیں۔ وفاقی دار الحکومت بماکو ہے۔

مالی
مالی
مالی
پرچم
مالی
مالی
نشان

 

شعار
(انگریزی میں: One people, one goal, one faith ویکی ڈیٹا پر (P1451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ترانہ:
زمین و آبادی
متناسقات 17°N 4°W / 17°N 4°W / 17; -4   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
پست مقام دریائے سینیگال (23 میٹر )  ویکی ڈیٹا پر (P1589) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 1240192 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دارالحکومت بماکو   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان بمبارا ،  فولا زبان ،  حسانی عربی   ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی 20250833 (2020)[2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خواتین
10387581 (2019)[4]
10718339 (2020)[4]
11060744 (2021)[4]
11406819 (2022)[4]  سانچہ:مسافة ویکی ڈیٹا پر (P1540) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مرد
10179843 (2019)[4]
10505701 (2020)[4]
10844239 (2021)[4]
11186771 (2022)[4]  سانچہ:مسافة ویکی ڈیٹا پر (P1539) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حکمران
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 22 ستمبر 1960  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر 18 سال ،  16 سال   ویکی ڈیٹا پر (P3000) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شرح بے روزگاری 8 فیصد (2014)[5]  ویکی ڈیٹا پر (P1198) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر اعداد و شمار
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت±00:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹریفک سمت دائیں [6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P1622) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈومین نیم ml.   ویکی ڈیٹا پر (P78) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-1 الفا-2 ML  ویکی ڈیٹا پر (P297) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بین الاقوامی فون کوڈ +223  ویکی ڈیٹا پر (P474) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map


تاریخ

ترمیم

سلطنت مالی میندن لوگوں کی سلطنت تھی جو مغربی افریقہ میں 1235ء سے 1645ء تک قائم رہی۔ میندن لوگوں نے کئی سلطنتیں قائم کی جن میں سلطنت گھانا، سلطنت مالی اور سلطنت سونغائی (سلطنت سونگھائی) شامل تھیں۔ ٹمبکٹو ان سلطنتوں میں سے اہم ترین شہر تھا، جو صحارہ سے ہونے والی تمام تجارت کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ علم کا مرکز بھی تھا۔ سونغائي سلطنت کا انحطاط 1591ء میں مراکشیوں کے داخلے سے ہوا۔

فرانسیسیوں کا داخلہ 1880ء میں ہوا اور فرانسیسی کالونی کی بنیاد 8 ستمبر 1880ء کو بالائی سینیگال کے نام سے رکھی گئی جس کا نام تبدیل کر کے 18 اگست 1890ء کو فرانسیسی سوڈان کر دیا گیا اور کیز (کیز) دار الحکومت قرار پایا۔ 10 اکتوبر 1899 کو کالونی ٹوٹ گئي اور گیارہ جنوبی صوبے فرانسیسی گنی، آئيوری کوسٹ اور دوہامبے بنے تاہم دو صوبے بعد میں واپس مل گئے۔

1902ء میں کالونی کے حصے جو فوجی ڈسٹرک نہ تھے، سینیگامبیا اور نائیجر بنے اور بعد میں بالائی سینیگال اور نائيجر 1904ء میں اور 1920ء میں تنظیم نو کے بعد قدیم نام دوبارہ سے اپنایا گيا۔ 1933ء میں اپر وولٹا کو چھوڑنے کے بعد فرانسیسی سوڈان کو اس کے مزید صوبے واپس مل گئے۔

4 اکتوبر 1958ء کو فرانسیسی آئینی ریفرنڈم کے بعد فرانسیسی سوڈان، فرانسیسی کمیونٹی کا رکن بنا اور مکمل داخلی خود مختاری 25 نومبر 1958ء کو ملی۔ 4 اپریل 1959ء کو فرنسیسی سوڈان نے سینیگال کے ساتھ اتحاد کر کے مالی فیڈریشن کی بنیاد رکھی جو فرانسیسی کمیونٹی کے اندر مکمل خود مختار ہو گئی۔ فیڈریشن 20 اگست 1960ء کو سینیگال کے اخراج کی وجہ سے انحطاط کا شکار ہوئی اور 22 ستمبر کو فرانسیسی سوڈان نے فرانسیسی کمیونٹی سے الگ ہو کر مکمل آزاد ملک جمہوریہ مالی کے قیام کا اعلان کیا۔

ایک طویل عرصے تک ایک جماعتی حکمرانی کے بعد، 1991 میں ایک بغاوت کے نتیجے میں ایک نیا آئین لکھا گیا اور مالی کو ایک جمہوری، کثیر الجماعتی ریاست کے طور پر قائم کیا گیا۔

جنوری 2012 میں، شمالی مالی میں ایک مسلح تصادم شروع ہوا، جس میں تواریگ Tuareg باغیوں نے شمال میں ایک علاقے پر قبضہ کر لیا اور اپریل میں ایک نئی ریاست، ازواد Azawad کی ​​علیحدگی کا اعلان کیا۔ یہ تنازع مارچ میں ہونے والی فوجی بغاوت اور بعد میں تواریگ اور دیگر باغی دھڑوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے پیچیدہ ہو گیا تھا۔ علاقائی فوائد کے جواب میں، فرانسیسی فوج نے جنوری 2013 میں آپریشن سروائیول کا آغاز کیا۔ ایک ماہ بعد، مالی اور فرانس کی افواج نے شمال کے بیشتر حصے پر دوبارہ قبضہ کر لیا، جبکہ تنازع اب بھی جاری ہے۔ صدارتی انتخابات 28 جولائی 2013 کو ہوئے تھے، دوسرے مرحلے کا رن آف 11 اگست کو ہوا تھا اور قانون سازی کے انتخابات 24 نومبر اور 15 دسمبر 2013 کو ہوئے تھے۔ 2020 کی دہائی کے اوائل میں، مالی کو ایسیمی گوائٹا Assimi Goïta کی دو فوجی بغاوتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

جغرافیہ

ترمیم

مغربی افریقا کا زمین بند یہ ملک دنیا کا 24واں بڑا ملک ہے۔ موسم گرم و خشک ہے اور سطح زمین زیادہ تر ہموار ہے جو شمال کی طرف قدرے بلند ہوتی جاتی ہے۔ زیادہ تر ملک صحارہ میں واقع ہے جہاں گرمیوں میں گرم جھکڑ اور ریتلے طوفان چلتے ہیں اور خوشکسالی رہتی ہے۔ جنوبی علاقہ جہاں دریائے نائیجر کے اطراف قدرے سرسبز سوانا ہے۔ اڈرار دس عفوغاس شمال مشرق میں واقع ہے جہاں کئی چھوٹی چھوٹی وادیاں اور گرینائٹ کی پہاڑیاں بکھری ہیں۔ ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جہاں سونا، یورینیم، فاسفورس کے مرکبات، کالونائٹ، نمک اور چونا کی کانیں بکثرت ہیں۔

علاقائی تقسیم

ترمیم

مالی کو 8 علاقوں اور ایک ضلع میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان علاقوں کو مزید 49 سرکلز (circles) میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مالی کے علاقے درج ذیل ہیں۔

بشری شماریات

ترمیم

اہم گروہ

ترمیم

50 فیصد۔ ماندے (بمبارا، مالنکے)
17 فیصد۔ پیول (فولا، فولانی)
12 فیصد۔ ویلٹیک
6 فیصد۔ سونغائی
10 فیصد۔ طوارق، مور
5 فیصد۔ دیگر

مذہب

ترمیم

90 فیصد۔ مسلمان
9 فیصد۔ متفرق
1 فیصد۔ مسیحی

تہذیب و تمدن

ترمیم

لگ بھگ 90 فیصد مالی سنی مسلمان ہیں۔ مسلمانوں کا اپنا طریقہ تعلیم ہے، جو گریجویشن اور ڈاکٹری کی ڈگریوں تک بھی تعلیم دیتا ہے۔ حج کرنے والوں اور عرب ممالک میں جا کر تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ گو فرانسیسی دور اقتدار میں مسیحی مشنریوں کو اضافی سہولیات فراہم کی گئیں لیکن مسیحی آبادی صرف ایک فیصد ہے۔

استعماری زبان فرانسیسی میں تعلیم کم ہے اور فرانسیسی متکلمین کی تھوڑی سی تعداد شہری علاقوں تک محدود ہے، تاہم شرح تعلیم 60 فیصد ہے۔ زیادہ تر مالیوں نے علاقائی زبان میں تعلیم حاصل کی ہے۔ دیگر لوگوں نے عربی میں بھی تعلیم حاصل کی ہے اور مدرسوں میں بھی۔ دنیا کی قدیم ترین جامعات میں سے ایک سان کورے (Sankore) ٹمبکٹو میں واقع ہے، جو چودھویں صدی عیسوئ سے قائم ہے۔

مالی موسیقی افریقہ سے باہر مخصوص آلہء موسیقی کورا (kora) اور مشہور کورا نواز تومانی دیاباتے (Toumani Diabaté) اور مشہور گٹارنواز علی فرکا تورے (Ali Farka Touré) کے ناموں سے جانی جاتی ہے۔

معاشیات

ترمیم
 
کاٹی میں مارکیٹ

مالی دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ لگ بھگ 65 فیصد علاقہ صحرائی یا نیم صحرائی ہے جہاں گذشتہ صدی میں کئی خشک سالیاں آ چکی ہیں۔ زیادہ تر معاشی سرگرمیاں دریائے نائیجر کے سیراب کردہ علاقہ تک محدود ہیں۔ 10 فیصد آبادی نوماڈک ہے اور لگ بھگ 80 فیصد افرادی قوت کھیتی باڑی اور ماہی گیری سے منسلک ہے۔ صنعتی سرگرمیاں فارمی پیداواروں کی سربندی سے متعلقہ ہیں۔ برتن سازی اہم گھریلو صنعت ہے جو زیادہ تر عورتیں کرتی ہیں اور عورتوں کے تیار کردہ یہ برتن تاجروں اور آڑھتیوں کے ذریعے منڈیوں میں فروخت کیے جاتے ہیں۔ برتن سازی کے لیے مستعمل روایتی طریقے سیاحوں کے لیے پرکشش ہیں۔ مالی کا غیر ملکی امداد پر کافی انحصار کرتا ہے اور بین الاقوامی منڈی میں اپنی اہم برآمد کپاس کی وجہ سے اہمیت رکھتا ہے۔ 1997ء میں حکومت نے آئی ایم ایف کی تجویز کردہ انتظامی تبدیلیوں کو اپنایا ہے۔ اور کئی بین الاقوامی اداروں نے سونے کی کانوں سے سونا نکالنے کے لیے 1996ء تا 1998ء کام کیا ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ مالی دنیا میں سونے کی ترسیل کا اہم مرکز بن سکے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

باضابطہ روابط

ترمیم

خبریں

ترمیم

غیر ملکی

ترمیم

متعلقہ مضامین مالی

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  1.     "صفحہ مالی في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2024ء 
  2. ناشر: عالمی بنک
  3. https://data.worldbank.org/indicator/SP.POP.TOTL
  4. ^ ا ب ناشر: عالمی بینک ڈیٹابیس
  5. http://data.worldbank.org/indicator/SL.UEM.TOTL.ZS
  6. https://www.state.gov/safetravel/mali/criminalpenalties.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 2 اکتوبر 2018
  7. http://chartsbin.com/view/edr