ضلع راولپنڈی
(راولپنڈی ضلع سے رجوع مکرر)
ضلع راولپنڈی (Rawalpindi District) پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر راولپنڈی ہے جس کے بالکل قریب پاکستان کا دار الحکومت اسلام آباد واقع ہے۔ مشہور شہروں میں راولپنڈی، گوجر خان، کہوٹہ، کلر سیداں اور ٹیکسلا شامل ہیں۔ مردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق ضلع راولپنڈی کی آبادی 6,118,911 افراد پر مشتمل ہے۔ ضلع راولپنڈی میں عمومی طور پر پنجابی کا پوٹھوہاری لہجہ، ہندکو، اردو، وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 4548 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 500 میٹر (1640.42 فٹ) ہے۔
راولپِنڈى | |
---|---|
ضلع | |
ضلع راولپنڈی | |
ضلع راولپنڈی کا محل وقوع | |
متناسقات: 33°20′N 73°15′E / 33.333°N 73.250°E | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
صدر مقام | راولپنڈی |
تحصیلیں | 7 |
رقبہ | |
• کل | 4,548 کلومیٹر2 (1,756 میل مربع) |
بلند ترین مقام | 2,790 میل (9,160 فٹ) |
پست ترین مقام | 300 میل (1,100 فٹ) |
آبادی (2023) | |
• کل | 6,118,911 |
• کثافت | 1,300/کلومیٹر2 (3,000/میل مربع) |
منطقۂ وقت | پاکستان میں وقت (UTC+5) |
ویب سائٹ | www |
علم آبادیات
انتظامی تقسیم
ضلع راولپنڈی راولپنڈی ڈسٹرکٹ کونسل کے زیر انتظام ہے، جبکہ کئی علاقے ایک میونسپل کارپوریشن، دو کنٹونمنٹ بورڈز اور سات تحصیلوں میں تقسیم ہیں۔
شمار | تحصیل | ہیڈ کوارٹر | رقبہ (کلومیٹر2) |
آبادی (2017) |
---|---|---|---|---|
1 | تحصیل ٹیکسلا | ٹیکسلا | NA | 677,951 |
2 | تحصیل راولپنڈی سٹی | راولپنڈی | NA | |
3 | تحصیل گوجر خان | گوجرخان | 1,466 | 678,503 |
4 | تحصیل کلر سیداں | کلر سیداں | 421 | 217,273 |
5 | تحصیل کہوٹہ | کہوٹہ | NA | 220,576 |
6 | تحصیل صدر | راولپنڈی شہر | NA | |
7 | تحصیل کینٹ | راولپنڈی کینٹ | NA | 233,471 |
نام | ڈویژن[2] | آبادی (2017)[2] | کل رقبہ[3] | آبادی کثافت (2017) | Average Annual Population Growth Rate (1998 - 2017)[2] |
نقشہ |
---|---|---|---|---|---|---|
ضلع راولپنڈی | راولپنڈی ڈویژن | 5,050,068 | 5,285 کلومیٹر2 (2,041 مربع میل) | 1,022.21/کلو میٹر2 (2,647.5/مربع میل) | 2.52% |