دیوداس سنہ 1955ء میں بنی بالی ووڈ کی ایک ڈراما فلم ہے جس کی ہدایت بمل رائے نے دی تھی۔ یہ فلم شرت چندر چٹوپادھیائے کے اسی نام کے ناول پر مبنی تھی۔[1] دلیپ کمار نے فلم کا ٹائٹل کردار ادا کیا تھا جبکہ وجینتی مالا نے چندرمکھی نامی ایک ایسی طوائف کا موثر ترین رول کیا تھا جو اپنے سینے میں ایک نرم اور مہربان دل رکھتی ہے۔ اسی فلم سے سچترا سین نے پاروتی نامی کردار کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ موتی لال، نذیر حسین، مراد، پروتما دیوی، افتخار اور شیوراج نے جہاں فلم کے دیگر اہم کردار نبھائے وہیں پران اور جانی واکر نے مہمان اداکار کے طور پر اپنی جھلک دکھلائی تھی۔ سنہ 2005ء میں انڈیا ٹائمز موویز نے دیوداس کو ان 25 سرفہرست بالی ووڈ فلموں کی فہرست میں شامل کیا تھا جو ہر فلم بین کو دیکھنا چاہئیں۔[2]آئیووا یونیورسٹی کی فہرست برائے ٹاپ ٹین بالی ووڈ فلمیں میں دیوداس کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا۔[3] کمل بوس کی سینماٹوگرافی اور لائٹنگ بھی اس فلم کی خاصیت رہی جس کے سہارے مہر بہ لب ہیرو دلیپ کمار کی جذبات نگاری کی شاندار عکاسی کی گئی تھی۔[4]

دیوداس
(ہندی میں: देवदास ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تشہیری پوسٹر

ہدایت کار بمل رائے
اداکار دلیپ کمار
سچترا سین
مراد
ویجینتی مالا
افتخار
پران   ویکی ڈیٹا پر (P161) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فلم ساز بمل رائے   ویکی ڈیٹا پر (P162) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صنف رومانوی صنف ،  ڈراما ،  ادبی کام پر مبنی فلم   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ماخوذ از دیوداس
از شرت چندر چیٹرجی
فلم نویس فلمی تشکیل: نابندو گھوش
مکالمے: راجندر سنگھ بیدی
دورانیہ 159 minutes
زبان ہندی زبان
ملک بھارت
راوی بمل رائے
موسیقی ایس ڈی برمن
تقسیم کنندہ بمل رائے پروڈکشن
موہن فلمز
باکس آفس 1,06,54,332 (1955)
تاریخ نمائش 1955  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
مزید معلومات۔۔۔
آل مووی v148485  ویکی ڈیٹا پر (P1562) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
tt0047990  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پلاٹ

ترمیم

فلم کی کہانی جاگیردارانہ دیہی بنگال کے پس منظر میں ہے۔ دیوداس 1910ء کی دہائی کے ایک امیر براہمن بنگالی گھرانے کا نوجوان ہے۔ پارو، عرف پارویتی ایک بنگالی متوسط طبقے کے برہمن خاندان کی جوان عورت ہے، لیکن ذات امتیاز اور رتبے کے لحاظ سے قدرے کم کی حیثیت سے تعلق رکھنے والی ہے۔ دونوں خاندان ایک گاؤں کے رہائشی تھے اور ان کے بچے پارو اور دیوداس بچپن کے دوست تھے۔

دیوداس کچھ برس کے لیے کلکتہ (اب کولکاتا) کے ایک اقامتی اسکول میں رہنے اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے جاتا ہے۔ جب دیوداس (دلیپ کمار) کی تعلیم مکمل ہوتی ہے تو واپس اپنے گاؤں آتا ہے۔ پارو (سچترا سین) اسے دیکھتی ہے تو اس کی پچپن کی محبت جاگ اثھتی ہے۔ اور وہ شادی کر کے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا سوچتی ہے۔ رواج کے مطابق پارو کے والدین پارو کا رشتہ لے کر دیوداس کے گھر چلے جاتے ہیں۔

اداکار

ترمیم
  • دلیپ کمار بطور دیوداس مکھرجی
  • سچترا سین بطور پاروتی چکربورتی/پارو
  • ویجینتی مالا بطور چندر مکھی
  • موتی لال (اداکار) بطور چنی بابو
  • نذیر حسین بطور دھرم داس
  • مراد بطور ناراین مکھرجی، دیوداس کا باپ
  • پراتما دیوی بطور ہاریمتی، دیوداس کی ماں
  • شیوراج بطور نیل کانتھ چکربورتی، پاروتی کا باپ
  • افتخار بطور دیوجا داس، دیوداس کا بڑا بھائی
  • کنہیا لال بطور استاد
  • ساریتا دیوی بطور پارو کی دادی
  • منی جٹرجی بطور بھوان چودھری، پاروتی کا شوہر
  • نانا پالسیکر بطور بازاروں میں گانے والا
  • دلاری بطور بازاروں میں گانے والی
  • پروین پاول بطور دیوداس کی بھابھی
  • پران (اداکار) بطور چندر مکھی کا سرپرست
  • جانی واکر بطور چندر مکھی کا سرپرست
  • آشم کمار
  • رام کماری
  • وکرم کپور
  • وید
  • بے بی ناز بطور پاروتی کا پچپن

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Devdas over the years …"۔ YouthTimes.in۔ 9 جون 2013 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  2. Kanwar، Rachna (3 اکتوبر 2005)۔ "25 Must See Bollywood Movies"۔ Indiatimes movies۔ 15 اکتوبر 2007 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 نومبر 2010 {{حوالہ خبر}}: الوسيط غير المعروف |dead-url= تم تجاهله (معاونت)
  3. Corey K. Creekmur۔ "Top 10 Bollywood Film"۔ یونیورسٹی آف آئیووا۔ 29 نومبر 2011 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 جنوری 2012 {{حوالہ خبر}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  4. Dinesh Raheja (9 دسمبر 2002)۔ "The perceptive camera of Bimal Roy"۔ rediff.com, Movies:۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-04-28{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: زائد رموز اوقاف (link)